কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১২৩৬১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لواحق الحج ” من الاکمال “
حج سے ملحق احکام کا بیان
حج سے ملحق احکام کا بیان
12361 اے قریش کی جماعت ! اللہ سے ڈرو اور جس چیز سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے حاجیوں کو اس چیز سے (فائدہ) اٹھانے سے منع نہ کرو پس اگر تم نے ایسا کیا (منع کیا) تو میں قیامت کے روز (ان کے حق میں) تم سے جھگڑا کروں گا۔ رواہ ابونعیم عن ابن عباس (رض) ۔
12361- يا معشر قريش اتقوا الله ولا تمنعوا من الحاج شيئا مما ينتفع به فإن فعلتم فأنا خصمكم يوم القيامة. "أبو نعيم عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لواحق الحج ” من الاکمال “
حج سے ملحق احکام کا بیان
حج سے ملحق احکام کا بیان
12362 لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا مالدار لوگ تفریح کے لیے حج کریں گے اور متوسط طبقے کے لوگ تجارت کی غرض سے حج کو جائیں گے اور قراء حضرات ریاکاری اور دکھلاوے کی غرض سے حج کو جائیں گے اور فقیر و محتاج بھیک مانگنے کی غرض سے حج کو جائیں گے۔ رواہ والدیلمی عن انس (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : کشف الخفاء 3267 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : کشف الخفاء 3267 ۔
12362- يأتي على الناس زمان يحج أغنياء الناس للنزاهة وأوساطهم للتجارة وقراؤهم للرياء والسمعة وفقراؤهم للمسئلة. "الخطيب والديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لواحق الحج ” من الاکمال “
حج سے ملحق احکام کا بیان
حج سے ملحق احکام کا بیان
12363 لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ مالدار لوگ سیر و تفریح کی غرض سے حج کریں گے ، اور متوسط طبقے کے لوگ تجارت کی غرض سے حج کو جائیں گے اور فقرا ومحتاجین بھیک مانگنے کے لیے حج کو جائیں گے اور قراء حضرات ریاکاری اور دکھلاوے کی غرض سے حج کریں گے۔
رواہ الدیلمی عن انس (رض) ۔
رواہ الدیلمی عن انس (رض) ۔
12363- يأتي على الناس زمان يحج أغنياء الناس للنزاهة وأوساطهم للتجارة وفقراؤهم للمسألة وقراؤهم للسمعة والرياء. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لواحق الحج ” من الاکمال “
حج سے ملحق احکام کا بیان
حج سے ملحق احکام کا بیان
12364 اے ام معتل ! تم اپنے اونٹ پر سوار ہو کر حج ادا کرلو، اس لیے کہ حج اللہ کے راستے میں سے ہے (یعنی حج بذات خود اللہ کا راستہ ہے) لہٰذا تم اگر سواری کی حالت میں مناسک حج ادا کرلوگی تو کوئی مضائقہ نہیں۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ام معقل (رض) ۔
12364- يا أم معقل، حجي على بعيرك، فإن الحج من سبيل الله. "طب عن أم معقل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دخول الکعبۃ ” من الاکمال “
کعبہ میں داخل ہونا
کعبہ میں داخل ہونا
12365 میں کعبہ میں داخل ہوا اور کاش کہ میں نہ داخل ہوتا، مجھے خوف ہے کہ میں نے اپنے بعد آنے والی امت کو مشقت میں مبتلا کردیا۔ الترمذی حسن صحیح، البیہقی عن عائشۃ (رض) ۔
12365- إني دخلت الكعبة ووددت أني لم أكن أفعل، إني أخاف أن أكون أتعبت أمتي من بعدي. "ت حسن صحيح ق عن عائشة"1
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دخول الکعبۃ ” من الاکمال “
کعبہ میں داخل ہونا
کعبہ میں داخل ہونا
12366 میں نے گھر میں ایک سینگ دیکھا ہے، پس تم اس کو (کہیں) چھپا کر رکھو، کیونکہ یہ مناسب نہیں ہے کہ گھر میں کوئی ایسی چیز ہو جو نمازی کو لہو میں مبتلا کرے۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری فی التاریخ وابن عساکر عن ام عثمان من سفیان۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری فی التاریخ وابن عساکر عن ام عثمان من سفیان۔
12366- إني رأيت في البيت قرنا فغيبه فإنه لا ينبغي أن يكون في البيت شيء يلهي المصلي. "حم خ في التاريخ وابن عساكر عن أم عثمان بنت سفيان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دخول الکعبۃ ” من الاکمال “
کعبہ میں داخل ہونا
کعبہ میں داخل ہونا
12367 میں جب گھر میں داخل ہوا تو میں نے مینڈھے کے سینگ دیکھے ، لیکن میں بھول گیا کہ تم کو اس سینگ کے چھپانے کا حکم دوں، اس لیے کہ یہ بات مناسب نہیں کہ گھر میں کوئی ایسی چیز ہو جو نمازی کو مشغول کرے (کہ اس کی وجہ سے اس کا دھیان نماز سے ہٹ جائے) ۔
رواہ البیہقی واحمد فی مسندہ و سعید بن منصور فی سننہ عن امراۃ من بنی سلیم عن عثمان بن طلحۃ (رض)
رواہ البیہقی واحمد فی مسندہ و سعید بن منصور فی سننہ عن امراۃ من بنی سلیم عن عثمان بن طلحۃ (رض)
12367- إني رأيت قرن الكبش حين دخلت البيت فنسيت أن آمرك بخمرها فإنه لا ينبغي أن يكون في البيت ما يشغل مصليا. "ق حم ص عن امرأة من بني سليم عن عثمان بن طلحة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیارۃ قبر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔من الاکمال
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
12368 جس شخص نے حج کیا اور پھر میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ شخص کی طرح ہے، جس نے میری زندگی میں میری زیارت کی۔
رواہ ابوالشیخ والطبرانی فی الکبیر وابن عدی فی الکامل والبیہقی فی السنن۔
کلام : اسنی المطالب 1387، ضعیف الجامع 5553 ۔
رواہ ابوالشیخ والطبرانی فی الکبیر وابن عدی فی الکامل والبیہقی فی السنن۔
کلام : اسنی المطالب 1387، ضعیف الجامع 5553 ۔
12368- من حج فزار قبري بعد وفاتي كان كمن زارني في حياتي. "أبو الشيخ طب عد هق عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৬৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیارۃ قبر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔من الاکمال
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
12369 جس شخص نے حج بیت اللہ کیا اور میری زیارت نہ کی تو اس نے مجھ سے بیوفائی کی۔
رواہ ابن حبان فی صحیحہ فی الضعفاء والدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عمرو (رض) ۔
کلام : اس حدیث کو علامہ ابن الجوزی نے موضاعات میں شمار کیا ہے، لیکن وہ درست نہیں ہے۔ مگر دوسری کتب میں اس کو ضعیف کہا گیا ہے، دیکھئے : النزیہ 172/2، التہانی 42 ۔
رواہ ابن حبان فی صحیحہ فی الضعفاء والدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عمرو (رض) ۔
کلام : اس حدیث کو علامہ ابن الجوزی نے موضاعات میں شمار کیا ہے، لیکن وہ درست نہیں ہے۔ مگر دوسری کتب میں اس کو ضعیف کہا گیا ہے، دیکھئے : النزیہ 172/2، التہانی 42 ۔
12369- من حج البيت ولم يزرني فقد جفاني. "حب في الضعفاء والديلمي عن ابن عمرو" وأورده ابن الجوزي في الموضوعات فلم يصب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیارۃ قبر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔من الاکمال
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
12371 جو حج کے ارادہ سے مکہ چلا پھر میری مسجد میں میری زیارت کا قصد کیا تو اس کے لیے دو مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابن عباس (رض) ۔
12370- من حج إلى مكة ثم قصدني في مسجدي كتبت له حجتان مبرورتان. "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیارۃ قبر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔من الاکمال
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
12371 جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی تو (قیامت کے روز) میں اس کے لیے سفارشی ہونگا یا گواہ ہونگا، اور جو شخص دو حرموں (مکہ ، مدینہ) میں سے کسی ایک میں انتقال کرجائے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کو ان لوگوں میں سے اٹھائیں گے جو امن میں ہوں گے۔
رواہ ابوداؤد البیہقی فی السنن عن عمر (رض) ۔
رواہ ابوداؤد البیہقی فی السنن عن عمر (رض) ۔
12371- من زار قبري كنت له شفيعا أو شهيدا، ومن مات في إحدى الحرمين بعثه الله من الآمنين يوم القيامة. "ط هق عن عمر"2
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیارۃ قبر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔من الاکمال
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
12372 جس شخص نے میری وفات کے بعدمیری زیارت کی تو اس نے گویا میری حیات میں میری زیارت کی، اور جو شخص دونوں حرموں (مکہ، مدینہ) میں سے کسی ایک حرم میں انتقال کرجائے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کو امن والوں میں اٹھائیں گے۔
رواہ ابن فاسع والبیہقی فی شعب الایمان عن حاطب ابن الحارث۔
کلام : روایت محل کلام ہے، الاتقان 1914 ۔
رواہ ابن فاسع والبیہقی فی شعب الایمان عن حاطب ابن الحارث۔
کلام : روایت محل کلام ہے، الاتقان 1914 ۔
12372- من زارني بعد موتي فكأنما زارني في حياتي، ومن مات بإحدى الحرمين بعث من الآمنين يوم القيامة. "ابن قانع هب عن حاطب بن الحارث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیارۃ قبر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔من الاکمال
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کا بیان
12373 جس شخص نے بارادہ میری زیارت کی ، تو قیامت کے روز وہ میرے پڑوس میں ہوگا اور جس شخص نے مدینہ منورہ میں رہائش اختیار کی اور مدینہ کے مصائب پر صبر کیا تو قیامت کے روز میں اس کے حق میں گواہ اور سفارشی ہوں گا، اور جو شخص دونوں حرموں میں سے کسی ایک حرم میں انتقال کرجائے تو قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کو امن والوں میں اٹھائیں گے۔
کلام : یہی روایت بیہقی (رح) نے السنن الکبری میں بھی روایت کی ہے اور فرمایا ہے اس کی سند مجہول ہے۔ 245/5 ۔
کلام : یہی روایت بیہقی (رح) نے السنن الکبری میں بھی روایت کی ہے اور فرمایا ہے اس کی سند مجہول ہے۔ 245/5 ۔
12373- من زارني متعمدا كان في جواري يوم القيامة، ومن سكن بالمدينة وصبر على بلائها كنت له شهيدا وشفيعا يوم القيامة، ومن مات في إحدى الحرمين بعثه الله من الآمنين يوم القيامة. "هب عن رجل من آل الخطاب"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الحج من قسم الافعال
باب فی فضائلہ وو جو بہ وآدابہ
یہ باب حج کی فضیلت ، اس کے وجوب اور اس کے آداب کے بارے میں ہے۔
فصل فی فضائلہ
یہ فصل حج کی فضیلتوں کے بیان میں ہے
باب فی فضائلہ وو جو بہ وآدابہ
یہ باب حج کی فضیلت ، اس کے وجوب اور اس کے آداب کے بارے میں ہے۔
فصل فی فضائلہ
یہ فصل حج کی فضیلتوں کے بیان میں ہے
12374 (مسند عمر (رض)) حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اس گھر (بیت اللہ شریف) کا حج کیا کہ اس کے علاوہ کسی اور چیز کا ارادہ نہیں کیا، تو وہ شخص اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح (پاک وصاف ہو کر) نکلے گا جس دن کہ اس کی والدہ نے اس کو جنا تھا اور گناہوں سے پاک تھا۔
یہ حدیث مرفوع اور موقوف دونوں طرح مروی ہے۔
یہ حدیث مرفوع اور موقوف دونوں طرح مروی ہے۔
12374- "مسند عمر رضي الله عنه" عن عمر قال: من حج هذا البيت لا يريد غيره خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه " ... "
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج کی فضیلتوں کا بیان
12375 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے ، ارشاد فرمایا : حاجی کی اور جس کے لیے حاجی استغفار کرے مغفرت کی جاتی ہے (اور اس کی دعا قبول ہوتی ہیں) بقیہ ذی الحجہ محرم، صفر اور دس ربیع الاول تک۔ مصنف ابن ابی شیبہ، مسدد۔
12375- عن عمر قال: يغفر للحاج ولمن استغفر له الحاج بقية ذي الحجة والمحرم وصفر وعشرا من ربيع الأول. "ش ومسدد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج کی فضیلتوں کا بیان
12376 حضرت ابو ہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص کا حضرت عمر (رض) پر گزر ہوا اس حال میں کہ وہ شخص اپنے مناسک حج مکمل کرچکا تھا ، تو حضرت عمر (رض) نے اس شخص سے فرمایا : کیا تم نے حج کرلیا ؟ اس نے کہا کہ : جی ہاں (کرلیا) تو حضرت عمر (رض) مکمل نے اس سے فرمایا کہ (حج میں) جس چیز سے تمہیں منع کیا گیا تم نے اس سے اجتناب کیا ؟ تو اس نے جواب دیا کہ : مجھے اس کی استطاعت نہ ہوئی (اس لیے اجتناب نہ برت سکا) تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ : اپنا کام (حج) ازسرنو کرو۔
رواہ البیہقی فی شعب الایمان۔
رواہ البیہقی فی شعب الایمان۔
12376- عن أبي هريرة أن رجلا مر بعمر بن الخطاب وقد قضى نسكه فقال له عمر: أحججت؟ قال: نعم فقال له: اجتنبت ما نهيت عنه فقال: ما ألوت2 فقال عمر: استقبل عملك. "هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج کی فضیلتوں کا بیان
12377 یوسف بن مالک سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) بن الخطاب نکلے انھوں نے کئی سواروں کو دیکھا (جو تیزی سے سواری کررہے تھے) تو فرمایا کہ (یہ) سوار کون ہیں ؟ تو صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ : حجاج کرام ہیں، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ : کوئی اور مقصد تو ان کا نہیں تھا ؟ لوگوں نے کہا نہیں۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : اگر یہ سوار جان لیتے کہ کتنے ثواب اور اجر عظیم کے ساتھ انھوں نے اپنی سواریوں کو بٹھایا اور اٹھایا ہے اور ان کی مغفرت کے بعد ان کو جو اجر عظیم ملا ہے اس کو دیکھ کر ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجاتیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں عمر کی جان ہے ! اونٹنی جب بھی اپنا قدم اٹھاتی ہے اور رکھتی ہے تو اللہ پاک اس کے بدلے ایک درجہ بلند فرماتے ہیں اور گناہ مٹا دیتے ہیں اور ایک نیکی لکھ دیتے ہیں (حاجی کے لئے) ۔ الجامع لعبدالرزاق۔
12377- عن يوسف بن ماهك أن عمر بن الخطاب خرج فرأى ركبا فقال: من الركب؟ قالوا: حجاج، قال: ما أنهزكم1 غيره؟ قالوا لا، قال: لو يعلم الركب بمن أناخوا لقرت أعينهم بالفضل بعد المغفرة، والذي نفس عمر بيده، ما رفعت ناقة خفها ولا وضعته إلا رفع الله له بها درجة وحط عنه بها خطيئة وكتب له بها حسنة. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج کی فضیلتوں کا بیان
12378 حضرت مجاہد (رح) سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) بن الخطاب صفا اور مروہ کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے کہ (بہت سے) اونٹ سوار آئے اور انھوں نے (اسے اونٹوں) کو بٹھایا اور طواف کیا اور سعی کیا تو حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا : تم کون ہو ؟ تو انھوں نے کہا ہم عرابی ہیں، تو حضرت عمر (رض) نے پوچھا : تو کیا چیز تمہیں (یہاں) لائی ہے، تو انھوں نے کہا کہ حاجی لوگ (لے کر آئے ہیں تو حضرت عمر (رض)) نے فرمایا : تو کیا تم تجارت، میراث اور طلب دین کی غرض سے نہیں آئے ؟ تو انھوں نے کہا کہ : نہیں ، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : پس تم ازسر نو عمل (حج کے افعال) انجام دو ۔ رواہ عبدالرزاق فی الجامع وابن شیبۃ (رض) ۔
12378- عن مجاهد قال: بينا عمر بن الخطاب جالس بين الصفا والمروة إذ قدم ركب فأناخوا وطافوا وسعوا فقال لهم عمر: من أنتم؟ قالوا: من أهل العراق، قال: فما أقدمكم؟ قالوا: حجاج، قال: ما قدمتم في تجارة ولا ميراث ولا طلب دين, قالوا: لا: فائتنفوا2 العمل. "عب ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৭৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج کی فضیلتوں کا بیان
12379 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ : تم جب زینیں باندھ لو، تو حج وعمرہ کی جانب رخ کرو کیونکہ یہ دونوں جہاد ہیں۔ رواہ عبدالرزاق فی الجامع، ابن ابی شبیہ۔
12379- عن عمر قال: إذا وضعتم السروج فشدوا الرحال إلى الحج والعمرة فإنه أحد الجهادين. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩৮০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج کی فضیلتوں کا بیان
12380 حضرت ایوب سے مروی ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کہ حاجی ہرگز فقروفاقہ میں مبتلا نہ ہوگا۔ رواہ عبدالرزاق فی الجامع۔
12380- عن أيوب قال: قال عمر: ما أمعر حاج قط يقول:ما افتقر. "عب".
তাহকীক: