কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৩১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١٠۔۔۔ جسے تیرا دل انجان سمجھے اسے چھوڑ دے۔ (ابن عساکر عن عبد الرحمن بن معاویہ بن خدیج)
7310- ما أنكر قلبك فدعه. ابن عساكر عبد الرحمن بن معاوية بن خديج.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١١۔۔۔ اے وابصہ ! تم نیکی اور برائی کے متعلق پوچھنا چاہتے ہو ؟ نیکی کی وجہ سے سینہ کشادہ ہوجائے ، اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے، اگرچہ لوگ تجھے اس کے متعلق آگاہ کردیں۔ (ابن حبان عن وابصۃ الاسدی)
7311- يا وابصة جئت تسألني عن البر والإثم. البر ما انشرح له صدرك، والإثم ما حاك في نفسك، وإن أفتاك عنه الناس. "حب" عن وابصة الأسدي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١٢۔۔۔ اے وابصہ ! اپنے دل سے پوچھو، اپنے دل اے استفسار کرو، نیکی وہ ہے جس پر دل و نفس مطمئن ہوجائیں، اور گناہ وہ ہے جو دل میں کھٹکے اور سینہ میں تردد پیدا ہو، اگرچہ لوگ تجھے بتادیں۔ (مسند احمد، طبرانی ، بیہقی فی الدلائل عنہ)
7312- يا وابصة استفت قلبك، استفت نفسك، البر ما اطمأن إليه القلب واطمأنت إليه النفس، والإثم ما حاك في النفس وتردد في الصدر، وإن أفتاك الناس وأفتوك. "حم طب ق" في الدلائل عنه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١٣۔۔ حلال اور حرام (دونوں) واضح ہیں، اور (ان دونوں کے) درمیان میں بہت سے مشتبہ کام ہیں، میں تمہیں ایک مثال دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے ایک (ممنوع) چراگاہ بنائی اور اللہ تعالیٰ کی وہ چراگاہ حرام کردہ چیزیں ہیں، اور جو چراگاہ کے قریب چرائے تو وہ قریب ہے کہ وہ دھوکا میں پڑجائے ، اور جو دھوکا میں پڑا قریب ہے کہ وہ جسارت کرلے (طبرانی عن النعمان بن بشیر
7313- إن الحلال بين وإن الحرام بين، وإن بين ذلك أمورا متشابهات، وسأضرب لكم في ذلك مثلا، إن الله تعالى حمى حمى، وإن حمى الله ما حرم، وإنه من يرع حول الحمى يوشك أن يخالط الريبة، وإن من يخالط الريبة يوشك أن يجسر. "طب" عن النعمان بن بشير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١٤۔۔۔ لوگو ! حلال اور حرام واضح ہیں، ان کے درمیان میں بہت سے مشتبہ کام ہیں، جس نے انھیں چھوڑ دیا ، تو اس نے اپنا دین اور عزت بچالی، اور جس نے ان کی طرف جلد بازی کی، تو وہ ان میں پڑ سکتا ہے، ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے ، اور زمین میں اللہ تعالیٰ کی چراگاہ اس کی نافرمانیاں ہیں۔ (دارقطنی فی الافراد وابن عساکر عن بشیر بن النعمان بن بشیر عن ابیہ قال دار قطنی لا اعلم لبشیر بن النعمان حدث مسند وغیرہ)
7314- يا أيها الناس: الحلال بين، والحرام بين، وبين ذلك أمور متشابهات، فمن تركهن سلم دينه وعرضه، ومن أوضع1 فيهن يوشك أن يقع فيه، ولكل ملك حمى، وإن حمى الله في أرضه معاصيه. "قط" في الأفراد وابن عساكر عن بشير بن النعمان بن بشير عن أبيه، قال: "قط" لا أعلم لبشير بن النعمان حديثا مسندا غيره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١٥۔۔۔ حلال اور حرام واضح ہیں اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں، جو ان سے بچا تو وہ اپنے دین اور عزت کو زیادہ بچانے والا ہے، اور جو ان میں پڑا تو قریب ہی وہ کبیرہ گناہوں میں پڑجائے گا، جیسے کوئی چراگاہ کے پاس چر رہا ہو، تو وہ وہ اس میں پڑجائے گا، ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی چراگاہ اس کی حدود ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر ، بخاری فی الادب عن عمار)
7315- الحلال بين، والحرام بين، وبينهما مشتبهات، فمن توقاهن كان أتقى لدينه وعرضه، ومن واقعهن يوشك أن يواقع الكبائر، كالمرتع إلى جانب الحمى يوشك أن يواقعه، وإن لكل ملك حمى، وحمى الله تعالى حدوده. "طب خد" عن عمار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١٦۔۔۔ حلال اور حرام واضح ہیں، اور ان دونوں کے درمیان کئی امور مشتبہ ہیں، جس نے انھیں چھوڑ دیا، تو وہ اپنے دین اور عزت کی زیادہ حفاظت کرنے والا ہے ، اور جو ان کے قریب ہوا جیسے کوئی چرنے والا جانور جو کسی (ممنوع) چراگاہ کے پاس چر رہا ہو، تو عنقریب وہ اس میں پڑجائے گا۔ (ابن شاہین والخطیب وابن عساکر عن الزبیر بن سعید الھاشمی عن محمد بن السکندر عن جابر، قال ابن شاہین ھذا حدیث غریب لااعلم حدث بہ الا سعد بن زکریا عن الزبیر بن سعید والمشھور حدیث الشعبی عن النعمان بن بشیر)
7316- الحلال بين، والحرام بين، وبين ذلك أمور مشتبهات فمن تركها كان أوقى لدينه وعرضه، ومن قاربها كان كالمرتع إلى جانب الحمى يوشك أن يقع فيه. ابن شاهين والخطيب وابن عساكر عن الزبير بن سعيد الهاشمي عن محمد بن المنكدر عن جابر، قال ابن شاهين: هذا حديث غريب لا أعلم حدث به الأسعد بن زكريا عن الزبير بن سعيد، والمشهور حديث الشعبي عن النعمان بن بشير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کام کے گناہ ہونے کے بارے میں شک ہوجائے
٧٣١٧۔۔۔ حلال اور حرام واضح ہیں ان کے درمیان کئی مشتبہ چیزیں ہیں، جس نے ان میں منہ ڈالا تو دو گناہ میں پڑنے کے لائق ہے، اور جو اس سے بچا وہ اپنے دین (کے احساس) پر بڑا مہربان ہے۔
7317- الحلال بين، والحرام بين، وبين ذلك مشتبهات، فمن رتع فيهن قمن أن يأثم، ومن اجتنبهن فهو أرفق بدينه، كالمرتع إلى جانب حمى، ومن أرتع إلى جانب حمى يوشك أن يقع فيه، ولكل ملك حمى، وحمى الله في الأرض الحرام. "طب" وابن عساكر عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرام اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرو
٧٣١٨۔۔۔ حلال اور حرام واضح ہیں، اور شبہات ان کے درمیان ہیں، جس نے گناہ کی مشتبہ چیز چھوڑ دی تو وہ بظاہر (گناہ) کو زیادہ (جلد) چھوڑ دے گا، اور جس نے شک (کی بات یا کام) پر (کرنے میں) جرات کی تو عنقریب وہ حرام میں پڑجائے گا ، ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے اور زمین میں اللہ تعالیٰ کی چراگاہ اس کی نافرمانیاں ہیں۔ (بیہقی عن النعمان بن بشیر)
7318- حلال بين وحرام بين، وشبهات بين ذلك، فمن ترك ما اشتبه عليه من الإثم كان لما استبان له أترك، ومن اجترأ على ما شك فيه أوشك أن يواقع الحرام، وإن لكل ملك حمى، وحمى الله في الأرض معاصيه. "هب" عن النعمان بن بشير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرام اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرو
٧٣١٩۔۔۔ لوگو ! ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے اور زمین میں اللہ تعالیٰ کی چراگاہ، اس کی حرام اور حلال کردہ چیزیں ہیں، اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں، اگر کوئی چرواہا، چراگاہ کے آس پاس (بکریاں) چرائے تو تھوڑی دیر بعد اس کی بکریاں چراگاہ کے درمیان میں چرنے لگیں گی، لہٰذا شبہات کو چھوڑ دو ۔ (طبرانی عن النعمان بن بشیر)
7319- يا أيها الناس إن لكل ملك حمى، وإن حمى الله في الأرض حلاله وحرامه، والمشتبهات بين ذلك، ولو أن راعيا رعى بجنبات حمى لم تلبث غنمه أن ترعى في وسطه، فدعوا الشبهات. "طب" عن النعمان بن بشير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرام اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرو
٧٣٢٠۔۔۔ گناہ دل کی بےچینی ہے، جو آنکھ بھی اٹھتی ہے اس میں شیطان کی طمع (کی ملاوٹ) ہوتی ہے۔ (سعید بن منصور، بیہقی عن عبداللہ ، اظنہ ابن مسعود)

تشریح :۔۔۔ اگر انسان اس کی عادت بنالے کہ صرف اپنی ضرورت کی چیزیں دیکھا کرے تو اس کے دل کی کیفیت ہی بدل جائے۔ (فطرتی و نفسیاتی باتیں)
7320- الإثم حواز القلب، وما من نظرة إلا وللشيطان فيها مطمع. "ص هب" عن عبد الله، أظنه ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرام اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرو
٧٣٢١۔۔۔ شبہات میں پڑنے والا شراب کو نبیذ سمجھ کر حلال جانتا ہے حرام (مال) کو ہدیہ اور ناحق (مال) کو زکوۃ سمجھے گا۔ (الدیلمی عن علی)
7321- الآخذ بالشبهات يستحل الخمر بالنبيذ، والسحت بالهدية والبخس بالزكاة. الديلمي عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرام اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرو
٧٣٢٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے موسیٰ قیامت کے میدان میں جو بندہ میرے حضور آئے گا تو جو کچھ اس کے پاس تھا اس کی میں تفتیش کروں گا ، ہاں جو پرہیزگاروں سے ہوا (وہ مستثنیٰ ہے) کیونکہ میں ان سے حیا کرتا ہوں، انھیں مقام و مرتبہ دوں گا، ان کا اکرام کروں گا، انھیں بغیر حساب جنت میں داخل کروں گا۔ (الحکیم عن ابن عباس)
7322- قال الله تعالى: يا موسى إنه لن يلقاني عبد في حاضر القيامة إلا فتشته عما في يديه، إلا من كان من الورعين، فإني أستحييهم وأجلهم وأكرمهم، وأدخلهم الجنة بغير حساب. الحكيم عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرام اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرو
٧٣٢٣۔۔۔ کھانے کے وقت اگر تم رک جاؤ تو بغیر کاشت کیے کھاؤ۔ (بخاری فی تاریخہ عن اسماعیل البجلی، مرسلاً )
7323- لئن انتهيتم عندما تأكلون لتأكلن غير زارعين. "خ" في تاريخه عن إسماعيل البجلي مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرام اور مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرو
٧٣٢٤۔۔ زرگر (سنار) کے کنوئیں سے پانی نہ پینا، اور عشر وصول کرنے والے کے سایہ میں ہرگز نہ بیٹھنا۔ ابن عساکر عن علی

تشریح :۔۔۔ کیونکہ دونوں کام ذرا سی بےاحتیاطی کی وجہ سے حرام تک پہنچ جاتے ہیں۔
7324- لا تشرب من بئر قسطار ولا تستظلن في ظل عشار. ابن عساكر عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ناپسندیدہ تقویٰ ۔۔۔ ازاکمال
٧٣٢٥۔۔۔ جس نے اپنا تقویٰ مکمل کرلیا تو خواب میں میرا دیدار اس پر حرام ہے۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
7325- من استكمل ورعه حرم رؤيتي في المنام. الديلمي عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ایفاء عہد۔۔۔ ازاکمال
٧٣٢٦۔۔۔ کیا میں تمہیں تمہارے بہتریں لوگ نہ بتاؤں ؟ (تمہارے بہترین لوگ) وہ ہیں جو وعدہ پورا کرنے والے اور خوش اخلاقی سے پیش آنے والے ہیں بیشک اللہ تعالیٰ پوشیدہ متقی کو پسند کرتے ہیں۔ (ابو یعلی، سعید بن منسور عن ابی سعید)
7326- ألا أخبركم بخياركم؟ خياركم الموفون المطيبون، إن الله عز وجل يحب الخفي التقي. "ع ص" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ایفاء عہد۔۔۔ ازاکمال
٧٣٢٧۔۔۔ وعدہ پورا کرنے والے خوش اخلاقی سے پیش آنے والے ہی قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے بہترین بندے ہوں گے (مسند احمد، بیہقی عن عائشہ (رض))
7327- أولئك خيار عباد الله يوم القيامة، الموفون المطيبون. "حم ق" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ایفاء عہد۔۔۔ ازاکمال
٧٣٢٨۔۔۔ میں ان لوگوں میں سب سے زیادہ شریف ہوں جو اپنے ذمہ کو پورا کرتے ہیں۔ (بیہقی عن ابن عمر)
7328- أنا أكرم من وفى بذمته. "ق" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ایفاء عہد۔۔۔ ازاکمال
٧٣٢٩۔۔۔ میں اس کا زیادہ حقدار ہوں جو اپنے ذمہ کو پورا کرتا ہے۔ (بیہقی عن عبد الرحمن بن البیلمانی، مرسلا مولی عمر نوفی فی ولایۃ الولید)
7329- أنا أحق من وفى بذمته. "ق" عن عبد الرحمن بن البيلماني مرسلا. مولى عمر توفي في ولاية الوليد. تهذيب التهذيب "9/149".
tahqiq

তাহকীক: