কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭১৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مدارات و رواداری
٧١٧٠۔۔۔ عقل کی بنیاد لوگوں سے مدارات رکھنا ہے، دنیا میں نیکی کرنے والے ہی آخرت میں نیکی کرنے والے ہوں گے۔ (بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
7170- رأس العقل المداراة، وأهل المعروف في الدنيا هم أهل المعروف في الآخرة. "هب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مدارات و رواداری
٧١٧١۔۔۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد ، عقل کی بنیاد لوگوں کی آؤ بھگت کرنا ہے دنیا میں نیکی کرنے والے ہی آخرت میں (بھی) نیکی کرنے والے ہوں گے، اور دنیا میں برائی والے آخرت میں بھی برائی والے ہوں گے۔ (ابن الدنیا فی قضاء الجوائج عن ابن المسیب، مرسلاً )
7171- رأس العقل بعد الإيمان بالله مداراة الناس، وأهل المعروف في الدنيا هم أهل المعروف في الآخرة، وأهل المنكر في الدنيا هم أهل المنكر في الآخرة. ابن أبي الدنيا في قضاء الحوائج عن ابن المسيب مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مدارات و رواداری
٧١٧٢۔۔۔ لوگوں کے لیے تواضع کرنا صدقہ (کرنے کا ثواب رکھتا) ہے۔ (ابن حبان، طبرانی فی الکبیر ، بیہقی عن جابر)
7172- مداراة الناس صدقة. "حب طب هب" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٧٣۔۔۔ جو شخص مدارات کرتے مرگیا (تو) وہ شہید (کے برابر ثواب پاکر) مرا۔ (الدیلمی عن جابر)
7173- من عاش مداريا مات شهيدا. الديلمي عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٧٤۔۔۔ اپنے اموال کے ذریعہ اپنی عزتیں بچاؤ، اور ہر ایک اپنی زبان کے ذریعہ اپنی آبرو بچائے۔ (ابن عدی فی الکامل، قال منکر وابن عساکر عن عائشہ (رض))
7174- قوا بأموالكم عن أعراضكم، وليصانع أحدكم بلسانه عن عرضه. "عد" وقال منكر وابن عساكر عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٧٥۔۔۔ مومن جس (چیز) سے اپنی عزت بچائے وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔ (ابو داؤد الطیالسی)
7175- ما وقى به المؤمن عرضه فهو له صدقة. "ط" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مروت
٧١٧٦۔۔۔ بھائیوں سے نفع وصول کرنا مروت کا حصہ نہیں۔ (ابن عساکر عن ابن عمر)
تشریح :۔۔۔ یعنی جتنے کی چیز ہے وہ تو وصول کرنا خلاف مروت نہیں لیکن بہت زیادہ نفع وصول کرنا خلاف مروت ہے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی جتنے کی چیز ہے وہ تو وصول کرنا خلاف مروت نہیں لیکن بہت زیادہ نفع وصول کرنا خلاف مروت ہے۔
7176- ليس من المروءة الربح على الإخوان. ابن عساكر عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مروت
٧١٧٧۔۔۔ مروت کا یہ حصہ ہے کہ جب (مسلمان) بھائی سے اس کا بھائی بات کرے تو وہ خاموش رہے اور چلتے چلتے جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو ساتھ چلنے کے آداب میں سے یہ ہے کہ (مسلمان) بھائی اپنے بھائی کے لیے ٹھہر جائے۔ (خطیب عن انس)
7177- من المروءة أن ينصت الأخ لأخيه إذا حدثه، ومن حسن المماشاة أن يقف الأخ لأخيه إذا انقطع شسع نعله. "خط" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٧٨۔۔۔ مروت مال کی اصلاح (کا نام) ہے۔ (الدیلمی عن ابان عن انس)
7178- المروءة إصلاح المال. الديلمي عن إبان عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ المشورۃ
٧١٧٩۔۔۔ جس نے کسی کام کا ارادہ کیا اور کسی مسلمان سے مشورہ لیا تو اللہ تعالیٰ اسے سب سے بہتر کام کی رہنمائی فرمائیں گے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عباس (رض))
تشریح :۔۔۔ لیکن جس کے مشورہ پر آپ نے عمل نہیں کیا وہ کبھی آپ کو مشورہ نہیں دے گا۔ (فطرتی باتیں)
تشریح :۔۔۔ لیکن جس کے مشورہ پر آپ نے عمل نہیں کیا وہ کبھی آپ کو مشورہ نہیں دے گا۔ (فطرتی باتیں)
7179- من أراد أمرا فشاور فيه امرءا مسلما وفقه الله لأرشد أموره. "طس" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ المشورۃ
٧١٨٠۔۔۔ عقلمند آدمی سے مشورہ طلب کیا کرو، راہنمائی پاؤ گے ، اور اس کی نافرمانی نہ کرو ورنہ پشیمانی اٹھاؤ گے۔ (خطیب فی رواۃ مالک عن ابوہریرہ (رض))
7180- استرشدوا العاقل ترشدوا، ولا تعصوه فتندموا. خط في رواة مالك عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ المشورۃ
٧١٨١۔۔۔ جس سے مشورہ لیا جائے وہ امانتدار ہے۔ (حاکم ، ابن ماجہ عن ابوہریرہ ، ترمذی عن ام سلمۃ، ابن ماجہ عن ابن مسعود)
تشریح :۔ یعنی جس نے مشورہ لیا اس کی بات دوسروں کو ہرگز نہ بتائے ورنہ آئندہ وہ شخص کبھی اس کی بات پر اعتماد نہیں کرے گا
تشریح :۔ یعنی جس نے مشورہ لیا اس کی بات دوسروں کو ہرگز نہ بتائے ورنہ آئندہ وہ شخص کبھی اس کی بات پر اعتماد نہیں کرے گا
7181- المستشار مؤتمن. "ك هـ" عن أبي هريرة "ت" عن أم سلمة "هـ" عن ابن مسعود
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ المشورۃ
٧١٨٢۔۔۔ جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امانت دار ہے چاہے مشورہ دے چاہے نہ دے۔ (طبرانی فی الکبیر عن سمرۃ)
7182- المستشار مؤتمن، إن شاء أشار، وإن شاء لم يشر. "طب عن" سمرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ المشورۃ
٧١٨٣۔۔۔ جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امانت دار ہے اسے چاہیے کہ وہ ایسا مشورہ دے جسے وہ اپنے لیے پسند کرتا ہو۔ (طبرانی فی الاوسط، عن علی)
تشریح :۔۔۔ انسان اگر دوسروں کا احساس دل میں پیدا کرلے تو دوسروں کا دکھ درد اپنا دکھ درد لگتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ انسان اگر دوسروں کا احساس دل میں پیدا کرلے تو دوسروں کا دکھ درد اپنا دکھ درد لگتا ہے۔
7183- المستشار مؤتمن، فإذا استشير فليشر بما هو صانع لنفسه. "طس" عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ المشورۃ
٧١٨٤۔۔۔ جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے مشورہ طلب کرے تو اسے چاہے کہ وہ اسے مشورہ دے۔ (ابن ماجہ عن جابر)
تشریح :۔۔۔ بہت سے امور ایسے ہیں جن میں انسان اگر اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھے تو بھی ان پر حامی بھر لینا بہتر ہے جیسے مشورہ، امامت ، اور کسی جگہ وعظ و نصیحت کی بات۔
تشریح :۔۔۔ بہت سے امور ایسے ہیں جن میں انسان اگر اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھے تو بھی ان پر حامی بھر لینا بہتر ہے جیسے مشورہ، امامت ، اور کسی جگہ وعظ و نصیحت کی بات۔
7184- إذا استشار أحدكم أخاه فليشر عليه. "هـ" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ المشورۃ
٧١٨٥۔۔۔ آدمی کی رائے اس وقت تک درست رہتی ہے جب تک وہ اپنے مشیر (جو مشورہ لے رہا ہوتا ہے اس) کے بارے میں خیر خواہی (کی نیت) رکھتا ہو، اور جب اپنے مشیر کو دھوکا دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی رائے کی درستگی سلب کرلیتے ہیں۔ (ابن عساکر عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ یعنی دل میں یہ خیال رکھتا ہو کہ میں اسے اچھا مشورہ دوں گا اور جب شروع سے ہی یہ نیت ہو کہ اسے ایسا بھٹکاؤں گا کہ یاد رکھے گا، تو اس وقت اللہ تعالیٰ اس کی صحت رائے بھی سلب کرلیتے ہیں۔
تشریح :۔۔۔ یعنی دل میں یہ خیال رکھتا ہو کہ میں اسے اچھا مشورہ دوں گا اور جب شروع سے ہی یہ نیت ہو کہ اسے ایسا بھٹکاؤں گا کہ یاد رکھے گا، تو اس وقت اللہ تعالیٰ اس کی صحت رائے بھی سلب کرلیتے ہیں۔
7185- إن الرجل لا يزال في صحة رأيه ما نصح لمستشيره، فإذا غش مستشيره سلبه الله تعالى صحة رأيه. ابن عساكر عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٨٦۔۔۔ عقلمندوں سے مشورہ لیا کرو سیدھی راہ پاؤ گے، ان کی نافرمانی نہ کرو (ورنہ) ندامت اٹھاؤ گے۔ (خطیب فی المتفق والمفترق عن ابوہریرہ (رض) ، وفیہ عبد العزیز بن ابی رجاء عن مالک)
7186- استشيروا ذوي العقول ترشدوا، ولا تعصوهم فتندموا. "خط" في المتفق والمفترق عن أبي هريرة، وفيه عبد العزيز بن أبي رجاء عن مالك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٨٧۔۔۔ مشورہ طلب کرنے والا کان ہے اور جس سے مشورہ طلب کیا جاتا ہے وہ امانت دار ہے۔ (العسکری فی الامثال عن عائشہ (رض))
7187- إن المستشير معان، والمستشار مؤتمن. العسكري في الأمثال عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٨٨۔۔۔ احتیاط یہ ہے کہ تم صاحب رائے سے مشورہ لو، اور پھر اس کی بات مانو۔ (ابو داؤد فی مراسیلہ، بیہقی عن خالد بن معدان، مرسلاً )
7188- الحزم أن تشاور ذا رأي، ثم تطيعه. "د" في مراسيله "ق" عن خالد بن معدان مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧١٨٩۔۔۔ احتیاط یہ ہے کہ تم کسی عقلمند سے مشورہ لو اور پھر اس کی بات مانو۔ (ابو داؤد فی مراسیلہ بیہقی عن عبداللہ بن عبد الرحمن بن ابی حسین، مرسلا)
7189- الحزم أن تشاور ذا لب، ثم تطيعه. "د" في مراسيله "ق" عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي حسين مرسلا.
তাহকীক: