কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৮৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خاموشی اختیار کرنے کا بیان
٦٨٩٠۔۔۔ جس نے خاموشی اختیار کی اس نے نجات پائی۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابن عمرو)
تشریح :۔۔۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا : اگر لوگوں کو خاموشی کے فوائد پتہ چل جائیں تو اکثر خاموش ہی لگ جائیں، ہر بات کرنے سے پہلے تین دفعہ سوچا جائے کہ یہ بات کہنا ضروری ہے یا غیر ضروری، اس کی وجہ سے کوئی دینی یا دنیاوی نقصان تو نہ ہوگا۔
تشریح :۔۔۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا : اگر لوگوں کو خاموشی کے فوائد پتہ چل جائیں تو اکثر خاموش ہی لگ جائیں، ہر بات کرنے سے پہلے تین دفعہ سوچا جائے کہ یہ بات کہنا ضروری ہے یا غیر ضروری، اس کی وجہ سے کوئی دینی یا دنیاوی نقصان تو نہ ہوگا۔
6890- من صمت نجا. "حم ت عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٩١۔۔۔ عبادت کے دس حصے ہیں (جن میں سے) نو خاموشی میں اور دسواں ہاتھ سے حلال کمانا ہے۔ (الدیلمی عن انس)
6891- العبادة عشرة أجزاء: تسعة منها في الصمت، والعاشر كسب اليد من الحلال. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٩٢۔۔۔ معاذ تمہاری ماں روئے ! اگر تم خاموش رہے تو عالم ہو اور اگر تم نے بات کی تو وہ بات تمہارے حق میں ہوگی یا تمہارے خلاف۔ (ابو الشیخ فی الثواب عن ابوہریرہ (رض))
6892- ثكلتك أمك يا معاذ، إنك ما صمت فإنك عالم فإذا تكلمت فلك أو عليك. "أبو الشيخ في الثواب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٩٣۔۔۔ معاذ تمہیں تمہاری ماں روئے ! تمہاری اس وقت کیا حالت ہوگی جب تمہیں قیامت کے روز آگ میں پھنکا جائے گا اور پھر تمہیں حکم دیا جائے گا کہ (جو بات کہی تھی) وہ پیش کرو۔ (سمویہ، سعید بن منصور عن بریدۃ)
تشریح :۔۔۔ یہ تخویف اور ڈراوا ہے۔
تشریح :۔۔۔ یہ تخویف اور ڈراوا ہے۔
6893- ثكلتك أمك يا معاذ، كيف بك إذا قذف بك يوم القيامة في النار؟ فتؤمر أن تأتي به. "سمويه ص عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٨٩٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے جس نے اپنی زبان کی حفاظت کی، اپنے زمانہ (کے لوگوں) کو پہچانا، اور اس کا انداز (روش) درست رہا۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابن عباس)
6894- رحم الله من حفظ لسانه، وعرف زمانه، واستقامت طريقته. "ك في تاريخه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٨٩٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جس نے اپنی زبان درست کرلی۔ (ابن الانباری فی الوقف والمرھبی فی العلم، ابن عدی فی الکامل، خطیب فی الجامع والقضاعی والدیلمی عن عمر)
6895- رحم الله امرءا أصلح من لسانه. "ابن الأنباري في الوقف والمرهبي في العلم عد خط في الجامع والقضاعي والديلمي عن عمر" "ابن عساكر عن إبراهيم بن هدبة عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٨٩٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو (بولا تو) حق بات بولا (ورنہ) خاموش رہا، اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے، جو رات نماز کیلئے کھڑا ہوا اور نماز (تہجد) پڑھی پھر اپنی بیوی سے کہا : اٹھو نماز پڑھ لو۔ (ابن ابی الدنیا فی الصمت عن الحسن، مرسلاً )
6896- رحم الله امرءا قال حقا أو سكت، رحم الله رجلا قام من الليل فصلى، ثم قال لامرأته: قومي فصلي. "ابن أبي الدنيا في الصمت عن الحسن" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٨٩٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے اپنی زبان کو مسلمان کی آبرو ریزی سے روک لیا ، لعن طعن کرنے والے کے لیے میری شفاعت جائز نہیں۔ (الدیلمی عن عائشہ ، مرسلاً )
تشریح :۔۔۔ اس سے بڑھ کر کیا بدبختی ہوگی !
تشریح :۔۔۔ اس سے بڑھ کر کیا بدبختی ہوگی !
6897- رحم الله امرءا كف لسانه عن أعراض المسلمين، لا تحل شفاعتي لطعان ولا لعان. "الديلمي عن عائشة" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٨٩٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب آدم (علیہ السلام) کو زمین پر اتارا تو وہ زمین پر اتنا عرصہ رہے جتنا اللہ تعالیٰ نے چاہا، پھر آپ کے بیٹوں نے آپ سے کہا : اباجان ! بات کیجئے ! تو آپ اپنے چالیس ہزار بیٹوں، پوتوں اور پڑپوتوں میں گفتگو کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، اور فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا ہے : کہ آدم ! اپنی گفتگو کم کرو تو میرے پڑوس یعنی جنت میں لوٹ آؤ گے۔ (الخطیب وابن عساکر عن انس وفیہ الحسن بن شبیب قال ابن عدی : حدث بالبواطیل عن الثقات وقال دار قطنی : اخباری لیس بالقری بعیر بہ ورواہ الخطیب وابن عساکر عن ابن عباس موقوفاً )
تشریح :۔۔۔ خاموشی تک کا حصہ معتبر ہے بقیہ حصہ محدثین کے نزدیک قابل اعتراض ہے۔
تشریح :۔۔۔ خاموشی تک کا حصہ معتبر ہے بقیہ حصہ محدثین کے نزدیک قابل اعتراض ہے۔
6898- لما أهبط الله آدم إلى الأرض، مكث فيها ما شاء الله أن يمكث، ثم قال له بنوه: يا أبانا تكلم، فقام خطيبا في أربعين ألفا من ولده وولد ولده، وولد ولد ولده، فقال: إن الله أمرني، فقال: يا آدم أقل كلامك ترجع إلى جواري. "الخطيب وابن عساكر عن أنس". وفيه الحسن بن شبيب قال عد: حدث بالبواطيل عن الثقات، وقال قط: إخباري ليس بالقوي يعتبر به ورواه الخطيب وابن عساكر عن ابن عباس موقوفا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٨٩٩۔۔۔ جو سلامت رہنا چاہے وہ اپنی زبان کی حفاظت کرے۔ (العسکری فی الامثال عن انس)
6899- من أراد أن يسلم فليحفظ لسانه. "العسكري في الأمثال عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٠۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ بھلائی کی بات کرے یا خاموش رہے اور جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کا اکرام کرے، اور مہمان نوازی تین راتوں تک (واجب) ہے اس کے علاوہ (جو کرنا چاہے) وہ (اس کے لیے) صدقہ ہے۔ (طبرانی عن زید ابن خالد الجھنی)
6900- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليسكت، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه، والضيافة ثلاث ليال، فما كان وراء ذلك فهو صدقة. "طب عن زيد ابن خالد الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠١۔۔۔ جس کی گفتگو زیادہ ہوگی اس کی غلطیاں بھی زیادہ ہوں گی، اور جس کی غلطیاں زیادہ ہوں گی اس کا جھوٹ بھی زیادہ ہوگا، اور جس کا جھوٹ زیادہ ہوگا اس کے گناہ بھی زیادہ ہوں گے ، اور جس کے گناہ بکثرت ہوں گے تو آگ اس کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ (العسکری فی الامثال عن ابن عمر (رض))
6901- من كثر كلامه كثر سقطه، ومن كثر سقطه كثر كذبه، ومن كثر كذبه كثرت ذنوبه، ومن كثرت ذنوبه كانت النار أولى به. "العسكري في الأمثال عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٢۔۔۔ جس نے اپنی زبان کو مسلمانوں کی عزت میں پڑنے سے روک دیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کی لغزشیں معاف کر دے گا۔ (الدیلمی عن علی (رض))
6902- من كف لسانه عن أعراض المسلمين أقال الله عثرته يوم القيامة. "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٣۔۔۔ کیا تم اپنی زبان کو روک سکتے ہو ؟ تو اپنے زبان سے صرف اچھی بات کرنا، اور بھلائی کے علاوہ کسی طرف اپنا ہاتھ نہ پھیلا۔ (بیہقی عن الاسود بن اصرم)
6903- هل تملك لسانك؟ فلا تقل بلسانك إلا معروفا، ولا تبسط يدك إلا إلى خير. "هب عن الأسود بن أصرم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٤۔۔۔ آدمی کے دل میں ایمان کی حلاوت اس وقت تک داخل نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ جھوٹ کے خدشہ کی وجہ سے بعض باتیں چھوڑ دے، اگرچہ وہ سچا ہو اور باوجود حق پر ہونے کے جھگڑے کو چھوڑ دے۔ (الدیلمی عن ابی موسیٰ )
6904- لا تدخل حلاوة الإيمان قلب امرئ حتى يترك بعض الحديث خوف الكذب وإن كان صادقا، ويترك المراء وإن كان محقا. "الديلمي عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٥۔۔۔ اپنی زبان سے صرف اچھی بات کہو اور اپنے ہاتھ کو صرف بھلائی کے لیے بڑھاؤ۔ (بخاری فی التاریخ وقال فی اسنادہ نظر وابن ابی الدنیا فی الصمت والبغوی والباوردی وابن السکن وابن قانع وابن مندہ، ھب وابو نعیم و تمام، بیہقی، سعید بن منصور عن الاسود بن احرم المحاربی، قال البغوی : لاعلم لہ غیرہ، طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
6905- لا تقل بلسانك إلا معروفا، ولا تبسط يدك إلا إلى خير. "خ في تاريخه وقال في إسناد نظر وابن أبي الدنيا في الصمت والبغوي والبارودي وابن سكن وابن قانع وابن منده هب وأبو نعيم وتمام هب ص عن الأسود بن أصرم المحاربي" قال البغوي: لا أعلم له غيره "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٦۔۔۔ زندگی صرف دو میں سے ایک شخص کے لیے بہتر ہے، ایک وہ شخص جو پردہ پوش خاموش رہنے والا اور یاد کرنے والا، یا علم کی بات کرنے والا۔ (ابو نعیم عن انس)
6906- لا خير في الحياة إلا لأحد رجلين، رجل ستير صموت واع، أو ناطق بعلم. "أبو نعيم عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٧۔۔۔ بندہ اس وقت تک ایمان کی کامل حقیقت حاصل نہیں کرسکتا یہاں تک کہ اپنی زبان روک لے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق بیہقی عن انس)
6907- لا يستكمل عبد حقيقة الإيمان حتى يخزن من لسانه. "الخرائطي في مكارم الأخلاق هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان کی حفاظت کی فضیلت
٦٩٠٨۔۔۔ تم میں سے کوئی ایمان کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتا یہاں تک کہ اپنی زبان کو روک لے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن انس)
6908- لا يصيب أحدكم حقيقة الإيمان حتى يخزن من لسانه. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ
صلہ رحمی کی ترغیب
صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٠٩۔۔۔ صلہ رحمی عمر میں اضافہ کرتی ہے اور پوشیدہ صدقہ کرنا اللہ تعالیٰ کے غضب کو ختم کرتا ہے۔ القضاعی عن ابن مسعود
تشریح :۔۔۔ جب رشتہ دار راضی ہوں گے دل سے دعا دیں گے، اور پوشیدہ صدقہ کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔
تشریح :۔۔۔ جب رشتہ دار راضی ہوں گے دل سے دعا دیں گے، اور پوشیدہ صدقہ کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔
6909- صلة الرحم تزيد في العمر، وصدقة السر تطفئ غضب الرب. "القضاعي عن ابن مسعود".
তাহকীক: