কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭০৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عذر قبول کرنا
٧٠٣٠۔۔۔ جس نے اپنے بھائی سے معذرت کی اور اس نے قبول نہ کیا تو اس پر اتنا گناہ ہے جتنا ظلم کرنے والے کا۔ (ابن ماجہ عن جودان)
7030- من اعتذر إليه أخوه بمعذرة فلم يقبلها كان عليه من الخطيئة مثل صاحب مكس1 "هـ عن جودان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٠٣١۔۔۔ جس کے پاس اس کے مسلمان بھائی نے کسی ایسے گناہ کی معذرت کی جو اس سے سرزد ہوگیا اور ا سنے اس کا عذر قبول نہ کیا تو وہ کل (بروز قیامت) مرے حوض پر نہ آئے گا۔ (ابو الشیخ عن عائشہ (رض))
7031- من اعتذر إليه أخوه المسلم من ذنب قد أتاه فلم يقبل منه لم يرد علي الحوض غدا. "أبو الشيخ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٠٣٢۔۔۔ جس نے حق یا باطل کی معذرت قبول نہ کی میرے حوض پر نہیں آئے گا۔ (ابو نعیم عن علی)
7032- من لم يقبل المعذرة من محق أو مبطل لم يرد علي الحوض. "أبو نعيم عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ العقل ۔۔۔ عقلمندی
٧٠٣٣۔۔۔ آدمی کا دین (اس کی عقل میں) ہے جسے عقل نہیں اس کا دین بھی (کامل) نہیں ۔ (ابو الشیخ فی الثواب ابن النجار عن جابر)

تشریح :۔۔۔ دین تو مکمل و کامل ہے لیکن اس شخص کی معلومات کی حد تک پورا نہیں، جو لوگ دوسروں کی دیکھا دیکھی میں بہت سے ایسے افعال سر انجام دیتے ہیں جنہیں وہ دین سمجھ رہے ہوتے ہیں ان کا دین و عقل سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہوتا۔ (فطرتی باتیں مطبوعہ نور محمد کراچی)
7033- دين المرء عقله، ومن لا عقل له لا دين له. "أبو الشيخ في الثواب وابن النجار عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ العقل ۔۔۔ عقلمندی
٧٠٣٤۔۔۔ آدمی کا سہارا اس کی عقل ہے جس کی عقل نہیں اس کا دین بھی نہیں۔ (بیہقی عن جابر)
7034- قوام المرء عقله ولا دين لمن لا عقل له. "هب عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ العقل ۔۔۔ عقلمندی
٧٠٣٥۔۔۔ آدمی کی شرافت اس کا دین ہے اور اس کی مروت و انسانیت عقل (میں) ہے اور حسب (خاندانی عزت) اس کے اخلاق ہیں۔ (مسند احمد، حاکم، بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
7035- كرم المرء دينه، ومرؤته عقله، وحسبه خلقه. "حم ك هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ العقل ۔۔۔ عقلمندی
٧٠٣٦۔۔۔ عقلمند وہ ہے جس نے اپنے نفس کو گھٹیا جانا اور موت کے بعد (والی زندگی) کے لیے عمل کیا اور کمزور وہ ہے جس نے اپنے نفس کو اس کی خواہشات کے پیچھے دوڑایا اور اللہ تعالیٰ سے تمنا کرنے لگا۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ، حاکم عن شداد بن اوس)

تشریح :۔۔۔ یعنی کرتوت اپنے غلط تھے اور دل میں یہ تمنا لے رکھی تھی کہ اللہ تعالیٰ بڑے غفور رحیم ہیں۔
7036- الكيس من دان نفسه وعمل لما بعد الموت، والعاجز من أتبع نفسه هواها وتمنى على الله. "حم ت هـ ك عن شداد بن أوس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ العقل ۔۔۔ عقلمندی
٧٠٣٧۔۔ آدمی نے عقل جیسی کوئی چیز نہیں کمائی جو اپنے مالک کو سیدھی راہ دکھاتی ہے یا غلط چیز سے روکتی ہے۔ بیہقی عن عمر
7037- ما اكتسب المرء مثل عقل يهدي صاحبه إلى هدى، أو يرده عن ردى. "هب عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ العقل ۔۔۔ عقلمندی
٧٠٣٨۔۔۔ عقلمند وہ ہے جو موت کے بعد کے لیے عمل کرے، اور خالی وہ ہے جو دین (داری) سے عاری ہو، اے اللہ ! زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔ (بیہقی عن انس (رض))
7038- الكيس من عمل لما بعد الموت، والعاري العاري من الدين، اللهم لا عيش إلا عيش الآخرة. "هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ العقل ۔۔۔ عقلمندی
٧٠٣٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے تعداد میں عقل سے کم کوئی چیز پیدا نہیں فرمائی، اور عقل زمین میں سرخ سونے سے (بھی ) کم ہے۔ (الرویانی وابن عساکر عن معاذ (رض))
7039- ما خلق الله في الأرض شيئا أقل من العقل، وإن العقل في الأرض أقل من الكبريت الأحمر. "الروياني وابن عساكر عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گناہ کرنے سے عقل کم ہوجاتی ہے
٧٠٤٠۔۔۔ اے انسان ! اپنے رب کی اطاعت کر تیرا نام عقلمند پڑجائے گا اور اس کی نافرمانی نہ کر (ورنہ) تیرا نام جاہل پڑجائے گا۔ (الحلیۃ عن ابوہریرہ (رض) وابی سعید)
7040- ابن آدم أطع ربك تسمى عاقلا، ولا تعصه فتسمى جاهلا. "حل عن أبي هريرة وأبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گناہ کرنے سے عقل کم ہوجاتی ہے
٧٠٤١۔۔۔ وہ شخص کامیاب ہوگیا جسے عقل و سمجھ دی گئی۔ (بخاری فی التاریخ عن قرۃ بن ھبیرۃ)
7041- أفلح من رزق لبا. "تخ طب عن قرة بن هبيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گناہ کرنے سے عقل کم ہوجاتی ہے
٧٠٤٢۔۔۔ یقیناً وہ شخص کامیاب ہے جسے عقل سے نوازا گیا۔ (بیہقی عن قرۃ بن ھبیرۃ)
7042- قد أفلح من رزق لبا. "هب عن قرة بن هبيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گناہ کرنے سے عقل کم ہوجاتی ہے
٧٠٤٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس مومن کو ناپسند کرتے ہیں جس میں عقل نہ ہو۔ (عقیلی فی الضعفاء عن ابوہریرہ (رض))
7043- إن الله تعالى يبغض المؤمن الذي لا زبر له "عق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گناہ کرنے سے عقل کم ہوجاتی ہے
٧٠٤٤۔۔۔ میں اللہ تعالیٰ (کی اس بات) پر گواہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ عقلمند کو ٹھوکر لگنے کے بعد اٹھالیتے ہیں پھر وہ لغزش کرتا ہے پھر اٹھالیتے ہیں یہاں تک کہ اس کا راستہ جنت کی طرف کردیتے ہیں۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عباس)
7044- أنا الشاهد على الله أن لا يعثر عاقل إلا رفعه، ثم لا يعثر إلا رفعه، حتى يجعل مصيره إلى الجنة. "طس عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گناہ کرنے سے عقل کم ہوجاتی ہے
٧٠٤٥۔۔۔ کام کو تدبیر سے کرو، اگر اس کا انجام بہتر نظر آئے تو کرتے رہو اور اگر گمراہی دیکھو تو ہاتھ روک لو۔ (عبد الرزاق، ابن عدی فی الکامل بیہقی عن انس (رض))
7045- خذ الأمر بالتدبير، فإن رأيت في عاقبته خيرا فأمضه، وإن خفت غيا فأمسك. "عب عد هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گناہ کرنے سے عقل کم ہوجاتی ہے
٧٠٤٦۔۔۔ کم توفیق والا زیادہ عقل والے سے بہتر ہے اور دنیا کے کام میں عقل نقصان دہ (ثابت ہوتی) ہے اور دین کے معاملہ میں خوشی کا باعث ہے۔ (ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض) )

تشریح :۔۔۔ اور جب عقل کو دنیاوی کاموں میں بھی دین کے تابع بنا کر استعمال کیا جائے تب بھی نقصان دہ ثابت نہیں ہوتی۔
7046- قليل التوفيق خير من كثير العقل، والعقل في أمر الدنيا مضرة، والعقل في أمر الدين مسرة. "ابن عساكر عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٠٤٧۔۔۔ دین کا ستون اور اس کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی مغفرت ، یقین اور نفع پہنچانے والی عقل ہے کسی نے پوچھا عقل نافع کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے روکنا اور اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری کی طمع کرنا۔ (الدیلمی عن عائشہ)
7047- دعامة الدين وأساسه المعرفة بالله، واليقين والعقل النافع قيل: وما العقل النافع؟ قال: الكف عن معاصي الله، والحرص على طاعة الله عز وجل. "الديلمي عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٠٤٨۔۔۔ بیوقوف شخص (بعض دفعہ) اپنی حماقت کی وجہ سے گناہ گار شخص کے بڑے گناہوں تک پہنچ جاتا ہے ، لوگوں کو ان کی عقل کے بقدر قریب تک پہنچایا جاتا ہے۔ (الحکیم عن انس)
7048- إن الأحمق يصيب بحمقه أعظم من فجور الفاجر، وإنما يقرب الناس الزلف1 على قدر عقولهم. "الحكيم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٠٤٩۔۔۔ آدمی مسجد جاکر نماز پڑھتا ہے اور اس کی نماز مچھر پر کے برابر بھی نہیں ہوتی، اور (بعض دفعہ) آدمی مسجد کی طرف آتا ہے اور (وہاں) نماز پڑھتا ہے اس کی نماز احد پہاڑ کے برابر ہوتی ہے، جب ان میں سے عقل میں اچھا ہو، کسی نے کہا : کیسے ان میں سے عقل میں اچھا ہو ؟ آپ نے فرمایا : جو ان دونوں میں سے اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے زیادہ بچنے والا اور نیکی کے کاموں میں حرص کرنے والا ہو اگرچہ دوسرے سے عمل و عبادت میں کم ہو۔ (الحکیم عن ابی حمید الساعدی)
7049- إن الرجل لينطلق إلى المسجد فيصلي وصلاته لا تعدل جناح بعوضة، وإن الرجل ليأتي إلى المسجد فيصلي وصلاته تعدل جبل أحد، إذا كان أحسنهما عقلا؟ قيل: وكيف يكون أحسنهما عقلا؟ قال: أورعهما عن محارم الله، وأحرصهما على أسباب الخير، وإن كان دونه في العمل، والتطوع. "الحكيم عن أبي حميد الساعدي".
tahqiq

তাহকীক: