কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৫৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٥٠۔۔۔ اے زید ! اگر تمہاری آنکھیں اسی حالت میں رہیں اور تم صبر کرو اور ثواب کی امید رکھو تو تمہارے لیے سوائے جنت کے کوئی ثواب نہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن زید بن ارقم)
6550- يا زيد لو أن عينيك لما بهما فصبرت واحتسبت لم يكن لك ثواب دون الجنة. "طب عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بینائی ختم ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٥١۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں اپنے جس بندے کی دونوں آنکھیں لے لیتا ہوں تو میں اس کے لیے سوائے جنت کے کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔ (الحلیۃ عن انس)
6551- يقول الله عز وجل: لا أذهب بصفيتي عبدي فأرضى له ثوابا دون الجنة. "حل عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٢۔۔۔ جب کسی بندے کا بچہ مرجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتے ہیں : کیا تم نے میرے بندے کے بچہ (کی روح کو ) قبض کرلیا ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : جی ہاں ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : کیا تم نے اس کے دل کا پھل قبضہ کرلیا ہے ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : جی ہاں : تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے نے کیا کہا ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : اس نے آپ کی تعریف کی اور انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنادو جس کا نام بیت الحمد رکھو۔ (ترمذی عن ابی موسیٰ الاشعری)

یہ سارے انعامات صبر کرنے اور آخرت کی طرف رجوع لانے کے صلہ میں ملتے ہیں بازار سجا پڑا لیکن خریدار تہی دست و تہی دامن ہیں۔
6552- إذا مات ولد العبد قال الله تعالى لملائكته: قبضتم ولد عبدي؟ فيقولون نعم، فيقول: قبضتم ثمرة فؤاده؟ فيقولون نعم، فيقول: ماذا قال عبدي؟ فيقولون حمدك واسترجع، فيقول الله: ابنوا لعبدي بيتا في الجنة وسموه بيت الحمد. "ت عن أبي موسى الأشعري"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٣۔۔۔ اے فلاں کونسا کام تجھے زیادہ پسند ہے ؟ کیا یہ کام کہ تم اپنی عمر سے فائدہ اٹھاؤ ؟ کیا کل تم جنت کے دروازوں میں سے کسی دروازے پر آؤ گے جبکہ تم سے پہلے کوئی پہنچ چکا ہوگا جو تمہارے لیے اسے کھولے گا۔ (نسائی عن قرۃ بن ایاس)

تشریح :۔۔۔ مراد مرحوم اولاد جو جنت میں اپنے والدین کی منتظر ہوگی۔
6553- يا فلان أيما كان أحب إليك؟ أن تمتع به عمرك؟ أو لا تأتي غدا إلى باب من أبواب الجنة إلا وجدته قد سبقك إليه يفتحه إليك؟ "ن عن قرة بن إياس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٤۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچے فوت ہوئے ہوں جو ابھی تک بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچے، تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت زائدہ کی وجہ سے جو ان بچوں پر ہوگی ان دونوں (خاوند بیوی) کو بھی جنت میں داخل فرما دیں گے۔ (مسند احمد، نسائی، ابن حبان عن ابی ذر)

تشریح :۔۔۔ دو مسلمانوں سے خاوند بیوی مراد ہیں۔
6554- ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة من الولد لم يبلغوا حنثا إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم. "حم ن حب عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٥۔۔۔ جس کے تین صلبی بیٹے اللہ تعالیٰ کی راہ میں کھو گئے ہوں اور اس نے اللہ تعالیٰ کے لیے ثواب کی امید رکھی تو اس کے لیے جنت واجب ہے۔ (طبرانی فیالکبیر عن عقبۃ بن عامر)

تشریح :۔۔۔ یعنی راہ خدا میں شہید ہوئے یا کسی اور دینی خدمت میں جاں بحق ہوئے۔
6555- من أثكل ثلاثة من صلبه في سبيل الله فاحتسبهم على الله وجبت له الجنة. "طب عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٦۔ جس (مسلمان) نے اپنے تین (مردہ) بچے دفن کیے تو اس پر اللہ تعالیٰ جہنم حرام کردیتے ہیں۔ طبرانی فی الکبیر عن واثلہ

تشریح :۔۔۔ مردہ اس لیے لکھ دیا گیا کہ بہت سے لوگ افلاس و تنگدستی کے خود سے اپنی اولاد کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔
6556- من دفن ثلاثة من الولد حرم الله عليه النار. "طب عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٧۔۔۔ وہ عورت مصیبت زدہ ہے جس کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو۔ (ابن ابی الدنیا عن بریدۃ)

تشریح :۔۔۔ یعنی بچہ اس کے لیے سفارش کرنے کا سبب بنتا۔
6557- الرقوب التي لا يموت لها ولد. "ابن أبي الدنيا عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٨۔۔۔ مصیبت زدہ ہے وہ عورت جس کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو۔ (بخاری فی التاریخ عن ابوہریرہ (رض))
6558- الرقوب الذي لا فرط له. "تخ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد اور رشتہ داروں کی موت پر صبر
٦٥٥٩۔۔۔ وہ شخص سراسر مصیبت زدہ ہے جس کا کوئی بیٹا بیٹی ہو اور کود (باپ) مرجائے اور آگے (اولاد میں سے) کچھ نہ بھیجے۔ (مسند احمد عن رجل) ۔ مصیبت اس لحاظ سے کہ اولاد کی پیشگی رفت ماں باپ کے لیے چھٹکارے کا باعث بن سکتی تھی، دوسری طرف دیکھا جائے تو یہ اس کے بس کے بات نہیں جس پر ملامت بھی نہیں۔
6559- الرقوب كل الرقوب الذي له ولد فمات ولم يقدم منه شيئا. "حم عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٠۔۔۔ جس مسلمان کے تین ایسے بچے فوت ہوئے ہوں جو ابھی تک بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچے تو وہ اپنے والد یا والدہ کو جنت کے آٹھ دروازوں پر ملیں گے جس دروازے سے وہ چاہے داخل ہوجائے۔ (مسند احمد، ابن ماجہ عن عتبہ بن عبد)

تشریح :۔۔۔ جسے حاصل ہوجائے خدا کا شکر کرے۔
6560- ما من مسلم يموت له ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث إلا تلقوه من أبواب الجنة الثمانية من أيها شاء دخل. "حم هـ عن عتبة بن عبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦١۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اپنے جس بندے کی طرف اس کے بدن ، اولاد یا مال میں کوئی مصیبت بھیجوں اور وہ اچھے طریقہ سے صبر کرکے اس کا استقبال کرے تو میں قیامت کے دن اس کے لیے میزان اور اعمال نامے کھولنے سے حیا کروں گا۔ (الحکیم عن انس)
6561- قال الله تعالى: إذا وجهت إلى عبد من عبيدي مصيبة في بدنه أو في ولده أو في ماله فاستقبله بصبر جميل استحييت يوم القيامة أن أنصب له ميزانا أو أنشر له ديوانا. "الحكيم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٢۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے کے لیے جنت سے کم درجہ کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتے، جس کی دنیا والوں میں سے اس کے سب سے محبوب اور پھر اس نے صبر کیا ہو اور ثواب کی امید رکھی ہو۔ (نسائی عن ابن عمر)
6562- إن الله تعالى لا يرضى لعبده المؤمن إذا ذهب بصفيه من أهل الأرض فصبر واحتسب بثواب دون الجنة. "ن عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرے پاس میرے اس بندے کے لیے جنت کے سوا کوئی بدلہ نہیں، جب زمین والوں میں سے میں اس کے بندے کو لے لوں اور پھر وہ صبر سے کام لے۔ (مسند احمد، بخاری عن ابوہریرہ (رض))
6563- يقول الله: ما لعبدي المؤمن عندي جزاء إذا قبضت صفيه من أهل الدنيا ثم احتسبه إلا الجنة. "حم خ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٤۔۔۔ جب مسلمان کے تین ایسے بچے فوت ہوئے ہوں جو ابھی تک بلوغت کو نہیں پہنچے تو اللہ تعالیٰ ان پر مہربانی کی وجہ سے اس (والد یا والدہ) کو بھی جنت میں داخل کر دے گا۔ (بخاری نسائی عن انس، بخاری عن ابوہریرہ وابی سعید)
6564- ما من الناس من مسلم يتوفى له ثلاثة لم يبلغوا الحنث إلا أدخله الله الجنة بفضل رحمته إياهم. "خ ن عن أنس" "خ عن أبي هريرة وأبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٥۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین بچے فوت ہو گے جو ابھی تک بلوغت کو نہیں پہنچے۔ (مسند احمد، نسائی عن ابی ذر)
6565- ما من مسلمين يموت بينهما ثلاثة من أولادهما لم يبلغوا الحنث ... "حم ن عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٦۔۔۔ جس مسلمان مرد کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک بالغ نہیں ہوئے، تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر مہربانی کی وجہ سے ان کے والدین کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔ (مسند احمد، بخاری، نسائی عن انس)
6566- ما من رجل مسلم يموت له ثلاثة من ولده لم يبلغوا الحنث إلا أدخل الله أبويهم الجنة بفضل رحمته إياهم. "حم خ ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٧۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک سن بلوغت کو نہیں پہنچے تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے ، انھیں جنت میں داخل فرمائے گا، پھر ان سے کہا جائے گا جنت میں داخل ہوجاؤ ! تو وہ عرض کریں گے یہاں تک کہ ہمارے والدین بھی جنت میں داخل ہوجائیں تو کہا جائے گا تم اور تمہارے والدین سب جنت میں داخل ہوجاؤ۔ (مسند احمد، نسائی عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ یعنی ہمارے اوپر تو انعام ہے ہی اگر اس انعام میں ہمارے والدین بھی۔
6567- ما من مسلمين يموت بينهما ثلاثة أولاد لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهم الله بفضل رحمته إياهم الجنة، فيقال لهم: ادخلوا الجنة، فيقولون: حتى يدخل أبوانا، فيقال: ادخلوا الجنة أنتم وأبواكم. "حم ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٨۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک سن بلوغت کو نہیں پہنچے تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے ان کے والدین کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔ (بخاری کتاب الجنائز، ابن ماجہ عن انس)
6568- ما من مسلمين يتوفى لهما ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم. "خ كتاب الجنائز هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٦٩۔۔۔ تم میں سے جو عورت ایسی ہو کہ اس نے اپنے آگے تین بچے بھیجے ہوں، تو وہ اس کے لیے آگ سے پردہ ہوں گے، ایک عورت نے عرض کی : اگرچہ دو بچے ہوں پھر بھی ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں۔ (مسند احمد بکاری مسلم عن ابی سعید)
6569- ما منكن امرأة تقدم بين يديها ثلاثة من ولدها إلا كانوا لها حجابا من النار، قالت امرأة واثنين؟ قال: واثنين. "حم ق عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক: