কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬৯৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٧٠۔۔۔ توراۃ میں لکھا ہے : جو یہ چاہے کہ اس کی زندگی لمبی اور اس کا رزق بڑھ جائے تو وہ صلہ رحمی کرے۔ (طبرانی فی الکبیر، حاکم وابن عساکر عن ابن عباس (رض))
6970- مكتوب في التوراة: من سره أن تطول حياته، ويزاد في رزقه فليصل رحمه. "طب ك وابن عساكر عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٧١۔۔۔ جو یہ چاہے کہ اس کی عمر لمبی ہو اس کے رزق میں اضافہ ہو اور اسے بری موت سے بچا لیا جائے اور اس کی دعا قبول ہو تو وہ صلہ رحمی کرے۔ (ابن جریر و صححہ عن علی)
6971- من أحب أن يمد له في عمره، ويبسط له في رزقه، ويدفع عنه ميتة السوء، ويستجاب له دعاؤه فليصل رحمه. "ابن جرير وصححه عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٧٢۔۔۔ جو یہ چاہے کہ اس کی عمر میں اضافہ ہو اس کے رزق میں وسعت ہو تو وہ اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے۔ (ابن جریر عن انس)
6972- من أحب أن ينسأ له في عمره، ويبسط له في رزقه، فليصل ذا قرابته. "ابن جرير عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٧٣۔۔۔ ہر جمعرات کی رات لوگوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوتے ہیں رشتہ داری ختم کرنے والے کا عمل قبول نہیں ہوتا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض))
6973- إن أعمال بني آدم تعرض على الله عشية كل خميس ليلة الجمعة فلا يقبل عمل قاطع رحم. "حل عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٧٤۔۔۔ رحمت کے فرشتے اس قوم میں نہیں اترتے جن میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن ابی اوفی)
6974- إن الملائكة لا تنزل على قوم فيهم قاطع رحم. "طب عن ابن أبي أوفى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٧٥۔۔۔ وہ شخص ایسے ہیں اللہ تعالیٰ قیامت کے روزان کی طرف بنظر رحمت نہیں دیکھیں گے ایک قطع رحمی کرنے والا اور دوسرا برا پڑوسی۔ (فردوس عن انس (رض))
6975- اثنان لا ينظر الله إليهما يوم القيامة: قاطع الرحم، وجار السوء. "فر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٧٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب (تمام) مخلوق کو پیدا کرلیا تو رحم (رشتہ داری) کھڑی ہوئی، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کی بات ہے ؟ وہ کہنے لگی : کیا یہ قطع رحمی سے آپ کی پناہ کا مقام ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہاں ! کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ جو تجھے جوڑے میں اس سے جوڑوں اور جو تجھے کاٹے میں اسے جدا کروں ؟ وہ بولی کیوں نہیں اے میرے رب ! اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہیں تیرے لیے ہے۔ (بیہقی نسائی عن ابوہریرہ (رض))
6976- إن الله تعالى خلق الخلق، حتى إذا فرغ من خلقه قامت الرحم، فقال: مه؟ قالت هذا مقام العائذ بك من القطيعة؟ قال نعم، أما ترضين أن أصل من وصلك؟ وأقطع من قطعك؟ قالت: بلى يا رب، قال فذلك لك. "ق ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٧٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں و زمین کو پیدا کرنے سے پہلے لوح محفوظ میں لکھ رکھا ہے : میں رحمن رحیم ہوں ، میں نے رحم رشتہ داری کو پیدا کیا اور اپنے نام سے اس کا نام نکالا سو جس نے اسے جوڑا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑوں گا اور جس نے اسے کاٹا میں اسے (اپنی رحمت سے) جدا کردوں گا۔ (طبرانی عن جابر)
6977- إن الله تعالى كتب في أم الكتاب قبل أن يخلق السموات والأرض: إني أنا الرحمن الرحيم، خلقت الرحم، وشققت لها اسما من اسمي فمن وصلها وصلته، ومن قطعها قطعته. "طب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٧٨۔۔۔ ان لوگوں پر رحمت نازل نہیں ہوتی جن میں قطع رحمی کرنے والا موجود ہو (بخاری فی الادب المفرد عن ابن ابی اوفی
6978- إن الرحمة لا تنزل على قوم فيهم قاطع رحم. "خد عن ابن أبي أوفى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٧٩۔۔۔ رحم عرش کے ساتھ چمٹی ہوئی شاخ ہے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو)
6979- الرحم شجنة معلقة بالعرش. "حم طب عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٨٠۔۔۔ رحم عرش کے ساتھ چمٹی ہوئی شاخ ہے وہ کہے گی : جس نے مجھے جوڑا اللہ تعالیٰ اسے جوڑے ، اور جس نے مجھے کاٹا اللہ تعالیٰ اسے کاٹے۔ (مسلم عن عائشہ (رض))
6980- الرحم معلقة بالعرش، تقول من وصلني وصله الله، ومن قطعني قطعه الله. "م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٨١۔۔۔ رحم رحمن کی (صفت رحمت کی) شاخ ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جس نے تجھے جوڑا میں اسے جوڑوں اور جس نے تجھے کاٹا میں اسے کا توں گا۔ (بخاری، عن ابوہریرہ و عائشہ (رض))
6981- الرحم شجنة من الرحمن، قال الله: من وصلك وصلته، ومن قطعك قطعته. "خ عن أبي هريرة وعائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٨٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں رحمن ہوں، میں نے رحم کو پیدا فرمایا اور اپنے نام سے اس کا نام نکالا ہے جس نے اسے جوڑا میں اسے جوڑوں گا اور جس نے اسے کاٹا میں اسے کاٹوں گا اور جس نے اسے توڑا میں اس کی گردن توڑ دوں گا۔ (مسند احمد، بخاری فی الادب المفرد، ابو داؤد، ترمذی ، حاکم عن عبد الرحمن بن عوف، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
6982- قال الله تعالى: أنا الرحمن، أنا خلقت الرحم، وشققت لها اسما من اسمي، فمن وصلها وصلته، ومن قطعها قطعته، ومن بتها بتته. "حم خد د ت ك عن عبد الرحمن بن عوف" "ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٨٣۔ رحم و رشتہ داری کی ترازو کے پاس زبان ہوگی وہ کہے گی : اے میرے رب ! جس نے مجھے کاٹا آپ اسے کاٹ دیجئے اور جس نے مجھے کوڑا آپ اسے جوڑ دیجئے ! (طبرانی عن بریدۃ)
6983- للرحم لسان عند الميزان، يقول: يا رب من قطعني فاقطعه، ومن وصلني فصله. "طب عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قطع رحمی سے ڈراؤ
٦٩٨٤۔۔۔ بدلہ دینے والا صلہ رحمی کرنے والا نہیں، لیکن صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے جو اس وقت رشتہ داری کو جوڑے جب وہ کاٹ دی جائے۔ (مسند احمد، بخاری، ابوداؤد ترمذی عن ابن عمرو)
6984- ليس الواصل بالمكافيء، ولكن الواصل الذي إذا انقطعت رحمه وصلها. "حم خ د ت عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی بڑی عبادت ہے
٦٩٨٥۔۔۔ کوئی عبادت صلہ رحمی سے بڑھ کر ایسی نہیں جس کا ثواب جلد مل جائے، اور کوئی چیز بغاوت اور قطع رحمی سے بڑھ کر نہیں جس کی سزا جلد مل جائے، اور جھوٹی گواہی شہروں کو ویران کردیتی ہے۔ (بیہقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض))
6985- ليس شيء أطيع الله تعالى فيه أعجل ثوابا من صلة الرحم، وليس شيء أعجل عقابا من البغي وقطيعة الرحم، واليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع. "هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی بڑی عبادت ہے
٦٩٨٦۔۔۔ قطع رحمی، خیانت اور جھوٹ سے بڑھ کر کوئی گناہ ایسا نہیں جس کا اس گناہ والے کو دنیا میں جلد عذاب بھی ہوجاتا ہے اور آخرت میں بھی جمع ہوتا ہے اور صلہ رحمی سے بڑھ کر کوئی عبادت ایسی نہیں جس کا ثواب جلد مل جاتا ہو یہاں تک کہ کسی گھر والے اگرچہ فاجر و گناہ گار ہوں پھر بھی ان کے اموال و اولاد میں کثرت ہوتی ہے صرف اس وجہ سے کہ وہ صلہ رحمی کرتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی بکرۃ)
6986- ما من ذنب أجدر أن يعجل الله تعالى لصاحبه العقوبة في الدنيا مع ما يدخر له في الآخرة من قطيعة الرحم والخيانة والكذب، وإن أعجل الطاعة ثوابا لصلة الرحم، حتى إن أهل البيت ليكونون فجرة فتنمو أموالهم ويكثر عددهم إذا تواصلوا. "طب عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی بڑی عبادت ہے
٦٩٨٧۔۔۔ جس نے قطع رحمی کی یا جھوٹی قسم پر حلف اٹھایا تو وہ اس کا وبال مرنے سے پہلے دیکھ لے گا۔ (بخاری فی التاریخ عن القاسم بن عبد الرحمن ، مرسلاً )
6987- من قطع رحما، أو حلف على يمين فاجرة رأى وباله قبل أن يموت. "تخ عن القاسم بن عبد الرحمن" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ صلہ رحمی بڑی عبادت ہے
٦٩٨٨۔ (ہمیشہ) قطع رحمی کرنے والا جنت میں (دخول اولی کے ساتھ) داخل نہ ہوگا۔ بیہقی ابو داؤد، ترمذی عن جبیر ابن مطعم
6988- لا يدخل الجنة قاطع رحم. "ق د ت عن جبير بن مطعم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٩٨٩۔۔۔ میرے پاس جبرائیل مسکراتے ہوئے آئے، میں نے کہا تم کیوں ہنس رہے ہو ؟ وہ بولے : رشتہ داری کو عرش کے ساتھ چمٹے ہوئے دیکھ کر ، وہ اس شخص کے خلاف بددعا کر رہی تھی جس نے اسے کاٹا اور میں نے کہا : ان دونوں میں کتنا فاصلہ ہے ؟ (یعنی صلہ رحمی اور قطع رحمی میں) وہ بولے : پانچ باپوں کا۔ (ابو نعیم عن ابی موسیٰ عن حبیب بن الضحاک الجمحی وضعف)
6989- أتاني جبريل وهو متبسم، فقلت: مم تضحك؟ قال: من رحم معلقة بالعرش، تدعو على من قطعها، قلت كم بينهما؟ قال: خمسة آباء. "أبو نعيم عن أبي موسى عن حبيب بن الضحاك الجمحي" وضعف.
তাহকীক: