কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬২৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص کی انتہاء
٦٢٥٠۔۔۔ تو کیسے نجات پائے گا جبکہ دنیا تجھے اس سے زیادہ محبوب ہے جو تجھ پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والا ہے ؟ (الخطیب عن جابر)
تشریح :۔۔۔ مراد والدین کے مقابلہ میں اپنی دنیاوی اغراض کو اہمیت دینا اور ان کی نافرمانی کرنا۔
تشریح :۔۔۔ مراد والدین کے مقابلہ میں اپنی دنیاوی اغراض کو اہمیت دینا اور ان کی نافرمانی کرنا۔
6250- كيف تفلح والدنيا أحب إليك من أحنى الناس عليك؟ "الخطيب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص کی انتہاء
٦٢٥١۔۔۔ ہر چیز کے فساد کے لیے ایک آفت ہوتی ہے اور سب سے بڑی آفت جو میری امت کو پہنچے گی وہ ان کی دنیا سے محبت اور ان کا درھم و دینار کو محبوب سمجھنا ہے اے ابو ہریرہ ! ان میں سے اکثر جمع کرنے والوں میں خیر و بھلائی نہیں ہاں وہ شخص بہتر ہے جسے اللہ تعالیٰ صحیح جگہ دنیا خرچ کرنے کی توفیق دے دے۔ (اسحاق الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
6251- لكل شيء آفة تفسده، وأعظم الآفات آفة تصيب أمتي حبهم الدنيا، وحبهم الدينار والدرهم، يا أبا هريرة لا خير في كثير من جمعها إلا من سلط الله على هلكتها في الحق. "إسحاق الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص کی انتہاء
٦٢٥٢۔۔۔ چیر پھاڑ کرنے والے دو بھیڑئیے جنہوں رات بکریوں (کے باڑے) میں گزاری ہو اتنا فساد مچانے والے نہیں، جتنا انسان کے شرف و مرتبہ اور مال کی محبت سے پیدا ہوتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس)
6252- ما ذئبان ضاريان باتا في غنم بأفسد لها من حب ابن آدم الشرف والمال. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص کی انتہاء
٦٢٥٣۔۔۔ دو بھوکے اور چیرپھاڑ کرنے والے بھیڑئیے جو ایسی بکریوں میں ہوں، جن کے چرواہے ان سے غافل ہوں اور ان سے پیچھے رہ گئے ہوں، ایک بھیڑیا ابتدا میں اور دوسرا انتہا میں ہو اتنا جلدی فساد نہیں مچاتے، جتنا فساد مسلمان آدمی کے دین میں مرتبہ اور مال کی طلب سے پیدا ہوتا ہے۔ (ھناد عن ابی جعفر ، مرسلاً )
تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ بھیڑیوں کا فساد، فساد ظاہری ہے جو پورا ہوسکتا ہے جبکہ شرف و مال کی محبت جب دل میں جاگزیں ہوجائے تو اس کا فساد، فساد باطنی ہے جو اور کئی فسادات کا پیش خیمہ ہے۔
تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ بھیڑیوں کا فساد، فساد ظاہری ہے جو پورا ہوسکتا ہے جبکہ شرف و مال کی محبت جب دل میں جاگزیں ہوجائے تو اس کا فساد، فساد باطنی ہے جو اور کئی فسادات کا پیش خیمہ ہے۔
6253- ما ذئبان جائعان ضاريان في غنم قد أغفلها رعاؤها وتخلفوا عنها أحدهما في أولاها والآخر في أخراها بأسرع فيها فسادا من طلب المال والشرف في دين المرء المسلم. "هناد عن أبي جعفر" مرسلا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص کی انتہاء
٦٢٥٤۔۔۔ وہ چیر پھاڑ کرنے والے بھیڑئیے جو مضبوط باڑے میں (بکریاں) کھاتے اور پھاڑتے رہیں ان میں اتنا جلدی فساد نہیں مچاتے، جتنا شرف اور مال کی محبت سے مسلمان کے دین میں فساد پیدا ہوتا ہے۔ (ابن عساکر عن ابن عمر)
6254- ما ذئبان ضاريان في حظيرة وثيقة يأكلان ويفترسان بأسرع فيها من حب الشرف وحب المال في دين المسلم. "كر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص کی انتہاء
٦٢٥٥۔۔۔ دو چیرنے پھاڑنے والے بھیڑئیے جنہوں نے ایسے باڑے میں رات بسر کی جس میں بکریاں ، چیرپھاڑ کرتے رہے ہوں وہ اتنا جلدی نقصان پیدا نہیں کرتے، جتنا فساد مال و مرتبہ کی طلب سے مسلمان کے دین میں پیدا ہوتا ہے۔ (طبرانی فی الاوسط ، سعید بن منصور عن اسامۃ بن زید)
6255- ما ذئبان ضاريان باتا في حظيرة فيها غنم يفترسان ويأكلان بأسرع فسادا من طلب المال والشرف في دين المسلم. "طس ص عن أسامة بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٥٦۔۔۔ اے عاصم ! دو حملہ کرنے والے بھیڑئیے جو بکریوں کے اس ریوڑ تک پہنچ جائیں جسے اس کے مالک نے کھو دیا ہو، اتنا فساد نہیں مچاتے، جتنا، آدمی کی مال اور شرف سے محبت کرنے کی وجہ سے اس کے دین کو پہنچتا ہے۔ (الحاکم فی الکنی، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن عاصم بن ابی البداح بن عاصم بن عدی عن ابیہ عن جدہ)
6256- يا عاصم ما ذئبان عاديان أصابا فريسة غنم أضاعها ربها بأفسد لها من حب المرء المال والشرف لدينه. "الحاكم في الكنى طب ك عن عاصم بن أبي البداح بن عاصم بن عدي عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٥٧۔۔۔ تم سے سابقہ لوگوں کو درھم و دینار نے ہلاک کیا اور وہ تمہیں بھی ہلاک کرنے والے ہیں۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ جب ہر وقت پیسہ پیسہ ہونے لگے تو اس وقت انسان کی ہلاکت ہوجاتی ہے۔
تشریح :۔۔۔ جب ہر وقت پیسہ پیسہ ہونے لگے تو اس وقت انسان کی ہلاکت ہوجاتی ہے۔
6257- أهلك من كان قبلكم الدينار والدرهم وهما مهلكاكم. "الخطيب في المتفق والمفترق عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٥٨۔۔۔ دینار و درھم کے غلام پر لعنت کی گئی۔ (ترمذی حسن غریب ، مربرقم، ٦١٢٩)
تشریح :۔۔۔ دولت کی لگن میں جب آدمی حقیقی الہ و معبود کو بھول جائے تو جس کے خیال میں مگن رہے وہی اس کا معبود اور یہ اس کا بندہ اور غلام ہے۔
تشریح :۔۔۔ دولت کی لگن میں جب آدمی حقیقی الہ و معبود کو بھول جائے تو جس کے خیال میں مگن رہے وہی اس کا معبود اور یہ اس کا بندہ اور غلام ہے۔
6258- لعن عبد الدينار، لعن عبد الدرهم. "ت حسن غريب عن أبي هريرة". مر برقم [6129]
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٥٩۔۔۔ یہ امت کا ایک بچھڑا (گائے کا بچہ) ہے جس کی وہ عبادت کرتے ہیں، جبکہ میری امت کا گا ؤسالہ درھم و دینار ہیں۔ (الدیلمی عن حذیفہ)
تشریح :۔۔۔ بنی اسرائیل سے گاؤ سالہ کی پرستش شروع ہوئی، اور خدا کو بھول گئے تھے چونکہ درھم و دینار اور پیسے کی حد سے زیادہ مشغولیت انسان کو خدا سے غافل کردیتی ہے اس لیے یہ اس کے مشابہ ہیں۔
تشریح :۔۔۔ بنی اسرائیل سے گاؤ سالہ کی پرستش شروع ہوئی، اور خدا کو بھول گئے تھے چونکہ درھم و دینار اور پیسے کی حد سے زیادہ مشغولیت انسان کو خدا سے غافل کردیتی ہے اس لیے یہ اس کے مشابہ ہیں۔
6259- لكل أمة عجل يعبدونه، وعجل أمتي الدراهم والدنانير. "الديلمي عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٦٠۔۔۔ تم میں سے ہر ایک کے لیے دنیا کا اتنا خرچ و حصہ ہونا چاہیے جتنا ایک سوار کا توشہ ہوتا ہے اور وہ اسی حالت میں مجھ سے آملے۔ (مسند احمد وابن سعد، ھناد، ابویعلی، وابن ابی الدنیا والرویانی والبغوی و طبرانی فی الکبیر ، ابن حبان، الحلیۃ حاکم، بیہقی وابن عساکر ، سعید بن منصور عن سلمان، ابن عساکر عن عمر وابی الدرداء)
تشریح :۔۔۔ یہ اس وقت کی بات ہے اور آج کل کے مسافر کا توشہ آج کے حالات جیسا ہوگا۔
تشریح :۔۔۔ یہ اس وقت کی بات ہے اور آج کل کے مسافر کا توشہ آج کے حالات جیسا ہوگا۔
6260- ليكن بلاغ أحدكم من الدنيا مثل زاد الراكب حتى يلقاني. "حم وابن سعد وهناد ع وابن أبي الدنيا والروياني والبغوي طب حب حل ك هب وابن عساكر ص عن سلمان" "ابن عساكر عن عمر وأبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٦١۔۔۔ تم میں سے میرے سب سے زیادہ قریب اس شخص کی نشست و منزل ہوگی جو دنیا سے اسی حال میں نکلا ہو جس پر میں نے اسے چھوڑا تھا۔ (ابن ابی شیبہ عن ابی ذر)
تشریح :۔۔۔ یعنی جیسے تم اب دنیا استعمال تو کرتے ہو مگر اس سے پیوستہ نہیں۔
تشریح :۔۔۔ یعنی جیسے تم اب دنیا استعمال تو کرتے ہو مگر اس سے پیوستہ نہیں۔
6261- أقربكم مني مجلسا يوم القيامة من خرج من الدنيا كهيئة ما تركته فيها. "ش عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٦٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ مومن کی اس پر شفقت اور اس کی مدد کے لیے ، دنیا سے ایسے حفاظت فرماتے ہیں جیسے مریض کی حفاظت (ناموافق) کھانے سے اس کے گھر والے کرتے ہیں۔ (الدیلمی عن انس)
حدیث کا آخری ٹکڑا ” یحمل المریض اھلہ الطعام “ ہے جو صحیح یحمی ہونا چاہیے تشریح پہلے گزر چکی ہے۔
حدیث کا آخری ٹکڑا ” یحمل المریض اھلہ الطعام “ ہے جو صحیح یحمی ہونا چاہیے تشریح پہلے گزر چکی ہے۔
6262- إن الله تعالى ليحمي المؤمن من الدنيا نظرا وشفقة عليه كما يحمي المريض أهله الطعام. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٦٣۔۔۔ جس بات سے اللہ تعالیٰ تم سے محبت کریں گے وہ دنیا سے بےرغبتی ہے اور جس بات کی وجہ سے لوگوں کو تجھ سے محبت ہوگی وہ یہ ہے کہ جو کچھ تیرے ہاتھ میں ہے تو یہ جھاگ ان کی طرف پھینک دے۔ (الحلیۃ عن مجاھد، مرسلا، الحلیۃ عن ارطاۃ بن المنذر مرسلا، الحلیۃ عن الربیع بن خشیم ، مرسلا)
تشریح :۔۔۔ غور طلب لفظ بےرغبتی ہے نہ کہ بےتعلق ہونا، ورنہ معاشرت وغیرہ کے تمام احکام بےکار اور رائیگاں ثابت ہوں گے۔
تشریح :۔۔۔ غور طلب لفظ بےرغبتی ہے نہ کہ بےتعلق ہونا، ورنہ معاشرت وغیرہ کے تمام احکام بےکار اور رائیگاں ثابت ہوں گے۔
6263- أما ما يحبك الله عليه فالزهد في الدنيا وأما يحبك الناس عليه فما كان في يدك فانبذه إليهم هذا الغثاء "حل عن مجاهد مرسلا" "حل عن أرطاة بن المنذر مرسلا" "حل عن الربيع بن خثيم" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی محبت دین کو بگاڑ دیتی ہے
٦٢٦٤۔۔۔ بندے کی جب ساری پریشانی اور لگاؤ کی چیز دنیا بن جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جائیداد ضائع کردیتا ہے اور فقر و فاقہ کو اس کے سامنے رکھ دیتا ہے تو وہ صبح بھی فقیر اور شام کو فقیر و محتاج ہی رہتا ہے اور جب بندے کی ساری فکر اور دلچسپی کی چیز آخرت بن جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جائیداد کو یکجا کردیتا ہے اور غنا و لاپروائی کو اس کے دل میں پیدا فرماتا ہے تو وہ صبح و شام غنی ہی رہتا ہے۔ (ھناد عن انس)
تشریح :۔۔۔ کاروبار کی دھن میں مست آدمی وسیع بزنس کے لیے پہلے موجود سرمایہ لگاتا ہے پھر قرض لیتا ہے نقصان ہوتا ہے تو سودی قرضے لے کر ہمیشہ کے لیے محتاجی کے بھنور میں جا پھنستا ہے، آخری حربہ جائیداد ہی نظر آتا ہے سوا سے بھی جھونک دیتا ہے پھر اس کے پاس کچھ نہیں رہتا، ہمہ وقت محتاجی کا بھوت سر پر سوار رہتا ہے۔

6264- إن العبد إذا كان همه الدنيا وسدمه2 أفشى الله عليه ضيعته، وجعل فقره بين عينيه، فلا يصبح إلا فقيرا، ولا يمسي إلا فقيرا وإن العبد إذا كانت الآخرة همه وسدمه، جمع الله تعالى ضيعته، وجعل غناه في قلبه، ولا يصبح إلا غنيا، ولا يمسي إلا غنيا. "هناد عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آخرت کو طلب کرنے کا فائدہ
٦٢٦٥۔۔۔ جس نے آخرت کا ارادہ کیا اور اس کیلئے کوشش کی، تو اللہ تعالیٰ اس کے غنا کو اس کے دل میں لکھ دے گا، اور اس کی جائیداد کو بچائے گا، وہ صبح و شام مالدار ولاپروا رہے گا اور جس نے دنیا کا ارادہ کیا اور اس کے لیے (انتھک) دوڑ دھوپ کی تو اللہ تعالیٰ اس کی جائیداد کو منتشر کر دے گا اور محتاجی کو اس کے دل میں لکھ دے گا وہ صبح و شام محتاج ہی رہے گا۔ (ابن النجار عن انس)
تشریح :۔۔۔ دیکھا گیا ہے کہ جو جتنا مالدار ہوگا وہ اتنا ہی بخیل ہوگا، رہا دنیا کے لیے کوشش کرنا تو وہ ضرورت کی حد تک جائز ہے انسان کوشش کرے اور بھروسہ خدا پر کرے۔
تشریح :۔۔۔ دیکھا گیا ہے کہ جو جتنا مالدار ہوگا وہ اتنا ہی بخیل ہوگا، رہا دنیا کے لیے کوشش کرنا تو وہ ضرورت کی حد تک جائز ہے انسان کوشش کرے اور بھروسہ خدا پر کرے۔
6265- من أراد الآخرة وسعى لها سعيها كتب الله له غناه في قلبه فكف عليه ضيعته فيصبح غنيا، ويمسي غنيا، ومن أراد الدنيا وسعى لها سعيها أفشى الله عليه ضيعته، وكتب فقره في قلبه، فيصبح فقيرا، ويمسي فقيرا. "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آخرت کو طلب کرنے کا فائدہ
٦٢٦٦۔۔۔ جس نے اپنے دل میں دنیا کی محبت جمالی تو وہ اس کی تین چیزوں سے آلودہ ہوگا :
١۔۔۔ ایسی مشقت جس کی تھکان کبھی ختم نہ ہوگی۔
٢۔۔۔ ایسی لالچ جو کبھی مالداری اور لاپرواہی تک نہ پہنچے گی۔
٣۔۔۔ اور ایسی امید جو اپنی انتہاء تک نہیں پہنچے گی سو دنیا طلب کرتی ہے اور طلب کی جاتی ہے۔
تو جس نے دنیا طلب کی اسے آخرت طلب کرے گی یہاں تک کہ اس کے پاس آجائے گی اور وہ اسے لے لے گا، اور جس نے آخرت طلب کی تو دنیا اس کی طلب میں لگ جائے گی یہاں تک کہ وہ اس سے اپنا رزق پورا کرلے۔ (طبرانی فی الکبیر حلیۃ الاولیاء عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ انسان آخرت کا طلبگار بنے دنیا کا جو حصہ ہے وہ خود اس کے پاس پہنچ جائے گا جس کی شرط اس انسان کی محنت و کوشش ہے۔

6266- من أشرب قلبه حب الدنيا التاط منها بثلاث: شقاء لا ينفد عناه، وحرص لا يبلغ غناه، وأمل لا يبلغ منتهاه، فالدنيا طالبة ومطلوبة، فمن طلب الدنيا طلبته الآخرة حتى تأتيه فيأخذها، ومن طلب الآخرة طلبته الدنيا حتى يستوفي منها رزقه. "طب حل عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آخرت کو طلب کرنے کا فائدہ
٦٢٦٧۔۔۔ جس کی صبح اس حال میں ہو کہ اس کا سب سے بڑا غم دینا ہو تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کچھ پروا نہیں، اور جو اللہ تعالیٰ سے نہ ڈرا تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کی کچھ پروا نہیں، اور جو مسلمانوں کی فکر نہ کرے وہ ان میں سے نہیں۔ (حاکم و تعقب عن حذیفہ، واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات)
تشریح :۔۔۔ جسے مسلمانوں کا غم نہیں وہ مسلمان کیا گویا وہ مسلمان ہی نہیں۔
تشریح :۔۔۔ جسے مسلمانوں کا غم نہیں وہ مسلمان کیا گویا وہ مسلمان ہی نہیں۔
6267- من أصبح والدنيا أكبر همه فليس من الله في شيء، ومن لم يتق الله فليس من الله في شيء، ومن لم يهتم للمسلمين فليس منهم. "ك وتعقب عن حذيفة" وأورده ابن الجوزي في الموضوعات2.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آخرت کو طلب کرنے کا فائدہ
٦٢٦٨۔۔۔ جس کی صبح اس طرح ہوئی کہ اس کی تمام تر توجہ غیر اللہ کی طرف ہوئی تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پروا نہیں۔ (ھناد عن حذیفہ)
تشریح :۔۔۔ انسان جب اللہ تعالیٰ کو بھول جاتا ہے تو اسے اپنا آپ ہی بھول جاتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ انسان جب اللہ تعالیٰ کو بھول جاتا ہے تو اسے اپنا آپ ہی بھول جاتا ہے۔
6268- من أصبح أكبر همه غير الله فليس من الله. "هناد عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آخرت کو طلب کرنے کا فائدہ
٦٢٦٩۔۔۔ جس نے تمام پریشانیوں کی ایک پریشانی (صرف آخرت) بنالی تو اللہ تعالیٰ اس کی دنیا و آخرت کی پریشانیوں میں کفایت و مدد کریں اور جس کی پریشانیاں پھیل گئیں تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کچھ پروا نہیں وہ دنیا کی جس وادی میں بھی مرے۔ (حاکم عن ابن عمر)
تشریح :۔۔۔ غم مصیبت آئے تو راضی برضا ہے جیسی تقدیر تھی ویسا ہوا، مزید اسباب میں غور وفکر پریشانیوں میں اضافہ کا باعث ہے۔ (فطرتی باتیں)
تشریح :۔۔۔ غم مصیبت آئے تو راضی برضا ہے جیسی تقدیر تھی ویسا ہوا، مزید اسباب میں غور وفکر پریشانیوں میں اضافہ کا باعث ہے۔ (فطرتی باتیں)
6269- من جعل الهموم هما واحدا، كفاه الله ما أهمه من أمرالدنيا والآخرة، ومن تشاعبت به الهموم لم يبال الله في أي أودية الدنيا هلك. "ك عن ابن عمر".
তাহকীক: