কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭১১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١١٠۔۔۔ جو چیز تہبند، دیوار کے سائے اور پانی کے گھونٹ سے بڑھ کر ہو تو رائد (از ضرورت) ہے قیامت کے روز بندے سے اس کا حساب لیا جائے گا۔ (البزار عن ابن عباس (رض))
7110- ما فوق الإزار وظل الحائط وجرة الماء فضل يحاسب به العبد يوم القيامة. "البزار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١١١۔ تھوڑی چیز جو کافی ہو اس سے بہتر ہے جو (ہو تو) زائد ہو (لیکن) غفلت میں ڈال دے۔ (ابو یعلی عن الضیاء عن ابی سعید
7111- ما قل وكفى خير مما كثر وألهى. "ع والضياء عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١١٢۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھوڑے رزق پر راضی ہوگیا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہوجائیں گے۔ (بیہقی عن علی)
7112- من رضي من الله باليسير من الرزق رضي الله منه بالقليل من العمل. "هب عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١١٣۔۔۔ ایک سال کی خوراک دین کے لیے بہترین معاون ہے۔ (فردوس عن معاویہ بن حیدہ مربرقم، ٦٣٣٥)
7113- نعم العون على الدين قوت سنة. "فر عن معاوية ابن حيدة". مر برقم [6335] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١١٤۔۔۔ اے اللہ ! کے بندو ! زندگی تو صرف آخرت کی زندگی ہے۔ (مسند احمد، بیہقی، ترمذی، ابو داؤد، نسائی، عن انس)
7114- اللهم لا عيش إلا عيش الآخرة. "حم ق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١١٥۔۔۔ قیامت کے روز فقیر و مالدار چاہے گا کہ اسے صرف اتنی دنیا ملتی جس سے اس کی روزی حاصل ہوجاتی۔ (مسند احمد، ابن ماجہ عن انس)
7115- ما من أحد يوم القيامة غني أو فقير إلا ود أن ما كان أوتي من الدنيا قوتا. "حم هـ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ روزی کم ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہیں ہے
٧١١٦۔۔ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اولاد کا رزق گزر بسر کا بنا دے۔ (مسلم، ترمذی ، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
7116- اللهم اجعل رزق آل محمد في الدنيا قوتا. "م ت هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١١٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو بھلائی دینا چاہتے ہیں تو اسے اپنی تقسیم پر راضی کردیتے ہیں اور اس میں اسے برکت دیتے ہیں۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
7117- إذا أراد الله بعبد خيرا أرضاه بما قسم، وبارك له فيه. "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١١٨۔۔۔ جب تم میں سے کوئی اپنے سے اعلیٰ شخص کو دیکھے جو مال اور جسم میں افضل ہے تو اسے چاہیے کہ اسے دیکھ لے جو مال اور بدن میں اس سے کم درجہ کا ہے۔ (ھناد، بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
7118- إذا نظر أحدكم إلى من فضل عليه في المال والجسم فلينظر إلى من هو دونه في المال والجسم. هناد هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١١٩۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مال اور پیدائش میں اپنے سے برتر کو دیکھے تو اس چاہے کہ اپنے سے کم تر کو دیکھ لے جس پر اسے فضیلت حاصل ہے۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
7119- إذا نظر أحدكم إلى من فضل عليه في المال والخلق فلينظر إلى من هو أسفل منه ممن فضل هو عليه. "حم خ م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٢٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو بھلائی پہنچانا چاہتے ہیں تو اس کے دل میں غنا اور تقویٰ (لاپرواہی) پیدا فرما دیتے ہیں اور جب کسی بندے کو برائی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تو فقر و فاقہ کو اس کا نصب العین بنا دیتے ہیں۔ (الحکیم والدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
7120- إذا أراد الله بعبد خيرا جعل غناه في نفسه، وتقاه في قلبه، وإذا أراد الله بعبد شرا جعل فقره بين عينيه. "الحكيم والديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٢١۔۔۔ اللہ تعالیٰ بندے کو رزق میں (تنگی کرکے) آزماتا ہے تاکہ دیکھیں وہ کیا کرتا ہے ؟ پھر اگر وہ راضی ہوجائے تو اسے اس (مال) میں برکت دی جاتی ہے اور اگر راضی نہ ہو تو برکت نہیں دی جاتی۔ (الدیلمی عن عبداللہ بن الشخیر)
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو پہلے سے علم ہوتا ہے صرف اس بندے پر اس کی حماقت کا اظہار کرنا ہوتا ہے کہ یہ اس کے اپنے عمل کا نتیجہ ہے اللہ تعالیٰ کسی پر تاگے برابر بھی ظلم نہیں کرتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو پہلے سے علم ہوتا ہے صرف اس بندے پر اس کی حماقت کا اظہار کرنا ہوتا ہے کہ یہ اس کے اپنے عمل کا نتیجہ ہے اللہ تعالیٰ کسی پر تاگے برابر بھی ظلم نہیں کرتا ہے۔
7121- إن الله ليبتلي العبد بالرزق لينظر كيف يعمل؟ فإن رضي بورك له فيه، وإن لم يرض لم يبارك له فيه. "الديلمي عن عبد الله بن الشخير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٢۔۔۔ بستر تو ایک خاوند کے لیے ہونا چاہے اور ایک بیوی کے لیے اور ایک مہمان کے لیے (اور ضرورت سے زائد) بستر شیطان کے لیے ہوگا۔ (الھیثم بن کلیب سعید بن منصور عن ثوبان)
7122- إنما هو فراش للزوج، وفراش للمرأة، وفراش للضيف وفراش للشيطان. "الهيثم بن كليب ص عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٣۔۔۔ تم میں سے کسی کے لیے اتنا کافی ہے جس پر اس کا دل قناعت کرسکے، انجام کار اسے چار گز ایک بالشت جگہ میں جانا ہے پھر معاملہ اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ (ابن لال فی مکارم الاخلاق عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ یعنی قبر میں جانا ہے اور پھر آخرت میں جمع ہونا ہے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی قبر میں جانا ہے اور پھر آخرت میں جمع ہونا ہے۔
7123- إنما يكفي أحدكم ما قنعت به نفسه، وإنما يصير إلى أربعة أذرع في شبر، وإنما يرجع الأمر إلى آخره. "ابن لال في مكارم الأخلاق عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٤۔۔۔ اے ابو عبیدہ اگر اللہ تعالیٰ تمہاری عمر میں اضافہ کرے تو تمہارے لیے تین خادم کافی ہیں، ایک خادم جو تمہاری خدمت کرے، دوسرا جو تمہارے ساتھ سفر کرے، اور تیسرا جو تمہارے گھر والوں کے کام کرے، اور ان کے پاس آئے، اور تین جانور کافی ہیں ایک جانور تمہارے پاؤں کے لیے، ایک جانور تمہارے بوجھ کے لئے، اور ایک جانور تمہارے غلام کے لیے ، تم میں سے مجھے زیادہ محبوب اور میرے قریب وہ شخص ہوگا جو مجھے اسی حالت پر ملے جس حالت میں وہ مجھ سے جدا ہوا۔ (مسند احمد، ابن عساکر عن ابی عبیدہ بن الجراح، وقال : ابن عساکر، منقطع)
7124- إن ينسأ الله في أجلك يا أبا عبيدة فحسبك من الخدم ثلاثة: خادم يخدمك، وخادم يسافر معك، وخادم يخدم أهلك، ويرد عليهم، وحسبك من الدواب ثلاثة: دابة لرجلك، ودابة لثقلك ودابة لغلامك، إن أحبكم إلي وأقربكم مني من لقيني على مثل الحال التي فارقني عليها. "حم ابن عساكر عن أبي عبيدة بن الجراح" وقال: ابن عساكر: منقطع.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٥۔۔۔ تمہارے لیے (تین) جانور کافر ہیں، ایک تمہاری باربرداری کے لیے، ایک تمہاری سواری کے لیے اور ایک تمہارے غلام کے لیے۔ (الدیلمی عن ابی عبیدۃ)
7125- حسبك من الدواب: دابة لثقلك، ودابة لرجلك، ودابة لغلامك. "الديلمي عن أبي عبيدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٦۔۔ بہترین مومن قناعت کرنے والا ہے اور (جسکا حال) برا ہے جو لالچ کرنے والا ہے۔ الدیلمی عن ابوہریرہ (رض)
7126- خير المؤمنين القانع، وشرهم الطامع. "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٧۔۔۔ (تین بستر کافی ہیں) ایک بستر مرد کا ایک اس کی بیوی کا ایک (فالتو) مہمان کے لیے (اس سے زائد) بستر شیطان کا ہے۔ (مسند احمد، ابو داؤد، نسائی، مسلم، ابو عوانہ ابن حبان عن جابر، مربرقم، ٦١٢٤)
7127- فراش للرجل، وفراش لامرأته، وفراش للضيف، والرابع للشيطان. "حم م د ن وأبو عوانة حب عن جابر". مر برقم [6124] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : بندوں کے اپنے لیے کم کھانے کا لحاف جو بنایا ہے اس سے بڑھ کر میرے نزدیک انتہائی درجہ کو پہنچنے والا نہیں۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ یعنی کم کھانے کی قدر و منزلت میرے پاس ہے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی کم کھانے کی قدر و منزلت میرے پاس ہے۔
7128- قال الله عز وجل: لم يلتحف العباد بلحاف أبلغ عندي من قلة الطعم. "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٢٩۔۔۔ بنی اسرائیل میں ایک بکری کا بچہ تھا، جسے اس کی ماں دودھ پلاتی تھی اس کا دودھ ختم ہوگیا تو اس نے (دوسری) بکریوں کا دودھ پینا شروع کردیا پھر بھی وہ سیراب نہ ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی بھیجی، کہ اس کی مثال ایسے ہے جیسے قوم ایک جو تمہارے بعد آئے گی، ان میں سے ایک آدمی اتنا دیا جائے گا جو پوری قوم اور قبیلہ کے لیے کافی ہوگا ، پھر بھی وہ (لینے
سے) سیراب نہ ہوگا۔ (ابن شاہین وابن عساکر عن ابن عمر)
سے) سیراب نہ ہوگا۔ (ابن شاہین وابن عساکر عن ابن عمر)
7129- كان في بني إسرائيل جدي ترضعه أمه فترويه، فأفلت فأرتضع الغنم، ثم لم يشبع، فأوحى الله إليهم أن مثل هذا كمثل قوم يأتون من بعدكم، يعطى الرجل منهم ما يكفي الأمة والقبيلة، ثم لا يشبع. "ابن شاهين وابن عساكر عن ابن عمر" وقال ابن شاهين: حديث غريب تفرد به شعيب بن صفوان عن عطاء بن السائب لا أعلم حدث به غيره.
তাহকীক: