কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৯১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٠۔۔۔ صلہ رحمی، اچھے اخلاق، اچھا پڑوس رکھنا ، شہروں کو آباد کرتے اور عمر میں اضافہ کرتے ہیں۔ (مسند احمد، بیہقی عن عائشہ (رض))
6910- صلة الرحم، وحسن الخلق، وحسن الجوار يعمرن الديار ويزدن في الأعمار. "حم هب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١١۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور ناتوں کو قائم رکھو، کیونکہ وہ دنیا میں تمہاری بقا کا سبب اور آخرت میں تمہارے لیے بہتر ہیں۔ (عبد بن حمید وابن جریر فی تفسیر ھما عن قتادہ، مرسلاً )
6911- اتقوا الله وصلوا الأرحام، فإنه أبقى لكم في الدنيا، وخير لكم في الآخرة. "عبد بن حميد وابن جرير في تفسيرهما عن قتادة" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور رشتہ داریوں کو جوڑے رکھو۔ (ابن عساکر عن ابن مسعود)
6912- اتقوا الله وصلوا الأرحام. "ابن عساكر عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٣۔۔۔ رشتہ داریوں کو جوڑے رکھو، رشتہ داریوں کو جوڑے رکھو۔ (ابن حبان عن انس)
6913- أرحامكم أرحامكم. "حب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٤۔۔۔ اپنی رشتہ داری تر رکھو اگرچہ سلام کرنے سے ہی ہو۔ (البزار عن عباس، طبرانی فی الکبیر عن ابی الطفیل بیہقی عن انس وسوید بن عمرو)
6914- بلوا أرحامكم ولو بالسلام. "البزار عن ابن عباس" "طب عن أبي الطفيل" "هب عن أنس وسويد بن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو سب سے پسند عمل اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، پھر رشتہ داری کو جوڑے رکھنا، پھر نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ہے اور سب سے ناپسندیدہ عمل اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا، پھر رشتہ داری کو ختم کرنا ہے۔ (ابو یعلی عن رجل من خثعم)
6915- أحب الأعمال إلى الله الإيمان بالله، ثم صلة الرحم، ثم الأمر بالمعروف، والنهي عن المنكر، وأبغض الأعمال إلى الله الإشراك بالله، ثم قطيعة الرحم. "ع عن رجل من خثعم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٦۔۔۔ تمہاری ماں تمہارے باپ تمہارے بہن بھائی اور تمہارے غلام کا تم پر حق ہے اور رشتہ داری جوڑنے کا تمہیں حکم ہے۔ (ابو داؤد عن بکر بن الحارث الانماری)
6916- أمك وأباك وأختك وأخاك ومولاك حقا ورحما موصولة. "د عن بكر بن الحارث الأنماري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٧۔۔۔ اپنی ماں، باپ، بہن بھائی اور قریب قریب شخص کا خیال رکھو۔ (ابو یعلی طبرانی، حاکم عن صعصۃ المجاشی، حاکم عن ابی رمثۃ، طبرانی عن اسامۃ بن شریک)
6917- أمك وأباك وأختك وأخاك وأدناك أدناك. "ع طب ك عن صعصعة المجاشعي" "ك عن أبي رمثة" "طب عن أسامة بن شريك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ قوم کے لیے شہر آباد کرتا ہے اور ان کے لیے مال میں اضافہ کرتا ہے اور ان سے بغض کی وجہ سے، جب سے انھیں پیدا کیا (رحمت سے) نہیں دیکھا (صرف) ان کی صلہ رحمی کی وجہ سے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس)
6918- إن الله ليعمر للقوم الديار، ويكثر لهم الأموال، وما نظر إليهم منذ خلقهم بغضا لهم، لصلتهم أرحامهم. "طب ك عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩١٩۔۔ نیکی اور صلہ رحمی عمر میں لمبائی کا سبب ہیں اور شہروں کو آباد کرتے ہیں مال میں اضافہ کرتے ہیں اگرچہ وہ قوم گناہ گار ہی ہوں، بیشک نیکی اور صلہ رحمی قیامت کے روز حساب کی برائی کو کم کردیتے ہیں۔ خطیب، فردوس وابن عساکر عن ابن عباس
6919- إن البر والصلة ليطيلان الأعمار، ويعمران الديار، ويكثران الأموال، ولو كان القوم فجارا، وإن البر والصلة ليخففان سوء الحساب يوم القي "خط فر" وابن عساكر عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٢٠۔۔۔ آدمی صلہ رحمی کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کی عمر کے تین دن رہ جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے بڑھا کر تیس سال بنا دیتے ہیں، اور آدمی قطع رحمی کرتا رہتا ہے اور اس کی عمر کے تیس سال باقی ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ تین دن بنا دیتا ہے۔ (ابو الشیخ عن ابن عمرو)
6920- إن المرء ليصل رحمه وما بقي من عمره إلا ثلاثة أيام فينسئه الله ثلاثين سنة، وإن الرجل ليقطع الرحم وقد بقي من عمره ثلاثون سنة فصيره الله إلى ثلاثة أيام. "أبو الشيخ عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٢١۔۔۔ جو یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا رزق بڑھا دے ، اس کی عمر میں اضافہ کر دے، اسے چاہیے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔ (مسند احمد، ابو داؤد، نسائی عن انس (رض))
6921- من سره أن يعظم الله رزقه، وأن يمد في أجله، فليصل رحمه."حم د ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٢٢۔۔۔ ابو فلاں کی اولاد میرے رشتہ دار اور دوست نہیں ہیں، میرا دوست تو اللہ تعالیٰ اور نیک مومن ہیں۔ (مسند احمد ، طبرانی عن عمرو بن العاص)
6922- إن آل أبي فلان ليسوا لي بأولياء، إنما وليي الله وصالح المؤمنين. "حم طب عن عمرو بن العاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٢٣۔۔۔ ابو فلاں کی اولاد میرے دوست نہیں میرا دوست تو اللہ تعالیٰ اور نیک مومن ہیں۔ (بیہقی عن عمرو)
6923- ألا إن آل أبي فلان ليسوا لي بأولياء، إنما وليي الله وصالح المؤمنين. "ق عن عمرو"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٢٤۔۔۔ اگر تم واقعی ایسے ہو جیسا تم نے کہا تو تم ان کے منہوں میں راکھ ٹھونس رہے ہو اور تم جب تک اس طرح رہے تو تمہارے ساتھ ان کے مقابلہ میں ایک مددگار ہوگا۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
6924- لئن كنت كما قلت فكأنما تسفهم المل، ولا يزال معك من الله ظهير عليهم ما دمت على ذلك. "م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٢٥۔۔۔ رشتہ داری کو جوڑنا مال میں اضافہ اور گھر والوں میں محبت اور عمر میں طوالت کا باعث ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن عمرو بن سھل)
6925- صلة القرابة مثراة في المال، محبة في الأهل، منسأة في الأجل. "طس عن عمرو بن سهل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی اور اس کی ترغیب اور رشتہ داری ختم کرنے سے ڈراؤ

صلہ رحمی کی ترغیب
٦٩٢٦۔۔۔ اپنے نسب اتنے تو یاد رکھو جن سے صلہ رحمی کرسکو، اس لیے کہ صلہ رحمی اہل و عیال میں محبت، مال میں اضافہ اور عمر میں طوالت کا باعث ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
6926- تعلموا من أنسابكم ما تصلون به أرحامكم، فإن صلة الرحم محبة في الأهل، مثراة في المال، منسأة في الأثر. "حم ت ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی درازی عمر کا سبب ہے
٦٩٢٧۔۔۔ توراۃ میں لکھا ہے : کہ جسے اس بات سے کوشی ہو کہ اس کی زندگی لمبی ہو اور اس کے رزق میں اضافہ ہو تو وہ صلہ رحمی کرے۔ (حاکم عن ابن عباس (رض))
6927- مكتوب في التوراة: من سره أن تطول حياته، ويزاد في رزقه فليصل رحمه. "ك عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی درازی عمر کا سبب ہے
٦٩٢٨۔۔۔ جو یہ پسند کرے کہ اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس کی عمر میں اضافہ ہو تو وہ صلہ رحمی کرے۔ (بیہقی، ابو داؤد، نسائی عن انس ، مسند احمد، بخاری عن ابوہریرہ (رض))
6928- من أحب أن يبسط له في رزقه وينسأ له في أثره، فليصل رحمه. "ق د ن عن أنس" "حم خ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی درازی عمر کا سبب ہے
٦٩٢٩۔۔۔ جو تجھ سے ناتا توڑے اس سے جوڑ اور جو تیرے ساتھ برا سلوک کرے اس کے ساتھ بھلائی کر اور چاہے اپنی ذات کے خلاف کہنا پڑے حق بات کہو۔ (ابن النجار عن علی)
6929- صل من قطعك، وأحسن إلى من أساء إليك، وقل الحق ولو على نفسك. "ابن النجار عن علي".
tahqiq

তাহকীক: