কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬৯৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٠۔۔۔ رشتہ داری کو قیامت کے روز رکھا جائے گا اس میں ایسے کجی ہوگی جیسے چرخہ کی سلائی میں ٹیڑھا پن ہوتا ہے پھر وہ فصیح زبان میں گفتگو کرے گی، جس نے اسے جوڑا (ہوگا) اسے جوڑے گی، اور جس نے اسے کاٹا (ہوگا) اسے کاٹے گی۔ (مسند احمد، والحاکم فی الکنی، طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو)
6950- توضع الرحم يوم القيامة، لها حجنة كحجنة المغزل، فتكلم بلسان طلق ذلق، فتصل من وصلها، وتقطع من قطعها. "حم والحاكم في الكنى طب عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥١۔۔۔ میرا دوست (جبرائیل) مسکراتے ہوئے میرے پاس آیا، میں نے کہا : کیا بات ہے آج مسکرا رہے ہو ؟ تو اس نے کہا : میں نے عجیب منظر دیکھا، رشتہ داری کو عرش کے ساتھ چمٹے ہوئے دیکھا، وہ ہر روز تین بار پکارتی ہے، آگاہ ! جس نے مجھے جوڑا میں اسے (قیامت کے روز رحمت خداوندی سے) جوڑوں گی اور جس نے مجھے کاٹا میں اسے کاٹوں گی ، تو ہم نے اس رشتہ داری کو دیکھا تو اسے پندرہ باپوں میں پایا۔ (الدیلمی عن انس)
6951- دخل علي خليلي متبسما، فقلت ما لي أراك متبسما؟ قال: رأيت عجبا رأيت عجبا رأيت الرحم متعلقة بالعرش، تنادي في كل يوم ثلاث مرات: ألا من وصلني وصلته، ومن قطعني قطعته فنظرنا في ذلك الرحم فإذا خمسة عشر أبا. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : رشتہ داری میری (رحمت کی) شاخ ہے جس نے اسے جوڑا میں اسے جوڑوں گا اور جس نے اسے کاٹا میں اسے کاٹوں گا۔ (سمومیہ، طبرانی عن عامر بن ربیعہ)
6952- قال الله عز وجل: الرحم شجنة مني، فمن وصلها وصلته ومن قطعها قطعته. "سمويه طب عن عامر بن ربيعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے رشتہ داری سے فرمایا : میں نے تجھے اپنے (قدرت کے) ہاتھوں سے بنایا، اور تجھے اپنے نام سے جدا کیا : اور تیری جگہ اپنے (جوار رحمت کے) ساتھ جوڑ دی، مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ! میں ضرور اسے (اپنی رحمت سے) جوڑوں گا جس نے تجھے قائم رکھا ، اور اسے ضرور جدا کروں گا جس نے تجھے کاٹا، اور اس وقت تک راضی نہیں ہوں گا جب تک تو راضی نہیں ہوتی۔ (الحکیم عن ابن عباس)
6953- قال الله تبارك وتعالى للرحم: خلقتك بيدي وشققت لك من اسمي، وقرنت مكانك مني، وعزتي وجلالي لأصلن من وصلك، ولأقطعن من قطعك، ولا أرضى حتى ترضى. "الحكيم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : رشتہ داری میری (رحمت کی) شاخ ہے : جس نے اسے جوڑا میں اسے جوڑوں گا اور جس نے اسے کاٹا میں اسے کاٹ دوں گا۔ (ابن عساکر عن عامر بن ربیعہ)
6954- يقول الله عز وجل: الرحم شجنة مني، فمن وصلها وصلته ومن قطعها قطعته. "كر عن عامر بن ربيعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں رحمن ہوں اور یہ رحم (رشتہ داری) ہے میں نے (اپنی رحمت سے) اس کی شاخ بنائی، جس نے اسے جوڑا میں اسے جوڑوں گا اور جس نے اسے کاٹا میں اسے جدا کردوں گا، قیامت کے روز اس کی فصیح زبان ہوگی۔ (الحکیم عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ)
6955- يقول الله تعالى: أنا الرحمن، وهي الرحم، جعلت لها شجنة مني من وصلها وصلته، ومن قطعها بتته، لها يوم القيامة لسان ذلق. "الحكيم عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٦۔۔۔ سب سے جلدی جس بھلائی کا ثواب ملتا ہے وہ صلہ رحمی ہے اور سب سے جلدی جس برائی کی سزا ملتی ہے وہ بغاوت ہے اور جھوٹی گواہی شہروں کو ویران کردیتی ہے۔ (بیہقی عن مکحول ، مرسلا)
6956- إن أعجل الخير ثوابا صلة الرحم، وإن أعجل الشر عقوبة البغي، واليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع. "ق عن مكحول". مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٧۔۔۔ جس بھلائی کا ثواب جلدی مل جاتا ہے وہ صلہ رحمی ہے یہاں تک کہ کوئی گھر والے ہوں گے تو گناہ گار لیکن صلہ رحمی کی وجہ سے ان کا مال بڑھ جائے گا اور ان کی تعداد دوگنی ہوجائے گی۔ (ابن جریر والخرائطی فی مکارم الاخلاق، طبرانی فی الاوسط عن ابی سلمۃ عن ابوہریرہ (رض))
6957- إن أعجل الطاعة ثوابا صلة الرحم، حتى إن أهل البيت ليكونون فجارا فتنمو أموالهم، ويكثر عددهم إذا وصلوا أرحامهم. "ابن جرير والخرائطي في مكارم الأخلاق" طس عن أبي سلمة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٨۔۔۔ جس نیکی کا جلد ثواب مل جاتا ہے وہ صلہ رحمی ہے یہاں تک کہ اس گھر والے (اگرچہ) گناہ گار ہوں (پھر بھی) ان کے اموال بڑھتے اور ان کی تعداد میں صلہ رحمی کی وجہ سے اضافہ ہوتا ہے ، جس گھر والے لوگ صلہ رحمی کرتے ہوں وہ محتاج نہیں ہوتے۔ (ابن حبان عن ابی بکرۃ)
6958- إن أعجل الطاعة ثوابا صلة الرحم، حتى إن أهل البيت ليكونون فجارا فتنموا أموالهم ويكثر عددهم إذا تواصلوا، وما من أهل بيت يتواصلون فيحتاجون. "حب عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٥٩۔۔۔ کیا تم اسے اپنی بھانجی یا بھتیجی کے لیے بکریاں چرانے کے لیے نہیں دے دیتا۔ (طبرانی عن الھلالیۃ) انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کی : کہ میں اپنی اس باندی کو آزاد کرنا چاہتی ہوں تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
6959- أفلا تفدين بها بنت أختك أو بنت أخيك من رعاية الغنم. "طب عن الهلالية" أنها قالت: يا رسول الله إني أردت أن أعتق هذه قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٠۔۔۔ اگر تم ایسے ہی ہو جیسا تم نے کہا تو تم ان کے مونہوں میں راکھ ڈال رہے ہو اور جب تک اس حالت پر رہے تمہارے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک مددگار رہے گا۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض) )

ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کی یا رسول اللہ ! میری کچھ لوگوں کے ساتھ رشتہ داری ہے میں جوڑتا ہوں تو وہ کاٹ دیتے ہیں میں ان کے ساتھ بھلائی کرتا ہوں وہ میرے ساتھ برائی سے پیش آتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا
6960- إن كنت كما تقول فكأنما تسفهم المل، ولا يزال معك من الله ظهير ما دمت على ذلك. "حم عن أبي هريرة" أن رجلا قال: يا رسول الله إن لي قرابة أصلهم ويقطعوني وأحسن إليهم ويسيؤن إلي، قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦١۔۔۔ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنی قوم کا دفاع کرے جب تک گناہ نہ ہو۔ (ابن ابی عاصم والھسن بن سفیان و مطین فی الوجدان والبغوی وابن قانع، طبرانی فی الکبیر، بیہقی وابو نعیم عن خالد بن عبداللہ بن حرملہ المدلجی)

بغوی نے کہا مجھے ان کی اس کے علاوہ کوئی روایت معلوم نہیں، اور مجھے ان کا صحابی ہونا معلوم ہوتا ہے بعضوں نے کہا ہے کہ وہ تابعی ہیں اور یہ ان کی روایت کردہ حدیث مرسل ہے۔ (ورواہ بیہقی عن خالد عن ابیہ)
6961- خيركم المدافع عن قومه ما لم يأثم. "ابن أبي عاصم والحسن بن سفيان ومطين في الوجدان والبغوي وابن قانع طب هب وأبو نعيم عن خالد بن عبد الله بن حرملة المدلجي" قال البغوي: لا أعلم له غيره ولا أدري أله صحبة أم لا وقيل أنه تابعي والحديث مرسل ورواه "هب عن خالد عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٢۔۔۔ جس عمل میں اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری کی جائے اور اس کا ثواب بھی جلد مل جائے وہ صلہ رحمی ہے اور وہ عمل جس میں اللہ تعالیٰ کی (معاذ اللہ) نافرمانی کی جائے اور اس کی سزا بھی جلد مل جائے وہ بغاوت و سرکشی ہے اور جھوٹی گواہی شہروں کو ویران بنا دیتی ہے۔ (الخظیب عن ابوہریرہ (رض))
6962- ما من عمل أطيع الله تعالى فيه أعجل ثوابا من صلة الرحم وما من عمل عصى الله تعالى أعجل عقوبة من البغي، واليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع. "الخطيب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٣۔ صلہ رحمی مال میں اضافہ، گھر والوں میں باہمی محبت اور عمر میں طوالت کا سبب ہے۔ طبرانی فی الاوسط عن عمرو بن سھل
6963- صلة الرحم مثراة في المال، محبة في الأهل، منسأة في الأجل. "طس" عن عمرو بن سهل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٤۔۔۔ جو یہ چاہے کہ اس کی عمر بڑھ جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور رشتہ داری کو قائم رکھے۔ (ابن عساکر عن علی)
6964- من أحب أن يمد له من عمره فليتق الله، وليصل رحمه. "ابن عساكر عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٥۔۔۔ جسے اس بات سے خوشی ہو کہ اس کا رزق کشادہ ہو اور اس کی عمر میں اضافہ ہو وہ صلہ رحمی کرے۔ (بخاری، مسلم ابوداؤد عن انس، مسند احمد، بخاری عن ابوہریرہ (رض))
6965- من سره أن يبسط له في رزقه، وأن ينسأ له في أثره فليصل رحمه. "خ م د عن أنس" "حم خ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٦۔۔۔ جو یہ چاہے کہ اس کی زندگی کے دن لمبے ہوں اور اس کے رزق میں اضافہ ہو تو وہ رشتہ داری کو قائم رکھے۔ (ابن جریر، طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض))
6966- من سره أن تطول أيام حياته ويزاد في رزقه فليصل رحمه. "ابن جرير طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٧۔۔۔ جسے عمر میں طوالت اور رزق میں اضافہ کی خوشی چاہے وہ صلہ رحمی کرے۔ (مسند احمد سعید بن منصور عن ثوبان)
6967- من سره النسأ في الأجل، والزيادة في الرزق، فليصل رحمه. "حم ص عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٨۔۔۔ جسے اس کی خوشی ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کی عمر میں اضافہ کرے اس کی رزق میں وسعت دے اور اسے بری موت سے بچائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور رشتہ داری کو قائم رکھے۔ (مسند احمد وابن جریر وصححہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق، طبرانی فی الاوسط، حاکم وابن النجار عن علی)
6968- من سره أن يمد الله له في عمره ويوسع له في رزقه ويدفع عنه ميتة السوء فليتق الله وليصل رحمه. "حم وابن جرير وصححه، الخرائطي في مكارم الأخلاق طس ك وابن النجار عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٦٩۔۔۔ اگر تم ایسے ہی ہو جیسا تم نے کہا تو تم ان کے مونہوں میں راکھ ٹھونس رہے ہو اور تمہارے ساتھ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان کے مقابلہ میں ایک مددگار رہے گا جب تک تم اسی حالت پر رہے۔ (مسند احمد ابن حبان عن ابوہریرہ (رض) )

ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کی یارسول اللہ ! میری کچھ لوگوں سے رشتہ داری ہے میں صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ قطع رحمی کرتے ہیں آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
6969- لئن كنت كما قلت فكأنما تسفهم المل، ولا يزال معك من الله ظهير عليهم ما دمت على ذلك. "حم حب عن أبي هريرة أن رجلا قال: يا رسول الله إن لي قرابة أصلهم ويقطعوني قال فذكره ".
tahqiq

তাহকীক: