কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৫৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٧٠۔۔۔ جس نے اپنے تین صلبی بچوں کے بارے میں ثواب کی امید رکھی، تو ہو جنت میں داخل ہوگا، ایک عورت نے عرض کی : اگر دو بچے ہوں آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں۔ (نسائی، ابن حبان عن انس)

تشریح :۔۔۔ یعنی وہ فوت ہوگئے جیسا کہ سابقہ احادیث سے واضح ہے۔
6570- من احتسب ثلاثة من صلبه دخل الجنة، قالت امرأة واثنان؟ قال: واثنان. "ن حب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٧١۔۔۔ جس نے اپنے آگے ایسے تین بچے بھیجے جو ابھی تک بالغ نہیں ہوئے تو وہ اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ ہوں گے اگرچہ وہ دو اور ایک ہی ہوں، لیکن یہ پہلے صدمہ کے وقت (کی بات) ہے۔ (ترمذی ، ابن ماجہ عن ابن مسعود)
6571- من قدم ثلاثة لم يبلغوا الحنث كانوا له حصنا حصينا من النار، واثنين وواحدا، ولكن ذلك في أول صدمة. "ت هـ عن ابن مسعود"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٧٢۔۔۔ جس شخص کے لیے میری امت میں سے دو بچے آگے پہنچ چکے ہوں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا اور جس کا ایک بچہ آگے ہو (اسے بھی) اور جس کا آگے کوئی نہ ہو تو میں اپنے امت کا آگے پہنچنے والا ہوں انھیں میری (جدائی) جیسی تکلیف نہیں پہنچی۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابن عباس)

تشریح :۔۔۔ آہ ! اس ہستی کا افسوس اور غم ایسا ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا۔
6572- من كان له فرطان من أمتي أدخله الله الجنة، ومن كان له فرط يا موفقة فمن لم يكن له فرط فأنا فرط أمتي، لن يصابوا بمثلي. "حم ت عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٧٣۔۔۔ جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں اور پھر وہ جہنم میں داخل ہو ایسا نہیں ہوسکتا ہاں مگر قسم پوری کرنے کے لئے۔ (بخاری مسلم، ترمذی، نسائی عن ابوہریرہ (رض) )

یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ” ان منکم الاواردھا “ تم میں سے ہر ایک جہنم میں سے گزرے گا یعنی پل صراط کے اوپر سے۔
6573- لا يموت لمسلم ثلاثة من الولد فيلج النار إلا تحلة القسم. "ق ت ن هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے فوت ہونے پر صبر کی فضیلت
٦٥٧٤۔۔۔ تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں اور پھر وہ ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہوگی، اگرچہ دو بچے ہوں۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض) ، کتاب البر رقم ١٥١)
6574- لا يموت لإحداكن ثلاثة من الولد فتحتسبه إلا دخلت الجنة، واثنان. "م عن أبي هريرة". كتاب البر رقم [151] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ناتمام بچہ بھی سفارش کرے گا
٦٥٧٥۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے نا تمام بچہ اپنی آنوال ناف کے ذریعہ اپنی ماں کو جنت کی طرف کھینچے گا جب وہ ثواب کی امید کرے۔
6575- والذي نفسي بيده إن السقط ليجر أمه بسرره إلى الجنة إذا احتسبته. "هـ عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ناتمام بچہ بھی سفارش کرے گا
٦٥٧٦۔۔۔ وہ ناتمام بچہ جسے میں آگے بھیجوں اس شہسوار سے بہتر ہے جسے میں اپنے پیچھے چھوڑ دوں۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ جو آگے پہنچ چکا اس کا انجام تو معلوم ہے لیکن جو پیچھے رہا اس کے بارے اطمینان نہیں۔
6576- لسقط أقدمه بين يدي أحب إلي من فارس أخلفه خلفي. "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ناتمام بچہ بھی سفارش کرے گا
٦٥٧٧۔۔۔ بیشک ناتمام بچہ اپنے رب کے حضور جھگڑے گا جب کہ اس کے والدین جہنم میں داخل ہوں گے ، پھر کہا جائے گا، اے اپنے رب سے جھگڑنے والے ناتمام بچے ! اپنے والدین کو جنت میں داخل کر دے تو وہ اپنی ناف سے کھینچ کر ان دونوں کو جنت میں داخل کر دے گا۔ (ابن ماجہ عن علی)
6577- إن السقط ليراغم ربه إذا دخل أبواه النار، فيقال: أيها السقط المراغم ربه أدخل أبويك الجنة، فيجرهما بسرره حتى يدخلهما الجنة. "هـ عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ناتمام بچہ بھی سفارش کرے گا
٦٥٧٨۔۔۔ وہ بندہ اللہ تعالیٰ کو انتہائی ناپسند ہے جو شیطان اور نفرت پھیلانے والا ہے جسے مال اور اولاد کی مصیبت نہیں پہنچی۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابی عثمان النھدی، مرسلاً )
6578- إن أبغض عباد الله إلى الله العفريت النفريت الذي لم يرزأ في مال ولا ولد. "هب عن أبي عثمان النهدي" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ناتمام بچہ بھی سفارش کرے گا
٦٥٧٩۔۔۔ واہ واہ ! پانچ چیزیں ترازو کو کتنا بوجھل کرنے والی ہیں ؟ لا الہ الا اللہ، سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر اور مسلمان کا وہ نیک بچہ جو فوت ہوگیا ہو اور وہ اس کے بارے ثواب کی امید رکھے۔ (البزار عن ثوبان ، نسائی، بیہقی حاکم، عن ابی سلمیٰ ، مسند احمد عن ابی امامۃ)
6579- بخ بخ، خمس ما أثقلهن في الميزان؟ لا إله إلا الله، وسبحان الله، والحمد لله، والله أكبر، والولد الصالح يتوفى للمرء المسلم فيحتسبه. "البزار عن ثوبان" "ن هب ك عن أبي سلمى" "حم عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٥٨٠۔۔۔ کیا تمہیں اس بات سے خوشی نہیں ہوگی کہ تم جنت کے جس دروازے پر بھی آؤ تو وہ ایسا شخص پاؤ جو دوڑ کر تمہارے لیے دروازہ کھولے۔ (مسند احمد، نسائی والبغوی، طبرانی ، ابن حبان حاکم عن معاویہ بن قرۃ عن ابیہ)
6580- ألا يسرك أن لا تأتي بابا من أبواب الجنة إلا وجدته عنده يسعى يفتح لك. "حم ن والبغوي ط حب ك عن معاوية بن قرة عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٥٨١۔۔۔ میری امت کا ایک شخص جو جنت میں داخل ہو کر قبیلہ مضر کے اکثر لوگوں کے بارے سفارش کرے گا، اور میری امت کا ایک شخص آگ کی تعظیم کرے گا یہاں تک کہ وہ اس کا ایک گوشہ بن جائے گا اور جن دو مسلمانوں نے اپنے آگے چار بچے بھیجے ہوں تو ان دونوں کو اللہ تعالیٰ ان پر زائد رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل فرمائے گا۔ ، لوگوں نے عرض کی : اگر تین ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ تین ہوں، پھر انھوں نے عرض کی : اگر دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں۔ (طبرانی عن الحارث بن اقیش)

تشریح :۔۔۔ پہلے شخص سے مراد امت اجابت والا ہے یعنی جو مسلمان ہوچکا اور دوسرے سے امت دعوت والا شخص مراد ہے۔
6581- إن الرجل من أمتي ليدخل الجنة فيشفع لأكثر من مضر، وإن الرجل من أمتي ليعظم للنار حتى يكون أحد زواياها، وما من مسلمين يقدمان أربعة من ولدهما إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته، قالوا: أو ثلاثة؟ قال: أو ثلاثة، قالوا: أو اثنين؟ قال: أو اثنين. "طب عن الحارث بن أقيش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٥٨٢۔۔۔ مصیبت زدہ وہ ہے جس کا بچہ باقی رہے، جو مسلمان مرد اور عورت کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے، اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ (حاکم عن بریدۃ)
6582- الرقوب الذي يبقى ولدها، ما من امرء أو امرأة مسلمة يموت له ثلاثة أولاد إلا أدخله الله بهم الجنة. "ك عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٥٨٣۔۔۔ تم جانتے ہو کہ تم میں مصیبت زدہ کون ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : جس کی اولاد نہ ہو، آپ نے فرمایا : نہیں بلکہ وہ مصیبت زدہ ہے جس کی آگے کوئی اولاد نہیں۔ (ابو عوانہ وقال غریب عن انس)
6583- أتدرون من الرقوب فيكم؟ قالوا: الذي لا ولد له، قال: بل هو الذي لا فرط له. "أبو عوانة وقال: غريب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٥٨٤۔۔۔ اے بنو سلمہ ! تم میں تاوان زدہ کون ہے ؟ انھوں نے عرض کی : جس کے پاس مال نہ ہو، آپ نے فرمایا : نہیں بلکہ وہ شخص جو سفر سے واپس آئے اور اس کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بھلائی نہ ہو۔ (ابو یعلی عن انس)

تشریح :۔۔۔ یعنی نمود و دریا کی غرض سے وہ خدا کی راہ میں نکلا اور تہی دست و پا ہوا۔
6584- يا بني سلمة ما المغرم فيكم؟ قالوا: الذي لا مال له، قال: بل هو الذي يقدم1 وليس له عند الله خير. "ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٨٥۔۔۔ اپنے آپ میں تم مصیبت زدہ کسے شمار کرتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کی : جس کی اولاد نہ ہو، آپ نے فرمایا : نہیں ، یہ مصیبت زدہ نہیں، مصیبت زدہ تو وہ ہے جس نے آگے اپنا کوئی بچہ نہ بھیجا ہو، اور تم آپس میں پہلوان کسے سمجھتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کی : جو لوگوں کو بچھاڑ دے، آپ نے فرمایا : یہ نہیں، بلکہ پہلوان اور باقتور وہ شخص ہے جو غیظ و غضب میں اپنے آپ پر قابو پالے۔ (مسند احمد، مسلم عن ابن مسعود)

تشریح :۔۔۔ جو اپنے نفس کو نہ بچھاڑ سکا وہ کا ہے کا پہلوان وہ تو بزدل ہے۔
6585- ما تعدون الرقوب فيكم؟ قالوا: الذي لا ولد له، قال: ليس ذاك الرقوب، ولكنه الرجل الذي لم يقدم من ولده شيئا، فما تعدون الصراعة فيكم؟ قالوا: الذي لا يصرعه الرجال، قال: ليس بذاك، ولكنه الذي يملك نفسه عند الغضب. "حم م عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٨٦۔۔۔ نفاس والی عورت کو قیامت کے روز اس کا بچہ اپنی ناف سے جنت کی طرف کھینچے گا۔ (طبرانی عن عبادۃ بن الصامت)

نفاس وہ خون جو بچہ کی ولادت سے پیدا ہوتا ہے۔
6586- النفساء يجرها ولدها يوم القيامة بسرره إلى الجنة. "ط عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٨٧۔۔۔ بچہ کو مشکل سے ہٹانا والدین کے لیے (گناہ) گھاٹے کا باعث ہے۔ (حاکم فی تاریخہ والدیلمی عن انس)

تشریح :۔۔۔ یعنی ماں بچہ کی جدائی برداشت نہ کرسکے ایسی حالت میں اگر بچہ مرجائے تو یہ ثواب ہے۔
6587- تعسير نزع الصبي تمحيص للوالدين. "ك في تاريخه والديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٨٨۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ، بچیوں کو دفن کرنا عزت کے کاموں میں سے ہے۔ (طبرانی فی الکبیر وابن عساکر عن ابن عباس)

تشریح :۔۔۔ راوی کا بیان ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آپ کی صاحبزادی حضرت رقیہ (رض) کی تعزیت کی گئی تو آپ یہ بات فرمائی، علامہ ابن الجوزی نے اسے موضوعات میں شمار کیا ہے۔ لیکن علماء نے اس کے ضعف کی کوئی علت نہیں دیکھی۔
6588- الحمد لله دفن البنات من المكرمات. "طب وابن عساكر عن ابن عباس". قال لما عزي رسول الله صلى الله عليه وسلم بابنته رقية قال: فذكره وأورده ابن الجوزي في الموضوعات.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٨٩۔۔۔ ایک عورت اپنا بچہ لے کر آئی اور عرض کرنے لگی : یا نبی اللہ ! میرے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور فرمائیں ، میں تین بچے دفن کرچکی ہوں آپ نے فرمایا : کیا تین بچے دفن کرچکی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں، آپ نے فرمایا : تم نے آگ سے بہت مضبوط آڑ بنالی ہے۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
6589- أتت امرأة بصبي فقالت: يا نبي الله ادع الله لي؛ ولقد دفنت ثلاثة، قال: دفنت ثلاثة؟ قالت: نعم، قال: لقد احتظرت بحظار شديد من النار. "م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: