কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৪৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الشفاعۃ ۔۔۔ سفارش کا بیان
٦٤٩٠۔۔۔ سفارش کردیا کرو، تمہیں اجر ملے گا، اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی زبانی جو فیصلہ چاہے صادر فرمائے۔ (بخاری مسلم، ترمذی، ابو داؤد، نسائی عن ابی موسیٰ)
6490- اشفعوا تؤجروا، وليقض الله على لسان نبيه ما شاء. "ق " عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الشفاعۃ ۔۔۔ سفارش کا بیان
٦٤٩١۔۔۔ مجھ سے کوئی شخص آکر کسی چیز کا سوال کرتا ہے اور میں اسے روکتا ہوں تو تم سفارش کردیا کرو تمہیں اجر ملے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن معاویہ)
6491- إن الرجل ليسألني الشيء فأمنعه حتى تشفعوا فتؤجروا. "طب عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الشفاعۃ ۔۔۔ سفارش کا بیان
٦٤٩٢۔۔۔ سب سے افضل اور بہتر سفارش یہ ہے کہ تم نکاح کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان سفارش کرو۔ (ابن ماجہ ابی رھم)
تشریح :۔۔۔ یعنی تم جانتے ہو کہ فلاں جگہ لڑکا جوان ہے اور دوسرے گھر میں لڑکی کنواری ہے تو ان کے بارے سفارش کردو، تاکہ نوجوان طبقہ زنا اور خفیہ خوش گپیاں ترک کر دے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی تم جانتے ہو کہ فلاں جگہ لڑکا جوان ہے اور دوسرے گھر میں لڑکی کنواری ہے تو ان کے بارے سفارش کردو، تاکہ نوجوان طبقہ زنا اور خفیہ خوش گپیاں ترک کر دے۔
6492- أفضل الشفاعة أن تشفع بين اثنين في النكاح. "هـ عن أبي رهم"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الشفاعۃ ۔۔۔ سفارش کا بیان
٦٤٩٣۔۔۔ سب سے افضل صدقہ، زبان کا ہے سفارش سے تم قیدی آزاد کرسکتے ہو خون بچا سکتے ہو نیکی کرسکتے ہو اپنے بھائی سے احسان کرسکتے ہو اور اس سے تکلیف ہٹا سکتے ہو۔ (طبرانی بیہقی عن سمرۃ)
6493- أفضل الصدقة صدقة اللسان، الشفاعة تفك بها الأسير، وتحقن بها الدم، وتجر المعروف والإحسان إلى أخيك، وتدفع عنه الكريهة. "طب هب عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ممنوع سفارش
٦٤٩٤۔۔۔ اے اسامہ ! کیا تم اللہ تعالیٰ کی (مقرر کردہ) حدود میں سے کسی حد کے بارے سفارش کرتے ہو ؟ (بخاری مسلم، ابوداؤد عن عائشہ (رض))
تشریح :۔۔۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب قبیلہ مخزومیہ کی ایک عورت نے چوری کی تھی جس کا نام فاطمہ تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ جرم ہو تو تب بھی ان کا ہاتھ کاٹا جاتا، اور یہ بات آپ نے اس لیے پسند نا فرمائی کہ اس قبیلہ کے لوگوں نے آپ کے محبوب حضرت زید جنہیں آپ نے اپنا بیٹا بنایا تھا کے فرزند حضرت اسامہ کے ذریعہ سفارش کرنا چاہتی تھی۔

6494- يا أسامة أتشفع في حد من حدود الله؟ "ق د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٩٥۔۔۔ میرے پاس کوئی شخص لایا جاتا ہے پھر مجھ سے سوال کیا جاتا ہے اور میرے سامنے کوئی ضرورت پیش کی جاتی ہے اور تم میرے پاس ہوتے ہو لہٰذا تم سفارش کردیا کرو تمہیں اجر ملے گا، اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے ہاتھوں جو کچھ چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق، ابن حبان عن ابی موسیٰ )
تشریح :۔۔۔ یعنی لوگ تو مجھ سے خوف کی وجہ سے پوچھ نہیں سکتے اور میں ناواقف شخص کے بارے میں جانتا نہیں ، تم واقف بھی ہو اور مانوس بھی اس واسطے سفارش کردیا کرو۔
تشریح :۔۔۔ یعنی لوگ تو مجھ سے خوف کی وجہ سے پوچھ نہیں سکتے اور میں ناواقف شخص کے بارے میں جانتا نہیں ، تم واقف بھی ہو اور مانوس بھی اس واسطے سفارش کردیا کرو۔
6495- إني أوتي فأسأل، وتطلب إلي الحاجة، وأنتم عندي فاشفعوا تؤجروا ويقضي الله على يدي نبيه ما أحب. "الخرائطي في مكارم الأخلاق حب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٩٦۔۔۔ جو کوئی ایسی سفارش کرے جس کے ذریعہ کسی تاوان و جرمانے کو ہٹائے یا اس کے ذریعہ کوئی فائدہ پہنچائے تو اللہ تعالیٰ اس کے قدم اس وقت برقرار رکھیں گے، جس وقت قدم ڈگمگائیں گے۔ (عقیلی فی الضعفاء عن جابر)
6496- من شفع شفاعة يدفع بها مغرما أو يحي بها مغنما ثبت الله تعالى قدميه حين تدحض الأقدام. "عق عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٤٩٧۔۔۔ اے اسامہ کسی حد کے بارے سفارش مت کرو۔ (ابن سعد عن جعفر بن محمد عن ابیہ)
6497- يا أسامة لا تشفع في حد. "ابن سعد عن جعفر بن محمد عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٤٩٨۔۔۔ صبر آدھا ایمان اور یقین سارے کا سارا ایمان ہے۔ (الحلیۃ، بیہقی عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ کیونکہ بےصبری کی بنا پر انسان جادہ اعتدال عبور کرکے کفریات بکنے لگتا ہے، کچھ لوگوں پر آسمانی آفت آئی تو وہ کہنے لگے، ہم اس خدا کا کیسے شکر کریں جس نے ہمارے گھر اجاڑ دئیے، ہمارے بچے چھین لیے، مال مویشی تباہ و برباد کر ڈالے، اگر یہ لوگ صبر کرتے تو کافر نہ ہوتے لیکن بےصبری نے وہ سب کچھ کہلوایا جو نہ کہنا تھا اور یہ ساری خرابی یقین محکم کی کمزوری سے پیدا ہوتی ہے جسے پورا ایمان کہا گیا ہے۔

6498- الصبر نصف الإيمان، واليقين الإيمان كله."حل هب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٤٩٩۔۔۔ صبر رضا مندی ہے۔ (الحکیم وابن عساکر عن ابی موسیٰ )
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور مصیبت پر صبر کرنا قضاء الٰہی پر رضا مندی ہے۔
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور مصیبت پر صبر کرنا قضاء الٰہی پر رضا مندی ہے۔
6499- الصبر رضا. "الحكيم وابن عساكر عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٠۔۔۔ صبر اور ثواب کی امید رکھنا گردنوں کو (جہنم سے) آزاد کرانے کا سبب ہیں ان صفات والے شخص کو اللہ تعالیٰ بغیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔ (طبرانی عن الحکیم بن عمیر الشمالی)
تشریح :۔۔۔ یعنی جنت میں داخل ہونے کے اور بھی اسباب ہیں لیکن یہ خاص اعزاز ہیں۔
تشریح :۔۔۔ یعنی جنت میں داخل ہونے کے اور بھی اسباب ہیں لیکن یہ خاص اعزاز ہیں۔
6500- الصبر والإحتساب هن عتق الرقاب، ويدخل الله صاحبهن الجنة بغير حساب. "طب عن الحكم بن عمير الثمالي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠١۔۔۔ ایمان میں صبر کو وہی حیثیت حاصل ہے جو سر کو جسم میں حاصل ہے۔ (فردوس عن انس، ابن حبان عن علی، بیہقی عن علی موقوفاً )
تشریح :۔۔۔ جب سر ہی نہ رہے تو جسم کہاں رہتا ہے ؟ !
تشریح :۔۔۔ جب سر ہی نہ رہے تو جسم کہاں رہتا ہے ؟ !
6501- الصبر من الإيمان بمنزلة الرأس من الجسد. "فر عن أنس ""حب عن علي" "هب عن علي موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٢۔۔۔ بندے کو صبر سے بڑھ کر بہترین اور کشادہ کوئی چیز نہیں دی گئی۔ (حاکم عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ کیونکہ بےصبری سے کئی فتنے پیدا ہوجاتے ہیں۔
تشریح :۔۔۔ کیونکہ بےصبری سے کئی فتنے پیدا ہوجاتے ہیں۔
6502- ما رزق عبد خيرا له، ولا أوسع من الصبر. "ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٣۔۔۔ سب سے افضل ایمان صبر اور چشم پوشی ہے۔ (فردوس عن معقل بن یسار، بخاری فی التاریخ عن عمیر الیثی)
6503- أفضل الإيمان الصبر والسماحة. "فر عن معقل بن يسار" "تخ عن عمير الليثي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٤۔۔۔ صبر اگر کسی کسی مرد کی صورت میں ہوتا تو شریف مرد ہوتا۔ (الحلیۃ عن عائشہ (رض))
6504- لو كان الصبر رجلا لكان رجلا كريما. "حل عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٥۔۔۔ مومن کا بہترین ہتھیار صبر اور دعا ہے۔ (فردوس عن ابن عباس)
6505- نعم سلاح المؤمن الصبر والدعاء. "فر عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٦۔۔۔ امداد صبر کے ساتھ اور کشادگی تکلیف کے ساتھ ہے اور بیشک سختی کے ساتھ آسانی ہے۔ (خطیب عن انس)
6506- النصر مع الصبر، والفرج مع الكرب، وأن مع العسر يسرا. "خط عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٧۔۔۔ صبر کرکے کشادگی کا انتظار کرنا عبادت ہے۔ (القضا عی عن ابن عمرو عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ جیسے وضو کرکے نماز کا انتظار کرنا عبادت ہے۔
تشریح :۔۔۔ جیسے وضو کرکے نماز کا انتظار کرنا عبادت ہے۔
6507- انتظار الفرج بالصبر عبادة. "القضاعي عن ابن عمر وعن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے کشادگی کا انتظار کرنا عبادت ہے جو شخص تھوڑے رزق پر راضی رہے اللہ تعالیٰ اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہوں گے۔ (ابن ابی الدنیا فی الفرج وابن عساکر عن علی)
6508- انتظار الفرج من الله عبادة، ومن رضي بالقليل من الرزق رضي الله تعالى منه بالقليل من العمل. "ابن أبي الدنيا في الفرج وابن عساكر عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الصاد ۔۔۔ آزمائشوں ، بیماریوں ، مصیبتوں اور مشکلات پر صبر
صبر کی فضیلت
صبر کی فضیلت
٦٥٠٩۔۔۔ کشادہ حالی کا انتطار کرنا عبادت ہے۔ (ابن عدی فی الکامل ، خطیب عن انس)
6509- انتظار الفرج عبادة. "عد خط عن أنس".
তাহকীক: