কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭০৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ بندے کو جو (مال) عطا کرتا ہے اس میں اسے آزماتا ہے پھر اگر وہ اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی ہوجائے تو اسے برکت دی جاتی ہے اور (تھوڑے مال میں بھی) اسے وسعت دیتے ہیں، اور اگر راضی نہ ہو تو اسے برکت نہیں دی جاتی اور جتنا (کسی کی قسمت میں) لکھا ہوتا ہے اس پر زیادہ نہیں کرتے۔ (مسند احمد وابن قانع بیہقی عن رجل من بنی سلیم)
7090- إن الله تعالى يبتلي العبد فيما أعطاه، فإن رضي بما قسم الله له بورك له ووسعه، وإن لم يرض لم يبارك له، ولم يزد على ما كتب له. "حم وابن قانع هب عن رجل من بني سليم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩١۔ اللہ تعالیٰ کو وہ نادار شخص پسند ہے جو (باوجود) عیالدار (ہونے کے بھی) سوال سے بچنے والا ہو۔ ابن ماجہ عن عمران
7091- إن الله تعالى يحب الفقير المتعفف أبا العيال. "هـ عن عمران".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٢۔۔۔ پرندہ صبح کی وقت اپنے رب کی تسبیح کرتا ہے اور اپنے اس روز کی روزی مانگتا ہے۔ (خطیب عن علی)
7092- إن الطير إذا أصبحت سبحت ربها، وسألته قوت يومها. "خط عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٣۔۔۔ (فلاں) گھر والے (ایسے ہیں) ان کا کھانا (تو) کم ہے (مگر) ان کے گھر منور ہیں۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض))
7093- إن أهل البيت ليقل طعمهم فتستنير بيوتهم. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٤۔۔۔ (اے عائشہ ! ) اگر تم مجھ سے ملنا چاہتی تو تمہارے لیے اتنی دنیا کافی ہونی چاہیے جتنا ایک سوار کا توشہ ہوتا ہے اور مالدار لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے بچنا اور کوئی کپڑا پرانا (سمجھ کر) نہ اتارنا یہاں تک کہ اس میں پیوند لگا چکو۔ (ترمذی، حاکم عن عائشہ (رض))
7094- إذا أردت اللحوق بي فليكفك من الدنيا كزاد الراكب وإياك ومجالسة الأغنياء، ولا تستخلقي ثوبا حتى ترقعيه. "ت ك عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٥۔۔۔ میری امت کے بہترین لوگ قناعت پسند ہیں اور برے لوگ لالچ کرنے والے ہیں۔ (القضاعی عن ابوہریرہ )
7095- خيار أمتي القانع، وشرارهم الطامع. "القضاعي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٦۔۔۔ بہترین رزق وہ ہے جو دن بدن کافی ہو۔ (ابن عدی فی الکامل، فردوس عن انس)
7096- خير الرزق ما كان يوما بيوم كفافا. "عد فر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٧۔۔۔ بہترین رزق وہ ہے (حسب ضرورت) کافی ہو۔ (مسند احمد فی الزھد عن زیاد بن جبیر ، مرسلاً )
7097- خير الرزق الكفاف. "حم في الزهد عن زياد بن جبير" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٨۔۔۔ خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جو مسلمان ہو اور اس کی (گزر اوقات کی) زندگی (میں قابل کفایت رزق) ہو۔ (الرازی فی مشیخۃ عن انس (رض))
7098- طوبى لمن أسلم فكان عيشه كفافا. "الرازي في مشيخته عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧٠٩٩۔۔۔ خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جو رات کو حج کرنے والا اور صبح کو غازی تھا ، (وہ ایسا) آدمی ہے جس کا حال (لوگوں سے) پوشیدہ ہے عیالدار ہے سوال سے بچتا ہے دنیا کی تھوڑی چیزوں پر قناعت کرتا ہے ، لوگوں کے پاس ہنستے ہوئے آتا ہے اور ہنستے ہوئے واپس جاتا ہے اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے یہی لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں حج اور غزوہ کرنے والے ہیں۔ (فردوس عن ابوہریرہ (رض))
7099- طوبى لمن بات حاجا، وأصبح غازيا، رجل مستور ذو عيال، متعفف قانع باليسير من الدنيا، يدخل عليهم ضاحكا، ويخرج عنهم ضاحكا، فوالذي نفسي بيده إنهم هم الحاجون الغازون في سبيل الله عز وجل. "فر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٠۔۔۔ خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جسے اللہ تعالیٰ نے کفایت (کا رزق) دیا پھر وہ (اسی پر) صبر کرتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر، فردوس عن عبداللہ بن حنطب)
7100- طوبى لمن رزقه الله الكفاف ثم صبر عليه. "طب فر عن عبد الله بن حنطب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠١۔۔۔ اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جسے اسلام کی ہدایت ملی اور اس کی زندگی قابل کفایت ہے اور وہ اس پر قانع ہے۔ (ترمذی، ابن حبان ، حاکم عن فضالۃ بن عبید)
7101- طوبى لمن هدى للإسلام وكان عيشه كفافا وقنع به. "ت حب ك عن فضالة بن عبيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٢۔۔۔ قناعت کو اختیار کرو کیونکہ یہ ایسا مال ہے جو ختم نہیں ہوتا۔ (طبرانی فی الاوسط عن جابر)
7102- عليكم بالقناعة، فإن القناعة مال لا ينفد. "طس عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٣۔۔۔ وہ شخص کامیاب ہوگیا جس نے اسلام قبول کیا، اور اسے قابل کفایت رزق دیا گیا، اور جو (مال) اللہ تعالیٰ نے اسے دیا، اس پر قناعت کی توفیق بخشی۔ (مسند احمد، مسلم ترمذی، ابن ماجہ عن ابن عمرو)
7103- قد أفلح من أسلم ورزق كفافا، وقنعه الله بما آتاه. "حم م ت هـ عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٤۔۔۔ وہ تھوڑا (مال) جس پر تم شکر کرو اس سے زیادہ بہتر ہے جس کی تم میں طاقت نہ ہو۔ (البغوی والباوردی وابن قانع وابن السکن وابن شاہین عن ابی امامہ عن ثعلبۃ بن حاطب)
7104- قليل تؤدي شكره خير من كثير لا تطيقه. "البغوي البارودي وابن قانع وابن السكن وابن شاهين عن أبي أمامة عن ثعلبة ابن حاطب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٥۔۔۔ مجھے اپنے بھائی موسیٰ سے بےرغبتی نہیں، کیا تم میرے لیے موسیٰ (علیہ السلام) کے چبوترے جیسا چیوترا بنانا چاہتے ہو ؟ (صب عن عبادۃ بن الصامت)

تشریح :۔۔۔ یعنی موسیٰ (علیہ السلام) کے لیے جو چبوترا بنایا گیا تھا اس کی نوعیت و ضرورت جدا تھی مجھے چونکہ اس کی ضرورت نہیں تو کوئی یہ نہ سمجھے کہ مجھے اپنے بھائی موسیٰ (علیہ السلام) کے فعل سے اعراض اور ان کی ذات پر اعتراض ہے بلکہ اصل وجہ یہ

ہے کہ لوگ مسجد میں گفتگو کے لیے بیٹھ جائیں گے اور ہر مسجد میں ایسے چبوترے بننے شروع ہوجائیں گے۔
7105- ليس بي رغبة عن أخي موسى، عريش كعريش موسى؟ "صب عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٦۔۔۔ مجھے، موسیٰ (علیہ السلام) کے چبوترے جیسے چبوترے کی ضرورت نہیں۔ (بیہقی عن سالم بن عطیۃ)
7106- عرش كعرش موسى؟ "هق" عن سالم بن عطية" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٧۔۔۔ ان چیزوں کے علاوہ انسان کو (زائد ضرورت) کسی چیز کا حق حاصل نہیں، رہنے کے لیے گھر، بدن ڈھانپنے کے لیے کپڑا، روٹی کا ٹکڑا (جو سخت ہو) اور پانی۔ (ترمذی، حاکم عن عثمان)
7107- ليس لابن آدم حق فيما سوى هذه الخصال: بيت يسكنه وثوب يواري عورته، وجلف الخبز والماء. "ت ك عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٨۔۔۔ تین (نعمتوں) کا بندے سے حساب نہ ہوگا، سرکنڈوں سے بنے گھر کا سایہ، جس سے وہ سایہ حاصل کرے اتنا روٹی کا ٹکڑا جسے اپنی کمر سیدھی کرسکے، اور اتنا کپڑا جس سے اپنا ستر چھپا سکے۔ (مسند احمد فی الزھد، بیہقی عن الحسن ، مرسلاً )
7108- ثلاث لا يحاسب بهن العبد: ظل خص يستظل به وكسرة يشد بها صلبه، وثوب يواري به عورته. "حم في الزهد" "هب عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١٠٩۔۔۔ مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ میں کسی چیز سے اپنی بھوک دور کرلوں۔ (ابن المبارک عن الاوزاعی معضلا)

تشریح :۔۔۔ یعنی جو کچھ حلال اور طیب کھانے کے لیے مل جائے۔
7109- ما أبالي ما رددت به عني الجوع. "ابن المبارك عن الأوزاعي معضلا".
tahqiq

তাহকীক: