কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৬৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٠۔۔۔ جب مسلمان بندے کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ لکھنے والے فرشتوں سے کہتے ہیں : اس کے لیے اس سے افضل اجر لکھو جیسا وہ آزادی کی حالت میں عمل کرتا تھا یہاں تک کہ میں اسے آزاد کر دوں۔ (الحلیۃ عن ابن عمرو)
6670- إذا اشتكى العبد المسلم قال الله تعالى للذين يكتبون: اكتبوا له أفضل ما كان يعمل إذا كان مطلقا حتى أطلقه. "حل عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧١۔۔۔ جب بندہ بیمار ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کراماً کاتبین سے فرماتے ہیں : میرے بندے کے لیے اس جیسا عمل لکھو جیسا وہ کرتا تھا یہاں تک کہ میں اسے عافیت دے دوں یا اس کی روح قبض کرلوں۔ (ابن ابی شیبہ عن عطاء)
6671- إذا مرض العبد قال الله للكرام الكاتبين: اكتبوا لعبدي مثل الذي كان يعمل حتى أقبضه أو أعافيه. "ش عن عطاء" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٢۔۔۔ مصیبت و تکلیف کی گھڑیاں برائیوں کو ختم کردیتی ہیں۔ (ابن ابی الدنیا فی الفرح عن الحسن مرسلاً )
6672- ساعات الأذى يذهبن ساعات الخطايا. "ابن أبي الدنيا في الفرج عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٣۔۔۔ دنیا میں مصیبت کی گھڑیاں ، آخرت میں مصیبت کی گھڑیوں کو ختم کردیں گی۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن الحسن، مرسلاً ، فردوس عن انس (رض))
6673- ساعات الأذى في الدنيا يذهبن ساعات الأذى في الآخرة. "هب عن الحسن" مرسلا "فر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٤۔۔۔ بیماری کی گھڑیاں، گناہوں کی گھڑیوں کو ختم کردیتی ہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابی ایوب)
6674- ساعات الأمراض يذهبن ساعات الخطايا. "هب عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٥۔۔۔ مومن کی جس رگ کو بھی مارا گیا تو اللہ تعالیٰ اس سے ایک گناہ کم کردیں گے اس کے عوض ایک نیکی لکھیں گے، اور اس کی وجہ سے ایک درجہ بلند کریں۔ (حاکم عن عائشہ (رض))
6675- ما ضرب من مؤمن عرق قط إلا حط الله عنه به خطيئة، وكتب له به حسنة، ورفع له به درجة. "ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٦۔۔۔ اے ام العلاء تمہیں خوشخبری ہو اس واسطے کہ مرض الموت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کی برائیاں ایسے ختم کردیتے ہیں جیسے آگ خراب لوہے کو ختم کردیتی ہے۔ (طبرانی عن ام العلاء)
6676- يا أم العلاء أبشري فإن مرض المؤمن يذهب الله به خطاياه كما تذهب النار خبث الذهب والفضة. "د عن أم العلاء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٧۔۔۔ خوشخبری ہو تم کو اے ام علاء، مرض کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالیٰ مسلمان کے خطاؤں کو اس طرح ختم کردیتے ہیں جیسے آگ لوہے سے زنگ کو ختم کردیتی ہے۔
6677- أبشري يا أم العلاء فإن مرض المسلم يذهب خطاياه كما يذهب النار خبث الحديد. "طب عن أم العلاء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٨۔۔۔ جو مومن مرد اور عورت بیمار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس بیماری کو ان کے گزرے ہوئے گناہوں کے لیے کفارہ بنا دیتے ہیں۔ (البزار عن ابن عمرو)
6678- ما من امرئ مؤمن ولا مؤمنة يمرض إلا جعله الله كفارة لما مضى من ذنوبه. "البزار عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٧٩۔۔۔ جو شخص ایک رات بیمار رہا اور صبر کرکے اللہ تعالیٰ سے راضی رہا تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو کر نکلے گا گویا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جنم دیا۔ (الحکیم عن ابوہریرہ (رض))
6679- من مرض ليلة فصبر ورضي بها عن الله خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. "الحكيم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٨٠۔۔۔ بیمار دنیا میں اللہ تعالیٰ کا کوڑا ہے جس کے ذریعہ اپنے بندوں کو ادب سکھاتے ہیں۔ (الخلیلی فی جزء عن حدیثہ عن جریر
6680- المرض سوط الله في الأرض يؤدب به عباده. "الخليلي في جزء من حديثه عن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٨١۔۔۔ مریض کے گناہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے درخت سے (موسم خزاں) میں پتے جھڑتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسد بن کرز)
6681- المريض تتحات خطاياه كما تتحات ورق الشجرة. "طب عن أسد بن كرز".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٨٢۔۔۔ اس مال میں کوئی بھلائی نہیں جسے مصیبت نہیں پہنچی اور نہ اس جسم میں جسے کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔ (ابن سعد عن عبداللہ بن عبید بن عمیر، مرسلاً )

تشریح :۔۔ بعض دفعہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل ہوتی ہے جس کا نتیجہ انتہائی برا نکلتا ہے اس واسطے عافیت کی دعا مانگنی چاہیے
6682- لا خير في مال لا يرزأ منه، وجسد لا ينال منه. "ابن سعد عن عبد الله بن عبيد بن عمير" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٨٣۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی بندے کے لیے کوئی مقام آگے نکل جاتا ہے (جسے یہ عمل کے ذریعہ نہیں پہنچ پاتا) تو اللہ تعالیٰ اسے اہل ومال کے بارے میں آزمائش میں مبتلا کرتے ہیں، پھر اسے اسی حالت پر ثابت قدم رکھتے ہیں یہاں تک کہ وہ اس مقام کو پالیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف اس سے آگے نکل چکا تھا۔ (بخاری فی التاریخ ابوداؤد فی روایۃ ابن داسہ وابن سعد، ابو یعلی عن محمد بن خالد السلمی عن ابیہ عن جدہ)

تشریح :۔۔۔ یوں بھی نواز دیتے ہیں اس بندہ عاجز کو ، بس ان کی نظر عنایت چاہیے۔
6683- إذا سبقت للعبد من الله تعالى منزلة لم يبلغها بعمله ابتلاه في جسده وفي أهله وماله، ثم صبره على ذلك حتى ينال المنزلة التي سبقت له من الله عز وجل. "تخ د في رواية ابن داسه وابن سعد ع عن محمد بن خالد السلمي عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٨٤۔۔۔ بندہ جب تین دن بیمار رہے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے (پاک ہو کر) نکلتا ہے جیسے آج ہی اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے۔ (طبرانی فی الاوسط وعن ابو الشیخ عن انس)
6684- إذا مرض العبد ثلاثة أيام خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. "طس وأبو الشيخ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٨٥۔۔۔ جب بندہ بیمار پڑجاتا ہے تو بائیں جانب والے فرشتے کو کہا جاتا ہے : قلم اٹھالے (یعنی لیکن لکھنا موقوف کر دے) اور دائیں جانب والے سے کہا جاتا ہے جو وہ عمل کرتا تھا اس سے بہتر اس کے لیے لکھو، اس واسطے کہ مجھے اس کا علم ہے اور میں نے ہی اسے (اس بیماری کی رسی میں) گرفتار کیا ہے۔ (ابن عساکر عن مکحول، مرسلاً )

تشریح :۔۔۔ اس لیے صحت مندی میں جتنے بھلائی کے کام ہوسکتے ہوں ان کے کرنے میں ہرگز دریغ اور پس و پیش نہ کریں۔
6685- إذا مرض العبد يقال لصاحب الشمال: إرفع عنه القلم، ويقال لصاحب اليمين: اكتب له أحسن ما كان يعمل، فإني أعلم به، وأنا قيدته. "ابن عساكر عن مكحول" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری گناہوں کو مٹا دیتی ہے
٦٦٨٦۔۔۔ بندہ مومن (جو جب بخار ہوتا ہے اور) وہ بیمار ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ اسے اس بیماری سے عافیت بخشتے ہیں تو یہ بیماری اس کے پہلے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہے، اور مستقبل کے لیے نصیحت ہوجاتی ہے اور منافق جب بیمار پڑتا ہے اور پھر اسے عافیت مل جاتی ہے تو وہ اس اونٹ کی طرح ہے جسے اس کے گھر والوں نے باندھا اور پھر کھول دیا اسے یہ بھی پتہ نہیں کہ کیوں باندھا اور نہ اس بات کا علم ہے کہ کیوں کھولا۔ (ابو داؤد عن امر الرام)

تشریح :۔۔۔ مومن کا عنداللہ بڑا رتبہ ہے کاش مومن اپنی قدر جانتا تو اس طرح واویلا نہ کرتا۔
6686- إن المؤمن إذ أصابه السقم ثم أعفاه الله منه كان كفارة لما مضى من ذنوبه، وموعظة له فيما يستقبل، وإن المنافق إذا مرض ثم أعفي كان كالبعير عقله أهله، ثم أرسلوه، فلم يدر لم عقلوه، ولم يدر لم أرسلوه. "د عن عامر الرام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری میں جزع و فرع کی ممانعت
٦٦٨٧۔۔۔ مجھے مومن پر اور اس کے جزع فزع اور واویلا کرنے پر تعجب ہے، اگر اسے پتہ چل جائے کہ اس کے لیے بیماری میں (کتنا اجر ہے) تو وہ چاہے گا کہ اللہ تعالیٰ سے ملنے تک بیماری رہتا۔ (الطیالسی، طبرانی فی الاوسط عن ابن مسعود)
6687- عجبت للمؤمن وجزعه من السقم، ولو يعلم ماله في السقم أحب أن يكون سقيما حتى يلقى الله عز وجل. "الطيالسي طس عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری میں جزع و فرع کی ممانعت
٦٦٨٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ بندوں کی مایوسی اور غیر (اللہ) کو قریب سمجھنے کی وجہ سے تعجب کرتے اور ہنستے ہیں۔ (مسند احمد، ابن ماجہ عن ابن رزین)
6688- ضحك ربنا من قنوط عباده وقرب غيره. "حم هـ عن أبي رزين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری میں جزع و فرع کی ممانعت
٦٦٨٩۔۔۔ مسافر شخص جب بیمار ہوتا ہے اور اپنے دائیں بائیں آگے پیچھے دیکھتا ہے تو اپنے کسی پہچاننے والے کو نہیں پاتا تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں ان گناہوں سے جو پہلے ہو گزرے۔ (ابن النجار عن ابن عباس)
6689- الغريب إذا مرض، فنظر عن يمينه، وعن شماله، ومن أمامه، ومن خلفه، فلم ير أحدا يعرفه يغفر الله له ما تقدم من ذنبه. "ابن النجار عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: