কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৭৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٠۔۔۔ مومن کی مثال فصل کے اس تنے جیسی ہے جسے ہوا کبھی ٹیڑھا کر دے اور کبھی سیدھا کر دے اور منافق کی مثال چاول جیسی ہے وہ برابر سیدھا رہتا ہے یہاں تک کہ اس میں جھکاؤ ایک ہی دفعہ آتا ہے۔ (مسند احمد، بیہقی عن کعب بن مالک)
6790- مثل المؤمن كالخامة من الزرع تفيئها الريح مرة، وتعدلها مرة، ومثل المنافق كالأرزة لا تزال حتى يكون انجعافها مرة واحدة. "حم ق عن كعب بن مالك"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩١۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو بھلائی پہنچانے کا ارادہ فرماتے ہیں تو دنیا میں اسے سزا دینے میں جلدی کرتے ہیں ، اور جب کسی بندے کو برائی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے گناہ کی وجہ سے اس سے عذاب روک لیتے ہیں یہاں تک کہ قیامت کے روز اس سے پورا پورا بدلہ لیتے ہیں۔ طبرانی فی الکبیر عن عمار بن یاسر، ترمذی، حاکم عن انس، طبرانی، حاکم بیہقی عن عبداللہ بن مغفل
تشریح :۔۔۔ آخرت کا معاملہ بڑا سخت ہے دنیا سے ہی انسان صاف ستھرا نکل جائے تو غنیمت ہے۔
تشریح :۔۔۔ آخرت کا معاملہ بڑا سخت ہے دنیا سے ہی انسان صاف ستھرا نکل جائے تو غنیمت ہے۔
6791- إن الله إذا أراد بعبده الخير عجل له العقوبة في الدنيا، وإذا أراد بعبده الشر أمسك عنه بذنبه، حتى يوافي به يوم القيامة. "ت ك عن أنس" "طب ك هب عبد الله بن مغفل" "طب عن عمار بن ياسر" "عد عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٢۔۔۔ جس مسلمان کو کانٹے یا اس سے بڑی چیز کی اذیت پہنچے تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ اس کی برائیاں کم کردیتے ہیں جیسے درخت اپنے پتے گراتا ہے۔ (بخاری ، مسلم عن ابن مسعود)
6792- ما من مسلم يصيبه أذى شوكة فما فوقها، إلا حط الله تعالى به سيئآته، كما تحط الشجرة ورقها. "خ م" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٣۔۔۔ جسے مسلمان کا کانٹا یا اس سے بڑی کوئی پھانس چھبتی ہے تو اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ لکھا جاتا اور ایک برائی مٹائی جاتی ہے۔ (مسلم عن عائشہ (رض))
6793- ما من مسلم يشاك شوكة فما فوقها، إلا كتبت له بها درجة ومحيت بها عنه خطيئة. "م عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٤۔۔۔ مسلمانوں کو جو مصیبت پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ کم کردیتے ہیں یہاں تک کہ وہ کانٹا جو اسے چبھتا ہے۔ (مسند احمد، بیہقی عن عائشہ (رض))
6794- ما من مصيبة تصيب المسلم إلا كفر الله بها عنه، حتى الشوكة يشاكها. "حم ق" عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٥۔۔۔ صلحاء پر سختی کی جاتی ہے کسی مسلمان کو کانٹے تک کی جو مصیبت پہنچتی ہے تو اس کی وجہ سے اس کی برائیاں کم ہوجاتی ہیں اور درجہ بلند ہوتا ہے۔ (مسند احمد حاکم بیہقی عن عائشہ (رض))
6795- إن الصالحين ليشدد عليهم، فإنه لا يصيب مؤمنا نكبة من شوكة فما فوق ذلك إلا حطت عنه بها خطيئة ورفعت له بها درجة. "حم ك هب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٦۔۔۔ مومنوں پر سختی کی جاتی ہے کسی مومن کو کانٹے یا اس سے بڑی چیز کی تکلیف پہنچتی ہے یا کوئی اور اذیت اس کا ایک درجہ بلند کرتے اور اس کی ایک برائی مٹا دیتے ہیں۔ (ابن سعد، حاکم، بیہقی عن عائشہ (رض))
6796- إن المؤمنين يشدد عليهم، لا يصيب المؤمن نكبة من شوكة فما فوقها، ولا وجع إلا رفع الله له به درجة، وحط عنه خطيئة. "ابن سعد ك هب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٧۔۔۔ قریب رہو اور درست رہو، مسلمان کو جو تکلیف پہنچتی ہے وہ اس کے لیے کفارہ ہے یہاں تک کہ وہ مصیبت جو اسے پہنچے یا کوئی کانٹا جو اسے چبھے۔ (مسند احمد، مسلم نسائی عن ابوہریرہ (رض))
6797- قاربوا وسددوا، ففي كل ما يصاب به المسلم كفارة، حتى النكبة ينكبها، أو الشوكة يشاكها. "حم م ن عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٨۔۔۔ مومن کو جو تکلیف بھی پہنچتی ہے حتی کہ کانٹا جو اس کے چبھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض ایک نیکی لکھتا اور اس سے ایک برائی کم کردیتا ہے۔ (مسلم عن عائشہ (رض))
6798- ما من شيء يصيب المؤمن حتى الشوكة تصيبه إلا كتب الله له بها حسنة، وحط عنه بها خطيئة. "م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مصیبت گناہوں کا کفارہ ہے
٦٧٩٩۔۔۔ مومن کو جو تکلیف ، بیماری، پریشانی ، غم اذیت اور تکلیف حتی کہ کوئی کانٹا جو اس کے چبھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ کم کردیتا ہے۔ (مسند احمد بیہقی عن ابی سعید و ابوہریرہ معا)
6799- ما يصيب المؤمن من نصب، ولا وصب، ولا هم، ولا حزن ولا أذى، ولا غم حتى الشوكة يشاكها إلا كفر الله بها من خطاياه. "حم ق عن أبي سعيد وأبي هريرة معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٠۔۔۔ مومن کو کانٹا یا اس سے بڑی چیز کی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کرتے اور ایک برائی کم کردیتے ہیں۔ (ترمذی، ابن حبان عن عائشہ (رض))
6800- لا يصيب المؤمن شوكة فما فوقها إلا رفعه الله بها درجة وحط عنه بها خطيئة. "ت حب عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠١۔۔۔ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کی مصیبت کے ذریعہ حفاظت کرتے ہیں جیسے والد بھلائی کے ذریعہ اپنی اولاد کی حفاظت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کی دنیا سے ایسے حفاظت فرماتے ہیں جیسے مریض کے گھر والے مریض کی (ناموافق) کھانے سے حفاظت کرتے ہیں۔ (بیہقی وابن عساکر عن حذیفہ)
6801- إن الله ليتعاهد عبده المؤمن بالبلاء، كما يتعاهد الوالد ولده بالخير، وإن الله ليحمى عبده المؤمن من الدنيا كما يحمي المريض أهله الطعام. "هب وابن عساكر عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٢۔۔۔ جزاء کا اضافہ مصیبت کی زیادتی کے ساتھ ہے، اور اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو پسند کرتا ہے تو انھیں آزماتا ہے جو راضی رہا اس کے لیے رضا اور ناراض رہا اس کے لیے ناراضگی ہے۔ (ترمذی، ابن ماجہ، عن انس)
6802- إن عظم الجزاء مع عظم البلاء، وإن الله تعالى إذا أحب قوما ابتلاهم، فمن رضي فله الرضا، ومن سخط فله السخط. "ت ه" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٣۔۔۔ جنت میں ایک درجہ ہے جسے صرف پریشانیوں والے ہی حاصل کرسکیں گے۔ (فردوس عن ابوہریرہ (رض))
6803- إن في الجنة درجة لا ينالها إلا أصحاب الهموم. "فر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٤۔۔۔ جہنم کو خواہشات اور جنت کو ناپسندیدہ چیزوں کے ذریعہ ڈھانپ دیا گیا۔ (بخاری عن ابوہریرہ (رض))
6804- حجبت النار بالشهوات، وحفت الجنة بالمكاره. "خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٥۔۔۔ جنت کو ناپسندیدہ باتوں سے اور جہنم کو شہوات کے ذریعہ ڈھانپ دیا گیا ہے۔ (مسند احمد، مسلم، ترمذی عن انس، مسلم عن ابوہریرہ ، مسند احمد فی الزھد عن ابن مسعود ، موقوفاً )
تشریح :۔۔۔ یعنی جو شخص ناپسندیدہ باتوں کو برداشت کرے گا یا اس نے جنت کا پردہ اٹھا لیا اور جنت میں داخل ہوگیا اور جس نے خواہشوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا اس نے جہنم کا پردہ اٹھایا۔
تشریح :۔۔۔ یعنی جو شخص ناپسندیدہ باتوں کو برداشت کرے گا یا اس نے جنت کا پردہ اٹھا لیا اور جنت میں داخل ہوگیا اور جس نے خواہشوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا اس نے جہنم کا پردہ اٹھایا۔
6805- حفت الجنة بالمكاره وحفت النار بالشهوات. "حم م ت عن أنس" "م عن أبي هريرة" "حم في الزهد عن ابن مسعود موقوفا"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٦۔۔۔ دنیا میں بندہ جس مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے تو یہ گناہ کی وجہ سے ہوتا ہے اللہ تعالیٰ انتہائی کرم فرما اور زیادہ معاف کرنے والے ہیں کہ قیامت کے روز اس گناہ کے بارے میں پوچھیں۔ (طبرانی عن ابی موسیٰ )
6806- ما من عبد ابتلي ببلية في الدنيا إلا بذنب، والله أكرم وأعظم عفوا من أن يسأله عن ذلك الذنب يوم القيامة. "طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٧۔۔۔ بندے کو جو چھوٹی بڑی مصیبت پہنچتی ہے تو گناہ کی وجہ سے، اور جو باتیں اللہ تعالیٰ معاف کرتے ہیں وہ زیادہ ہیں۔ (ترمذی عن ابی موسیٰ )
6807- لا يصيب عبدا نكبة، فما فوقها أو دونها إلا بذنب، وما يعفو الله عنه أكثر. "ت عن أبي موسى"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ مومن کو جو آزماتا ہے تو اس کی اپنے ہاں عزت کی وجہ سے آزماتا ہے۔ (الحیاکم فی الکنی عن ابی فاطمۃ الضمری
6808- إن الله تعالى ليبتلي المؤمن، وما يبتليه إلا لكرامته عليه. "الحاكم في الكنى عن أبي فاطمة الضمري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان کو کانٹا چبھنے پر ابھی اجر ملتا ہے
٦٨٠٩۔۔۔ جیسے ہمارے لیے اجر دو گنا ہے ایسے ہی ہمارے لیے آزمائش بھی دوگنی ہے۔ (ابن سعد عن عائشہ (رض))
6809- كما يضاعف لنا الأجر، كذلك يضاعف لنا البلاء. "ابن سعد عن عائشة".
তাহকীক: