কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৪৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٠۔۔۔ الحمدللہ بکثرت کہا کرو، کیونکہ اس کے دو بازو اور دو آنکھیں ہیں جنت میں اڑتے ہوئے قیامت تک اپنے کہنے والے کے لیے استغفار کرتی رہتی ہیں۔ (الدیلمی عن ابن عمر)

تشریح :۔۔۔ یعنی اسے صورت مثالی دے دی جاتی ہے، عالم تین ہیں عالم دنیا، عالم آخرت اور ایک ان دونوں کے درمیان عالم ہے نہ دنیا نہ آخرت اسے عالم مثال اور عالم برزخ بھی کہتے ہیں۔ (جزاء الاعسال ازمرشد اشرف علی تھانوی)
6450- أكثروا من الحمد لله، فإن لها عينين وجناحين تطير في الجنة تستغفر لقائلها إلى القيامة. "الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥١۔۔۔ بہرکیف تمہارا رب مدح کو ” الحمد “ کے الفاظ میں پسند کرتا ہے۔ (مسند احمد بخاری فی الادب، نسائی وابن سعد والطحاوی وابن قانع، طبرانی فی الکبیر، حاکم، بیہقی سعید بن منصور عن الاسود بن سریع)

تشریح :۔۔۔ مدح گوئی اور ثنا خوانی وہی مقبول و محبوب ہے جو خود رب تعالیٰ نے بتائی اور سکھائی ہے۔
6451- أما إن ربك يحب المدح وفي لفظ: الحمد.

"حم خ" في الأدب "ن" وابن سعد والطحاوي وابن قانع "طب ك هب ص" عن الأسود بن سريع.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ ان کی تعریف کی جائے۔ (طبرانی فی الکبیر عن الاسود بن سریع)
6452- إن الله عز وجل يحب أن يحمد. "طب عن الأسود بن سريع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٣۔۔۔ جب تم نے الحمدللہ رب العالمین کہا تو تم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، وہ تجھے مزید عطا کرے گا۔ (ابن جریر فی تفسیرہ عن الحکم بن عمیر الشمالی)

تشریح :۔۔۔ یعنی نعمت پر شکر گزاری نعمت میں اضافہ کا باعث ہے۔
6453- إذا قلت: الحمد لله رب العالمين فقد شكرت الله فزادك. ابن جرير في تفسيره عن الحكم بن عمير الثمالي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا اچھا پڑوس رکھو، اس واسطے کہ بہت کم ایسا ہوا کہ وہ کسی گھر والے سے متنفر ہوئی ہوں اور پھر ان کی طرف لوٹ آئی ہوں۔ (بیہقی وضعفہ، خطیب عن الاسود بن سریع فی رواۃ مالک، وابن النجار عن عائشہ (رض))
6454- أحسنوا جوار نعم الله، فإنها قل ما نفرت عن أهل بيت فكادت ترجع إليهم. "هب وضعفه خط عن الأسود بن سريع في رواة مالك" وابن النجار عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٥۔۔۔ اے عائشہ ! اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا اچھا پڑوس رکھو، اس واسطے کہ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ یہ کسی صاحب خانہ سے متنفر ہو کر اس کی طرف لوٹی ہوں۔ (الحکیم ، بیہقی وضعفہ والخطیب فی رواۃ مالک عن عائشہ (رض))
6455- يا عائشة أحسني جوار نعم الله، فإنها قل ما نفرت عن أهل بيت فكادت ترجع إليهم. "الحكيم هب وضعفه والخطيب في رواة مالك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٦۔۔۔ اے عائشہ ! سخی کی عزت کرو، اس واسطے کہ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ یہ کسی گھر سے متنفر ہو کر پھر اس کی طرف لوٹے ہوں۔ (ابن ماجہ عن عائشہ (رض))
6456- يا عائشة أكرمي كريما، فإنها ما نفرت عن قوم قط فعادت إليهم. "هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٧۔۔۔ صحت و فراغت اللہ تعالیٰ کی دو ایسی نعمتیں ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں۔ (مسند احمد عن ابن عباس (رض))

تشریح :۔۔۔ جن لوگوں کے پاس یہ نعمتیں نہیں ان سے قدر پوچھیں !
6457- إن الصحة والفراغ نعمتان من نعم الله مغبون فيهما كثير من الناس. "حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٨۔۔۔ دو غنیمتیں ہیں جن کی وجہ سے بہت سے لوگ دھوکے میں پڑے ہیں صحت اور فراغت ۔ (الدیلمی عن انس)
6458- غنيمتان غبنهما كثير من الناس: الصحة والفراغ. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٥٩۔۔۔ جب تم میں سے کوئی، رزق اور پیدائش میں اپنے سے افضل کو دیکھے اسے چاہیے کہ اپنے سے کم درجہ شخص کو بھی دیکھ لے جس پر اسے فضیلت حاصل ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
6459- إذا رأى أحدكم من فضل عليه في الخلق والرزق فلينظر إلى من هو أسفل منه ممن فضل هو عليه. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٦٠۔۔۔ کیا میں نے یہ نہیں کہا : اے اللہ ! تیرے لیے حمد بطور شکر ہو اور تیرے لیے احسان بطور فضل ہو ؟ طبرانی عن سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرۃ عن ابیہ عن جدہ قال فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دستہ بھیجا، اور فرمایا : مجھ پر اللہ تعالیٰ کا شکر لازم ہے اگر اللہ تعالیٰ نے انھیں سلامت رکھا، چنانچہ یہ لوگ غنیمت پاکر سلامت لوٹے ، لوگ آپ کا انتظار کرنے لگے کہ آپ کیا کرتے ہیں، کسی نے آپ سے عرض کیا، تو آپ نے فرمایا، پھر یہ حدیث ذکر کی۔
6460- أولم أقل: اللهم لك الحمد شكرا ولك المن فضلا؟ "طب عن سعد بن إسحاق بن كعب بن عجرة عن أبيه عن جده" قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم سرية، فقال: علي إن سلمهم الله أن أشكره فغنموا وسلموا فاتنظره الناس يصنع شيئا فقيل له؟ فقال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٦١۔۔۔ جب بھی اللہ تعالیٰ نے کسی قوم پر کوئی نعمت کی تو ان میں اکثر اس کی ناشکری کرنے والے بن جاتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))
6461- قل ما أنعم الله على قوم نعمة إلا أصبح كثير منهم بها كافرين. "طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٦٢۔۔۔ ہر شاندار کام جسے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر شروع نہ کیا جائے تو وہ ادھورا رہتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر والرسکری عن ابوہریرہ (رض))
6462- كل أمر ذي بال لا يبدأ فيه بحمد الله فهو أقطع. "طب والعسكري عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٦٣۔۔۔ ہر وہ کام جس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا جائے اور پھر اسے شروع کیا جائے اور نہ مجھ پر درود بھیجا جائے تو وہ کام ادھورا بےفائدہ اور ہر برکت سے خالی ہوتا ہے۔ (ابو الحسین احمد بن محمد بن میمون فی فضائل علی عن ابوہریرہ (رض))
6463- كل كلام لا يذكر الله فيه فيبدأ به ويصلي علي فيه فهو أقطع أكتع ممحوق من كل بركة. "أبو الحسين أحمد بن محمد بن ميمون في فضائل علي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٦٤۔۔۔ ہر شاندار کام جیسے الحمدللہ کے ساتھ شروع نہ کیا جائے وہ ادھورا رہتا ہے۔ (بخاری مسلم عن ابوہریرہ (رض) ، طبرانی والرھاوی عن عبداللہ بن کعب بن مالک عن ابیہ)
6464- كل أمر ذي بال لا يبدأ فيه بالحمد فهو أقطع. "ق عن أبي هريرة" "طب والرهاوي عن عبد الله بن كعب بن مالك عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شکر کا اجر روزہ کے برابر
٦٤٦٥۔۔۔ شکر گزار کھانا کھانے والے کے لیے اتنا ہی اجر ہے جتنا صبر کرنے والے روزہ دار کے لیے ہے۔ (بخاری ، مسلم عن ابوہریرہ (رض))
6465- للطاعم الشاكر من الأجر ما للصائم الصابر. "ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شکر کا اجر روزہ کے برابر
٦٤٦٦۔۔۔ جس بندے پر اللہ تعالیٰ نے کوئی نعمت کی ہو اور وہ اس کا علم رکھتا ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس نعمت کا شکر ادا کرنے سے پہلے ہی اس کا شکر لکھ دیتے ہیں اور جو بندہ کوئی گناہ سرزد ہوجانے کے بعد نادم و پشیمان ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ مغفرت مانگنے سے پہلے اس کے لیے مغفرت لکھ دیتے ہیں اور جو بندہ ایک دینار یا آدھے دینار کا کپڑا خرید کر اسے پہنتا اور اللہ تعالیٰ کا اس پر شکر ادا کرتا ہے تو اس کپڑے کے گٹھنوں تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ (حاکم و تعقب، بیہقی عن عائشہ (رض))

تشریح :۔۔۔ یاد رکھیں ! نعمت کا شکر اور چیز ہے اور گناہ پر مغفرت کی طلب اور چیز ، معمولی لغزشیں عام نیکیوں سے معاف ہوجاتی ہیں لیکن قصدا کیے گئے گناہ بغیر معافی کے معاف نہیں ہوتے۔
6466- ما أنعم الله على عبد نعمة فعلم أنها من الله إلا كتب الله له شكرها قبل أن يحمده عليها، وما أذنب عبد ذنبا فندم عليه إلا كتب الله تعالى له مغفرة قبل أن يستغفره، وما اشترى عبد ثوبا بدينار أو نصف دينار فلبسه فحمد الله عليه ألا لم يبلغ ركبتيه حتى يغفر له. "ك وتعقب هب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شکر کا اجر روزہ کے برابر
٦٤٦٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جس بندے پر کوئی نعمت کی ہو اور اس نے نعمت کے ملنے پر اللہ تعالیٰ کی تعریف کی ہو تو اللہ تعالیٰ کی حمد اس نعمت سے بہت بڑی ہے چاہے وہ نعمت جیسی کیسی ہی کیوں نہ ہو۔ (عبد الرزاق ، بیہقی فی شعب الایمان عن الحسن ، مرسلا
6467- ما أنعم الله على عبد نعمة فحمد الله عليها إلا كان حمد الله أعظم منها كائنة ما كانت. "عب هب عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شکر کا اجر روزہ کے برابر
٦٤٦٨۔۔۔ جس بندے پر اللہ تعالیٰ نے کوئی نعمت کی اور اس نے الحمدللہ رب العالمین کہا، تو جو چیز وہ دے رہا ہے وہ اس سے افضل ہے جو اس نے لی ہے۔ (ابن ماجہ وابن السنی طبرانی فی الاوسط : بیہقی، سعید بن منصور عن انس)

تشریح : ۔۔۔ وہ زبان سے حمد کررہا اور لی اس نے نعمت ہے۔
6468- ما أنعم الله على عبد نعمة فقال: الحمد لله رب العالمين إلا كان الذي يعطى أفضل مما أخذ. "هـ وابن السني طس هب ص عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شکر کا اجر روزہ کے برابر
٦٤٦٩۔۔۔ جس بندے پر اللہ تعالیٰ نے کوئی چھوٹی بڑی نعمت کی ہو اور اس نے اس پر الحمدللہ کہا تو جو اسے دیا گیا وہ اس سے افضل ہے جو اس نے لیا۔ (ھناد والحکیم عن الحسن ، مرسلا) ۔ اسے حمد کی توفیق دی گئی اور لی اس نے نعمت ہے۔
6469- ما أنعم الله على عبد من نعمة صغيرة ولا كبيرة فحمد الله عليها إلا كان قد أعطي خيرا مما أخذ. "هناد والحكيم عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক: