কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৬১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٠۔۔۔ جس کی مذکر یا مونث اولاد ہو پھر اسے ان کے بارے کوئی صدمہ پہنچے تو اس نے ثواب کی امید رکھی یا نہ رکھی صبر کیا یا بےصبری کی تو سوائے جنت کے وہ کسی چیز سے رکاوٹ نہیں ہوں گے۔ (ابن النجار عن ابن مسعود)
6610- من كان له ولد ذكر أو أنثى فأصيب فيه فاحتسب أو لم يحتسب صبر أو لم يصبر لم يكن له حجاب دون الجنة. "ابن النجار عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١١۔۔۔ جس کے تین ایسے بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک بلوغت کو نہیں پہنچے تو وہ اس کے جہنم سے پردہ ہوں گے۔ (ابو عوانہ عن انس، دار قطنی فی الافراد عن الزبیر بن العوام)
6611- من مات له ثلاثة من ولد لم يبلغوا الحنث كانوا له حجابا من النار. "أبو عوانة عن أنس" "قط في الأفراد عن الزبير بن العوام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٢۔۔۔ جس کے اسلام میں دو بچے فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کرے گا۔ (ابن سعد، مسند احمد، طبرانی فی الکبیر والبغوی والباوردی عن ابی ثعلبہ الاشجعی، ومالہ غیرہ)
تشریح :۔۔۔ ان کی اس کے علاوہ کوئی حدیث نہیں۔
تشریح :۔۔۔ ان کی اس کے علاوہ کوئی حدیث نہیں۔
6612- من مات له ولدان في الإسلام أدخله الله الجنة بفضل رحمته إياهما. "ابن سعد حم طب والبغوي والبارودي عن أبي ثعلبة الأشجعي" وما له غيره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٣۔۔۔ جس کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں پھر ان کے بارے میں ثواب کی امید رکھی تو وہ جنت میں داخل ہوگا لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! اگر دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا اگرچہ دو ہوں۔ (مسند احمد، بخاری فی الادب ابن حبان، سعید بن منصور، عن محمود بن لبید عن جابر)
6613- من مات له ثلاثة من الولد فاحتسبهم دخل الجنة، قالوا يا رسول الله: واثنان؟ قال: واثنان. "حم خ في الأدب حب ص عن محمود بن لبيد عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٤۔۔۔ جس کا ایک بچہ فوت ہوا تو وہ جنت میں جائے گا، اس نے صبر کیا ہو یا صبر نہ کیا ہو، ثواب کی امید رکھی ہو یا نہ رکھی ہو۔ (الشیرازی فی الالقاب عن ابن مسعود)
6614- من مات له ولد وجبت له الجنة صبر أو لم يصبر، احتسب أو لم يحتسب. "الشيرازي في الألقاب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٥۔۔۔ جس کی مذکر یا مونث اولاد فوت ہوگئی، اس نے سپرد کیا ہو یا نہ کیا ہو، راضی ہو یا ناراض صبر کیا ہو یا بےصبری تو اس کا ثواب صرف جنت ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
6615- من مات له ولد ذكر أو أنثى سلم أو لم يسلم رضي أو لم يرض صبر أو لم يصبر لم يكن له ثواب إلا الجنة. "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٦۔۔۔ جس کے تین ایسے بچے فوت ہوئے ہوں جو ابھی تک بلوغت کو نہیں پہنچے تو وہ جہنم میں سے صرف مسافر کی طرح گزرے گا یعنی پل صراط پر سے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبد الرحمن الانصاری)
6616- من مات له ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث لم يرد النار إلا عابر سبيل يعني الجواز على الصراط. "طب عن عبد الرحمن الأنصاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٧۔۔۔ جس کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک بالغ نہیں ہوئے تو اسے آگ صرف قسم پورا کرنے کی حد تک چھوئے گی۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
6617- من مات له ثلاثة لم يبلغوا الحنث لم تمسه النار إلا تحلة القسم. "حم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٨۔۔۔ تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک بالغ نہیں ہوئے پھر اس نے ثواب کی امید رکھی ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگی، ایک عورت نے عرض کی : اگر دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا اگرچہ دو ہوں۔ (مسلم، ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
6618- لا يموت لإحداكن ثلاثة من الولد فتحتسبه إلا دخلت الجنة قالت امرأة واثنان؟ قال: واثنان. "م حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اولاد کا نہ ہونا مصیبت نہیں
٦٦١٩۔۔۔ جس کے تین نابالغ بچے فوت ہوئے ہوں تو اللہ تعالیٰ اسے ان بچوں پر زائد رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل کرے گا۔ (ابن النجار عن انس (رض))
6619- من مات له ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث أدخله الله بفضل رحمته إياهم الجنة. "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢٠۔۔۔ جس کے اسلام میں تین بچے پیدا ہوئے اور بلوغت سے پہلے فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، ان بچوں پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے، اور جس کا اسلام میں کوئی سفید بال پیدا ہوا تو قیامت کے روز اس کے لیے نور ہوگا، اور جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں تیر چلایا تاکہ تیر دشمن کے لگے پھر وہ درست نشانے پر لگایا غلط ہوگیا تو اسے ایک غلام آزاد کرانے کا ثواب ہے، اور جس نے مسلمان غلام کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض اس کے ہر عضو کو جہنم سے آزاد کردیں گے، اور جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوئی چیز خرچ کی تو جنت کے آٹھوں دروازوں سے جنت کے داروغہ اسے پکاریں گے جس دروازے سے چاہے (جنت میں) داخل ہوجائے۔ (مسند احمد، ابو یعلی، طبرانی فی الکبیر عن عمرو بن عبسۃ)
6620- من ولد له ثلاثة في الإسلام فماتوا قبل أن يبلغوا الحنث أدخله الله الجنة بفضل رحمته إياهم، ومن شاب شيبة في الإسلام كانت له نورا يوم القيامة، ومن رمى بسهم في سبيل الله فبلغ به العدو أصاب أو أخطأ كان له كعتق رقبة، ومن أعتق رقبة مؤمنة أعتق الله بكل عضو منها عضوا منه من النار، ومن أنفق نفقة في سبيل الله فإن للجنة ثمانية أبواب دعته حجبة الجنة يدخل من أي أبواب الجنة شاء. "حم ع طب عن عمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢١۔۔۔ جس کے آگے کوئی (بچہ) نہیں وہ جنت میں داخل نہ ہوگا، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم میں کا تو کسی کا کوئی آگے نہیں ، تو آپ نے فرمایا جس کا آگے کوئی نہیں تو میں اس کا پہلے سے موجود شخص ہوں۔ (الدیلمی عن ابن مسعود)
6621- لا يدخل الجنة من لا فرط له، قالوا: يا رسول الله ليس كلنا له فرط، قال: من لم يكن له فرط فأنا فرطه. "الديلمي عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢٢۔۔۔ جس مومن شخص کو ہمیشہ اپنی اولاد اور خاص لوگوں کے بارے میں کوئی صدمہ پہنچا یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے جا ملا تو اس پر کوئی گناہ (کا دھبہ) نہ ہوگا۔ (الشیرازی فی الالقاب، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
6622- لا يزال المؤمن يصاب في ولده وحامته حتى يلقى الله وما عليه خطيئة. "الشيرازي في الألقاب "هب" عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢٣۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے دو یا تین بچے فوت ہوگئے ہوں اور پھر انھوں نے ثواب کی امید رکھی تو انھیں کبھی بھی جہنم کی آگ دکھائی نہ دے گی۔ (حاکم عن ابی ذر)
6623- لا يموت بين مسلمين ولدان أو ثلاثة فيحتسبان فيريان النار أبدا. "ك عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢٤۔۔۔ جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوگئے ہوں تو اسے جہنم کی آگ صرف قسم پورا کرنے کے لیے چھوئے گی۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
6624- لا يموت لأحد من المسلمين ثلاثة من الولد فتمسه النار إلا تحلة القسم. "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢٥۔۔۔ اے ام مبشر ! جس کے تین بچے آگے ہوں تو اسے اللہ تعالیٰ ان پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل فرمائے گا، انھوں نے عرض کی : اگر دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ام مبشر)
6625- يا أم مبشر من كان له ثلاثة أفراط من ولده أدخله الله الجنة بفضل رحمته إياهم، قالت: أو فرطان؟ قال: أو فرطان. "طب عن أم مبشر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢٦۔۔۔ اے عثمان ! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ جنت کے آٹھ اور جہنم کے سات دروازے ہیں، تم جنت کے جس دروازے پر بھی پہنچو تو اپنے بیٹے کو وہاں کھڑا پاؤ جو تمہارے ازار سے تمہیں پکڑے بارے تمہارے بارے تمہارے رب کے ہاں سفارش کرے ؟ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہمارے آگے پہنچنے والے بچوں کے بارے میں ہمارے لیے بھی وہی بات ہے جو عثمان بن مظعون کے لیے ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں جس نے صبر کیا اور ثواب کی امید رکھی۔ (حاکم فی تاریخہ عن انس (رض))
6626- يا عثمان أما ترضى بأن للجنة ثمانية أبواب، وللنار سبعة أبواب لا تنتهي إلى باب من أبواب الجنة إلا وجدت ابنك قائما عنده أخذا بحجزتك يشفع لك عند ربك؟ قالوا يا رسول الله: ولنا في فرطنا مثل ما لعثمان بن مظعون؟ قال: نعم لمن صبر واحتسب. "ك في تاريخه عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھے مسلمانوں کا سفید بال نور ہے
٦٦٢٧۔۔۔ میں ایک نا تمام بچہ آگے بھیجوں یہ مجھے سوزرہ پوش سواروں سے زیادہ پسند ہے۔ (ابو عبیدہ فی الفریب، بیہقی فی شعب الایمان عن حمید بن عبد الرحمن الحمیری، مرسلاً )
6627- لأن أقدم سقطا أحب إلي من مائة مستلئم. "أبو عبيد في الغريب هب عن حميد بن عبد الرحمن الحميري" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٢٨۔۔۔ مصیبت، مصیبت زدہ شخص کے چہرہ کو چمکا دے گی جس نے (بہت سے) چہرے سیاہ اور کالے ہوں گے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عباس (رض))
6628- المصيبة تبيض وجه صاحبها يوم تسود الوجوه. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٢٩۔۔۔ دنیا میں مصیبتیں ، بیماریاں اور غم بدلہ ہیں۔ (سعید بن منصور، الحلیۃ عن مسروق، مرسلاً )
تشریح :۔۔۔ یعنی ثواب ہیں یا گناہوں کی پاداش ہیں۔
تشریح :۔۔۔ یعنی ثواب ہیں یا گناہوں کی پاداش ہیں۔
6629- المصائب والأمراض والأحزان في الدنيا جزاء. "ص حل عن مسروق مرسلا".
তাহকীক: