কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৭৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٥٠۔۔۔ خوشخبری ہو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : یہ (بخار) مرگ آگ ہے جسے میں اپنے مومن بندے پر اس لیے مسلط کرتا ہوں تاکہ قیامت کے روز وہ اس کا جہنم کا حصہ بن جائے۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
6750- أبشروا فإن الله يقول: هي ناري أسلطها على عبدي المؤمن في الدنيا لتكون حظه من النار يوم القيامة. "حم هـ ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٥١۔۔۔ (ام السائب ! ) بخار کو برا بھلا نہ کہنا ! کیونکہ یہ انسان کے گناہوں کو یوں ختم کرتا ہے جیسے بھٹی بےکار لوہے کو ختم کردیتی ہے۔ (مسلم عن جابر)
6751- لا تسبي الحمى، فإنها تذهب خطايا ابن آدم، كما يذهب الكير خبث الحديد. "م عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کی مصیبت پر صبر کرنے کی فضیلت
٦٧٥٢۔۔۔ بخار والے پر نیکیاں جاتی رہتی ہیں جب تک اس کے پاؤں تڑپتے اور رگ پھٹکتی ہے۔ (طبرانی عن ابی)

تشریح :۔۔۔ شدت بکار کی وجہ سے انسان پاؤں مارتا ہے اور نبض تیز ہوجاتی ہے۔
6752- تجري الحسنات على صاحب الحمى ما اختلج عليه قدم أو ضرب عليه عرق. "طب عن أبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کو گالی دینا ممنوع ہے
٦٧٥٣۔۔ بخار کو گالی نہ دو کیونکہ یہ گناہوں کو یوں ختم کرتا ہے جیسے بھٹی بےکار لوہے کو۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
6753- لا تسبي الحمى، فإنها تنفي الذنوب، كما تنفي النار خبث الحديد. "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کو گالی دینا ممنوع ہے
٦٧٥٤۔۔۔ بخار اور مصیبت جو بندے کو پہنچتی ہے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سرزنش اور عتاب ہے یہاں تک کہ وہ سرمائے کے پیسے اپنے قمیص کے آستین میں رکھتا ہے اور پھر انھیں گم پاکر گھبرا جاتا ہے (یہ بھی ایک مصیبت ہے) یہاں تک کہ بندہ اپنے گناہوں سے (ایسے صاف ہو کر) نکلتا ہے جیسے سونے کا سرخ ڈلا بھٹی سے نکلتا ہے۔ (ترمذی عن عائشہ (رض))
6754- هذه معاتبة الله العبد بما يصيبه من الحمى والنكبة، حتى البضاعة يضعها في كم قميصه فيفقدها فيفزع لها، حتى إن العبد ليخرج من ذنوبه كما يخرج التبر الأحمر من الكير. "ت عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کو گالی دینا ممنوع ہے
٦٧٥٥۔۔۔ (ہڈیوں کا) بخار جس سے کمر کا درد ہوتا ہے اور بخار کی وجہ سے پسینہ پھوٹتا ہے اور سردرد مومن کے لیے تکلیف دہ (تو) ہوتے ہیں، اور مومن کا گناہ احد پہاڑ جتنا ہو تو اسے نہیں چھوڑتے، یہاں تک کہ اس کے ذمہ رائی دانہ برابر بھی کوئی گناہ نہیں رہتا۔ (ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض))
6755- إن المليلة والصداع يولعان بالمؤمن، وإن ذنبه مثل جبل أحد حتى لا يدعا عليه من ذنبه مثقال حبة من خردل. "ابن عساكر عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخار کو گالی دینا ممنوع ہے
٦٧٥٦۔۔۔ سردار اور بخار مومن کے ساتھ لگے رہتے ہیں اور اس کے گناہ احد پہاڑ جتنے ہوتے ہیں پھر وہ اس کے ذمہ ایک رائی برابر بھی کوئی گناہ نہیں چھوڑتے۔ (مسند احمد، طبرانی عن ابی الدرداء (رض))
6756- إن الصداع والمليلة لا يزالان بالمؤمن وإن ذنوبه مثل أحد فما يدعانه وعليه من ذنوبه مثقال حبة من خردل. "حم طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٥٧۔۔۔ خوشخبری ہو اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : یہ (بخار) میری آگ ہے جسے میں اپنے مومن بندے پر دنیا میں مسلط کرتا ہوں (تاکہ) قیامت کے روز جہنم میں سے اس کا حصہ ہوجائے۔ (مسند احمد، وھناد، ابن ماجہ وابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ، حاکم، حلیۃ الاولیاء وابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) )

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کی عیادت فرمائی جسے بخار تھا تو آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی۔
6757- أبشروا فإن الله تعالى يقول: هي ناري أسلطها على عبدي المؤمن في الدنيا، تكون حظه من النار يوم القيامة. "حم وهناد هـ وابن السني في عمل يوم وليلة ك حل وابن عساكر عن أبي هريرة". أن رسول الله صلى الله عليه وسلم عاذ رجلا به حمى قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٥٨۔۔۔ صبر کرو کیونکہ یہ انسان سے فضول چیز (یعنی گناہ) ایسے لے جاتا ہے جیسے بھٹی خراب لوہے کو ختم کردیتی ہے یعنی بخار۔ (طبرانی عن فاطمۃ الخزاعیۃ)
6758- إصبري فإنها تذهب خبث ابن آدم كما يذهب الكير خبث الحديد - يعني الحمى. "طب عن فاطمة الخزاعية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٥٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : یہ میری آگ ہے جسے میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ آخرت میں اس کا آگ میں سے حصہ ہوجائے۔ یعنی بخار۔ (بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
6759- إن الله تعالى يقول: هي ناري أسلطها على عبدي المؤمن، لتكون حظه من النار في الآخرة - يعني الحمى. "ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٠۔۔۔ بیشک بخار جہنم کی بھٹی ہے جو اس میں مبتلا ہوا تو وہ اس کا جہنم میں سے حصہ ہے۔ (ابو یعلی عن انس)
6760- إن الحمى كور من كور جهنم، من ابتلي بشيء منها كانت حظه من النار. "ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦١۔۔۔ بیشک بخار موت کا جاسوس ہے اور وہ مومن کا قید خانہ ہے آگ کا ٹکڑا ہے لہٰذا اسے ٹھنڈے پانی سے بجھاؤ۔ (ھناد عن الحسن ، مرسلاً )
6761- إن الحمى رائد الموت، وهي سجن المؤمن، وهي قطعة من النار، ففتروها عنكم بالماء البارد. "هناد عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٢۔۔۔ ہر آدمی کا جہنم میں حصہ ہے، اور اس کا حصہ بخار ہے جو اس کی کھال تو جلاتا ہے لیکن پیٹ نہیں جلاتا ہے یہ اس کا حصہ ہے۔ (ھناد عن الحسن، مرسلاً )
6762- إن لكل آدمي حظا من النار، وحظه منها الحمى تحرق جلده ولا تحرق جوفه، وهي حظه منها. "هناد عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٣۔۔۔ عبد مومن کی مثال جسے سخت بخار یا عام بخار ہو اس لوہے کی سی ہے جسے آگ میں ڈالا جائے یوں اس کا خراب حصہ ختم ہوجائے اور اچھا باقی رہ جائے۔ (البزار عن عبد الرحمن ابن ازھر)
6763- مثل العبد المؤمن حين يصيبه الوعك أو الحمى مثل حديدة تدخل النار فيذهب خبثها ويبقى طيبها. "البزار عن عبد الرحمن ابن أزهر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٤۔۔۔ مجھے جو تکلیف پہنچی ہے وہ مجھے بخار سے زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ ہر عضو کو اجر دیتی ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
6764- ما من وجع يصيبني أحب إلي من الحمى، لأنها تعطي كل عضو قسطه من الآجر. "الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٥۔۔۔ بخار جہنم کی بھٹی ہے اور یہ مومن کا آگ سے حصہ ہے۔ (ابن النجار عن ابی ریحانۃ الانصاری)
6765- الحمى من كير جهنم، وهي حظ المؤمن من النار. "ابن النجار عن أبي ريحانة الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٦۔۔۔ مت روؤ اس لیے کہ جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے بتایا ہے کہ بخار میری امت کا جہنم میں سے حصہ ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن عائشہ (رض))
6766- لا تبك، فإن جبريل أخبرني: أن الحمى حظ أمتي من جهنم. "طس عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٧۔۔۔ بخار کو گولی نہ دو ، کیونکہ یہ گناہوں کو ایسے دور کرتا ہے جیسے آگ خراب لوہے کی خرابی کو۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
6767- لا تسبيها، فإنها تنفي الذنوب كما تنفي النار خبث الحديد. "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٨۔۔ بخار پر لعنت نہ کرو کیونکہ یہ بندے کے گناہ ایسے دھو ڈالتا ہے جیسے بھٹی خراب لوہے کو ختم کردیتی ہے۔ حاکم عن جابر
6768- لا تلعنيها - يعني - الحمى فإنها تغسل ذنوب العبد كما يذهب الكير خبث الحديد. "ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٦٩۔۔۔ اے انس ! جسے تین رات بخار ہوا تو وہ گناہوں سے ایسے پاک ہو کر نکلے گا گویا آج اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے اور دس روز بخار رہا تو اسے آسمان سے پکار کر کہا جاتا ہے : تمہارے سابقہ گناہ معاف کر دئیے گئے ازسر نو عمل شروع کرو۔ (الدیلمی عن ابن عن انس)
6769- يا أنس من حم ثلاث ليال خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه، ومن حم عشرة أيام نودي من السماء: قد غفر لك ما مضى فأستأنف العمل. "الديلمي عن أبان عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: