কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৭৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٧٧٠۔۔۔ اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں وہ تم سے یہ تکلیف دور کر دے اور اگر چاہو تو تمہارے لیے پاکی کا سبب بن جائے۔ (مسند احمد، ابوداؤد عبدبن حمید والشاشی، ابن حبان، حاکم، بیہقی، سعید بن منصور عن جابر)
اہل قباء نے آپ سے بخار کی شکایت کی تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
اہل قباء نے آپ سے بخار کی شکایت کی تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
6770- إن شئتم دعوت الله أن يكشف عنكم، وإن شئتم كانت لكم طهورا. "حم د عبد بن حميد والشاشي حب ك ق ص عن جابر" أن أهل قباء شكوا إلى النبي صلى الله عليه وسلم الحمى قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مختلف قسم کی مصیبتوں اور آزمائشوں پر صبر
٦٧٧١۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو پسند کرتے ہیں تو اسے آزماتے ہیں تاکہ اس کی آہ زاری سنیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان، فردوس عن ابوہریرہ ، بیہقی عن ابن مسعود و فردوس، موقوفا علیھا)
6771- إذا أحب الله عبدا ابتلاه ليسمع تضرعه. "هب فر عن أبي هريرة هب عن ابن مسعود وكردوس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مختلف قسم کی مصیبتوں اور آزمائشوں پر صبر
٦٧٧٢۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو پسند کرتا ہے تو انھیں مصیبت میں مبتلا کرتا ہے۔ طبرانی فی الاوسط، ابن حبان والضیاء عن انس
6772- إذا أحب الله قوما ابتلاهم. "طس حب والضياء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مختلف قسم کی مصیبتوں اور آزمائشوں پر صبر
٦٧٧٣۔۔۔ جسے اللہ تعالیٰ کوئی بھلائی دینا چاہیں تو اسے مصیبت میں مبتلا کرتے ہیں۔ مسند احمد، بخاری عن ابوہریرہ )
6773- من يرد الله به خيرا يصب منه. "حم خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مختلف قسم کی مصیبتوں اور آزمائشوں پر صبر
٦٧٧٤۔۔۔ مومن کے چہرے پر مصیبت ایسے ماری جاتی ہے جیسے اونٹ کے چہرے پر ماری جاتی ہے۔ (خطیب عن ابن عباس)
6774- إن المؤمن يضرب وجهه بالبلاء كما يضرب وجه البعير. "خط عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مختلف قسم کی مصیبتوں اور آزمائشوں پر صبر
٦٧٧٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتے ہیں تو مصیبت اس کے ساتھ چمٹا دیتے ہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن سعید بن المسیب مرسلاً )
6775- إذا أحب الله العبد ألصق به البلاء. "هب عن سعيد بن المسيب مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٧٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو پسند کرتے ہیں تو انھیں آزماتے ہیں تو جو کوئی صبر کرے تو اس کے لیے صبر (کا بدلہ) ہے اور جو کوئی واویلا کرے اس کے لیے بےصبری (کا بدلہ) ہے۔ (مسند احمد عن محمود بن لبید)
6776- إن الله إذا أحب قوما ابتلاهم، فمن صبر فله الصبر، ومن جزع فله الجزع. "حم عن محمود بن لبيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٧٧۔۔۔ مومن مرد و عورت کی جان و مال اور اولاد میں مصیبت ہمیشہ رہتی ہے یہاں تک کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوگا تو اس کے ذمہ کوئی برائی نہ ہوگی۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
6777- ما يزال البلاء بالمؤمن والمؤمنة في نفسه وولده وما له حتى يلقى الله وما عليه خطيئة. "ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٧٨۔۔۔ لوگوں میں سب سے زیادہ انبیاء (علیہم السلام) آزمائے جاتے ہیں پھر ان جیسے لوگ (یعنی انبیاء کے حواری اور صحابہ) آدمی اپنے دین کے لحاظ سے آزمایا جاتا ہے اگر اس کے دین میں مضبوطی ہو تو اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے اور اگر اس کے دین میں نرمی ہو تو اسی کے بقدر آزمایا جاتا ہے مصیبت انسان کے ساتھ رہتی ہے یہاں تک کہ اسے چھوڑ دیتی ہے اور وہ زمین پر چلنے لگتا ہے اور اس کے ذمہ کوئی برائی نہیں ہوتی۔ (مسند احمد، بکاری، ابن ماجہ ، ترمذی عن سعد)
6778- أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الأمثل، يبتلى الرجل على حسب دينه، فإن كان في دينه صلبا اشتد بلاؤه، وإن كان في دينه رقة ابتلي على قدر دينه، فما يبرح البلاء بالعبد حتى يتركه يمشي على الأرض وما عليه خطيئة. "حم خ هـ ت عن سعد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٧٩۔۔۔ دنیا میں سب سے زیادہ نبی یا صفی (خدا کے برگزیدہ) کو آزمایا جاتا ہے۔ (بخاری فی التاریخ عن ازواج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))
6779- أشد الناس بلاء في الدنيا نبي أو صفي. "تخ عن أزواج النبي صلى الله عليه وسلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٨٠۔۔۔ سب سے زیادہ انبیاء (علیہم السلام) کو آزمایا جاتا ہے پھر نیک لوگوں کو پھر ان جیسوں کو پھر ان جیسوں کو۔ (طبرانی فی الکبیر عن اخے حذیفۃ)
6780- أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الصالحون، ثم الأمثل فالأمثل. "طب عن أخت حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٨١۔۔۔ سب سے زیادہ انبیاء (علیہم السلام) کو آزمایا جاتا ہے پھر نیک لوگوں کو ان میں سے کوئی فقر و فاقہ میں مبتلا کیا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کے پاس صرف ایک عبا ہوتی ہے جسے لیے وہ پھرتا رہتا ہے پھر اسے پہن لیتا ہے ، اور جوؤں میں مبتلا کیا جاتا ہے یہاں تک کہ اسے قتل کردیتا ہے اور ان میں سے ہر ایک مصیبت پر اتنا خوش ہوتا ہے جتنا تم لوگ دینے پر خوش ہوتے ہو۔ (ابن ماجہ، ابویعلی حاکم عن ابی سعید)
6781- أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الصالحون، وقد كان أحدهم يبتلى بالفقر، حتى ما يجد إلا العباءة يجوبها فيلبسها، ويبتلى بالقمل حتى يقتله ولأحدهم كان أشد فرحا بالبلاء من أحدكم بالعطاء. "هـ ع ك عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٨٢۔۔۔ سب سے زیادہ انبیاء آزمائے جاتے پھر وہ لوگ جو ان کے قریب ہوتے ہیں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوتے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن فاطمہ بنت الیمان)
6782- أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم. "حم طب عن فاطمة بنت اليمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٨٣۔۔۔ سب سے زیادہ انبیاء کو آزمایا جاتا ہے پھر ان جیسے لوگوں کو پھر ان جیسے لوگوں کو ان کے دین کے بقدر آزمایا جاتا ہے جس کا دین مضبوط ہوگا اس کی مصیبت سخت ہوگی جس کا دین کمزور ہوگا اس کی آزمائش بھی کمزور ہوگی بندے کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے اور پھر وہ لوگوں میں اس طرح چلتا ہے کہ اس کے ذمہ کوئی برائی نہیں ہوتی۔ (ابن حبان عن ابی سعید)
تشریح :۔۔۔ یہ معاملہ صرف خاص خاص لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ یہ معاملہ صرف خاص خاص لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے۔
6783- أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الأمثل فالأمثل، يبتلى الناس على قدر دينهم، فمن ثخن دينه اشتد بلاؤه، ومن ضعف دينه ضعف بلاؤه، وإن الرجل ليصيبه البلاء حتى يمشي في الناس وما عليه خطيئة. "حب عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٨٤۔۔۔ سب سے زیادہ انبیاء کو پھر ان کے قریب رہنے والے لوگوں کو آزمایا جاتا ہے۔ (حاکم عن فاطمہ بنت الیمان)
6784- إن أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الذين يلونهم. "ك عن فاطمة بنت اليمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٨٥۔۔۔ ہم انبیاء کے گروہ پر مصائب دو گنا ہوتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن اخت حذیفہ)
6785- إنا معشر الأنبياء يضاعف علينا البلاء. "طب عن أخت حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندوں پر آزمائش
٦٧٨٦۔۔۔ بندے کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مقام ہوتا ہے جسے وہ عمل کے ذریعے حاصل نہیں کرسکتا تو اللہ تعالیٰ اسے برابر ایسی مصیبت میں مبتلا رکھتا ہے جسے وہ ناپسند کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے اس مقام تک پہنچا دیتا ہے۔ (ابن حبان ، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
6786- إن الرجل ليكون له المنزلة عند الله، فما يبلغها بعمل، فلا يزال الله يبتليه بما يكره حتى يبلغه إياها. "حب ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٨٧۔۔۔ بندے کے جب گناہ زیادہ ہوجاتے ہیں اور ان کا کفارہ کوئی عمل بھی نہیں ہوتا تو اللہ تعالیٰ اسے غم کی مصیبت میں مبتلا کردیتے ہیں یہاں تک کہ اس کا کفارہ بن جاتی ہے۔ (مسند احمد عن عائشہ (رض))
تشریح :۔۔۔ بغیر گناہوں کے مصیبت رفع درجات کا سبب ہے۔
تشریح :۔۔۔ بغیر گناہوں کے مصیبت رفع درجات کا سبب ہے۔
6787- إذا كثرت ذنوب العبد، فلم يكن له من العمل ما يكفرها ابتلاه الله بالحزن ليكفرها عنه. "حم عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٨٨۔۔۔ انسان جب عمل میں کوتاہی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے غم میں مبتلا کردیتا ہے۔ (مسند احمد فی الزھد عن الحکم ، مرسلاً )
6788- إذا قصر العبد في العمل ابتلاه الله بالهم. "حم في الزهد عن الحكم" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٨٩۔۔۔ مومن کی مثال فصل جیسی ہے جسے ہوا حرکت دیتی رہتی ہے مومن کو برابر مصیبت پہنچتی رہتی ہے، منافق کی مثال چاول کے پودے جیسی ہے جو صرف کٹائی کے وقت حرکت کرتا ہے۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
6789- مثل المؤمن كمثل الزرع، لا تزال الريح تفيئه ولا يزال المؤمن يصيبه البلاء، ومثل المنافق كمثل شجرة الأرز لا تهتز حتى تستحصد. "حم ت عن أبي هريرة"
তাহকীক: