কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭২৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٠۔۔۔ پرہیزگاری کے برابر کوئی چیز نہیں۔ (ترمذی عن جابر)
7290- لا يعدل بالرعة. "ت" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩١۔۔۔ حلال اور حرام (دونوں) واضح ہیں، اور ان دونوں کے درمیان کئی مشتبہ کام ہیں، جنہیں اکثر لوگ نہیں جانتے ، تو جس نے اپنے آپ کو شبہات سے بچایا اس نے اپنی عزت اور دین کو بچا لیا، اور جو شبہات میں پڑا تو وہ حرام میں پڑگیا، جیسے کوئی چرواہا جو چراگاہ کے قریب (بکریاں) چرا رہا ہو، تو قریب ہی وہ انھیں اس چراگاہ میں ڈال دے گا، خبردار زمین میں اللہ تعالیٰ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں، آگاہ رہو ! جس میں ایک ٹکڑا ہے جب وہ صحیح ہوجائے تو سارا بدن صحیح ہوجاتا ہے، اور جب وہ خراب ہوجائے تو سارا بدن خراب ہوجاتا ہے خبردار وہ دل ہے۔ (بیہقی، ترمذی، ابن ماجہ، ابوداؤد، نسائی، عن المنعمان بن بشیر)
7291- الحلال بين والحرام بين، وبينهما أمور مشتبهات، لا يعلمها كثير من الناس، فمن اتقى الشبهات استبرأ لعرضه ودينه، ومن وقع في الشبهات وقع في الحرام، كراع يرعى حول الحمى، يوشك أن يواقعه، ألا وإن لكل ملك حمى، وإن حمى الله تعالى في أرضه محارمه، ألا وإن في الجسد مضغة إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب. "ق " عن النعمان بن بشير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٢۔۔۔ حلال وہ چیزیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حلال فرمایا ہے اور حرام وہ چیزیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا ہے اور جن چیزوں سے خاموشی اختیار کی ہے تو وہ چیزیں ہیں جو معاف ہیں۔ ترمذی، ابن ماجہ، حاکم عن سلیمان)
7292- الحلال بين، والحرام بين، فدع ما يريبك إلى ما لا يريبك. "طص" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٣۔۔۔ حلال وہ چیزیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حلال فرمایا ہے اور حرام وہ چیزیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا ہے، اور جن چیزوں سے خاموشی اختیار کی ہے تو وہ چیزیں ہیں جو معاف ہیں۔ ترمذی، ابن ماجہ، حاکم عن سلیمان)
7293- الحلال ما أحل الله في كتابه، والحرام ما حرم الله في كتابه وما سكت عنه فهو مما عفا عنه. "ت هـ ك" عن سلمان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٤۔۔۔ جو چیز شک میں ڈال دے اسے چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرو، کیونکہ سچ میں نجات ہے۔ (ابن قانع عن الحسن)
7294- دع ما يريبك إلى ما لا يريبك فإن الصدق ينجي. ابن قانع عن الحسن.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٥۔۔۔ جو چیز شک والی ہوا سے چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرو۔ (مسند احمد عن انس، نسائی عن الحسن بن علی (رض) عنھما، طبرانی عن وابصۃ بن معید، خطیب عن ابن عمر (رض))
7295- دع ما يريبك إلى ما لا يريبك. "حم" عن أنس "ن" عن الحسن بن علي رضي الله عنهما، "طب" عن وابصة بن معبد "خط" عن ابن عمر رضي الله عنهما.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٦۔۔۔ جو چیز تجھے شک میں ڈال دے اسے چھوڑ دو اور جو شک میں نہ ڈالے اسے اختیار کرو اس واسطے کہ سچائی میں اطمینان ہے اور جھوٹ فریب ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن حبان عن الحسن)
7296- دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، فإن الصدق طمأنينة، وإن الكذب ريبة. "حم ت حب" عن الحسن.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٧۔۔۔ جو چیز تجھے شک میں ڈالے اسے چھوڑ دے اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کر، لہٰذا تو ہرگز اس چیز کو گم نہ پائے گا جسے تو نے (صرف) اللہ تعالیٰ کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء، خطیب عن ابن عمر)
7297- دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، فإنك لن تجد فقد شيء تركته لله. "حل خط" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تقویٰ و پرہیزگاری ایمان کی جڑ ہے
٧٢٩٨۔۔۔ ہر وہ چیز جو تشویش میں ڈالے حرام (کے قریب) ہے جبکہ دین میں کوئی بھی تشویشناک امر نہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن تمیم الداری) ۔ یعنی تمام احکام واضح ہیں کسی طرح کا کوئی اشکال اور تردد نہیں، کسی کو اگر کوئی شک ہے تو اس کی اپنی کم سمجھی کی وجہ سے ہے اسے چاہیے کہ علماء فقہاء سے پوچھے، انسان ہر بات کو خود سمجھنے کی کوشش کرنے لگ جائے تو مشاہدہ ہے کہ وہ نقصان اٹھاتا ہے۔
7298- كل مشكل حرام، وليس في الدين إشكال. "طب" عن تميم الداري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٢٩٩۔۔۔ تقویٰ اعمال کا بادشاہ ہے، جس میں تقویٰ نہیں جو اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روک دے جب وہ تنہا ہو تو اللہ تعالیٰ کو اس کے سارے اعمال کی پروا نہیں، اور یہ (تقویٰ ) اللہ تعالیٰ سے تنہائی اور لوگوں کے سامنے ڈرنے، فقر و مالداری میں میانہ روی کرنے، رضا مندی اور ناراضگی میں انصاف سے کام لینے کا نام ہے خبردار ! مومن اپنے نفس پر حکم چلاتا ہے وہ لوگوں کے لیے وہی پسند کرتا ہے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ (الحکیم عن انس (رض))
7299- الورع سيد العمل، من لم يكن له ورع يرده عن معصية الله تعالى إذا خلا بها لم يعبأ الله بسائر عمله، فذلك مخافة الله في السر والعلانية، والاقتصاد في الفقر والغنى، والعدل عند الرضا والسخط ألا وإن المؤمن حاكم على نفسه يرضى للناس ما يرضى لنفسه. الحكيم عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٠٠۔۔۔ دنیا کی مضبوطی تقویٰ (میں) ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
7300- ملاك الدين الورع. الديلمي عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٠١۔۔۔ جب تمہارے سامنے کئی چیزیں ہوں اور بہتیری باتیں ہوں، تو (درست) راہ یہی ہے کہ ہر شک والی چیز کو چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرلو۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
7301- إذا اختلفت عليك الأشياء وكثرت الأحاديث فإن الهدى أن تدع ما يريبك إلى ما لا يريبك. الديلمي عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٢۔۔۔ تمہارے دل میں جب کوئی بات کھٹکے تو اسے چھوڑ دو ۔ (مسند احمد، ابن حبان حاکم، سعید بن منصور عن ابی امامۃ)
7302- إذا حاك في صدرك شيء فدعه. "حم حب ك ص" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٣۔۔۔ جب تمہارے دل میں کوئی چیز کھٹکے تو اسے چھوڑ دو ۔ (بیہقی عن ابی امامۃ)
7303- إذا حك في صدرك شيء فدعه. "هب" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٤۔۔۔ نیکی (کا کام) وہ ہے جس سے دل میں سکون ہو اور دل بھی اس سے مطمئن ہو، اور شک یہ ہے کہ دل میں بےقراری ہو اطمینان نہ ہو، لہٰذا جو چیز شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرو اگرچہ بتانے والے تجھے بتادیں۔ (ابن عساکر عن واثلہ)
7304- إن البر ما استقر في الصدر، واطمأن إليه القلب، والشك ما لم يستقر في الصدر، ولم يطمئن إليه القلب، فدع ما يريبك إلى ما لا يريبك، وإن أفتاك المفتون. "كر" عن واثلة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٥۔۔۔ اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتادوں جو تم پوچھنے آئے ہو ؟ اور چاہو تو پوچھ لو، تم یقین اور شک کے متعلق پوچھنا چاہتے ہو، یقین (کی بات) وہ ہے جو سینے میں ٹھہر جائے، اور دل اس سے مطمئن ہو، اگرچہ تجھے بتانے والے بتادیں، جو شک والی چیز ہو اسے چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرو، کیونکہ بھلائی اطمینان (کا دوسرا نام ) ہے، اور شک دھوکا ہے اور جب تمہیں شک ہو تو شک والی چیز کو چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرو، عصبیت یہ ہے کہ تم اپنی قوم کی ظلم میں مدد کرو، پرہیزگار وہ ہے جو شبہات میں (پڑنے سے پہلے) ٹھہر جائے، اور دنیا کی لالچ رکھنے والا وہ ہے جو اسے بغیر حلال کے طلب کرے، گناہ وہ ہے تو تمہارے دل میں کھٹکے۔ (طبرانی عن واثلۃ)
7305- إن شئت أنبأتك بما جئت تسأل عنه؟ وإن شئت فسل؟ جئت تسأل عن اليقين والشك فإن اليقين ما استقر في الصدر، واطمأن إليه القلب، وإن أفتاك المفتون، دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، فإن الخير طمأنينة والشك ريبة، وإذا شككت فدع ما يريبك إلى مالا يريبك العصبية أن تعين قومك على الظلم، والورع الذي يقف عند الشبهات والحريص على الدنيا الذي يطلبها على غير حل، والإثم ما حاك في الصدر. "طب" عن واثلة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٦۔۔۔ تیرا نفس خود تجھے بتائے گا، اپنے سینہ پر ہاتھ رکھو، کیونکہ وہ حلال میں سکون محسوس کرتا ہے اور حرام میں ڈانواں ڈول رہتا ہے، جو چیز تجھے شک میں ڈالے اسے چھوڑ دے اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرو، اگرچہ تجھے بتانے والے بتائیں ، مومن چھوٹی (ممنوع) چیزوں کو بڑی (ممنوع) باتوں میں پڑنے کے خوف سے چھوڑ دیتا ہے۔ (الحکیم عن عثمان بن عطاء عن ابیہ، مرسلاً )
7306- تفتيك نفسك، ضع يدك على صدرك، فإنه يسكن للحلال، ويضطرب من الحرام، دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، وإن أفتاك المفتون، إن المؤمن يذر الصغير مخافة أن يقع في الكبير. الحكيم عن عثمان بن عطاء عن أبيه مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٧۔۔۔ پرہیزگاری کے پایہ کی کوئی چیز نہیں۔ (ترمذی، حسن غریب عن جابر) فرماتے ہیں : کہ ایک شخص کی عبادت واجتہار کا ذکر کیا گیا ، اور دوسرے کی پرہیزگاری کا ذکر کیا گیا، آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔ مربرقم ، ٧٢٩٠)
7307- لا يعدل بالرعة. "ت" حسن غريب عن جابر، قال ذكر رجل عند النبي صلى الله عليه وسلم بعبادة واجتهاد، وذكر آخر برعة قال: فذكره. مر برقم [7290] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٨۔۔۔ جو چیز شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کرو، اس واسطے کہ بھلائی (میں) اطمینان ہے اور برائی (میں) دھوکا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر، حاکم، بیہقی عن الحسن بن علی)
7308- دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، فإن الخير طمأنينة، والشر ريبة. "طب ك هب" عن الحسن بن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣٠٩۔۔۔ تجھے تیرا نفس بتائے (تو وہ بات معتبر سمجھ) شک والی چیز چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اسے اختیار کر، اگرچہ تجھے بتانے والے بتائیں، اپنے سینہ پر ہاتھ رکھ، کیونکہ حلال (سے) دل پرسکون ہوتا ہے، اور حرام سے قرار نہیں پاتا، اور پرہیزگار مسلمان چھوٹی چیزوں کو بڑی چیزوں میں پڑنے کے خوف سے چھوڑ دیتا ہے۔ (طبرانی عن واثلہ)
7309- لتفتك نفسك، دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، وإن أفتاك المفتون، فضع يدك على فؤادك، فإن القلب يسكن للحلال، ولا يسكن للحرام، وإن الورع المسلم يدع الصغير مخافة أن يقع في الكبير. "طب" عن واثلة.
tahqiq

তাহকীক: