কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৮৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وعدہ کی سچائی
٦٨٧٠۔۔۔ مومن کا وعدہ (گویا) قرض ہے یا دین (کی علامت) ہے اور مومن کا وعدہ ایسے ہے جیسے کوئی ہاتھ پکڑنے والا۔ (فردوس عن علی)

تشریح :۔۔۔ ہاتھ پکڑنے والا جب تک خود نہ چھوڑے تو ہاتھ نہیں چھوٹتا !
6870- عدة المؤمن دين، وعدة المؤمن كالآخذ باليد. "فر عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وعدہ کی سچائی
٦٨٧١۔۔۔ یہ وعدہ خلافی نہیں کہ انسان اپنے بھائی سے وعدہ کرے اور اس کی نیت وعدہ پورا کرنے کی ہو بلکہ یہ وعدہ خلافی ہے کہ انسان اپنے بھائی سے وعدہ کرے اور اس کی نیت پورا کرنے کی نہ ہو۔ (ابو یعلیٰ عن زید بن ارقم )
6871- ليس الخلف أن يعد الرجل ومن نيته أن يفي، ولكن الخلف أن يعد الرجل ومن نيته أن لا يفي. "ع عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وعدہ کی سچائی
٦٨٧٢۔۔۔ مومن کا وعدہ ایسا حق ہے جو واجب (الاداء ) ہے۔ (ابو داؤد فی مراسیلہ عن زید بن اسلم، مرسلاً )
6872- وأي المؤمن حق واجب. "د في مراسليه عن زيد بن أسلم" مرسلا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وعدہ کی سچائی
٦٨٧٣۔۔۔ اگر تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچ بولے گا تو اللہ تعالیٰ تجھے سچائی کا بدلہ عطا کریں گے۔ (نسائی، حاکم عن شداد بن الھادی
6873- إن تصدق الله يصدقك. "ن ك عن شداد بن الهاد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وعدہ کی سچائی
٦٨٧٤۔۔۔ اس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ معاملہ سچا رکھا اور اللہ تعالیٰ نے اسے سچ کا بدلہ عطا فرمایا۔ (طبرانی فی الکبیر، حاکم عن شداد بن الھادی)
6874- صدق الله فصدقه. "طب ك عن شداد بن الهاد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٧٥۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے بہترین بندے وہ ہوں گے جو وعدہ پورا کرنے والے اور راحت پہنچانے والے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر، حلیۃ الاولیاء وابن عساکر عن ابی حمید الساعدی، مسند احمد عن عائشہ (رض))
6875- إن خيار عباد الله يوم القيامة الموفون المطيبون. "طب طس حل وابن عساكر عن أبي حميد الساعدي" "حم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٧٦۔۔۔ وعدہ کرنے والا ایسا ہے جسے قرض یا اس سے سخت معاملہ کرنے والا۔ (الدیلمی عن علی)
6876- الواعد بالعدة مثل الدين أو أشد. "الديلمي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٧٧۔۔۔ جو اپنے بھائی کے ساتھ کوئی ایسی شرط لگائے جسے وہ پورا نہ کرنا چاہتا ہو تو وہ ایسا ہے جیسے کوئی اپنے مزدور کو خطرناک جگہ میں لٹکائے۔ (مسند احمد وابو نعیم عن حذیفہ)
6877- من شرط لأخيه شرطا لا يريد أن يفي له به فهو كالمدلي جاره إلى غير منعة. "حم وأبو نعيم عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٧٨۔۔۔ جو تم میں سے کسی سے وعدہ کرے، اور اس کی نیت پورا کرنے کی ہو پھر وہ پورا نہ کرسکے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ (بیہقی عن زید بن ارقم)
6878- من وعد منكم رجلا عدة، ومن نيته أن يفي بذلك فلم يف لموعده فلا إثم عليه. "هب عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٧٩۔۔۔ اے نوجوان تم نے مجھ پر بڑی سختی کی، میں یہاں تین دن سے تمہارا انتظار کررہا ہوں۔ (ابو داؤد ابن سعد عن عبداللہ بن ابی الحمساء)

تشریح :۔۔۔ ایک نوجوان نے آپ سے وعدہ کیا کہ آپ ٹھہریں میں آیا لیکن وہ بھول گیا اور آپ برابر تین دن وہیں رہے۔
6879- يا فتى لقد شققت علي، أنا ههنا منذ ثلاث أنتظرك. "د وابن سعد عن عبد الله بن أبي الحمساء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٠۔۔۔ خاموشی ایک حکم ہے اور اس کے کرنے والے بہت کم ہیں۔ (القضاعی عن انس)
6880- الصمت حكم وقليل فاعله. "القضاعي عن أنس فر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨١۔۔۔ خاموشی اونچی عبادت ہے۔ (فردوس عن ابوہریرہ (رض))
6881- الصمت أرفع العبادة. "فر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٢۔۔۔ خاموشی عالم کے لیے زینت اور جاہل کے لیے پردہ ہے۔ (ابو الشیخ عن محرز بن زھیر)
6882- الصمت زين للعالم وستر للجاهل. "أبو الشيخ عن محرز بن زهير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٣۔۔۔ خاموسی اخلاق کی ملکہ ہے اور جس نے مزاح کیا اس کی سبکی ہوئی۔ (فردوس عن انس)
6883- الصمت سيد الأخلاق، ومن مزح استخف به. "فر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ تین مقامات پر خاموشی پسند فرماتے ہیں، قرآن پاک کی تلاوت کے وقت، حملہ کے وقت اور جنازہ کے وقت۔ (طبرانی فی الکبیر عن زید بن ارقم)
6884- إن الله تعالى يحب الصمت عند ثلاث، عند تلاوة القرآن وعند الزحف، وعند الجنازة. "طب عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٥۔۔۔ سب سے پہلی عبادت خاموشی ہے۔ (ھناد عن الحسن ، مرسلاً )
6885- أول العبادة الصمت. "هناد عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٦۔۔ عافیت کے دس حصے ہیں (جن میں سے) نو خاموشی میں اور دسواں لوگوں سے دوری میں ہے۔ فردوس عن ابن عباس
6886- العافية عشرة أجزاء: تسعة في الصمت، والعاشر في العزلة عن الناس. "فر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٧۔۔۔ بھلائی کی بات کہو تو فائدہ اٹھاؤ گے، اور برائی کی باتوں سے خاموش رہو تو سلامت رہو گے۔ (القضاعی عن عبادۃ بن الصامت)
6887- قولوا خيرا تغنموا، واسكتوا عن شر تسلموا. "القضاعي عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٨۔۔۔ دین کو تھامنے والی (چیز) نماز ہے اور عمل کی چوٹی جہاد ہے اور اسلام کے سب سے افضل اخلاق خاموشی ہیں یہاں تک کہ لوگ تیرے (زبانی) شیر سے محفوظ رہیں۔ (ابن المبارک عن وھب بن منبہ، مرسلاً )
6888- قيم الدين الصلاة، وسنام العمل الجهاد، وأفضل أخلاق الإسلام الصمت حتى يسلم الناس منك. "ابن المبارك عن وهب بن منبه" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٨٩۔۔۔ جو سلامت رہنا چاہے وہ خاموش رہا کرے۔ (بیہقی عن انس)
6889- من سره أن يسلم فليلزم الصمت. "هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: