কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৮৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٠۔۔۔ سب سے سخت مصیبت والے انبیاء ہوتے ہیں پھر صلحاء۔ (ابن النجار عن ابوہریرہ (رض))
6830- أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الصالحون. "ابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣١۔۔۔ انبیاء سے بڑھ کر کوئی سخت مصیبت والا نہیں، جیسے ہمارے اوپر سخت مصیبت آتی ہے ایسے ہی ہمارے لیے اجر بھی دو گنا ہے انبیاء میں سے ایک نبی پر جوئیں مسلط کی گئیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کردیا، اور انبیاء میں سے ایک نبی۔ اتنا فقر میں مبتلا ہوا کہ وہ (بےپردہ) ہونے لگا اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہ تھی جس سے اپنا ستر ڈھانکے صرف ایک چوغہ تھا جسے اس نے پہن لیا۔ (ابن سعد بن ابی سعید)
6831- ليس أحد بأشد بلاء من الأنبياء، كما يشتد علينا البلاء كذلك يضاعف لنا الأجر إن كان النبي من أنبياء الله ليسلط عليه القمل حتى تقتله، وإن كان النبي من أنبياء الله ليعرى ما يجد شيئا يواري عورته إلا العباءة يدرعها. "ابن سعد عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٢۔۔۔ شاید تم نے لمبی امید لگا رکھی ہے اور آخرت سے بےرغبت ہوگئے ہو اور حساب کو ممنوع سمجھتے ہو، بات یہ ہے کہ تم میں سے جب کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے اور وہ اناللہ وانا الیہ راجعون کہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری سناؤ۔ الایۃ۔ (الدیلمی عن انس (رض))
6832- لعلك قد أطلت الأمل، وزهدت في الآخرة، وحرمت الحساب أنه إذا انقطع قبال أحدكم فاسترجع كان عليه من الله صلاة، وإن الله قال: {وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ} الآية. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٣۔۔۔ جس بندے کو جو چھوٹی بڑی مصیبت پہنچی تو وہ دو وجہ سے پہنچی، یا تو اللہ تعالیٰ اس کی بخشش صرف مصیبت کے ذریعہ کرنا چاہتے تھے، یا کوئی درجہ تھا جسے اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت کے ذریعہ ہی اسے پہچانا چاہتے تھے۔ (ابونعیم عن ثوبان)
6833- ما أصابت عبدا مصيبة فما فوقها إلا بإحدى خلتين: بذنب لم يكن الله ليغفر له إلا بتلك المصيبة، أو بدرجة لم يكن الله ليبلغه إياها إلا بتلك المصيبة. "أبو نعيم عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٤۔۔۔ مسلمان کو جو مصیبت پہنچی وہ اس کے لیے کفارہ ہے۔ (بیہقی عن عائشہ (رض))
6834- ما أصاب المسلم شيء إلا كان له كفارة. "هب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٥۔۔۔ مسلمان کو جو بیماری یا تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اس کے گناہ کا کفارہ بن جاتی ہے حتی کہ کوئی کانٹا جو اس کے چبھتا ہے یا کوئی مصیبت جو اس کو پہنچتی ہے۔ (بیہقی عن عائشہ (رض))
6835- ما من سقم ولا وجع يصيب المؤمن إلا كان كفارة لذنبه، حتى الشوكة يشاكها والنكبة ينكبها. "هب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٦۔۔۔ جس مسلمان کو اللہ تعالیٰ کسی جسمانی تکلیف میں مبتلا کرے، تو اس کے لیے وہ عمل لکھتے ہیں جو وہ اپنی صحت کی حالت میں کرتا تھا۔ (بخاری فی الادب المعرد عن انس)
6836- ما من مسلم ابتلاه الله في جسده إلا كتب له ما كان يعمل في صحته. "خ في الأدب المفرد عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٧۔۔۔ جس مسلمان کو کوئی تھکاوٹ اذیت ، بیماری، غم اور پریشانی جو اسے پریشان کردے، پہنچے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کا کفارہ کردیتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی سعید)
6837- ما من مؤمن يصيبه وصب ولا نصب ولا سقم ولا حزن ولا هم يهمه إلا كفر الله سيئاته. "طب عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٨۔۔۔ جس مسلمان کو سردرد ہو یا کوئی کانٹا چبھے جو اسے تکلیف دے یا اس کے علاوہ اور کوئی اذیت ہو تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کا ایک درجہ بلند کریں گے اور اس کی ایک برائی کم کردیں گے۔ (الحلیۃ، حاکم عن ابی سعید)
6838- ما من مؤمن يصيبه صداع في رأسه، أو شوكة تؤذيه فما سوى ذلك، إلا رفعه الله بها درجة يوم القيامة، وكفر عنه بها خطيئة. "حل ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٣٩۔۔۔ جس مسلمان کو، جسمانی تکلیف پہنچے تو اللہ تعالیٰ اس کی برائیاں دور کردیتے ہیں۔ (طبرانی، ابن عساکر عن معاویۃ)
6839- ما من مسلم يصيبه أذى في جسده إلا كفر الله به خطاياه. "طب وابن عساكر عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٠۔۔۔ جس مسلمان مرد اور عورت کو کوئی مصیبت پہنچی، اور پھر اس نے اس مصیبت کو یاد کرکے، اگرچہ اس کا وقت پرانا ہوگیا، اناللہ کو دوبارہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ اسے نیا ثواب عطا کریں گے، اور اسے ایسا اجر عطا کریں جیسے مصیبت کے دن عطا کیا تھا۔ (مسند احمد، طبرانی فی الاوسط وابن السنی فی عمل الیوم والیلۃ عن فاطمۃ بنت الحسین عن ابیھا، بیہقی عن عائشہ (رض))
6840- ما من مسلم ولا مسلمة يصاب مصيبة، فيذكرها،
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤١۔۔۔ جس مسلمان کو کوئی تھکاوٹ، اذیت، غم، بیماری یا پریشانی پہنچی جس نے اسے پریشان کردیا تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی برائیاں ختم کردیں گے۔ (ھناد عن ابی سعید)
6841- ما من مسلم يصيبه وصب ولا نصب ولا أذى ولا حزن ولا سقم ولا هم يهمه إلا كفر الله عنه من سيئآته. "هناد عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٢۔۔۔ جس مسلمان کو کوئی جسمانی تکلیف پہنچی، اور اس نے صبر کیا تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا درجہ بلند فرمائے گا اور ایک برائی کم کرے گا۔ (ابن جریر عن ابی الدرداء (رض))
6842- ما من مسلم يصاب بشيء في جسده فيصبر إلا رفعه الله به درجة، وحط عنه به خطيئة. "ابن جرير عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٣۔۔۔ جس مسلمان کو کوئی جسمانی تکلیف پہنچے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتے ہیں : میرے بندے کیلئے اس سے افضل (ثواب) لکھو جیسا وہ اپنی صحت کی حالت میں عمل کرتا تھا۔ (ابن النجار عن انس)
6843- ما من مسلم يبتلى في جسده إلا قال الله لملائكته: اكتبوا لعبدي أفضل ما كان يعمل في صحته. "ابن النجار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٤۔۔۔ جس بندے کو دنیا میں کوئی بیماری یا کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اس کے گزرے ہوئے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے نہیں کہ جس گناہ کی سزا دے چکے پھر اس کی سزا دیں۔ (الروہانی، طبرانی وابن عساکر عن بلال بن ابی بردۃ عن ابیہ عن جدہ ابی موسیٰ )
6844- ما من وصب يصيب العبد في دار الدنيا، ولا نكبة إلا كان كفارة لذنب قد سلف منه، ولم يكن الله ليعود في ذنب عاقب منه. "الروياني طب وابن عساكر عن بلال بن أبي بردة عن أبيه عن جده أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٥۔۔۔ جسے کوئی بدنی بیماری یا تکلیف ہوئی پھر اس سے پوچھا گیا : تم کیسے ہو ؟ اس نے اپنے رب کی اچھی تعریف کی، تو اللہ تعالیٰ ملاء اعلیٰ میں اس کی مدح فرماتے ہیں۔ (الدیلمی عن عائشہ (رض))
6845- من ابتلي بداء في بدنه أو سقم، فسئل كيف تجدك؟ فأحسن على ربه الثناء، أثنى الله عليه في الملأ الأعلى. "الديلمي عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٦۔۔۔ مومن مرد اور عورت کے مال بدن اور اولاد میں مصیبت برابر رہتی ہے حتی کہ وہ اسی حالت میں اللہ تعالیٰ سے جا ملے اور اس کے ذمہ کوئی گناہ نہ ہو۔ (مسند احمد و ھناد، ابن حبان، حلیۃ الاولیاء، حاکم، بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
6846- لا يزال البلاء بالمؤمن والمؤمنة في جسده وماله وولده، حتى يلقى الله وما عليه خطيئة. "حم وهناد حب حل ك ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٧۔۔۔ مومن بندے کو جو مصیبت بھی پہنچتی ہے چاہے کوئی کانٹا ہو جو اس کے چبھے یا کوئی تکلیف ہو جو اسے پہنچے یا غصہ پی جانے کی سختی جب اس پر غصہ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ ختم کردیتے ہیں۔ (بیہقی عن عائشہ (رض))
6847- لا يصيب العبد المؤمن حتى الشوكة يشاكها، والنكبة ينكبها، أو شدة الكظم حين يوجد به، إلا كفر الله به عنه. "هب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٨۔۔۔ مومن بندے کو جو تکلیف ، بیماری، غم اور پریشانی پہنچتی ہے چاہے کوئی کانٹا ہی اس کے چبھے تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ اس کے گناہ ختم کردیتے ہیں۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ ابی سعید)
6848- لا يصيب المرء المؤمن من وصب، ولا نصب ولا هم ولا حزن ولا غم ولا أذى، حتى الشوكة يشاكها، إلا كفر الله عنه بها خطاياه. "حب عن أبي هريرة وأبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اعمال نامہ لکھنے والے فرشتوں کی گواہی
٦٨٤٩۔۔۔ انسان کو لکڑی کی جو خراش لگتی ہے یا پاؤں کی ٹھوکر یا کسی رگ کا پھڑکنا تو یہ کسی نہ کسی گناہ کی وجہ سے ہوتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ بخش دیتے ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں۔ (بیہقی عن قتادہ، مرسلاً سعید بن منصور عن الحسن ، مرسلاً )
6849- لا يصيب ابن آدم خدش عود، ولا عثرة قدم، ولا اختلاج عرق إلا بذنب، وما يعفو الله عنه أكثر. "هب عن قتادة" مرسلا "ص عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: