কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৫৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نظر چلے جانے پر صبر
٦٥٣٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ معمولی بات ہے کہ کسی مسلمان بندے کی دونوں آنکھیں لے کر اسے جہنم میں داخل کردیں۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن عائشہ بنت قدامۃ)
تشریح :۔۔۔ یہ اللہ تعالیٰ کی اپنی حکمت ہے جسے جہاں چاہیں پہنچائیں۔
تشریح :۔۔۔ یہ اللہ تعالیٰ کی اپنی حکمت ہے جسے جہاں چاہیں پہنچائیں۔
6530- عزيز على الله تعالى أن يأخذ كريمتي عبد مسلم ثم يدخله النار. "حم طب عن عائشة بنت قدامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نظر چلے جانے پر صبر
٦٥٣١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : میں جب اپنے بندے کی دونوں آنکھیں سلب کرلیتا ہوں جبکہ وہ دونوں پر بخل کرنے والا ہو تو میں اس کے لیے سوائے جنت کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا، جب ان دونوں کے بارے میں اس نے میری تعریف کی ہو۔ (طبرانی فی الکبیر، الحلیۃ عن العرباض)
تشریح :۔۔۔ یعنی وہ آنکھیں اسے عزیز اور پیاری ہوں، اور آنکھوں کے چلے جانے پر وہ میری تعریف کرے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی وہ آنکھیں اسے عزیز اور پیاری ہوں، اور آنکھوں کے چلے جانے پر وہ میری تعریف کرے۔
6531- قال الله تعالى: إذا سلبت من عبدي كريمتيه وهو بهما ضنين لم أرض له بهما ثوابا دون الجنة إذا حمدني عليهما. "طب حل عن العرباض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نظر چلے جانے پر صبر
٦٥٣٢۔۔۔ نظر کا چلا جانا گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے سماعت کا چلا جانا گناہوں کی مغفرت کا باعث ہے (اسی طرح) جو چیز (قدرتی طور پر) جسم سے کم ہو اس کا ثواب اسی طرح ہے۔ (خطیب، ابن عدی فی الکامل عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ اس واسطے جو لوگ کسی نقص جسمانی میں مبتلا ہیں وہ واویلا نہ کریں بلکہ صبر کریں تاکہ انھیں ثواب پہنچے۔
تشریح :۔۔۔ اس واسطے جو لوگ کسی نقص جسمانی میں مبتلا ہیں وہ واویلا نہ کریں بلکہ صبر کریں تاکہ انھیں ثواب پہنچے۔
6532- ذهاب البصر مغفرة للذنوب، وذهاب السمع مغفرة للذنوب، وما نقص من الجسد فعلى قدر ذلك. "خط عد عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نظر چلے جانے پر صبر
٦٥٣٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں نے جس کی دونوں انکھیں لے لی ہوں اور اس نے صبر سے کام لیا اور ثواب کی امید رکھی تو میں اسے سوائے جنت دینے کے اور کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گا۔ (ترمذی عن ابوہریرہ )
6533- يقول الله عز وجل: من أذهبت حبيبتيه فصبر واحتسب لم أرض له ثوابا دون الجنة. "ت عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نظر چلے جانے پر صبر
٦٥٣٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے ابن آدم میں جب تیری دونوں آنکھیں لے لوں اور تو صبر کرے، اور پہلے صدمہ کے وقت ثواب کی امید رکھے تو میں تجھے سوائے جنت دینے کے کسی اور ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔ (مسند احمد، ابن ماجہ عن ابی امامۃ
6534- يقول الله تعالى: يا ابن آدم إذا أخذت كريمتيك فصبرت واحتسبت عند الصدمة الأولى لم أرض لك ثوابا دون الجنة. "حم هـ عن أبي امامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٥٣٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے تیری دونوں آنکھیں لے لیں اور تو نے صبر کیا اور پہلے صدمہ کے وقت ثواب کی امید رکھی ، تو میں تجھے سوائے جنت دینے کے کسی ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔ (طبرانی وابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ ابن عساکر عن ابی امامۃ)
6535- إن الله تعالى يقول: يا ابن آدم إني أخذت منك كريمتيك فصبرت واحتسبت عند الصدمة الأولى لم أرض لك ثوابا دون الجنة. "طب وابن السني في عمل يوم وليلة كر عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٥٣٦۔۔۔ اگر تمہاری آنکھ کسی مصیبت میں مبتلا ہے اور تم نے صبر کیا اور ثواب کی امید رکھی، تو تم اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملو گے کہ تمہارے ذمہ کوئی گناہ نہ ہوگا۔ (مسند احمد، حاکم عن انس)
6536- إن كان بصرك لما به ثم صبرت واحتسبت لتلقين الله ليس لك ذنب. "حم ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٣٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں جب اپنے بندے کی دونوں آنکھیں سلب کرلیتا ہوں اور وہ ان کی حرص بھی کرنے والا ہو تو میں اس کے لیے سوائے جنت کے کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا جب وہ ان دونوں پر میری تعریف کرے۔ (ابن حبان، طبرانی، الحلیۃ وابن عساکر عن العرباض بن ساریۃ)
6537- قال الله عز وجل إذا سلبت من عبدي كريمتيه وهو بهما ضنين لم أرض له بهما ثوابا دون الجنة إذا حمدني عليهما. "حب طب حل وابن عساكر عن العرباض بن سارية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٣٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں جب اپنے کسی بندے کی آنکھ لے لیتا ہوں اور وہ صبر کرتا اور ثواب کی امید رکھتا ہے تو میں اس کے لیے سوائے جنت کے کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔ (ابو یعلی ابن حبان، سعید بن منصور عن ابن عباس)
6538- قال الله: إني إذا أخذت كريمة عبدي فصبر واحتسب لم أرض له ثوابا دون الجنة. "ع حب ص عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٣٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : مجھے اپنی عزت کی قسم ! میں اپنے جس بندے کی دونوں انکھیں لے لیتا ہوں پھر وہ صبر کرتا ہے جیسا میرا حکم ہے اور میرے فیصلہ پر راضی رہتا ہے تو میں اس کے لیے سوائے جنت کے کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔ (عبد بن حمید وسمویہ، ابوداؤد ابن عساکر عن انس)
6539- قال الله عز وجل: وعزتي لا أقبض كريمتي عبدي فيصبر لحكمي ويرضى لقضائي فأرضى له ثوابا دون الجنة. "عبد بن حميد وسمويه د وابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٠۔۔۔ تمہاری اس بیماری کا تم پر کوئی حرج نہیں، لیکن اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب تم میرے بعد عمر پا کر نابینا ہوجاؤ گے ؟ (ان صاحب نے) عرض کی، میں ثواب کی امید رکھ کر صبر کروں گا، آپ نے فرمایا : تب تم بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوگے۔ (طبرانی فی الکبیر عن زید بن ارقم)
تشریح :۔۔۔ یہ کسی خاص صھابی کا واقعہ ہے جن کے بارے میں آپ نے بذریعہ وحی یہ پیشنگوئی دی تھی۔
تشریح :۔۔۔ یہ کسی خاص صھابی کا واقعہ ہے جن کے بارے میں آپ نے بذریعہ وحی یہ پیشنگوئی دی تھی۔
6540- ليس عليك من مرضك هذا بأس، ولكن كيف بك إذا عمرت بعدي وعميت؟ قال: احتسب واصبر، قال: إذا تدخل الجنة بغير حساب. "طب عن زيد بن أرقم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : میں جب اپنے بندے کو اس کی دونوں حبیب چیزوں کے بارے میں آزمائش میں مبتلا کرتا ہوں پھر وہ صبر کرتا ہے تو میں اسے ان دونوں یعنی آنکھوں کے عوض میں جنت عطا کردیتا ہوں۔ (مسند احمد، بخاری عن انس، طبرانی فی الکبیر عن جریر)
6541- قال الله تعالى إذا ابتليت عبدي بحبيبتيه ثم صبر عوضته منهما الجنة يعني عينيه. "حم خ عن أنس" "طب عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : مجھے اپنی عزت کی قسم ! میں اپنے جس بندے کی دونوں آنکھیں لے لیتا ہوں پھر وہ میرے فیصلہ پر صبر کرتا ہے اور میری قضا پر راضی رہتا ہے تو میں اس کے لیے سوائے جنت کے کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔ (عبد بن حمید وسمویہ وابن عساکر عن انس)
6542- قال الله عز وجل: وعزتي إني لا أقبض كريمتي عبدي فيصبر لحكمي ويرضى بقضائي فأرضى له بثواب دون الجنة. "عبد بن حميد وسمويه وابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں جس کی دونوں آنکھیں لے لوں تو اس کو بدلہ میں جنت عطا کرتا ہوں ۔ (طبرانی فی الاوسط عن جریر)
6543- قال الله عز وجل: من سلبت كريمتيه عوضته منهما الجنة. "طس عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٤۔۔۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے : میں جس کی دونوں آنکھیں لے لوں ، پھر وہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو اس کا ثواب جنت ہے۔ (ابو یعلی عن انس (رض))
6544- قال ربكم: من أذهبت كريمتيه ثم صبر واحتسب كان ثوابه الجنة. "ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٥۔۔۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے : میں جب اپنے بندے کی دونوں آنکھیں لے لیتا ہوں اور وہ ان دونوں کی حرص بھی کرتا ہو، پھر اس نے میری تعریف کی، تو میں اس کے لیے سوائے جنت کے کسی ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
6545- قال ربكم: إذا قبضت كريمتي عبدي وهو بهما ضنين فحمدني على ذلك لم أرض له ثوابا دون الجنة. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٦۔۔۔ کوئی بندہ شرک سے بڑھ کر کسی آزمائش میں ہرگز مبتلا نہیں ہوگا، اور شرک کے بعد سب سے بڑی آزمائش آنکھوں (کی بینائی) کا چلا جانا ہے اور جو بندہ اس آزمائش میں مبتلا ہو کر صبر کرے، تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیں گے۔ (نسائی عن عبداللہ بن بریدۃ عن ابیہ)
6546- لن يبتلى عبد بشيء أشد من الشرك، ولن يبتلى بشيء بعد الشرك أشد من ذهاب بصره، ولن يبتلى عبد بذهاب بصره فيصبر إلا غفر الله له. "ن عن عبد الله بن بريدة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٧۔۔۔ تمہارے آنکھوں پر جو مصیبت آئی ہے یہ اسی طرح رہے اور اس کے ساتھ اگر تم ثواب کی امید رکھ کر صبر کرو تو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے جنت واجب کردیں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن زید بن ارقم)
6547- لو كانت عيناك لما بهما صبرت واحتسبت إلا وجب الله لك الجنة. "طب عن زيد بن أرقم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٨۔۔۔ اگر تمہاری آنکھوں کے ساتھ یہ عارضہ اسی طرح رہے تو جب اللہ تعالیٰ کے حضور جاؤ گے تمہارے ذمہ کوئی گناہ نہ ہوگا۔ (عبد بن حمید والبغوی، طبرانی عن زید بن ارقم)
6548- لو كانت عيناك لما بهما، إذا كنت تلقى الله بغير ذنب. "عبد بن حميد والبغوي طب عن زيد بن أرقم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٤٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ جس بندے کی آنکھیں لے لے اور وہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کریں گے۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
6549- لا يذهب الله تعالى بحبيبتي عبد فيصبر ويحتسب إلا أدخله الله الجنة. "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক: