কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৩৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال جمع کرکے رکھنا ناپسند ہے
٦٣٧٠۔۔۔ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب کو کیا (جواب میں) عرض کریں گے ، اگر وہ اس حالت میں فوت ہوجائیں اور یہ دینار ان کے پاس ہوں۔ (طبرانی فی الکبیر، الحلیۃ عن ابی عباس)

فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے تو آپ کے ہاتھ میں سونے کا ایک ٹکڑا تھا وہ اپنے ساتھیوں میں تقسیم کیا اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی۔

تشریح :۔۔۔ مال کے متعلق پوچھ تو ضرور ہونی چاہیے۔
6370- ما كان محمد قائلا لربه لو مات وهذه عنده. "طب حل عن ابن عباس" قال خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم على أصحابه وفي يده قطعة من ذهب فقسمها فقال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال جمع کرکے رکھنا ناپسند ہے
٦٣٧١۔۔۔ جس نے مجھ سے سوال کیا یا جو کوئی مجھے دیکھ کر خوش ہونا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ پراگندہ بال آستینیں چڑھائے ہوئے شخص کو دیکھ لے جس نے اینٹ پر اینٹ نہیں رکھی، اور نہ سرکل پر سرکل ، اس کی طرف علم بلند کیا گیا تو وہ اس کی طرف لپکا، آج گھوڑ دوڑ (یعنی عمل) کا دن ہے اور کل (قیامت میں) مقابلہ ہوگا، اور آخری انتہا (جہاں مقابلہ ختم ہوگا) جنت ہے یا جہنم۔ (الحلیۃ عن عائشہ (رض))

یعنی آج عمل کرلو کل بروز قیامت سب کچھ جائے گا کون جیتا کون بارا !
6371- من سأل عني أو سره أن ينظر إلي فلينظر إلى أشعث شاحب مشمر لم يضع لبنة على لبنة، ولا قصبة على قصبة رفع له علم فشمر إليه، اليوم مضمار1 وغدا السباق والغاية الجنة أو النار. "حل عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مال جمع کرکے رکھنا ناپسند ہے
٦٣٧٢۔۔۔ عمر ! مت رؤ ! اس لیے کہ اگر میں چاہوں تو میرے لیے (منجانب اللہ) پہاڑ سونا بن جائیں، اگر دنیا کی قیمت اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مکھی کے برابر ہوتے تو کسی کافر کو اس میں سے کچھ نہ عطا کرتے۔ (ابن سعد بن عطاء ، مرسلاً )

وہی واقعہ ایلاء کی طرف اشارہ ہے۔
6372- لا تبك يا عمر فلو شئت أن تصير الجبال ذهبا لصارت، ولو أن الدنيا تعدل عند الله جناح ذباب ما أعطى كافرا منها شيئا. "ابن سعد عن عطاء" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملنے کے بعد ختم ہوجائے گی
٦٣٧٣۔۔۔ وہ ایسے لوگ ہیں جنہیں ان کی پسندیدہ چیزیں جلد عطا کردی گئیں، اور یہ جلدی ختم ہوجانے والی ہیں، اور ہم ایسے لوگ ہیں کہ ہماری مرغوب چیزیں ہماری آخرت میں موخر کردی گئی ہیں۔ (حاکم عن عمر (رض))

تشریح :۔۔۔ مراد یہ ہے کہ کافروں کو دنیا کی تمام نعمتیں عطا کردی گئی ہیں آخرت میں انھیں کچھ نہ ملے گا۔
6373- أولئك عجلت لهم طيباتهم، وهي وشيكة الانقطاع، وإنا قوم أخرت لنا طيباتنا في آخرتنا. "ك عن عمر رضي الله عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملنے کے بعد ختم ہوجائے گی
٦٣٧٤۔۔۔ میری طرف یہ وحی نہیں آئی کہ میں تاجر ہوں اور نہ یہ وحی آئی کہ میں دوسروں کے مقابلہ مال جمع کروں، لیکن میری طرف یہ وحی آئی ہے کہ : اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرو اور سجدہ کرنے والوں میں شامل رہو اور موت آنے تک اپنے رب کی عبادت کرو۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابی ذر)

تشریح :۔۔۔ مال جمع کرنا اور تجارت کرنا یہ کام اگرچہ نبوت کے منافی نہیں لیکن خلل انداز ضرور ہیں جس کی کئی حکمتیں ہیں۔
6374- ما أوحي إلي أن أكون تاجرا ولا أن أجمع المال مكاثرا، ولكن أوحي إلي أن سبح بحمد ربك وكن من الساجدين واعبد ربك حتى يأتيك اليقين. "ك في تاريخه عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملنے کے بعد ختم ہوجائے گی
٦٣٧٥۔۔۔ مجھ پر یہ وحی نہیں آئی کہ میں تاجروں میں شامل ہوجاؤں، لیکن یہ وحی آئی ہے کہ ، اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرو اور سجدہ کرنے والوں میں شامل رہو، اور موت آنے تک اپنے رب کی عبادت کرو۔ (الحلیۃ عن ابی مسلم الخولائی)

تشریح :۔۔۔ صاحب نبوت کے شاہان شان نہیں کہ وہ تجارت و حرفت کو اپنا پیشہ بنائے۔
6375- ما أوحي إلي أن أكون من التاجرين ولكن أوحي إلي أن سبح بحمد ربك وكن من الساجدين واعبد ربك حتى يأتيك اليقين. "حل عن أبي مسلم الخولاني"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف سین ۔۔۔ سخاوت کے فضائل ، کتاب الزکوۃ میں اچھی حالت اور نیک سیرت کا ذکر
٦٣٧٦۔۔۔ اچھی حالت ، توکل اور میانہ روی نبوت کا چوبیسواں حصہ ہے۔ (ترمذی عن عبداللہ بن سرجس، مربرقم، ٥٦٧٢)

تشریح :۔۔۔ نبوت کی چوبیسویں صفت ہے اس واسطے جو شخص ظاہری عیوب سے معیوب ہے اس میں انسانی صفات پوری نہیں چہ جائیکہ باطنی اور نبوی صفات سے وہ متصف ہو ؟
6376- السمت الحسن والتؤدة والاقتصاد جزء من أربعة وعشرين جزءا من النبوة. "ت عن عبد الله بن سرجس". مر برقم [5672] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف سین ۔۔۔ سخاوت کے فضائل ، کتاب الزکوۃ میں اچھی حالت اور نیک سیرت کا ذکر
٦٣٧٧۔۔۔ اچھی حالت نبوت کا پچھترواں حصہ ہے۔ (الضیاء عن انس)
6377- السمت الحسن جزء من خمسة وسبعين جزءا من النبوة. "الضياء عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف سین ۔۔۔ سخاوت کے فضائل ، کتاب الزکوۃ میں اچھی حالت اور نیک سیرت کا ذکر
٦٣٧٨۔۔۔ بیشک نیک سیرت اور بہتر حالت نبوت کا سترواں ٧٠ حصہ ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس)
6378- إن الهدي الصالح والسمت الحسن جزء من سبعين جزءا من النبوة. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عیب پوشی
٦٣٧٩۔۔۔ جس نے کوئی پردے کی چیز دیکھ کر اسے چھپا دیا تو وہ ایسا ہے جیسے اس نے کسی قبر میں زندہ درگور لڑکی کو زندگی دے دی۔ (بخاری فی الادب، ابو داؤد، حاکم عن عقبۃ بن عامر)

تشریح :۔۔۔ اس وقت زبان اور قلم کسی کی پردہ داری کے لیے استعمال کرنا فن اور کمال سمجھا جاتا ہے، حالانکہ جس کی عیب جوئی کی جائے وہ کبھی عیب جو کر منہ نہیں لگاتا، اور اللہ تعالیٰ کے ہاں رسوائی جدا !
6379- من رأى عورة فسترها كان كمن أحيا موؤدة من قبرها. "خد د ك عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عیب پوشی
٦٣٨٠۔۔۔ جس نے کسی مومن کی برائی دور کی تو وہ اس سے بہتر ہے جس نے کسی زندہ درگور لڑکی کو زندگی سے ہمکنار کردیا ہو۔ (بیہقی فی شعب الایمان، عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ مسلمان عجیب قوم ہیں، ایک گروہ زندوں کی پردہ داری پر کمر بستہ ہے اور دوسرا گروہ سابقہ مسلمانوں کی غلطیاں ، کوتاہیاں تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
6380- من أطفأ عن مؤمن سيئة كان خيرا ممن أحيا موؤدة. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عیب پوشی
٦٣٨١۔۔۔ جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے، اور جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ دری کرے گا اللہ تعالیٰ اس کا پردہ کھول دیں گے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر بیٹھے اس کی وجہ سے رسوا ہوجائے گا۔ (ابن ماجہ عن ابن عباس)
6381- من ستر عورة أخيه المسلم ستر الله عورته يوم القيامة، ومن كشف عورة أخيه المسلم كشف الله عورته حتى يفضحه بها في بيته. "هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عیب پوشی
٦٣٨٢۔۔۔ جو اپنے مسلمان بھائی کی دنیا میں پردہ پوشی کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔ (مسند احمد عن رجل)

تشریح :۔۔۔ معلوم ہوا مسلمان بڑا محترم ہے اگر وہ خود بدلہ نہ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے بدلہ لیں گے ، اللہ تعالیٰ جس سے بدلہ لے وہ کیسے بچ پائے گا ؟
6382- من ستر أخاه المسلم في الدنيا ستره الله يوم القيامة. "حم عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عیب پوشی کی فضیلت
٦٣٨٣۔۔۔ جو بندہ بھی دنیا میں کسی کی پردہ پوشی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بروز قیامت اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ جسے اپنی عزت مطلوب ہے وہ دوسری کی عزت کرے اور عزت کا یہ معنی نہیں کہ دوسروں کو منہ پر تو کچھ نہ کہا جائے لیکن ان کی عدم موجودگی میں انھیں خوب بدنام کیا جائے
6383- لا يستر عبد عبدا في الدنيا إلا ستره الله يوم القيامة. "م عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عیب پوشی کی فضیلت
٦٣٨٤۔۔۔ تم میں سے جو کوئی چاہے کہ وہ اپنے مومن بھائی کی اپنے کپڑے کے کنارے سے پردہ پوشی کرے تو وہ اسے طرح کرے۔ (فردوس عن جابر (رض))

تشریح :۔۔۔ مراد جس طرح ممکن ہو مومن کو رسوائی سے بچایا جائے۔
6384- من أراد منكم أن يستر أخاه المؤمن بطرف ثوبه فليفعل. "فر عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٣٨٥۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی تو وہ ایسا ہے گویا اس نے زندہ درگور لڑکی کو اس کی قبر سے زندہ نکال لیا۔ (ابن مردویہ، بیہقی والخرائطی فی مکارم الاخلاق، ابن عساکر وابن النجار عن جابر، طبرانی فی الاوسط عن مسلمۃ بن مخلد ، مسند احمد، بخاری مسلم عن عنہ بن عامر)
6385- من ستر على مؤمن عورة فإنما أحيا موؤدة من قبرها. "ابن مردويه هب والخرائطي في مكارم الأخلاق كر وابن النجار عن جابر "طس عن سلمة بن مخلد1" "حم ق عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٣٨٦۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اس نے گویا زندہ درگور لڑکی کو اس کی قبر سے زندہ باہر نکلا۔ (ابن حبان، بیہقی عن عقبۃ بن عامر)
6386- من ستر عورة مؤمن فكأنما استحيا موؤدة من قبرها. "حب هب عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٣٨٧۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کی رسوائی پر پردہ ڈالا ، تو ا سنے گویا زندہ درگور لڑکی کو اس کی قبر سے باہر نکالا۔ (الخرائطی عن عقبہ بن عامر)
6387- من ستر على مؤمن خزية فكأنما أحيا موؤدة من قبرها. "الخرائطي عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٣٨٨۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کی برائی پر پردہ ڈالا تو اس نے گویا زندہ درگور لڑکی کو زندگی دے دی۔ (بیہقی عن ابوہریرہ )

تشریح :۔۔۔ یعنی دوبارہ زندگی کا ذریعہ بنا، ورنہ زندگی موت کا مالک حقیقی اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
6388- من ستر على مؤمن فاحشة فكأنما أحيا موؤدة. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٣٨٩۔۔۔ جس نے دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا۔ (بیہقی عن عقبۃ بن عامر)
6389- من ستر مؤمنا في الدنيا على عورة ستره الله يوم القيامة. " ... عن عقبة بن عامر"
tahqiq

তাহকীক: