কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬১৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦١٩٠۔۔۔ دنیاداروں کے حسب نسب وہی ہیں جن کی طرف اس مال کے لیے جاتے ہیں۔ (مسند احمد، بخاری مسلم والرویانی وابن خزیمہ ، ابن حبان ، دار قطنی، حاکم عن سعید بن منصور عن بریدۃ، العسکری فی الامثال عن ابوہریرہ (رض))
6190- إن أحساب أهل الدنيا الذي يذهبون إليه لهذا المال. "حم ق والروياني وابن خزيمة" "حب قط ك ص عن بريدة" "العسكري في الأمثال عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦١٩١۔۔۔ زہد یہ ہے کہ جس بات کو تمہارا خالق پسند کرے اسے پسند کرو، اور جسے وہ ناپسند کرے اس سے تم بھی بغض رکھو، اور دنیا کی حلال چیزوں سے تم ایسے بچو جیسے دنیا کی حرام چیزوں سے بچتے ہو، اس واسطے دنیا کی حلال چیزیں حساب (کا ذریعہ) ہیں، اور اس کی حرام چیزیں عذاب (میں مبتلا کرنے کا باعث) ہیں اور تم تمام مسلمانوں پر ایسے ہی رحم کرو جیسے اپنے آپ پر رحم کرتے ہو اور تم لایعنی (فضول) باتوں کو زبان پر لانے سے ایسے ہی احتراز و اجتناب کرو جیسے حرام باتوں کی گفتگو سے بچتے ہو، اور زیادہ کھانے سے تم اسی طرح پرہیز کرو جیسے تم اس مردار کے کھانے سے پرہیز کرتے ہو جو سخت بدبودار ہوچکا ہو اور تم دنیا کے سازو سامان اور زیب وزینت سے ایسے ہچکچاؤ جیسے آگ سے بچتے ہو، اور تم دنیا میں اپنی امید کو محدود رکھو یہی دنیا سے بےرغبتی اور زہد ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))

تشریح :۔۔۔ دنیا کی حلال چیزوں کو جائز طریقے پر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، مال کی کمائی اور صرف کے بارے میں سوال ہوگا نعمتوں کے متعلق پوچھ گچھ ہوگی، تمام مسلمانوں پر رحم یہ ہے کہ ہر انسان چاہتا ہے کہ میں ناز جہنم سے بچوں تو دوسروں کے لیے بھی یہی ولولہ اس کے دل میں موجزن ہو، زیب وزینت حدود وقیود میں جائز ہے۔
6191- الزهد أن تحب ما يحب خالقك وأن تبغض ما يبغض خالقك وأن تتحرج من حلال الدنيا كما تتحرج من حرامها، فإن حلالها حساب وحرامها عذاب، وأن ترحم جميع المسلمين كما ترحم نفسك، وأن تتحرج عن الكلام فيما لا يعنيك كما تتحرج من الحرام، وأن تتحرج من كثرة الأكل كما تتحرج من الميتة التي قد اشتد نتنها، وأن تتحرج من حطام الدنيا وزينتها كما تتحرج من النار، وأن تقصر أملك في الدنيا، فهذا هو الزهد في الدنيا. "الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا سے بےرغبتی کی حقیقت
٦١٩٢۔۔۔ آگاہ رہو ! دنیا سے بےرغبتی حلال چیزوں کو (اپنے اوپر) حرام کرنے اور مال کو ضائع کرنے کا نام نہیں ، لیکن دنیا سے بےرغبتی یہ ہے کہ جو چیز اللہ تعالیٰ کی دست قدرت میں ہے اس پر تمہیں اپنے ہاتھ کی چیز سے بڑھ کر بھروسہ ہو اور یہ کہ تمہیں جب مصیبت پہنچے تو اس مصیبت کا ثواب زیادہ مرغوب و پسندیدہ ہو اگر وہ مصیبت تمہارے لیے باقی رہتی۔ (الحلیۃ عن ابی الدرداء (رض))
6192- ألا إن الزهادة في الدنيا ليس بتحريم الحلال، ولا بإضاعة المال، ولكن الزهادة في الدنيا أن لا تكون بما في يدك أوثق منك بما في يد الله، وأن تكون في ثواب المصيبة إذا أصبت بها أرغب منك فيها لو أنها بقيت لك. "حل عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا سے بےرغبتی کی حقیقت
٦١٩٣۔۔۔ جس نے چالیس دن دنیا سے بےرغبتی اختیار کی اور اخلاص سے عبادت کی، تو اللہ تعالیٰ اس کے دل سے اس کی زبان پر حکمت کے چشمے جاری کر دے گا۔ (ابن عدی فی الکامل عن ابی موسیٰ ، واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات وقال الذھبی فی المیزان باطل)

تشریح :۔۔۔ چالیس روز کو ایک خاص تربیتی حیثیت حاصل ہے باقی رہا حدیث پر کلام تو اس کے متعلق گفتگو اتنی کافی ہے کہ یہ کسی صوفی کا کلام ہے۔
6193- من زهد في الدنيا أربعين يوما وأخلص فيها العبادة أجرى الله على لسانه ينابيع الحكمة من قلبه. "عد عن أبي موسى". وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وقال الذهبي في الميزان باطل
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا سے بےرغبتی کی حقیقت
٦١٩٤۔۔۔ جس نے دنیا میں رغبت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اتنا اندھا کرے گا وہ دنیا میں راغب ہوا ہوگا ، اور جس نے دنیا سے بےرغبتی کی، اور اس میں اپنی امید کو کوتاہ کیا، تو اللہ تعالیٰ اسے بغیر سیکھنے کے علم اور بغیر کسی کے رہنمائی کے ہدایت عطا فرمائے گا۔ (ابو عبد الرحمن السلمی فی کتاب المواعظ والوصایا عن ابن عباس)
6194- من رغب في الدنيا وأطال فيها رغبته أعمى الله قلبه على قدر رغبته فيها، ومن زهد في الدنيا وقصر فيها أمله أعطاه الله علما من غير تعلم وهدى من غير هداية. "أبو عبد الرحمن السلمى في كتاب المواعظ والوصايا عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا سے بےرغبتی کی حقیقت
٦١٩٥۔۔۔ کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اسے بغیر سیکھے علم عطا ہو اور بغیر کسی کی رہنمائی کے ہدایت ملے ؟ کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے دل کے اندھے پن کو دور کرکے اسے بصیرت افروز بنا دے ؟ تو آگاہ ہو ! جو دنیا میں بےحد رغبت کرنے لگا اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اندھا کر دے گا جتنا وہ دنیا کی طرف راغب ہوا ہوگا، اور جو دنیا سے بےرغبت ہوا اور اپنی امید کوتاہ کی، تو اللہ تعالیٰ اسے بغیر سیکھے علم دے گا اور بغیر کسی رہنمائی کے ہدایے بخشے گا۔

خبردار ! تمہارے بعد ایک قوم ہوگی جن کی حکومت صرف قتل و ظلم سے قائم رہے گی ، اور ان کی مالداری عاجزی اور بخل سے ہوگی، اور محبت یوں قائم ہوگی کہ وہ دین میں نئی باتیں نکالیں گے اور خواہشات کی پیروی کریں گے، سو تم میں سے جو کوئی وہ زمانہ پائے اور پھر مالداری پر قدرت کے باوجود فقر کے لیے اور عزت پر قدرت کے باوجود ذلت پر اور محبت کے ہوتے ہوئے بغض کے لیے صبر کرے اور ان تمام باتوں سے مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا ہو تو اللہ پچاس صدیقین کا ثواب عطا فرمائیں گے۔ (الحلیۃ عن الحسن، مرسلاً )
6195- هل منكم أحد يريد أن يؤتيه الله عز وجل علما من غير تعلم؟ وهدى بغير هداية؟ هل منكم أحد يريد أن يذهب الله عنه العمى ويجعله بصيرا؟ ألا من رغب في الدنيا وطال فيها أمله أعمى الله تعالى قلبه على قدر ذلك، ومن زهد في الدنيا وقصر أمله فيها أعطاه الله تعالى علما بغير تعلم وهدى بغير هداية، ألا سيكون بعدكم قوم لا يستقيم لهم الملك إلا بالقتل والتجبر، ولا الغني إلا بالعجز والبخل، ولا المحبة إلا بالاستخراج في الدين واتباع الهوى، ألا فمن أدرك ذلك الزمان منكم فصبر للفقر وهو يقدر على الغنى وصبر للذل وهو يقدر على العز وصبر للبغضة وهو يقدر على المحبة لا يريد بذلك إلا وجه الله عز وجل أعطاه الله ثواب خمسين صديقا. "حل عن الحسن" مرسلا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا سے بےرغبتی کی حقیقت
٦١٩٦۔۔۔ دنیا سے بچو، اس واسطے کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! وہ ہاروت و ماروت سے بڑھ کر جادو گر ہے۔ (الحکیم عن عبد بن بسر المازنی)
6196- إتقوا الدنيا، فوالذي نفسي بيده إنها لأسحر من هاروت وماروت. "الحكيم عن عبد الله بن بسر المازني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦١٩٧۔۔۔ بیشک دنیا بڑی میٹھی اور ہری بھری ہے اور اللہ تعالیٰ (پہلے لوگوں کے بعد) تمہیں اس میں (ان کا) خلیفہ بنانے والا ہے، اور پھر تمہیں جانچے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو، سو دنیا اور عورتوں سے بچنا، اس واسطے کہ بنی اسرائیل میں پہلے فتنہ کی ابتداء عورتوں سے ہوئی۔ (مسلم بن ابی سعید (رض) )

تشریح :۔۔۔ موسیٰ (علیہ السلام) کی امت ایک جگہ لشکر کشی کی مہم پر روانہ تھی کہ دشمن کی فوج نے شکست کی یہ ترکیب سوچی کہ بنی اسرائیل کی طرف عورتیں روانہ کی جائیں تو جب اس تدبیر پر عمل ہوا تو ایک اسرائیلی ایک عورت کو اپنے خیمہ میں لے جا کر اس سے مشغول ہوا، لوگوں نے اسے بہت سمجھایا مگر اس کی عقل اڑ چکی تھی چنانچہ پوری فوج میں طاعون پھیل گیا اور ایک دن میں کئی سو اسرائیلی لقمہ اجل بن گئے۔
6197- إن الدنيا حلوة خضرة، وإن الله مستخلفكم فيها فناظر كيف تعملون، فاتقوا الدنيا واتقوا النساء، فإن أول فتنة بني إسرائيل كانت في النساء. "م عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦١٩٨۔۔۔ اے عبد الرحمن ! دنیا بڑی میٹھی اور ہری بھری ہے اور اللہ تعالیٰ تمہیں (پہلے لوگوں کے بعد) خلافت دینے والا ہے اور تمہیں جانچے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ؟ خبردار ! دنیا سے بچو اور عورتوں سے اجتناب کرو۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبد الرحمن بن سمرۃ)
6198- يا عبد الرحمن الدنيا حلوة خضرة، وإن الله مستخلفكم فيها فناظر كيف تعملون، ألا فاتقوا الدنيا واتقوا النساء. "طب عن عبد الرحمن بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦١٩٩۔۔۔ بیشک دنیا بڑی میٹھی اور سبز ہے اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں خلیفہ بنانے والا ہے پھر دیکھے گا کہ تم کیا عمل کرتے ہو ؟ سو دنیا سے بچنا اور عورتوں سے احتیاط کرنا، آگاہ رہنا ہر عہد توڑنے والے کا ایک جھنڈا ہوگا جو اس کی سرین کے پاس ہوگا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی بکرۃ)
6199- إن الدنيا حلوة خضرة، وإن الله تعالى مستخلفكم فيها فناظر كيف تعملون، فاحذروا الدنيا واحذروا النساء، ألا وإن كل غادر لواء يوم القيامة عند أسته. "طب عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠٠۔۔۔ دنیا بڑی میٹھی اور ہریال ہے سو جو کوئی اس میں اللہ تعالیٰ سے ڈرا اور اپنا معاملہ (ظاہری و باطنی) درست رکھا، تو اس کا انجام تو بہتر رہے گا۔ وگرنہ وہ اس کھوئیے کی طرح جو کبھی سیر نہیں ہوتا، اور اس بارے میں وہ لوگوں کے درمیان ایس ا ہے جیسے دو ستاروں کے درمیان بعد وجدائی، ایک مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور دوسرا مغرب میں غروب ہوتا ہے۔ (الرامھرمزی فی الاسندۃ وسندہ حسن عن میمونہ)
6200- الدنيا خضرة حلوة، فمن اتقى الله فيها وأصلح وإلا فهو كالآكل ولا يشبع وبين الناس في ذلك كبعد الكوكبين، أحدهما يطلع من المشرق والآخر يغيب في المغرب. "الرامهرمزي في الاسندة وسنده حسن عن ميمونة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠١۔۔۔ کیا تم بکری کے اس (مردہ ) بچہ کو دیکھ رہے ہو، جب وہ اسے پھینک رہے تھے وہ کس قدر حقیر لگ رہا تھا ؟ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ ٔ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے دنیا اللہ تعالیٰ کے ہاں اس سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنا یہ بکری کا بچہ اس کے گھر والوں کے نزدیک حقیر ہے۔ (ابن المبارک، مسند احمد، ترمذی حسن، ابن ماجہ ، طبرانی عن المستورد بن شداد، مسند احمد، طبرانی فی الکبیر، سعید بن منصور عن عبداللہ بن ربیعۃ السلمی، طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر، طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ ، ھناد عن ابوہریرہ (رض))
6201- أترون هذه السخلة هانت على أهلها حين ألقوها؟ فوالذي نفس محمد بيده للدنيا أهون على الله من هذه السخلة على أهلها. "ابن المبارك حم ت حسن هـ طب عن المستورد بن شداد" "حم طب ص عن عبد الله بن ربيعة السلمي" "طب عن ابن عمر" "طب عن أبي موسى" "هناد عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠٢۔۔۔ کیا تم اس بکری کو دیکھ رہے جو اس کے مالکوں کے ہاں بےقیمت ہے ؟ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! جتنی یہ بکری اپنے مالک کے ہاں بےقیمت ہے البتہ دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ ذلیل ہے اگر دنیا کی قیمت اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مچھر کے پر ابرابر بھی ہوتی تو کبھی بھی کسی کافر کو ایک قطرہ پانی نہ پلاتا۔ (ابن ماجہ، دار قطنی فی الافراد، طبرانی فی الکبیر حاکم عن سھل بن سعد)
6202- أترون هذه الشاة هينة على صاحبها؟ فو الذي نفسي بيده للدنيا أهون على الله عز وجل من هذه على صاحبها، ولو كانت الدنيا تزن عند الله جناح بعوضة ما سقى كافرا منها قطرة ماء أبدا. "هـ قط في الأفراد طب ك عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠٣۔۔۔ لوگو ! یہ دنیا پیچ و تاب کا گھر ہے سیدھے پن کا گھر نہیں پریشانی کا گھر ہے فرحت و شادمانی کا گھر نہیں، جس نے اس گھر کو پہچان لیا، تو وہ کسی خوشحالی پر خوش نہیں ہوا، اور نہ کسی مصیبت پر غم گین ہوا، خبردار ! اللہ تعالیٰ نے دنیا مصیبت و آزمائش کا گھر اور آخرت کو پچھلا ٹھکانا بنایا، اور دنیا کی آزمائش کو آخرت کے ثواب کیلئے پیدا کیا (یوں) آخرت کا ثواب دنیا کی مصیبت کا بدلہ ہے

(انسان دنیا کو) لیتا اور آزمائش میں پڑتا ہے تاکہ اسے بدلہ دیا جائے سو اس کے دودھ پلانے کے وقت کی حلاوت و مٹھاس سے، اس کے دودھ چھڑانے کی کڑواہٹ (تبدیل ہوجانے) سے بچو، اور اس کی جلدی لذیذ چیزوں سے بچو جو بالاخر مصیب سے تبدیل ہوجانے والی ہیں اور اس گھر کی آبادی کی کوشش نہ کرو جس کے بارے اللہ تعالیٰ نے خراب و برباد ہوجانے کا فیصلہ فرما دیا ہے اور اس کے ساتھ میل جول نہ رکھو، جب کہ تم کو اس سے اجتناب مطلوب ہے ورنہ تم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے درپے اور اس کی سزا کے مستحق بن جاؤ گے۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
6203- يا أيها الناس إن هذه الدنيا دار التواء لا دار استواء، ودار ترح لا دار فرح فمن عرفها لم يفرح لرخاء، ولم يحزن لشدة، ألا وإن الله تعالى خلق الدنيا دار بلوى، والآخرة دار عقبى، فجعل بلوى الدنيا لثواب الآخرة، وثواب الآخرة من بلوى الدنيا عوضا، فيأخذ ويبتلي ليجزي، فاحذروا حلاوة رضاعها لمرارة فطامها واحذروا لذيذ عاجلها لكربة آجلها، ولا تسعوا في عمران دار قد قضى الله خرابها،ولا تواصلوها وقد أراد منكم اجتنابها فتكونوا لسخطه متعرضين ولعقوبته مستحقين. "الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠٤۔۔۔ کیا تمہارا خیال ہے کہ یہ (بکری) اپنے مالکوں کو عزیز ہوگی ؟ اللہ تعالیٰ کی قسم ! البتہ دنیا اس سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بےقدر و ذلیل ہے جتنی یہ اپنے گھر والوں کے نزدیک بےقیمت ہے آپ کی مراد مردہ بکری سے تھے۔ (ابن قانع عبداللہ بن بولاع عن البراء ، طبرانی فی الکبیر عن سھل بن سعد)
6204- ترون هذه كريمة على أهلها؟ للدنيا على الله أهون من هذه على أهلها، يعني شاة ميتة. "ابن قانع عبد الله بن بولاع عن البراء طب عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠٥۔۔۔ اللہ کی قسم ! دنیا بکری کے میمنہ کے برابر بھی نہیں۔ (ھناد عن الحسن مرسلا)
6205- والله ما تعدل الدنيا جديا ذكرا من الغنم. "هناد عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠٦۔۔۔ اللہ کی قسم ! دنیا اللہ تعالیٰ کے ہاں اس سے بھی زیادہ ذلیل ہے جتنی تمہارے نزدیک یہ مردار بکری ہے۔ (مسند احمد، مسلم، ابوداؤد)

اوبوعوانہ عن جابر (رض) کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مردار بکروٹے کے پاس سے گزرے جس کے کان چھوٹے چھوٹے تھے، تو آپ نے فرمایا : کیا تم چاہتے ہو کہ یہ تمہیں مل جائے ؟ تو صحابہ کرام نے عرض کی : ہم تو کسی چیز کے عوض بھی اسے لینا پسند نہیں کرتے ، اور ہم اسے کریں بھی کیا ؟ پھر آپ نے یہ ذکر کیا۔
6206- والله للدنيا أهون على الله من هذا عليكم. "حم م د وأبو عوانة عن جابر". أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر بجدي أسك ميت، فقال: أيكم يحب أن هذا لكم؟ قالوا: وما نحب أنه لنا بشيء، وما نصنع به؟ قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال و دولت ایک آزمائش ہے
٦٢٠٧۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے بیشک دنیا اللہ تعالیٰ کے ہاں اس بکری کے بچہ سے بھی زیادہ ذلیل ہے جتنا وہ اپنے گھر والوں کے ہاں بےقدر ہے اگر دنیا ایک رائی کے دانہ برابر بھی ہوتی تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے اولیاء اور اپنے پسندیدہ لوگوں کو ہی عطا کرتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
6207- والذي نفسي بيده، إن الدنيا أهون على الله من هذه السخلة على أهلها، ولو كانت الدنيا تعدل عند الله مثقال حبة من خردل لم يعطها إلا أولياءه وأحباءه من خلقه. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مچھر سے بھی حقیر ہے
٦٢٠٨۔۔۔ اگر دنیا اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی بہتر ہوتی تو کسی کافر کا اس میں سے کچھ بھی عطا نہ کرتے۔ (ابن المبارک والبغوی عن عثمان بن عبید اللہ بن رافع عن رجال من الصحابہ)
6208- لو أن الدنيا كانت تعدل عند الله في الخير جناح بعوضة ما أعطى منها كافرا شيئا. "ابن المبارك والبغوي عن عثمان بن عبيد الله بن رافع عن رجال من الصحابة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مچھر سے بھی حقیر ہے
٦٢٠٩۔۔۔ اگر دنیا اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی بہتر ہوتی تو اس دنیا کا کسی کافر ایک گھونٹ بھی نہ دیتے۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
6209- لو عدلت الدنيا عند الله جناح بعوضة من خير ما سقى كافرا منها شربة ماء. "ابن عساكر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: