কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭১৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٠۔۔۔ بنی اسرائیل میں ایک بکروٹا تھا جو اپنی ماں کا دودھ پیتا تھا جب دودھ ختم ہوگیا تو تمام بکریوں کا دودھ پینے لگا پھر بھی وہ سیر نہ ہوا، اس کی اطلاع ان کے نبی کو ہوئی تو انھوں نے فرمایا : اس کی مثال اس قوم جیسی ہے جو تمہارے بعد آئے گی ان میں ایک شخص کو اتنا دیا جائے گا جو ایک قوم اور قبیلہ کے لیے کافی ہوگا پھر بھی وہ سیراب نہ ہوگا۔ (طبرانی عن ابن عمر)
7130- كان في بني إسرائيل جدي في غنم كثيرة ترضعه أمه فانفلت فرضع الغنم كلها، ثم لم يشبع، فبلغ ذلك نبيهم، فقال: إن هذا مثل قوم يأتون من بعدكم، يعطى الرجل منهم ما يكفي القبيلة أو الأمة، ثم لا يشبع. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣١۔۔۔ انسان کی ہر زائد چیز جو روٹی کے ٹکڑے ، اور ستر ڈھانپنے کے کپڑے اور (سر) چھپانے کے گھر سے فالتو ہوگی اس کا قیامت کے روز بندے سے حساب ہوگا۔ (ابو نعیم فی المعرفۃ عن عثمان)
7131- كل شيء يفضل عن ابن آدم من جلف الخبز وثوب يواري به سوأته، وبيت يكنه، وما سوى ذلك فهو حساب يحاسب به العبد يوم القيامة. "أبو نعيم في المعرفة عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٢۔۔۔ ہر وہ چیز جو اس اناج ، ٹھنڈے پانی اور سایہ دار گھر سے زائد ہو، اس میں انسان کا کوئی حق نہیں۔ (طبرانی عن عثمان)
7132- كل شيء سوى جلف هذا الطعام والماء العذب وبيت يظله فضل ليس لابن آدم فيه حق. "طب عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٣۔۔۔ ہر وہ چیز جو روٹی، پانی کے گھونٹ اور دیوار و درخت کے سایہ سے زائد ہو اس کا قیامت کے روز بندہ سے حساب لیا جائے گا۔ (الدیلمی عن ابن عباس (رض))
7133- ما فوق الخبز وجرة الماء، وظل الحائط وظل الشجرة فضل يحاسب به ابن آدم يوم القيامة. "الديلمي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٤۔۔۔ قیامت کے روز ہر شخص اس بات کی تمنا کرے گا کہ وہ دنیا میں گزر بسر کی خوراک کھاتا۔ (الخطیب عن ابن مسعود)
7134- ما من أحد إلا وهو يتمنى يوم القيامة أنه كان يأكل في الدنيا قوتا. "الخطيب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٥۔۔۔ میری امت کے برے لوگ وہ ہیں جو جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے میری امت (میں اعمال کے لحاظ) سے گھٹیا لوگ وہ ہیں جو کھاتے ہیں تو سیر نہیں ہوتے اور جب (مال) جمع کرتے ہیں تو (ان کا دل نہیں بھرتا) مالدار نہیں ہوتے۔ (تمام فی جزء من حدیثہ عن علی)

تشریح :۔۔۔ یعنی ان کی مثال قیف جیسی ہے جس کا منہ کھلا ہوتا ہے اور نیچے سوراخ ہوتا ہے ان لوگوں کا بھی یہی حال ہے۔
7135- شرار أمتي الذين يساقون إلى النار، الأقماع من أمتي، الذين إذا أكلوا لم يشبعوا، وإذا جمعوا لم يستغنوا. "تمام في جزء من حديثه عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٦۔۔۔ تم میں سے زیادہ مددگار وہ شخص ہے جب اسے اتنا حلال مل جائے جس سے وہ اپنی بھوک روک سکے۔ طبرانی عن سمرۃ
7136- أنصر أحدكم ما يسد الجوع إذا أصاب حلالا. "طب عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٧۔۔۔ انسان نے پیٹ سے بڑھ کر کسی برے برتن کو نہیں بھرا، اے انسان ! تیرے لیے وہ چند لقمے جن سے تو اپنی کمر سیدھی کرے، کافی ہیں، اور اگر (اس سے زائد) ضروری ہوں تو ایک تہائی کھانا، ایک تہائی پانی اور ایک تہائی سانس کے لیے ہے۔ (بیہقی ، ابن حبان عن المقدام بن معدی کرب)
7137- ما ملأ ابن آدم وعاء شرا من بطن، حسبك يا ابن آدم لقيمات يقمن صلبك، فإن كان لا بد فثلث طعام وثلث شراب وثلث نفس. "هب حب عن المقدام بن معدي كرب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٨۔۔۔ جس کے بدن میں عافیت ہو، اس کے دل میں اطمینان ہو اور اس کے پاس اس روز کی خوراک ہو، تو گویا اس کے لیے دنیا جمع ہوگئی، اے ابن جعشم تمہارے لیے اتنی دنیا کافی ہے جس سے تم اپنی بھوک روک سکو، اپنا ستر ڈھانپ سکو پھر اگر (تمہیں ایسا) گھر (مل جائے) جو تمہیں پوشیدہ رکھے تو یہ بھی ٹھیک ہے، اور اگر کوئی سواری ہو جس پر تم سوار ہو تو یہ اچھی بات ہے، روٹی کا ٹکڑا اور گھڑے کا پانی (تو) ضرورت کی چیزیں ہیں بہتر ہیں اس کے علاوہ جو چیز ہوگی اس کا تم سے حساب لیا جائے گا۔ (طبرانی عن ابی الدرداء (رض))
7138- من أصبح معافى في بدنه، آمنا في سربه، عنده قوت يومه، فكأنما حيزت له الدنيا، يا ابن جعشم يكفيك منها ما سد جوعتك، ووارى عورتك، فإن كان بيت يواريك فذاك، وإن كانت

دابة تركبها فبخ، جلف الخبز وماء الجر، وما فوق ذلك فحساب عليك. "طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٣٩۔۔۔ جو اپنے (تھوڑے) رزق پر ناراض ہوا، اور شکوہ کرنے لگا، صبر سے کام نہ لیا، اللہ تعالیٰ کی طرف اس کا کوئی عمل نہ جائے گا، اور اللہ تعالیٰ کو ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ اس سے ناراض ہوگا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابی سعید وابن مسعود معا)
7139- من تسخط رزقه، وبث شكواه، ولم يصبر، لم يصعد له إلى الله عمل، ولقي الله تعالى وهو عليه غضبان. "حل عن أبي سعيد وابن مسعود معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٠۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھوڑے رزق پر راضی ہوگیا تو اللہ تعالیٰ اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہوجائیں گے۔ (بیہقی ، والدیلمی عن علی ، زار الدیلمی ) اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے کشادگی کا انتظار کرنا عبادت ہے۔
7140- من رضي من الله باليسير من الرزق رضي منه بالقليل من العمل. "هب والديلمي عن علي" زاد الديلمي: وانتظار الفرج من الله عبادة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤١۔۔۔ جو اپنے رزق پر قانع رہا جنت میں داخل ہوگا۔ (ابن شاہین والدیلمی عن ابن مسعود)
7141- من قنع بما رزق دخل الجنة. "ابن شاهين والديلمي عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٢۔۔۔ جس کا مال تھوڑا ہو، عیال و اولاد زیادہ ہوں، اس کی نماز اچھی ہو اور اس نے مسلمانوں کی غیبت نہ کی ہو تو وہ قیامت میں یوں آئے گا کہ میرے ساتھ اس طرح ہوگا (جیسے یہ دو انگلیاں ملی ہوئی ہیں) ۔ (ابو یعلی والخطیب وابن عساکر عن ابی سعید)
7142- من قل ماله، وكثر عياله، وحسنت صلاته، ولم يغتب المسلمين جاء يوم القيامة وهو معي كهاتين. "ع والخطيب وابن عساكر عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٣۔۔ تم میں کسی کیلئے دنیا (کی چیزوں) میں سے ایک خادم اور سواری کافی ہے۔ (عفان بن مسلم الصفار فی جزہ عن بریدۃ)
7143- يكفي أحدكم من الدنيا خادم ومركب. "عفان بن مسلم الصفار في جزئه عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٤۔۔۔ دنیا کی اتنی چیز جس سے تم اپنے بھوک مٹا سکو، اپنا ستر ڈھانپ سکو، اور اگر کوئی ایسا سائبان ہو جس کا سایہ حاصل کرسکو تو یہ بھی صحیح ہے اور اگر تمہاری سواری ہو جس پر تم سوار ہو تو یہ بھی اچھی چیز ہے۔ (ابن النجار عن ثوبان)
7144- يكفيك من الدنيا ما سد جوعتك، ووارى عورتك فإن كان لك شيء يظلك فذاك، وإن كانت لك دابة تركبها فبخ. "ابن النجار عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٥۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ، جو گھر (سرکشی کی) خوشی سے بھرا وہ آنسوؤں سے بھر جائے گا، اور خوشی کے بعد غم ہے۔ (ابن المبارک عن یحییٰ بن ابی کثیر، مرسلاً )
7145- والذي نفس محمد بيده ما امتلأت دار حبرة إلا امتلأت عبرة وما كانت فرحة إلا تبعتها ترحة. "ابن المبارك عن يحيى بن أبي كثير مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٦۔۔۔ اے ابو الحسن علی : ان میں سے تمہیں کیا زیادہ پسند ہے پانچ سو بکریاں اور ان کے چرواہے ؟ یا پانچ کلمے جو میں تمہیں سکھا دوں جن سے تم دعا کرو ؟ تم کہا کرو : اے اللہ ! میرے گناہ بخش دے، میری کمائی کو پاک بنا دے، اور میرے اخلاق کو وسعت عطا فرما، اور جو آپ نے میرے لیے فیصلہ فرمایا مجھے اس پر قناعت کی توفیق دے، اور میرا دل کسی ایسی چیز کی طرف مائل نہ ہو جسے آپ نے مجھ سے پھیر دیا ہے۔ (الرافعی عن سھل بن سعد عن علی)
7146- يا أبا الحسن: أيما أحب إليك خمسمائة شاة ورعاؤها؟ أو خمس كلمات أعلمكهن تدعو بهن؟ تقول: اللهم اغفر لي ذنبي، وطيب لي كسبي، ووسع لي في خلقي، وقنعني بما قضيت لي، ولا تذهب نفسي إلى شيء صرفته عني. "الرافعي عن سهل بن سعد عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٧۔۔۔ اے ابو ہاشم ! شاید ایسا ہو کہ تم ایسے اموال پاؤ جو قوموں میں تقسیم ہوں گے، مال کے جمع کرنے کے مقابلہ میں تمہارے لیے خادم اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں سواری کافی ہے۔ (مسند احمد وھناد، ابن حبان، طبرانی وابن عساکر عن ابی ہاشم شیبۃ بن عتبۃ القرشی)
7147- يا أبا هاشم: إنها لعلك أن تدرك أموالا تقسم بين أقوام وإنما يكفيك من جمع المال خادم ومركب في سبيل الله. "حم وهناد حب طب وابن عساكر عن أبي هاشم شيبة بن عتبة القرشي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گھر کا سامان مختصر ہونا چاہیے
٧١٤٨۔۔۔ اے انسان ! دنیا میں سے گزر بسر کی روزی پر راضی ہوجا، کیونکہ اتنی روزی جس سے موت واقع نہ ہو وہ بہت زیادہ ہے۔ (العسکری وابو نعیم عن سمرۃ)
7148- يا ابن آدم ارض من الدنيا بالقوت، فإن القوت لمن يموت كثير. "العسكري وأبو نعيم عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غفلت پیدا کرنے والا قابل مذمت ہے
٧١٤٩۔۔۔ لوگو ! اپنے رب کی طرف آؤ، جو مال تھوڑا ہو اور قابل کفایت ہو وہ اس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور غافل کر دے۔ (ابن النجار عن ابی امامۃ)
7149- يا أيها الناس هلموا إلى ربكم، فما قل وكفى خير مما كثر وألهى.

ابن النجار عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক: