কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৭৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٠۔۔۔ جو مسلمان مرد اور عورت کسی بیماری میں مبتلا ہو تو وہ بیماری اس کے (صغیرہ) گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہے۔ (الشیرازی فی الالقاب عن جابر (رض))
6730- ما من مسلم ولا مسلمة يمرض إلا كان كفارة لذنوبه. "الشيرازي في الألقاب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣١۔۔۔ جو مسلمان مرد اور عورت اسی طرح جو مومن مرد اور عورت کسی بیماری میں مبتلا ہو تو اللہ تعالیٰ اس بیماری کی وجہ سے اس کی برائیں ایسے کم کردیتے ہیں جیسے درضت سے پتے جھڑتے ہیں۔ (ابن حبان عن جابر)
6731- ما يمرض مؤمن ولا مؤمنة ولا مسلم ولا مسلمة إلا حط الله بذلك خطاياه، كما تحط الورقة عن الشجر. "حب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٢۔۔۔ اس مریض کی مثال جو اپنی بیماری سے شفایاب اور صحت مند ہوجائے اس اولے جیسی ہے جو آسمان سے صاف ستھرا اور اپنی رنگت میں اترتا ہے۔ (الحکیم والبزار والدیلمی وابن عساکر عن انس)
6732- مثل المريض إذا برئ وصح من مرضه كمثل البردة تقع من السماء في صفائها ولونها. "الحكيم والبزار والديلمي وابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٣۔۔۔ جس شخص کا کوئی ایسا عمل ہو جو کرتا تھا پھر بیماری یا سفر نے اسے اس عمل سے باز رکھا تو اس کے لیے حالت صحت اور قیام کا نیک عمل لکھا جاتا ہے۔ (طبرانی عن ابی موسیٰ )
6733- من كان له عمل يعمله فشغله عنه مرض أو سفر فإنه يكتب له صالح ما كان يعمل وهو صحيح مقيم. "طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٤۔۔۔ جو کسی رات بیمار ہوا اور اس بیماری کو اچھے انداز سے قبول کیا اور جو اس کے حقوق تھے وہ ادا کیے تو اس کے لیے ایک سال کی عبادت لکھی جائے گی، اور جو اس نے اضافہ کیا تو وہ اسی مقدار سے (لکھا جائے گا) ۔ (ابو الشیخ فی الثواب وابن النجار عن ابوہریرہ (رض))
6734- من مرض ليلة فقبلها بقبولها وأدى الحق الذي يلزمه فيها كتب له عبادة سنة، وما زاد فعلى قدر ذلك. "أبو الشيخ في الثواب وابن النجار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٥۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! زمین پر جس مسلمان کو کسی بیماری یا اس کے علاوہ کی کوئی تکلیف پہنچی، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی برائیاں ایسے ہی کم کردیتے ہیں جیسے درخت سے اس کے پتے جھڑتے ہیں۔ (مسند احمد، ابن حبان عن ابن مسعود)
6735- والذي نفسي بيده ما على الأرض مسلم يصيبه أذى من مرض فما سواه إلا حط الله عنه به خطاياه كما تحط الشجرة ورقها. "حم حب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٦۔۔۔ ام سلیم ! کیا تم آگ، لوہا اور لوہے کا میل پہچانتی ہو ؟ ! تو تمہیں خوشخبری ہو، ام سلیم تم اپنی اس بیماری سے اگر شفایاب ہوگئی تو گناہوں سے ایسے ہی نکلو گی جیسے لوہا اپنے میل سے صاف ہو کر نکلتا ہے۔ (الخطیب عن ام سلیم الانصاریۃ)
6736- يا أم سليم أتعرفين النار والحديد وخبث الحديد؟ فأبشري يا أم سليم فإنك إن تخلصي من وجعك هذا تخلصي من الذنوب كما يخلص الحديد من خبثه. "الخطيب عن أم سليم الأنصارية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٧۔۔۔ جو مومن مرد اور عورت بیمار ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ کم کردیتے ہیں۔ (الخطیب عن جابر)
6737- لا يمرض مؤمن ولا مؤمنة ولا مسلم ولا مسلمة إلا حط الله تعالى خطاياه. "الخطيب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بیماری کی وجہ سے جو عمل چھوٹ جائے اس پر اجر ملتا رہتا ہے
٦٧٣٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جب میرا بندہ شکایت کرے اور تین راتوں سے پہلے بیماری کا اظہار کرے تو گویا اس نے مجھ سے شکوہ کیا۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض))
6738- قال الله عز وجل: إذا اشتكى عبدي فأظهر المرض قبل ثلاث فقد شكاني. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٣٩۔۔۔ بخار جہنم کی بھٹی سے آیا ہے تو جو کسی مسلمان کو جتنا حصہ بخار ہو وہ اس کا آگ کا حصہ ہے۔ (مسند احمد عن ابی امامۃ)
6739- الحمى كير من جهنم فما أصاب المؤمن منها كان حظه من النار. "حم عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٠۔۔۔ بخار جہنم کی بھٹی ہے اور وہ جہنم میں مومن کا حصہ ہے۔ (طبرانی عن ابی ریحانہ)
6740- الحمى كير من جهنم وهو نصيب المؤمن من النار. "طب عن أبي ريحانة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤١۔۔۔ بخار میری امت کے لیے جہنم کا حصہ ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن انس)
6741- الحمى حظ أمتي من جهنم. "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٢۔۔ بخار خطاؤں کو ایسے گراتا ہے جیسے درخت اپنے پتے گراتا ہے۔ ابن قانع عن اسد بن کرد، کما فی المنتخب ج ١ ص ٢٢٠
6742- الحمى تحت الخطايا كما تحت الشجرة ورقها. "ابن قانع عن أسد بن كرز". كما في المنتخب [1/220] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٣۔۔۔ بخار موت کا جاسوس ہے اور زمین میں اللہ تعالیٰ (کا مقرر کردہ) قید خانہ ہے۔ (ابن السنی و ابونعیم فی الطب عن انس
6743- الحمى رائد الموت وسجن الله في الأرض. "ابن السني وأبو نعيم في الطب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٤۔۔۔ بخار موت کا جاسوس اور زمین میں مومن کے لیے اللہ تعالیٰ کا قید خانہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ جب چاہتے ہیں اپنے بندے کو قید کردیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں چھوڑ دیتے ہیں، لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔ (ھناد فی الزھد وابن ابی الدنیا فی المرض والکفارات ، بیہقی عن الحسن ، مرسلاً )
6744- الحمى رائد الموت وهي سجن الله في الأرض للمؤمن، يحبس بها عبده إذا شاء ثم يرسله إذا شاء، ففتروها بالماء. "هناد في الزهد وابن أبي الدنيا في المرض والكفارات هب عن الحسن" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٥۔۔۔ بخار مومن کا جہنم میں سے حصہ ہے۔ (البزار عن عائشہ (رض))
6745- الحمى حظ كل مؤمن من النار. "البزار عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٦۔۔۔ بخار قیامت کے روز مومن کا آگ میں سے حصہ ہے۔ (ابن ابی الدنیا عن عثمان)
6746- الحمى حظ المؤمن من النار يوم القيامة. "ابن أبي الدنيا عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٧۔۔۔ بخار آگ میں سے ہر مومن کا حصہ ہے، ایک رات کا بخار سال بھر کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے۔ (القضاعی عن ابن مسعود)
6747- الحمى حظ كل مؤمن من النار، وحمى ليلة تكفر خطايا سنة مجرمة. "القضاعي عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٨۔۔۔ مومن کی مثال جب اسے سخت تکلیف اور بخار ہوتا ہے اس لوہے کی سی ہے جسے آگ میں داخل کیا جائے، پھر اس کا بےکار حصہ ختم ہوجائے اور کار آمد باقی رہ جائے۔ (طبرانی ، حاکم عن عبد الرحمن بن ازھر)
6748- إنما مثل المؤمن حين يصيبه الوعك والحمى كمثل حديدة تدخل النار فيذهب خبثها ويبقى طيبها. "طب ك عن عبد الرحمن بن أزهر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٤٩۔۔۔ بیشک بخار انسان سے فضول چیز کو ایسے ہی دور کرتا ہے جیسے بھٹی فالتو لوہے کو نکال دیتی ہے۔ (طبرانی عن عبد ربہ بن سعید بن قیس عن عمۃ)
6749- إن أم ملدم تخرج خبث ابن آدم كما يخرج الكير خبث الحديد. "طب عن عبد ربه بن سعيد بن قيس عن عمته".
তাহকীক: