কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৫৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٠۔۔۔ بیشک تو نے جہنم سے مضبوط آڑ بنالی ہے۔ (نسائی عن ابوہریرہ (رض) )

ایک عورت نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں تین بچے آگے بھیج چکی ہوں، راوی کا بیان ہے کہ آپ نے یہ ارشاد فرمایا : (البغوی والباوردی وابن قانع وابو مسعود الرازی فی مسندہ ، طبرانی فی الکبیر عن زھیر بن علقمہ) البتہ اس میں ہے کہ اس عورت نے کہا : کہ میرے دو بیٹے فوت ہوئے ہیں۔
6590- لقد احتظرت بحظارة شديدة من النار. "ن عن أبي هريرة". أن امرأة قالت يا رسول الله: قدمت ثلاثة من الولد، قال: فذكره. "البغوي والبارودي وابن قانع وأبو مسعود الرازي في مسنده طب عن زهير بن علقمة" إلا أن فيه قالت مات لي ابنان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩١۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے دو یا تین بچے فوت ہوئے ہوں پھر ان دونوں نے ثواب کی امید کرکے صبر کیا ہو تو وہ کبھی بھی جہنم کو نہیں دیکھیں گے۔ (ابن سعد بن ابی ذر)

تشریح :۔۔۔ یعنی اس میں جا کر نہیں دیکھیں گے باہر سے دیکھنے کی نفی نہیں۔
6591- ما من أمرءين من المسلمين هلك بينهما ولدان أو ثلاثة فاحتسبا وصبرا فيريان النار أبدا. "ابن سعد عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٢۔۔۔ جس عورت کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں اور وہ ثواب کی امید رکھے تو جنت میں داخل ہوگی، ایک عورت نے کہا : اگر دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
6592- ما من امرأة تقدم ثلاثة من الولد تحتسبهم إلا دخلت الجنة، قالت امرأة: أو اثنان؟ قال: أو اثنان. "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٣۔۔۔ جس مسلمان کے تین بچے جو ابھی تک بالغ نہیں ہوئے فوت ہوگئے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ (بخاری، نسائی عن انس، بخاری عن ابوہریرہ (رض) ، بخاری عن ابی سعید)
6593- ما من مسلم يتوفى له ثلاثة من أولاده لم يبلغوا الحنث إلا أدخله الله الجنة بفضل رحمته إياهم. "خ ن عن أنس" "خ عن أبي هريرة" "خ عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٤۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچوں کا انتقال ہوگیا ہو جو ابھی تک سن بلوغت کو نہیں پہنچے، تو وہ ان کے لیے آگ سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ ہوں گے، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں ، پھر لوگوں نے عرض کی : اگر ایک ہو، آپ نے فرمایا : اگرچہ ایک ہی ہو لیکن پہلے صدمہ کے وقت۔ (مسند احمد، ابویعلی بیہقی، ابن عساکر عن ابن مسعود)
6594- ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة من أولادهما لم يبلغوا الحنث إلا كانوا لهما حصنا حصينا من النار، قالوا: يا رسول الله وإن كانا اثنين؟ قال: وإن كانا اثنين، قالوا وإن كان واحدا؟ قال: وإن كان واحدا، ولكن إنما ذاك عند الصدمة الأولى. "حم ع هب كر عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٥۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین بچے جو ابھی بالغ نہیں ہوئے فوت ہوگئے ہوں تو ان دونوں کو بخش دیا جائے گا۔ (مسند احمد، نسائی وابو عوانہ، ابن حبان، طبرانی فی الکبیر عن ابی ذر)
6595- ما من مسلمين يموت بينهما ثلاثة من أولادهما لم يبلغوا الحنث إلا غفر لهما. "حم ن وأبو عوانة حب طب عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٦۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے دو یا تین بچے فوت ہوگئے ہوں اور پھر انھوں نے ثواب کی امید کرتے ہوئے صبر کیا ہو تو وہ کبھی جہنم کی آگ (جہنم میں پہنچ کر) نہیں دیکھیں گے۔ (مسند احمد، حاکم عن ابی ذر)
6596- ما من امرءين مسلمين هلك بينهما ولدان أو ثلاثة فاحتسبا وصبرا فيريان النار أبدا. "حم ك عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٧۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے ایسے تین بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک بالغ نہیں ہوئے، تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل فرمائے گا ، اور جس مسلمان نے دو چیزیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیں تو رحمت کے پردے بہت جلد اس تک پہنچ جائیں گے۔ (بیہقی عن ابی ذر)

تشریح :۔۔۔ جب انسان رحمت خداوندی میں آگیا تو کسی چیز کی ضرورت اور کس بات کا خوف ! ؟
6597- ما من امرءين مسلمين يموت لهما ثلاثة لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهم الله الجنة بفضل رحمته إياهم، وما من مسلم أنفق زوجين في سبيل الله إلا ابتدرته حجبة الرحمة. "هب عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٨۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک بلوغت کو نہیں پہنچے ، تو انھیں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر لاکھٖڑا کردیا جائے گا۔ پھر ان سے کہا جائے گا داخل ہوجاؤ ، وہ کہیں گے : یہاں تک کہ ہمارے والدین داخل ہوجائیں (پھر ہم داخل ہوں گے) تو ان سے کہا جائے گا، جاؤ تم اور تمہارے والدین جنت میں داخل ہوجائیں۔ (ابن سعد طبرانی فی الکبیر والحسن بن سعید سفیان عن حبیبۃ بن سھل)
6598- ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة أطفال لم يبلغوا الحنث إلا جيء بهم يوم القيامة حتى يوقفوا على باب الجنة، فيقال لهم: ادخلوا فيقولون حتى يدخل آباؤنا فيقال لهم: ادخلوا أنتم وآباؤكم الجنة. "ابن سعد طب والحسن بن سعيد سفيان عن حبيبة بنت سهل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৫৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٥٩٩۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے چار بچے پہلے سے فوت ہوگئے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر تین ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ تین ہوں : لوگوں نے عرض کی : اگر وہ دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں، اور میری امت میں کا ایک شخص ایک کی تعظیم کرے گا یہاں تک کہ جہنم کا ایک گوشہ ہوجائے گا، اور میری امت کا ایک شخص ایسا ہوگا کہ اس کی سفارش سے قبیلہ مضر جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ (مسند احمد، عن ابی ذر) ۔ تشریح پہلے گزر چکی ہے۔
6599- ما من مسلمين يموت لهما أربعة أفراط إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم، قالوا يا رسول الله وثلاثة؟ قال: وثلاثة، قالوا: واثنان؟ قال: واثنان، وإن من أمتي لمن يعظم للنار حتى يكون إحدى زواياها، وإن من أمتي من يدخل بشفاعته مثل مضر. "حم عن أبي برزة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٠۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے امتیں ایسے بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک بلوغت کو نہیں پہنچے تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، وہ جنت کے دروازے پر ہوں گے، ان سے کہا جائے گا جنت میں داخل ہوجاؤ ، وہ کہیں گے یہاں تک کہ ہمارے والدین داخل ہوجائیں۔ پھر ہم داخل ہوں گے پھر ان سے کہا جائے گا تم اور تمہارے والدین اللہ تعالیٰ کی زائد رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل ہوجائیں۔ (بیہقی، مسند احمد، نسائی ، بخاری مسلم عن ابوہریرہ (رض))
6600- ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة أولاد لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهما الله بفضل رحمته إياهم الجنة، ويكونون على باب من أبواب الجنة، فيقال لهم ادخلوا الجنة، فيقولون: حتى يدخل أبوانا، فيقال لهم: ادخلوا الجنة أنتم وأبواكم بفضل رحمة الله. "هب حم ن ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠١۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے دو بچے فوت ہوگئے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان دونوں پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے ان دونوں (والدین) کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی مسعود)
6601- ما من مسلمين يموت بينهما اثنان من ولدهما إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهما. "طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٢۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک سن بلوغت کو نہیں پہنچے تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے ان کے والدین کو جنت میں داخل فرمائیں گے لوگوں نے عرض کی : اگر دو ہوں، آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں ، پھر لوگوں نے کہا اگر ایک ہو آپ نے فرمایا : اگرچہ ایک ہو، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، ناتمام بچہ اپنی ناف کے ذریعہ اپنی ماں کو جنت کی طرف کھینچ رہا ہوگا جب وہ ثواب کی امید رکھے۔ (مسند احمد والحکیم طبرانی عن معاذ)
6602- ما من مسلمين يتوفى لهما ثلاثة أولاد لم يبلغوا الحنث إلا أدخل الله والديهما الجنة بفضل رحمته إياهم، قالوا واثنين؟ قال: واثنين، قالوا وواحدا؟ قال: وواحدا، والذي نفسي بيده إن السقط يجر أمه إلى الجنة بسرره إذا احتسبت. "حم والحكيم طب عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٣۔۔۔ تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں تو وہ جنت میں جائے گی، ایک عورت نے عرض کی : اور دو بچوں والی ؟ آپ نے فرمایا : ہاں دو بچوں والی بھی۔ (مسند احمد طبرانی عن ابن مسعود)
6603- ما منكن امرأة يموت لها ثلاثة من الولد إلا أدخلت الجنة، قالت امرأة: وذوات الإثنين؟ قال: وذوات الإثنين؟ "حم طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٤۔۔۔ جسے دو یا تین بچوں کی وفات کا صدمہ پہنچا ہو حوا بھی تک بالغ نہیں ہوئے تو وہ اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا پردہ ہوں گے۔ (بخاری مسلم عن ابوہریرہ (رض))
6604- من أصيب له ولدان أو ثلاثة لم يبلغوا الحنث فاحتسبهم كانوا له سترا من النار. "ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٥۔۔۔ جس نے تین (مردہ) بچے دفن کیے اور ان (کے صدمہ) پر صبر کیا اور ثواب کی امید رکھی، تو اس کے لیے جنت واجب ہے اور جس نے دو بچے دفن کیے اور صبر وثواب کی امید رکھی تو اس کے لیے جنت واجب ہے اور جس نے ایک بچہ دفن کیا اور صبر کیا ثواب کی امید رکھی تو اس کے لیے جنت ہے۔ (طبرانی عن جابر بن سمرۃ)
6605- من دفن ثلاثة من الولد فصبر عليهم واحتسبهم وجبت له الجنة، ومن دفن اثنين فصبر عليهما واحتسبهما وجبت له الجنة، ومن دفن واحدا فصبر واحتسب كانت له الجنة. "طب عن جابر ابن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٦۔۔۔ جس نے تین بچے دفن کیے جن کے بارے ثواب کی امید رکھی تو اللہ تعالیٰ اس پر (جہنم کی) آگ حرام کر دے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن واثلہ)
6606- من دفن ثلاثة من الولد احتسبهم يحرم الله عليه النار. "طب كر عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٧۔۔۔ جس نے تین ایسے بچے آگ بھیجے جو بلوغت کی عمر تک نہیں پہنچے تو اللہ تعالیٰ انھیں اس کے لیے آگ سے (بچاؤ کا) مضبوط قلعہ بنادیں گے حضرت ابو ذر (رض) عرض کرنے لگے : یا رسول اللہ ! میں نے دو بچے آگے بھیجے ہیں آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں، ابی بن کعب (رض) نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ایک بچہ آگے بھیجا ہے آپ نے فرمایا : اگرچہ ایک ہو لیکن پہلے صدمہ میں۔ (ترمذی غریب منقطع، ابن ماجہ، ابو یعلی ، ابن حبان عن ابن مسعود)
6607- من قدم ثلاثة لم يبلغوا الحنث كانوا له حصنا حصينا من النار، قال أبو ذر: قدمت اثنين يا رسول الله، قال: واثنين، قال أبي بن كعب: قدمت واحدا يا رسول الله، قال: وواحدا ولكن ذلك في أول صدمة. "ت غريب منقطع هـ ع حب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٨۔۔۔ جس نے صبر کرتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے اپنا کوئی بچہ آگے بھیجا تو وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اسے آگ سے چھپالیں گے۔ (طبرانی فی الاوسط عن عائشہ (رض))
6608- من قدم شيئا من ولده صابرا محتسبا حجبوه بإذن الله من النار. "طس عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦٠٩۔۔۔ میری امت میں سے جس کے دو بچے آگے گئے ہوں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، حضرت عائشہ (رض) نے پوچھا : جس کا ایک بچہ آگے ہو ؟ اے توفیق یافتہ ! جس کا ایک بچہ ہو اس کے لیے بھی، حضرت عائشہ (رض) نے عرض کی : جس کا کوئی بچہ آگے نہ ہو ؟ آپ نے فرمایا : جس کا آگے کوئی نہیں تو پہلے موجود شخص اپنی امت کے لیے میں ہوں، انھیں میری طرح کا صدمہ نہیں پہنچا۔ (ابن ماجہ، مسند احمد، ترمذی غریب، بیہقی فی السنن عن ابن عباس)
6609- من كان له فرطان من أمتي أدخله الله الجنة، قالت عائشة فمن كان له فرط؟ قال: ومن كان له فرط يا موفقة، قالت: فمن لم يكن له فرط، قال: فأنا فرط أمتي، لن يصابوا بمثلي. "هـ حم ت غريب هق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: