কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭২৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اچھی نیت پر اجر ملتا ہے
٧٢٧٠۔۔۔ مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے، اللہ تعالیٰ (بسا اوقات) بندے کو نیت پر (اتنا) اجر دیتے ہیں کہ عمل پر نہیں دیتے، یہ اس واسطے کہ نیت میں ریا نہیں ہوتی، اور عمل میں ریا کے مل جانے کا (خدشہ) ہے۔ (الدیلمی عن ابی موسیٰ)
تشریح :۔۔۔ الحمدللہ ! راقم نے چند سطر پہلے یہی الفاظ لکھے تھے جس کی تائید مذکورہ حدیث سے ہوگئی۔ فللہ الحمد من قبل ومن بعد
تشریح :۔۔۔ الحمدللہ ! راقم نے چند سطر پہلے یہی الفاظ لکھے تھے جس کی تائید مذکورہ حدیث سے ہوگئی۔ فللہ الحمد من قبل ومن بعد
7270- نية المؤمن خير من عمله، وإن الله عز وجل ليعطي العبد على نيته ما لا يعطيه على عمله، وذلك أن النية لا رياء فيها، والعمل يخالطه الرياء. الديلمي عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اچھی نیت پر اجر ملتا ہے
٧٢٧١۔۔۔ مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے، اور فاجر کی نیت اس کے عمل سے زیادہ بری ہے۔ (العسکری فی الامثال عن نواس بن سمعان)
7271- نية المؤمن خير من عمله، ونية الفاجر شر من عمله. العسكري في الأمثال عن نواس بن سمعان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اچھی نیت پر اجر ملتا ہے
٧٢٧٢۔۔۔ لوگو ! اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، اور ہر آدمی کو اس کی نیت کے مطابق اجر ملے گا ، تو جس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف ہوئی، تو اس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف ہوگی، اور جس کی ہجرت دنیا کی طرف ہو کہ اسے حاصل کرے یا کسی عورت کی طرف ہو کہ وہ اس سے شادی کرے تو اس کی ہجرت اسی کی طرف شمار ہوگی جس کی طرف اس نے ہجرت کی ہوگی۔ (مالک فی روایۃ محمد بن الحسن، والشافعی فی مختصر الربیع والحمیدی ، والبویطی، ابوداؤد طیالسی والعدنی، مسند احمد، مسلم، ابو داؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، ابن الجارود وابن خزیمہ والطحاوی، ابن حبان دار قطنی عن عمر)
7272- يا أيها الناس إنما الأعمال بالنيات، وإنما لكل امرئ ما نوى، فمن كانت هجرته إلى الله ورسوله، فهجرته إلى الله ورسوله، ومن كانت هجرته إلى دنيا يصيبها أو امرأة يتزوجها فهجرته إلى ما هاجر إليه. مالك في رواية محمد بن الحسن، والشافعي في مختصر الربيع والحميدي.والبويطي "ط" والعدني "حم م د ت ن هـ" وابن الجارود وابن خزيمة والطحاوي "حب قط" عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اچھی نیت پر اجر ملتا ہے
٧٢٧٣۔۔۔ اس امت کی مثال چار آدمیوں جیسی ہے، ایک شخص کو اللہ تعالیٰ نے مال اور علم عطا کیا اور وہ مال میں اپنے علم کے مطابق عمل کرتا ہے، اسے ضرورت کی جگہ خرچ کرتا ہے ، اور ایک شخص وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے علم تو دیا مگر مال نہیں دیا، اور وہ کہتا ہے : اگر میرے پاس اس کی طرح (مال) ہوتا تو میں بھی اس میں وہ عمل کرتا جیسا وہ کرتا ہے، تو وہ دونوں اجر میں برابر ہیں۔ اور ایک شخص وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مال تو دیا ہے لیکن علم نہیں دیا، اور ایک کو نہ علم دیا اور نہ مال اور وہ کہتا ہے اگر میرے پاس اس مال جیسا مال ہوتا تو میں بھی وہی طریقہ اختیار کرتا جو اس نے کہا ہے تو یہ دونوں وبال و سزا میں برابر ہیں۔ (مسند احمد، ھناد، ابن ماجہ، طبرانی، بیہقی عن ابی کبشۃ الانباری)
یہاں رجل آتاہ اللہ مالا ولم یوتہ علما کے الفاظ تو درست ہیں اس سے آگے کی عبادت متروک ہے جسے ہم نے سنن ابن ماجہ کے پاکستانی نسخہ سے درست کرلیا ہے، کیونکہ اگر اسی عبارت کو لیا جائے تو ایک تو معنی میں تکرار ہے دوسرا چار کے بجائے تین افراد بنتے ہیں۔ (ابن ماجہ طبع نور محمد کتب خانہ کراچی ٣١٢)
یہاں رجل آتاہ اللہ مالا ولم یوتہ علما کے الفاظ تو درست ہیں اس سے آگے کی عبادت متروک ہے جسے ہم نے سنن ابن ماجہ کے پاکستانی نسخہ سے درست کرلیا ہے، کیونکہ اگر اسی عبارت کو لیا جائے تو ایک تو معنی میں تکرار ہے دوسرا چار کے بجائے تین افراد بنتے ہیں۔ (ابن ماجہ طبع نور محمد کتب خانہ کراچی ٣١٢)
7273- مثل هذه الأمة كمثل أربعة نفر: رجل آتاه الله مالا وعلما، فهو يعمل بعلمه في ماله، ينفقه في حقه، ورجل آتاه الله علما ولم يؤته مالا، وهو يقول: لو كان لي مثل هذا عملت فيه مثل الذي يعمل فهما في الأجر سواء، ورجل آتاه الله مالا ولم يؤته علما ولا مالا وهو يقول: لو كان لي مثل هذا عملت فيه مثل الذي يعمل، فهما في الوزر سواء. "حم" وهناد "هـ طب هق" عن أبي كبشة الأنماري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٧٤۔۔۔ اپنے اور حرام کے درمیان حلال کو پردہ بنا لو، جس نے ایسا کرلیا اس نے اپنے دین اور عزت کو بچالیا، اور جس نے اس کی طرف منہ مارا تو وہ ایسا ہے جیسا کوئی (جانور) چراگاہ کی طرف منہ مارے، وہ عنقریب اس میں پڑجائے گا، ہر بادشاہ کی ایک (مخصوص) چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی زمین میں چراگاہ حرام چیزیں ہیں۔ (ابن حبان، طبرانی ، عن النعمان بن بشیر)
7274- اجعلوا بينكم وبين الحرام سترا من الحلال، من فعل ذلك استبرأ لعرضه ودينه، ومن أرتع فيه كان كالمرتع إلى جنب الحمى، يوشك أن يقع فيه، وإن لكل ملك حمى، وإن حمى الله في الأرض محارمه.
"حب طب" عن النعمان بن بشير.
"حب طب" عن النعمان بن بشير.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٧٥۔۔۔ ایمان کی انتہاء پرہیزگاری ہے جو تھوڑے پر صبر کرکے راضی رہا وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس کا جنت کا ارادہ ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بارے کسی علامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرے گا۔ (دار قطنی فی الافراد عن ابن مسعود)
7275- انتهى الإيمان إلى الورع، من قنع بما رزقه الله دخل الجنة ومن أراد الجنة لا شك فلا يخاف في الله لومة لائم. "قط" في الأفراد عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٧٦۔۔۔ شبہات کو اختیار کرنے والا، شراب کو نبیذ سمجھ کر حلال گردانے گا، اور حرام (مال) کو ہدیہ اور ناحق (مال) کو زکوۃ سمجھے گا۔ (فردوس عن علی (رض))
تشریح :۔۔۔ یعنی شراب کی بوتل پر نعوذ باللہ آب زم زم کا لیبل لگا لیا جائے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی شراب کی بوتل پر نعوذ باللہ آب زم زم کا لیبل لگا لیا جائے۔
7276- الآخذ بالشبهات يستحل الخمر بالنبيذ، والسحت بالهدية والبخس1 بالزكاة. "فر" عن علي رضي الله عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٧٧۔۔۔ جس نے ایک درہم (حرام) کو حلال جانا تو اس نے (حرام) کو حلال جانا۔ (بیہقی عن ابی لبیبۃ)
تشریح :۔۔۔ اور حرام کو حلام جاننا کفر ہے۔
تشریح :۔۔۔ اور حرام کو حلام جاننا کفر ہے۔
7277- من استحل بدرهم فقد استحل. "هق" عن أبي لبيبة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٧٨۔۔۔ نیکی وہ ہے جس کی وجہ سے دل کو سکون حاصل ہو ، اور دل میں اطمینان پیدا ہوا، اور گناہ وہ ہے جس سے نفس کو سکون نہ ملے اور دل بھی اس پر مطمئن نہ ہو، اگرچہ تجھے خبردار کرنے والے خبردار کردیں۔ (مسند احمد عن ابی ثعلبہ)
7278- البر ما سكنت إليه النفس، واطمأن إليه القلب، والإثم ما لم تسكن إليه النفس، ولم يطمئن إليه القلب، وإن أفتاك المفتون."حم" عن أبي ثعلبة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٧٩۔۔۔ کل (بروز قیامت) دنیا میں زہد وتقویٰ والے اللہ تعالیٰ کے (فرشتوں کے) ہم مجلس ہوں گے۔ ابن لال عن سلمان
7279- جلساء الله غدا أهل الورع والزهد في الدنيا. ابن لال عن سلمان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٨٠۔۔۔ ورع وتقویٰ تمہارے دین (کا) بہترین (حصہ) ہے۔ (ابو الشیخ فی الثواب عن سعد)
7280- خير دينكم الورع. أبو الشيخ في الثواب عن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٨١۔۔۔ دین کی بنیاد پرہیزگاری ہے۔ (ابن عدی عن انس)
7281- رأس الدين الورع. "عد" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٨٢۔۔۔ پرہیزگار کی دو رکعتیں شبہات میں پڑنے والے کی ہزار رکعتوں سے افضل ہیں۔ (فردوس عن انس)
7282- ركعتان من رجل ورع أفضل من ألف ركعة من مخلط. "فر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف واؤ ۔۔۔ ورع و پرہیزگاری
٧٢٨٣۔۔۔ پرہیزگار کے پیچھے (پڑھی جانے و الی) نماز قبول ہوتی ہے ، اور پرہیزگار شخص کو ہدیہ دینا قبولیت (کی علامت) ہے اور پرہیزگار شخص کے پاس (تھوڑی دیر) بیٹھنا عبادت (میں شمار ہوتا) ہے اور اس کے ساتھ کسی (دینی) بات پر مذاکرہ گفتگو صدقہ کا ثواب رکھتی ہے۔ (فردوس عن البراء)
7283- الصلاة خلف رجل ورع مقبولة، والهدية إلى رجل ورع مقبولة، والجلوس مع رجل ورع من العبادة، والمذاكرة معه صدقة. "فر" عن البراء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٨٤۔۔۔ ہر چیز کی ایک بنیاد ہوتی ہے، اور ایمان کی بنیاد پرہیزگاری ہے، ہر چیز کی ایک شاخ ہوتی ہے اور ایمان کی شاخ صبر ہے، اور ہر چیز کا ایک بلند حصہ ہوتا ہے، اور اس امت کا بلند حصہ میرا چچا عباس (رض) ہے اور ہر امت کا ایک نواسہ ہوتا ہے اور اس امت کے نواسے حسن اور حسین (رض) ہیں ہر (اڑنے والی) چیز کے پر ہوتے ہیں اور اس امت کے پر علی بن ابی
طالب ہیں۔ (خطیب وابن عساکر عن ابی عباس)
طالب ہیں۔ (خطیب وابن عساکر عن ابی عباس)
7284- لكل شيء أس، وأس الإيمان الورع، ولكل شيء فرع وفرع الإيمان الصبر، ولكل شيء سنام وسنام هذه الأمة عمي العباس ولكل أمة سبط وسبط هذه الأمة الحسن والحسين، ولكل شيء جناح، وجناح هذه الأمة علي بن أبي طالب. "خط" وابن عساكر عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٨٥۔۔۔ جب تمہارے دل میں کوئی چیز کھٹکے تو اسے چھوڑ دو ۔ (مسند احمد، ابن حبان حاکم عن ابی امامۃ)
7285- إذا حاك في نفسك شيء فدعه. "حم حب ك" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٨٦۔۔۔ جس بات کو تمہارا دل اوپرا جانے اسے چھوڑ دو ۔ (ابن عساکر عن عبد الرحمن بن معاویہ بن خدیج)
7286- ما أنكر قلبك فدعه. ابن عساكر عن عبد الرحمن بن معاوية بن خديج.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٨٧۔۔۔ بندہ جس چیز کو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے چھوڑ دے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے بدلہ دنیا اور آخرت میں اچھی اور بہتر چیز دے دیتے ہیں۔ (ابن عساکر عن ابن عمر)
7287- ما ترك عبد لله أمرا لا يتركه إلا لله إلا عوضه الله منه ما هو خير له منه في دينه ودنياه. ابن عساكر عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٨٨۔۔۔ جو تمہارے دل میں کھٹکے اسے چھوڑ دو ۔ (طبرانی عن ابی امامۃ)
7288- ما حاك في صدرك فدعه. "طب" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٨٩۔۔۔ پرہیزگاری وہ ہے جو شبہ کے وقت رک جائے۔ (طبرانی عن واثلہ)
7289- الورع الذي يقف عند الشبهة. "طب" عن واثلة.
তাহকীক: