কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৬৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٠۔۔۔ جس نے دنیا میں کوئی برائی کی اسے دنیا میں ہی بدلہ مل جائے گا۔ (حاکم عن ابی بکر)
6630- من يعمل سوءا يجز به في الدنيا. "ك عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣١۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو کوئی مصیبت پہنچے تو وہ اناللہ وانا الیہ راجعون کہے اور کہے اے اللہ ! میں آپ کے ہاں ثواب کی امید رکھتا ہوں، تو مجھے اس کا بدلہ دے اور اسے بھلائی سے بدل دے۔ (ابو داؤد، حاکم عن ام سلمہ، ابن ماجہ عن ابی سلمۃ)
6631- إذا أصاب أحدكم مصيبة فليقل: إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم عندك احتسب مصيبتي فأجرني فيها وأبدلني بها خيرا منها. "د ك عن أم سلمة" "ت هـ عن أبي سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٢۔۔۔ میری امت کو ایسی چیز دی گئی جو کسی امت کو نہیں دے گئی وہ یہ کہ مصیبت کے وقت انا للہ وانا الیہ راجعون کہیں۔ (طبرانی فی الکبیر وابن مردویہ عن ابن عباس (رض))
6632- أعطيت أمتي شيئا لم يعطه أحد من الأمم أن يقولوا عند المصيبة: إنا لله وإنا إليه راجعون. "طب وابن مردويه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٣۔۔۔ جس مسلمان کو جو مصیبت بھی پہنچے اور وہ اس کلمہ کو کہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے یعنی انا للہ وانا الیہ راجعون اے اللہ مجھے میری مصیبت پر اجر عطا فرما، تو اللہ تعالیٰ اسے اس مصیبت کا اجر عطا فرمائیں گے اور اسے اس کے عوض بہتر بدلہ عطا فرمائیں گے۔ (مسند احمد، ابن ماجہ عن ام سلمہ، مسند احمد عن ام سلمۃ)
6633- ما من مسلم تصيبه مصيبة فيقول ما أمر الله: إنا لله وإنا إليه راجعون، اللهم أجرني في مصيبتي وأخلف لي خيرا منها إلا آجره الله في مصيبته وأخلف الله له خيرا منها. "حم هـ عن أم سلمة" "حم عن أم سلمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٤۔۔۔ جسے کوئی مصیبت پہنچی اور اسے اپنی پہلی مصیبت یاد آگئی اور اس نے دوبارہ انا للہ کہا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اتنا ہی اجر لکھیں گے جیسا اسے مصیبت کے دن عطا کیا تھا، اگرچہ اس کا زمانہ کافی ہوگیا ہو۔ (ابن ماجہ عن الحسن بن علی (رض))
6634- من أصيب بمصيبة فذكر مصيبته فأحدث استرجاعا وإن تقادم عهدها كتب الله له من الأجر مثل يوم أصيب. "هـ عن الحسن بن علي رضي الله عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٥۔۔۔ جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اناللہ کہہ لیا کرے کیونکہ یہ بھی ایک مصیبت ہے۔ (ابن عدی فی الکامل والبزار عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ پہلے زمانے میں کھڑاویں ہوتی تھیں پاؤں کا تلوا صرف ایک لکڑی پر ٹکتا تھا اور اوپر سے چمڑے کے چار تسمے باندھ دئیے جاتے تھے، آج کل جوتوں کی شکل بالکل مختلف ہوچکی ہے۔
تشریح :۔۔۔ پہلے زمانے میں کھڑاویں ہوتی تھیں پاؤں کا تلوا صرف ایک لکڑی پر ٹکتا تھا اور اوپر سے چمڑے کے چار تسمے باندھ دئیے جاتے تھے، آج کل جوتوں کی شکل بالکل مختلف ہوچکی ہے۔
6635- إذا انقطع شسع أحدكم فليسترجع فإنها من المصائب. "عد والبزار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٦۔۔۔ تم میں سے ہر ایک ہر (نقصان کی) چیز میں اناللہ کہہ لیا کرے یہاں تک کہ جوتے کے تسمہ ٹوٹنے کے بارے میں بھی کیونکہ یہ بھی ایک مصیبت ہے۔ (ابن السنی فی عمل الیوم واللیۃ عن ابوہریرہ (رض))
6636- ليسترجع أحدكم في كل شيء، حتى في شسع نعله فإنها من المصائب. "ابن السني في عمل يوم وليلة عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٧۔۔۔ مجھے مسلمان پر تعجب ہوتا ہے جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ثواب کی امید رکھتا اور صبر کرتا ہے اور جب اسے کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہے اور مسلمان کا شکر ہر چیز میں اجر کا باعث ہے حتی کہ وہ لقمہ جو وہ اپنے منہ کی طرف اٹھاتا ہے۔ (الطیالسی، بیہقی عن سعد)
6637- عجبت للمسلم إذا أصابته مصيبة احتسب وصبر، وإذا أصابه خير حمد الله، وشكران المسلم يؤجر في كل شيء، حتى في اللقمة يرفعها إلى فيه. "الطيالسي هب عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مطلقاً اور عام مصیبتوں پر صبر
٦٦٣٨۔۔۔ اجر کی بڑھوتری مصیبت کی عظمت کے وقت ہے اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو محبوب رکھتا ہے تو انھیں آزماتا ہے۔ (المحاملی فی امالیہ عن ابی ایوب)
6638- عظم الأجر عند عظم المصيبة، وإذا أحب الله قوما ابتلاهم. "المحاملي في أماليه عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مومن کی تکلیف مصیبت ہے
٦٦٣٩۔۔۔ ہر وہ چیز جو مومن کو تکلیف پہنچائے وہ مصیبت ہے۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ابی ادریس الخولانی ، مرسلا)
6639- كل شيء أساء المؤمن فهو مصيبة. "ابن السني في عمل يوم وليلة عن أبي ادريس الخولاني" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مومن کی تکلیف مصیبت ہے
٦٦٤٠۔۔۔ بیشک مومن کو راستہ بتانے اور اپنی زبان سے عجمی کے لیے تعبیر کرنے، راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹانے پر اجر ملتا ہے، حتی کہ اسے اپنے کپڑے سے جوں ہٹانے پر اجر ملتا ہے جسے وہ اپنے ہاتھ سے چھو کر گرا دیتا ہے پھر اس کے لیے اس کا دل دھڑکتا ہے چنانچہ اسے اس کے مقام پر لوٹا دیتا ہے تو اس کی وجہ سے بھی اس کے لیے اجر لکھا جاتا ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن انس (رض))
تشریح :۔۔ معمولی چیزوں پر رحم بڑی مخلوق پر رحم کرنے کا سبب ہے، لیکن زہریلی اور نقصان دہ چیزوں کا مار ڈالنا شریعت کا حکم ہے
تشریح :۔۔ معمولی چیزوں پر رحم بڑی مخلوق پر رحم کرنے کا سبب ہے، لیکن زہریلی اور نقصان دہ چیزوں کا مار ڈالنا شریعت کا حکم ہے
6640- إن المؤمن ليؤجر في هدايته السبيل وفي تعبيره بلسانه عن الأعجمي، وفي إماطة الأذى عن الطريق، حتى إنه ليؤجر في السلعة تكون في ثوبه فيلمسها بيده فيخطئها فيخفق لها فؤاده فيرد عليه فيكتب له أجرها. " طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مومن کی تکلیف مصیبت ہے
٦٦٤١۔۔۔ مومن کو جو بھی ناپسندیدہ بات پیش آئے وہ مصیبت ہے۔ (طبرانی عن ابی امامہ)
6641- ما أصاب المؤمن مما يكره فهو مصيبة. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مومن کی تکلیف مصیبت ہے
٦٦٤٢۔۔۔ جو ناپسندیدہ چیزیں تم دیکھتے ہو تو یہ ان میں سے ہیں جن سے تم غمزدہ ہوتے ہو، ایسے لوگوں کے لیے بھلائی موخر کی جاتی ہے۔ (حاکم عن ابی اسماء الرحی، مرسلاً )
6642- ما ترون مما تكرهون فذلك مما تحزون، يؤخر الخير لأهله في الأخرة. "ك عن أبي أسماء الرحبي" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مومن کی تکلیف مصیبت ہے
٦٦٤٣۔۔۔ مصائب، امراض اور صدقہ کو چھپانا نیکیوں کے خزانے ہیں۔ (الحلیۃ عن ابن عمر)
6643- من كنوز البر كتمان المصائب والأمراض والصدقة. "حل عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٦٤٤۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو کوئی مصیبت پہنچے تو اسے چاہے کہ میری (وفات کی) مصیبت یاد کرے کیونکہ یہ سب سے بڑی مصیبت ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن سابط الجمعی، ابن سعد عن عطاء بن ابی رباح)
6644- إذا أصيب أحدكم بمصيبة فليذكر مصيبته بي فإنها من أعظم المصائب. "طب عن سابط الجمحي" "ابن سعد عن عطاء بن أبي رباح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٦٤٥۔۔۔ جب تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو یوں کہا کرو، اے اللہ ! مجھے میری مصیبت کا اجر عطا فرما اور اس کے بدلے بھلائی پیدا فرما۔ (ابن سعد عن ام سلمہ (رض))
6645- إذا أصابتك مصيبة فقولي: اللهم أعطني أجر مصيبتي وأخلفني خيرا منها. "ابن سعد عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٦٤٦۔۔۔ جس نے مصیبت کے وقت اناللہ کہا تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے تین باتیں واجب کرا چکا، ہر بات دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے بہتر ہے ابو عبید نے فرمایا : یعنی (ترجمہ آیت) انھیں لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور شاباشیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ (اخرجہ عن حجاج عن ابن جریح، قال بلغنا فذکرہ معضلاً )
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور انعام یہ چیزیں عطا ہوئیں۔
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور انعام یہ چیزیں عطا ہوئیں۔
6646- ما من أحد أصيب بمصيبة واسترجع إلا استوجب من الله ثلاث خصال، كل خصلة خير من الدنيا وما فيها، قال أبو عبيد يعني: {أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ} . "أخرجه عن حجاج عن ابن جريج" قال بلغنا فذكره معضلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٦٤٧۔۔۔ جس مسلمان کو کوئی ایسی مصیبت پہنچی جس سے وہ غم گین ہوجائے پھر اس نے اناللہ کہا، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتے ہیں : میں نے (کسی مصلحت کی بنا پر) اپنے بندے کا دل غم گین کیا (مگر پھر بھی) اس نے صبر کیا اور ثواب کی امید رکھی اس کے بدلہ اس کا ثواب جنت کر دو ، اور جسے کوئی مصیبت یاد آئی اور اس نے اناللہ کہا تو اللہ تعالیٰ اسے نیا ثواب عطا فرمائے
گا۔ (دار قطنی فی الافراد وابن عساکر عن الزھری، مرسلاً )
گا۔ (دار قطنی فی الافراد وابن عساکر عن الزھری، مرسلاً )
6647- ما من امرئ مسلم تصيبه مصيبة تحزنه فيرجع إلا قال الله عز وجل لملائكته: أوجعت قلب عبدي فصبر واحتسب اجعلوا ثوابه منها الجنة، وما ذكر مصيبته فرجع إلا جدد الله له أجرها. "قط في الأفراد وابن عساكر عن الزهري" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٦٤٨۔۔۔ جس بندے کو کوئی مصیبت پہنچی اور وہ کہتا ہے : بیشک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے، اے اللہ ! میں آپ کے ہاں اپنی مصیبت پر ثواب کی امید کرتا ہوں مجھے اس کے بدلہ بھلائی عطا فرما تو اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا فرما دیتے ہیں۔ (ابو داؤد طبالسی، الحلیۃ، مسند احمد، عن ام سلمہ عن ابی سلمہ)
تشریح :۔۔۔ یہاں عبدک غلط ہے صحیح عندک ہے جیسا کہ روایت نمبر ٦٦٥٢ میں آرہا ہے۔ (علوی)
تشریح :۔۔۔ یہاں عبدک غلط ہے صحیح عندک ہے جیسا کہ روایت نمبر ٦٦٥٢ میں آرہا ہے۔ (علوی)
6648- ما من عبد يصاب بمصيبة فيقول: إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم عبدك أحتسب مصيبتي فأجرني فيها، وأعقبني منها خيرا إلا أعطاه الله ذلك. "ط حل حم عن أم سلمة عن أبي سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٤٩۔۔۔ جس بندے کو کوئی مصیبت پہنچی پھر وہ اس کی طرف پناہ لیتا ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے، بیشک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، اے اللہ ! مجھے میری مصیبت پر اجر عطا فرما، اور مجھے اس کے بدلہ بھلائی بخش، تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی مصیبت پر اجر فرماتے ہیں ، اور وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے عوض میں اسے کوئی بھلائی عطا فرمائیں۔ (ابن سعد عن ام سلمہ)
6649- ما من عبد يصاب بمصيبة فيفزع إلى ما أمر الله به من قول: إنا لله وإنا إليه راجعون، اللهم أجرني في مصيبتي هذه وعوضني منها خيرا إلا آجره الله في مصيبته، وكان قمنا من أن يعوضه الله منها خيرا. "ابن سعد عن أم سلمة".
তাহকীক: