কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৩৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ایفاء عہد۔۔۔ ازاکمال
٧٣٣٠۔۔۔ ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کرو ہم اللہ تعالیٰ سے ان کے خلاف مدد مانگتے ہیں۔ (مسند احمد والبغوی طبرانی عن حذیفہ)

مشرکین نے انھیں اور ان کے والد ایمان کو پکڑ لیا اور ان سے یہ عہد لیا کہ بدر کے دن وہ نہیں لڑیں گے، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
7330- فوا لهم ونستعين الله عليهم. "حم" والبغوي "طب" عن حذيفة، أن المشركين أخذوه وأباه وأخذوا عليهم أن لا يقاتلوهم يوم بدر فقال النبي صلى الله عليه وسلم فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف یاء ۔۔۔ یقین
٧٣٣١۔۔۔ صبر آدھا ایمان اور یقین سارے کا سار ہی ایمان ہے۔ (حلیۃ الاولیاء ، بیہقی عن ابن مسعود)
7331- الصبر نصف الإيمان، واليقين الإيمان كله. "حل هب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف یاء ۔۔۔ یقین
٧٣٣٢۔۔۔ مجھے اپنی امت کے بارے یقین کی کمزوری کا ڈر ہے۔ (طبرانی فی الاوسط، بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
7332- ما أخاف على أمتي إلا ضعف اليقين. "طس هب" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف یاء ۔۔۔ یقین
٧٣٣٣۔۔۔ یہ یقین کی کمزوری ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں لوگوں کی رضا مندی تلاش کرو، اور اللہ تعالیٰ کے (عطا کردہ) رزق پر ان کی تعریف کرو، اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہیں نہیں دیا اس کی وجہ سے ان کی مذمت کرو، اللہ تعالیٰ کے رزق کو لالچی کی لالچ تمہاری طرف کھینچ کر نہیں لاسکتی اور نہ کسی نفرت کرنے والے کی نفرت و ناپسندیدگی اسے ہٹا سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت اور جلال سے راحت و کشادگی کو رضا اور یقین میں رکھا ہے، اور غم و پریشانی کو شک اور (تقدیر پر) ناراضگی میں رکھا ہے۔ (ھلیۃ الاولیاء بیہقی عن ابی سعید)
7333- إن من ضعف اليقين أن ترضي الناس بسخط الله تعالى، وأن تحمدهم على رزق الله، وأن تذمهم على ما لم يؤتك الله. إن رزق الله لا يجره إليك حرص حريص، ولا يرده كراهة كاره وإن الله بحكمته وجلاله جعل الروح والفرج في الرضا واليقين، وجعل الهم والحزن في الشك والسخط. "حل هب" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٣٤۔۔۔ تم جانتے ہو ! دنیا میں لوگوں کو یقین اور عافیت سے بڑھ کر کوئی بھلائی نہیں دی گئی سو یہ دونوں (نعمتیں) اللہ تعالیٰ سے مانگا کرو۔ (انس المبارک عن التحسن ، مرسلاً )
7334- ألا إن الناس لم يؤتوا في الدنيا شيئا خيرا من اليقين والعافية، فاسألوهما الله. ابن المبارك عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٣٥۔۔۔ بندے کو حسن یقین اور عافیت سے افضل کوئی چیز نہیں دی گئی، سو اللہ تعالیٰ سے حسن یقین اور عافیت کا سوال کیا کرو۔ (البراز عن سھل بن سعد بن ابی بکر، وقال لیس لسھل عن ابی بکر حدیث مرفوع غیرہ )
7335- ما أعطى عبد أفضل من حسن اليقين والعافية، فاسألوا الله حسن اليقين والعافية. البزار عن سهل بن سعد عن أبي بكر، وقال ليس لسهل عن أبي بكر حديث مرفوع غيره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٣٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے یقین اور عافیت کا سوال کیا کرو۔ (بیہقی حاکم عن ابی بکر)
7336- سلوا الله اليقين والعافية. "هب ك" عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٣٧۔۔۔ یقین کی تعلیم ایسے حاصل کرو جیسے تم قرآن سیکھتے ہو، یہاں تک کہ تمہیں اس کی معرفت حاصل ہوجائے کیونکہ میں اسے سیکھتا ہوں۔ (حلیۃ الاولیاء عن ثور بن یزید، مرسلاً )
7337- تعلموا اليقين كما تعلموا القرآن، حتى تعرفوه فإني أتعلمه. "حل" عن ثور بن يزيد مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٣٨۔۔۔ لوگو ! اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کیا کرو، اس واسطے کہ کسی کو عافیت کے بعد یقین جیسی (نعمت) نہیں ملی، اور کفر کے بعد شک سے بڑی کوئی (مصیبت) نہیں سچ کی عادت ڈالو، کیونکہ وہ نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور سچ اور نیکی دونوں جنت میں (لے جانے کا ذریعہ) ہیں اور جھوٹ سے بچنا کیونکہ جھوٹ برائی کی طرف راہ ہموار کرتا ہے ، اور جھوٹ اور برائی دونوں جہنم میں (لے جانے کا ذریعہ) ہیں۔ (ابن حبان عن ابی بکر)
7338- أيها الناس سلوا الله المعافاة، فإنه لم يعط أحد مثل اليقين بعد المعافاة، ولا أشد من الريبة بعد الكفر، وعليكم بالصدق، فإنه يهدي إلى البر وهما في الجنة، وإياكم والكذب، فإنه يهدي إلى الفجور، وهما في النار. "حب" عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٣٩۔۔۔ ایمان دل میں برقرار ہے اور یقین (کئی) خطرات (میں) ہے۔ (الدیلمی عن داؤد بن سعد الانصاری عن ابیہ)
7339- الإيمان ثابت في القلب، واليقين خطرات. الديلمي عن داود بن سعد الأنصاري عن أبيه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٤٠۔۔۔ ابن عمر ! تمہاری اس وقت کیا حالر ہوگی جب تم ادنیٰ قسم کے لوگوں میں عمر رسیدہ ہوگے، وہ ایک سال کا (غلہ و اناج بطور) خرچ چھپائے ہوں گے، اور یقین کمزور ہوگا۔ (بخاری فی روایۃ حماد بن شاکر عن ابن عمر)
7340- كيف بك يا ابن عمر إذا عمرت1 في حثالة من الناس؟ يخبأون رزق سنة ويضعف اليقين. "خ" في رواية حماد بن شاكر عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٤١۔۔۔ مجھے اپنی امت کے بارے یقین کی کمزوری کا خدچہ ہے۔ (ابن المبارک عن ابوہریرہ (رض))
7341- إنما أتخوف على أمتي ضعف اليقين. ابن المبارك عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٤٢۔۔۔ عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) پانی پر چلا کرتے تھے ، اگر ان کے یقین میں مزید اضافہ ہوتا (جبکہ نبوت کے بعد کا کوئی درجہ نہیں) تو وہ ہوا میں اڑتے۔ (الحکیم عن زافر بن سلیمان، معضلاً )

تشریح :۔۔۔ انسانوں میں سب سے بڑا درجہ انبیاء کا ہے، مراد یہ ہے کہ وہ مزید کوئی درجہ تو پا نہ سکتے تھے اس لیے یہیں تک ممکن تھا بقیہ انھیں حاصل نہیں تو اس پر ملامت بھی نہیں اگر وہ مرتبہ انھیں ملتا تو یقیناً یقین میں اضافہ ہوتا ہے لیکن وہ ان کے اختیار میں نہیں تھا۔
7342- إن عيسى ابن مريم كان يمشي على الماء، ولو زاد يقينا لمشى في الهواء. الحكيم عن زافر بن سليمان معضلا2.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٤٣۔۔۔ اگر میرے بھائی عیسیٰ (علیہ السلام) کا یقین اس طرح اچھا ہوتا جیسا کہ ہوتا ہے تو وہ ہوا میں چلتے اور پانی پر نماز پڑھتے۔ (الدیلمی عن معاذ)
7343- لو أن أخي عيسى كان أحسن يقينا مما كان لمشى في الهواء وصلى على الماء. الديلمي عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ برے اخلاق اور افعال

اس بارے میں تین فصول ہیں۔

فصل اول۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے ڈراؤ
٧٣٤٤۔۔۔ بد خلقی بےبرکتی ہے۔ (ابن شاھین فی الافراد عن ابن عمر)
7344 سوء الخلق شؤم.(ابن شاهين في الافراد عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ برے اخلاق اور افعال

اس بارے میں تین فصول ہیں۔

فصل اول۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے ڈراؤ
٧٣٤٥۔۔۔ بد اخلاقی بےبرکتی ہے اور تمہارے برے لوگ وہ ہیں جو زیادہ بد اخلاق ہیں۔ (خطیب عن عائشہ)
7345 سوء الخلق شؤم ، وشراركم أسوؤكم خلقا.(خط عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ برے اخلاق اور افعال

اس بارے میں تین فصول ہیں۔

فصل اول۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے ڈراؤ
٧٣٤٦۔۔۔ بدخلقی بےبرکتی ، عورتوں کی (ہر بات میں) فرمان برداری ندامت (کا باعث) ہے اچھی عادت برکت و بڑھوتری (کا باعث) ہے۔ (ابن مندہ عن ربیع الانصاری)
7346 سوء الخلق شؤم ، وطاعة النساء ندامة ، وحسن الملكة نماء.(ابن منده عن ربيع الانصاري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ برے اخلاق اور افعال

اس بارے میں تین فصول ہیں۔

فصل اول۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے ڈراؤ
٧٣٤٧۔۔۔ بد اخلاقی عمل کر خراب کرتی ہے، جیسے سرکہ شہد کو بگاڑ دیتا ہے۔ (الحارث والحاکم فی الکنی عن ابن عمر)
7347 سوء الخلق يفسد العمل ، كما يفسد الخل العسل.(الحارث والحاكم في الكنى عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ برے اخلاق اور افعال

اس بارے میں تین فصول ہیں۔

فصل اول۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے ڈراؤ
٧٣٤٨۔۔۔ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بیٹھنے کی برائی بخل، کھلی برائی اور بد اخلاقی ہے۔ (ابن المبارک عن سلیمان بن موسیٰ ، مرسلاً )
7348 سوء المجالسة شح وفحش وسوء خلق.(ابن المبارك عن سليمان بن موسى) مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ برے اخلاق اور افعال

اس بارے میں تین فصول ہیں۔

فصل اول۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے ڈراؤ
٧٣٤٩۔۔۔ جب تم کسی پہاڑ کے بارے میں سنو کہ وہ اپنی جگہ سے ٹل گیا تو اس کی تصدیق کرو، اور جب یہ سنو کہ فلاں شخص نے اپنی عادت چھوڑ دی ہے تو اس بات کی تصدیق نہ کرو، اس واسطے کہ وہ وہی کرے گا جو اس کی عادت ہے۔ (مسند احمد عن ابی الدرداء (رض))
7349 إذا سمعتم بجبل زال عن مكانه فصدقوا ، وإذا سمعتم برجل زال عن خلقه فلا تصدقوا ، فانه يصير إلى ما جبل عليه.(حم عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক: