কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৬৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٠۔۔۔ جس نے مصیبت کے وقت اناللہ کہا تو اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت (سے ہونے والے نقصان) کو پورا کردیتے ہیں اس کی آخرت بہتر بنا دیتے اور اسے ایسا عوض اور بدلہ عطا فرماتے ہیں جسے وہ پسند کرے گا۔ (ابو الشیخ عن ابن عباس)
6650- من استرجع عند المصيبة جبر الله مصيبته وأحسن عقباه وجعل له خلفا صالحا يرضاه. "أبو الشيخ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥١۔۔۔ جسے کوئی مصیبت پہنچی تو جب اسے وہ مصیبت یاد آئی تو اس نے کہا : بیشک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اسے اسی طرح کا نیا اجر عطا فرماتے ہیں جیسا اسے مصیبت پہنچنے کے دن عطا کیا تھا۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن فاطمہ بنت الحسین عن ابیھا)
6651- من أصابته مصيبة فقال إذا ذكرها: إنا لله وإنا إليه راجعون جدد الله له من أجرها مثل ما كان له يوم أصابته. "طب هب عن فاطمة بنت الحسين عن أبيها".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٢۔۔۔ جسے کوئی مصیبت پہنچے تو وہ یوں کہے : بیشک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے اے اللہ میں آپ کے ہاں اپنی مصیبت کے ثواب کی امید رکھتا ہوں، مجھے اس کا اجر اور اس کے عوض بدلہ عطا فرما۔ (ابن حبان حاکم عن ام سلمہ)
6652- من أصابته مصيبة فليقل: إنا لله وإنا إليه راجعون، اللهم عندك أحتسب مصيبتي فأجرني فيها وأبدلني خيرا منها. "حب ك عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٣۔۔۔ جسے کوئی مصیبت پہنچے تو وہ میری وفات کی جو مصیبت اسے پہنچی اسے یاد کرے، اس واسطے کہ یہ سب سے بڑی مصیبت ہے۔ (ابن السنی فی عمل الیوم واللیلہ عن عطا بن ابی رباح)
6653- من أصابته مصيبة فليذكر مصيبته فإنها من أعظم المصائب. "ابن السني في عمل يوم وليلة عن عطاء بن أبي رباح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٤۔۔۔ جسے کوئی مصیبت پہنچی پھر ا سنے اپنی مصیبت یاد کی توا سے چاہیے کہ میری مصیبت جو اسے پہنچی اسے یاد کرے، اس واسطے کہ وہ سب سے بڑی مصیبت ہے۔ (بیہقی بن مخلد والباوردی وابن شاہین وابن قانع وابو نعیم فی المعرفۃ عن عبد الرحمن بن سابط عن ابیہ وحسن)
6654- من أصيب بمصيبة فذكر مصيبته فليذكر مصيبته بي، فإنها من أعظم المصائب. "بقي بن مخلد والبارودي وابن شاهين وابن قانع وأبو نعيم في المعرفة عن عبد الرحمن بن سابط عن أبيه" وحسن.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٥۔۔۔ جسے کوئی مصیبت پہنچی تو وہ میری وجہ سے پہنچنے والی مصیبت کو یاد کرے۔ (ابن السنی فی عمل الیوم والیلہ وابو نعیم عن بریدۃ)
6655- من أصيب بمصيبة فليذكر مصيبته بي. "ابن السني في عمل يوم وليلة وأبو نعيم عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٦۔۔۔ اے لوگو ! تم میں سے جسے میرے بعد کوئی مصیبت پہنچے تو وہ میری (وفات کی) مصیبت جو اسے پہنچے گی اسے یاد کرکے اپنی تسلی کرے، اس واسطے کہ میرے بعد میری امت کو اس مصیبت جیسی مصیبت ہرگز نہیں پہنچے گی۔ (طبرانی فی الاوسط عن عائشہ (رض))
تشریح :۔۔۔ واقعی ! کتنا بڑا ہی کوئی غم کیوں نہ ہو، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کی یاد سب کو ایک غم بنا دیتی ہے۔
آج تک دنیا میں جتنے غم سہے
اک تیرا ہے غم اک طرف ہیں غم نئے (علوی)
تشریح :۔۔۔ واقعی ! کتنا بڑا ہی کوئی غم کیوں نہ ہو، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کی یاد سب کو ایک غم بنا دیتی ہے۔
آج تک دنیا میں جتنے غم سہے
اک تیرا ہے غم اک طرف ہیں غم نئے (علوی)
6656- أيها الناس من أصيب منكم بمصيبة من بعدي فليتعز بمصيبته بي عن مصيبته التي تصيبه، فإنه لن يصاب أحد من أمتي من بعدي بمثل مصيبته. "طس عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٧۔۔۔ اے ابوبکر ! دنیا میں مصیبت (اعمال کا) بدلہ ہے۔ (ھناد وابن جریر عن مسلم ، مرسلاً )
6657- يا أبا بكر إن المصيبة في الدنيا جزاء. "هناد وابن جرير عن مسلم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٨۔۔۔ اے ابوبکر ! تمہیں اور مومنوں کو اس کا بدلہ دنیا میں مل جائے گا یہاں تک کہ تم اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرو اور تمہارے ذمہ کوئی گناہ نہ ہو، رہے دوسرے لوگ تو ان کے لیے یہ سب کچھ جمع کرلیا جائے گا اور قیامت کے روز اس کا بدلہ دیا جائے گا۔ ترمذی و ضعفہ عن ابی بکر آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بارے میں سوال کیا جو کوئی برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا، راوی کا بیان ہے آپ نے یہ فرمایا۔
6658- أما أنت يا أبا بكر والمؤمنون فتجزون بذلك في الدنيا حتى تلقوا الله وليس لكم ذنوب، وأما الآخرون فيجمع ذلك لهم حتى يجزوا به يوم القيامة. "ت وضعفه عن أبي بكر" أنه سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن قوله تعالى: {مَنْ يَعْمَلْ سُوءاً يُجْزَ بِهِ} قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت کے وقت اناللہ پڑھے
٦٦٥٩۔۔۔ مصیبتوں کے باقی ماندہ حصوں کو پکڑو۔ (ابن صصری فی امالیہ عن موسیٰ بن جعفر، مرسلاً )
6659- تمسكوا ببقاء المصائب. "ابن صصرى في أماليه عن موسى بن جعفر" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عام بیماریوں پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٦٦٠۔۔۔ عافیت والے (جب) مصیبت زدہ لوگوں کا ثواب دیکھیں گے تو قیامت کے روز یہ چاہیں گے کہ کاش ان کی کھالیں قینچیوں سے کاٹی جاتیں۔ (ترمذی والضیاء عن جابر)
6660- ليودن أهل العافية يوم القيامة أن جلودهم قرضت بالمقاريض مما يرون من ثواب أهل البلاء. "ت والضياء عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عام بیماریوں پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٦٦١۔۔۔ قیامت کے روز عافیت والے (جب) مصیبت زدہ لوگوں کو ثواب ملتا دیکھ کر چاہیں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کاٹی جاتیں۔ (ترمذی عن جابر)
6661- يود أهل العافية يوم القيامة حين يعطى أهل البلاء الثواب لو أن جلودهم كانت قرضت في الدنيا بالمقاريض. "ت عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عام بیماریوں پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٦٦٢۔۔۔ مومن کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اسے گناہوں سے ایسے صاف کردیتی ہے جیسے بھٹی ناکارہ لوہے کو صاف کردیتی ہے۔ (بخاری فی الادب، طبرانی فی الاوسط عن عائشہ (رض))
6662- إذا اشتكى المؤمن أخلصه ذلك من الذنوب، كما يخلص الكير خبث الحديد. "خد طس عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عام بیماریوں پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٦٦٣۔۔۔ بندہ جب بیمار پڑجائے یا سفر کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسا ہی اجر لکھتے ہیں جیسا عمل وہ صحت و اقامت کی حالت میں کرتا تھا۔ (مسند احمد بخاری عن ابی موسیٰ)
تشریح :۔۔۔ اس لیے جو لوگ صاحب فراش ہوگئے انھیں کچھ چنتا نہ کرنی چاہیے وہ جیسے نیک کام صحت کی حالت میں کیا کرتے تھے اب بھی ان کا اکاؤنٹ کھلا ہے۔
تشریح :۔۔۔ اس لیے جو لوگ صاحب فراش ہوگئے انھیں کچھ چنتا نہ کرنی چاہیے وہ جیسے نیک کام صحت کی حالت میں کیا کرتے تھے اب بھی ان کا اکاؤنٹ کھلا ہے۔
6663- إذا مرض العبد أو سافر كتب الله تعالى له من الأجر مثل ما كان يعمل صحيحا مقيما. "حم خ عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عام بیماریوں پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٦٦٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ مریض کو اس عمل سے افضل ثواب عطا کرتے ہیں جو وہ صحت کی حالت میں کرتا تھا جب تک (وہ بیماری کی) رسیوں میں جکڑا رہے اور مسافر کو اس سے افضل جو وہ اقامت کی حالت میں کرتا تھا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ )
6664- إن الله تعالى يكتب للمريض أفضل ما كان يعمل في صحته مادام في وثاقه، وللمسافر أفضل ما كان يعمل في حضره. "طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عام بیماریوں پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٦٦٥۔۔۔ مجھے ان دو فرشتوں پر تعجب ہوا جو آسمان سے ایک بندے کی تلاش میں اترے اور اسے اپنی نمازگاہ پر نہیں پایا، پھر وہ اپنے رب کی طرف واپس چلے گئے، اور عرض کرنے لگے : اے ہمارے رب ! ہم آپ کے فلاں مومن بندے کا رات دن کا اتنا اتنا ثواب لکھا کرتے تھے ، جبکہ اسے آپ نے اپنے جال میں بند رکھا رکھا ہے تو ہم نے اس کے لیے کچھ نہیں لکھا، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے کا رات دن کا عمل لکھو اور اس کے عمل سے کچھ کم نہ کرو، میں نے اسے جو روکا ہے اس کا اجر میرے ذمہ ہے اور اسے وہی اجر ملے گا وہ عمل کرتا تھا۔ (الطیالسی، طبرانی فی الاوسط عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی شان کریمی پر قربان جائیں کیسے کیسے اپنے بندوں کو نوازتے ہیں۔
ہم تو مائل بکرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں (اقبال مرحوم)
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی شان کریمی پر قربان جائیں کیسے کیسے اپنے بندوں کو نوازتے ہیں۔
ہم تو مائل بکرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں (اقبال مرحوم)
6665- عجبت لملكين من الملائكة نزلا إلى الأرض يلتمسان عبدا في مصلاه فلم يجداه، ثم عرجا إلى ربهما فقالا: يا رب كنا نكتب لعبدك المؤمن في يومه وليلته من العمل كذا وكذا، فوجدناه قد حبسته في حبالتك، فلم نكتب له شيئا، فقال عز وجل: اكتبا لعبدي عمله في يومه وليلته، ولا تنقصا من عمله شيئا، علي أجره ما حبسته وله أجر ما كان يعمل. "الطيالسي طس عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عام بیماریوں پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٦٦٦۔۔۔ دن کا جو عمل بھی ہو اس پر مہر لگ جاتی ہے، بندہ جب بیمار ہوجاتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں : ہمارے رب ! آپ نے اپنے فلاں بندے کو (عمل کرنے سے) روک رکھا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اس کے لیے اس کے عمل کی طرف مہر لگاؤ، یہاں تک کہ وہ تندرست ہوجائے یا مرجائے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن عقبۃ بن عامر)
6666- ليس من عمل يوم إلا وهو يختم عليه، فإذا مرض المؤمن قالت الملائكة: يا ربنا عبدك فلان قد حبسته، فيقول الرب: اختموا له مثل عمله حتى يبرأ أو يموت. "حم طب ك عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٦٧۔۔۔ جب کوئی بندہ بیمار پڑجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کی طرف وحی بھیجتے ہیں : میں نے اپنے بندے کو اپنی بیڑیوں میں سے ایک بیڑی پہنا دی ہے پس اگر میں نے اس کی روح قبض کرلی، تو اسے بخش دوں گا، اور اگر اسے (بیماری سے) عافیت دی تو یہ ایسے بیٹھے گا کہ اس کے ذمہ کوئی گناہ نہ ہوگا۔ (حاکم عن ابی امامہ)
6667- إن العبد إذا مرض أوحى الله تعالى إلى ملائكته: أنا قيدت عبدي بقيد من قيودي، فإن أقبضه اغفر له، وإن أعافه فحينئذ يقعد لا ذنب له. "ك عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٦٨۔۔۔ جس مسلمان بندے کے جسم میں کوئی تکلیف اور مصیبت پہنچی ہے اللہ تعالیٰ حفاظت کے فرشتوں کو حکم دیتے ہیں : میرے بندے کے لیے ہر روز اتنی بھلائی لکھو جتنی وہ کرتا تھا، جب تک وہ میری رسیوں میں گرفتار ہے۔ (حاکم عن ابن عمرو)
6668- ما من مسلم يصاب في جسده إلا أمر الله تعالى الحفظة: اكتبوا لعبدي في كل يوم وليلة من الخير ما كان يعمل، ما دام محبوسا في وثاقي. "ك عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٦٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں جب اپنے کسی مومن بندے کو آزماتا ہوں پھر وہ میری تعریف کرے، جس آزمائش میں میں نے اسے مبتلا کیا اس پر صبر سے کام لے، تو وہ اپنے بستر سے ایسے پاک صاف اٹھے گا جیسا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے اور اللہ تعالیٰ حفاظت کے فرشتوں سے فرماتے ہیں : میں نے ہی اپنے اس بندے کو بیڑی میں گرفتار کیا اور اسے آزمایا ، تو اب بھی تم اس کیلئے وہ اجر لکھو جو اس کی صحت کی حالت میں تم لکھتے تھے۔ (مسند احمد، ابو یعلی، طبرانی فی الکبیر ، الحلیۃ عن شداد بن اوس)
6669- قال الله تعالى: إذا ابتليت عبدا من عبادي مؤمنا فحمدني وصبر على ما ابتليته، فإنه يقوم من مضجعه ذلك كيوم ولدته أمه من الخطايا، ويقول الرب للحفظة: إني أنا قيدت عبدي هذا وابتليته فأجروا له ما كنتم تجرون له قبل ذلك من الأجر وهو صحيح. "حم ع طب حل عن شداد بن أوس".
তাহকীক: