কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১২৪৪১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میقات مکانی کے بیان میں
12441 حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل مدائن کے لیے عقیق کو، اہل بصرہ کے لیے ذات عرق کو، اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو اور اہل شام کے لیے جحفہ کو مقیات مقرر کیا۔ الکبیر للطبرانی
12441- عن أنس قال: وقت رسول الله صلى الله عليه وسلم لأهل المدائن العقيق ولأهل البصرة ذات عرق ولأهل المدينة ذا الحليفة ولأهل الشام جحفة. "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میقات زمانی
12442 فرمان الٰہی : الحج اشھر معلومات (حج چند متعین مہینوں میں ہے) کے متعلق حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں وہ شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے مہینے ہیں۔ السنن لسعید بن منصور، ابن المنذر، السنن للبیہقی۔
12442- عن عمر في قوله تعالى: {الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ} ، قال: شوال، وذو القعدة، وذو الحجة. "ص وابن المنذر ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میقات سے متعلق
12443 (مسند عمر (رض)) حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضرت عمران بن حصین (رض) نے بصرہ سے احرام باندھا تو حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے اس کو ناپسند کیا۔ السنن للبیہقی۔
12443- "مسند عمر رضي الله عنه" عن الحسن أن عمران بن حصين أحرم من البصرة، فكره ذلك عمر بن الخطاب. "هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میقات سے متعلق
12444 عبدالرحمن بن اسود سے مروی ہے ان کے والد عرفہ کے روز ابن زبیر (رض) کے پاس گئے اور پوچھا : تم یہاں تلبیہ کیوں نہیں پڑھتے ؟ میں نے حضرت عمر (رض) کو اس مقام پر تلبیہ پڑھتے سنا ہے۔ چنانچہ حضرت ابن زبیر (رض) نے تلبیہ پڑھ لیا۔ السنن للبیہقی
12444- عن عبد الرحمن بن الأسود أن أباه وفى إلى ابن الزبير يوم عرفة فقال: ما منعك أن تهل معه؟ سمعت عمر يهل من مكانك هذا فأهل ابن الزبير. "هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میقات سے متعلق
12445 ابن عباس (رض) سے مروی ہے ، فرماتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) کو مزدلفہ میں تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا تو میں نے عرض کیا : اے امیر المومنین ! تلبیہ کس چیز کا ؟ تو آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : کیا ہم نے (نسک حج) پورا کرلیا۔ السنن للبیہقی
12445- عن ابن عباس قال: سمعت عمر يهل بالمزدلفة، قلت له: يا أمير المؤمنين فيم الإهلال؟ قال: وهل قضينا نسكا. "هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔احرام اور حج کی ادائیگی کے طریقوں کے بیان میں
احرام
احرام
12446 حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے فرمایا : میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ڈاڑھی کو غالبہ (مرکب ملی جلی خوشبو) کے ساتھ خوب بھر دیتی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) احرام باندھ لیتے تھے۔
الحسن بن سفیان، ابن عساکر
الحسن بن سفیان، ابن عساکر
12446- عن عائشة رضي الله عنها قالت: كنت أغلف لحية رسول الله صلى الله عليه وسلم بالغالية1 ثم يحرم. "الحسن بن سفيان كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احرام اور حج کی ادائیگی کے طریقوں کے بیان میں
احرام
احرام
12447 حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو پہلے خوشبو لگاتے پھر لوگوں کے پاس (احرام باندھ کر) تشریف لے آتے تھے ۔ ابن النجار
12447- عن عائشة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يحرم تطيب، ثم يخرج على الناس. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احرام اور حج کی ادائیگی کے طریقوں کے بیان میں
احرام
احرام
12448 حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے بعد تلبیہ پڑھتے تھے۔ النسائی
12448- عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم أهل في دبر الصلاة. "ن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احرام اور حج کی ادائیگی کے طریقوں کے بیان میں
احرام
احرام
12449 عبدالرحمن بن خالد بن اسید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب منیٰ کی طرف کوچ فرماتے تو تلبیہ پڑھتے تھے۔ ابن مندہ وقال غریب، ابونعیم، ابن عساکر
کلام : ابن مندہ (رح) نے مذکورہ روایت کو ضعیف کہا ہے۔
کلام : ابن مندہ (رح) نے مذکورہ روایت کو ضعیف کہا ہے۔
12449- عن عبد الرحمن بن خالد بن أسيد عن أبيه أن النبي صلى الله عليه وسلم أهل حين راح إلى منى. "ابن مندة وقال غريب وأبو نعيم كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احرام اور حج کی ادائیگی کے طریقوں کے بیان میں
احرام
احرام
12450 حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : یقیناً رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تلبیہ پڑھ لیا تھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری آپ کو لے کر چلی۔ اور مقام بیداء پر بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تلبیہ پڑھ لیا تھا سواری کے آپ کو لے کر چلنے سے قبل۔ الکبیر للطبرانی
12450- عن الحسن عن علي قال: كلا قد فعل رسول الله صلى الله عليه وسلم قد أهل حين استوت به راحلته، وقد أهل وهو بالبيداء من الأرض قبل أن تستوي به راحلته. "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12451 اسود بن یزید سے مروی ہے فرمایا : میں نے حضرت ابوبکر (رض) کے ساتھ حج کیا، انھوں نے بھی صرف حج ادا کیا۔ اور حضرت عمر (رض) کے ساتھ حج کیا انھوں نے بھی صرف حج کیا۔ اور حضرت عثمان (رض) کے ساتھ حج کیا انھوں نے بھی صرف حج ادا کیا (بغیر عمرہ کے) ۔
مصنف ابن ابی شیبہ، الدار قطنی فی السنن، المحاملی، النسائی فی امالیہ۔
مصنف ابن ابی شیبہ، الدار قطنی فی السنن، المحاملی، النسائی فی امالیہ۔
12451- عن الأسود بن يزيد قال: حججت مع أبي بكر فجرد1 ومع عمر فجرد ومع عثمان فجرد. "ش قط والمحاملي ن في أماليه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12452 حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ابوبکر، عمر اور عثمان (رض) نے حج افراد کیا۔
مصنف ابن ابی شیبہ۔
مصنف ابن ابی شیبہ۔
12452- عن إبراهيم قال: أفرد أبو بكر وعمر وعثمان. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12453: محمد بن الحنفیہ سے مروی ہے فرمایا : حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : حج افراد کرو کیونکہ وہ افضل ہے۔ السنن للبیہقی۔
12453- عن محمد بن الحنفية قال: إن عليا قال: أفرد الحج فإنه أفضل. "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12454 حضرت علی (رض) سے مروی ہے فرمایا : حج افراد کر کیونکہ وہ افضل ہے۔ السنن للبیہقی
12454- عن علي قال: أفرد الحج فإنه أفضل. "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12455 حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج افراد کیا۔ النسائی ، ابن عساکر
کلام : روایت ضعیف ہے ذخیرۃ الحفاظ 1247، ضعیف الترمذی 137, 136
کلام : روایت ضعیف ہے ذخیرۃ الحفاظ 1247، ضعیف الترمذی 137, 136
12455- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم أفرد الحج. "ن كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12456 ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج افراد (صرف حج) کا تلبیہ پڑھا۔ ابن عساکر
12456- عن ابن عمر قال: أهللنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بالحج مفردا. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12457 حضرت زید بن اسلم (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کس حج کا تلبیہ پڑھا ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا : حج کا (یعنی حج افراد کا) آدمی نے کہا : انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج قران کیا۔ حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھا۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا : انس بن مالک تو اس وقت عورتوں کے پاس آتے جاتے تھے اور وہ کھلے سر ہوتی تھیں یعنی انس اس وقت بچے تھے جبکہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کے نیچے ہوتا تھا اور مجھ پر اسی اونٹنی کا لعاب کرتا تھا، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صرف حج کا تلبیہ پڑھتے سنتا تھا۔ ابن عساکر
روایت مذکورہ کے راوی ثقہ ہیں۔
روایت مذکورہ کے راوی ثقہ ہیں۔
12457- عن زيد بن أسلم قال: أتى ابن عمر رجل فقال: بما أهل النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: بالحج قال إن أنس بن مالك يقول: قرن، قال: إن أنس بن مالك كان يتولج على النساء وهن مكشفات الرؤس يعني لصغره وأنا تحت ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم يصيبني لعابها، سمعته يلبي بالحج. "كر" ورجاله ثقات.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12458 حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف حج کا تلبیہ پڑھا جس کے ساتھ عمرہ نہیں تھا۔ ابن عساکر
12458- عن جابر قال: أهل النبي صلى الله عليه وسلم بحج ليس معه عمرة. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القرآن
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
12459 (مسند عمر (رض)) ضبی بن معبد کے متعلق مروی ہے کہ انھوں نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا یعنی دونوں کا تلبیہ پڑھا۔ زید ابن صوحان اور سلمان بن ربیعہ نے ان کو دیکھا تو کہنے لگے : وہ تو اپنے اونٹ سے بھی زیادہ گمراہ ہے۔ چنانچہ ضبی بن معبد حضرت عمر (رض) کے پاس گئے اور ان کو ان کے قول کی خبر دی تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی ہدایت ملی ہے۔
مسند ابی داؤد ، الحمیدی، ابن ابی شیبہ، مسند احمد، ابن منیع، العدلی ، مسند ابن احمد بن حنبل، النسائی، ابن ماجہ، مسند ابی یعلی، ابن خزیمہ، الطحاوی، الصحیح لا بن حبان، الدار قطنی فی الافراد۔
امام دارقطنی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت صحیح ہے۔ السنن للبیہقی ، السنن لسعید بن منصور۔
مسند ابی داؤد ، الحمیدی، ابن ابی شیبہ، مسند احمد، ابن منیع، العدلی ، مسند ابن احمد بن حنبل، النسائی، ابن ماجہ، مسند ابی یعلی، ابن خزیمہ، الطحاوی، الصحیح لا بن حبان، الدار قطنی فی الافراد۔
امام دارقطنی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت صحیح ہے۔ السنن للبیہقی ، السنن لسعید بن منصور۔
12459- "مسند عمر رضي الله عنه" عن الضبي بن معبد أنه أهل بالحج والعمرة جميعا، فرآه زيد بن صوحان وسلمان بن ربيعة فقال: لهو أضل من جمله، فانطلق إلى عمر فأخبره بقولهما فقال: هديت لسنة نبيك صلى الله عليه وسلم. "ط والحميدي ش حم وابن منيع والعدني د ن هـ1ع وابن خزيمة والطحاوي حب قط في الأفراد وقال هو صحيح ق ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৬০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القرآن
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
12460 (مسند عمر (رض)) مروان بن الحکم سے مروی ہے کہ میں مکہ اور مدینہ کے درمیان حضرت علی (رض) اور حضرت عثمان (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا دونوں کا تلبیہ پڑھ لیا (یعنی حج قران کرلیا) اور فرمایا :
لبیک لعمرۃ وحج معا
میں حضار ہوں اے اللہ ! حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک ساتھ۔
حضرت عثمان (رض) نے ان کو فرمایا : آپ مجھے دیکھ رہے ہیں کہ میں لوگوں کو اس سے منع کررہا ہوں اور آپ اسی کو کررہے ہیں ؟ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو کسی ایک انسان کے قول کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتا۔
مسند ابی داؤد الطیالسی ، مسند احمد ، البخاری ، النسائی، العدنی، سنن الدارمی، الطحاوی، الضعفاء للعقیلی
لبیک لعمرۃ وحج معا
میں حضار ہوں اے اللہ ! حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک ساتھ۔
حضرت عثمان (رض) نے ان کو فرمایا : آپ مجھے دیکھ رہے ہیں کہ میں لوگوں کو اس سے منع کررہا ہوں اور آپ اسی کو کررہے ہیں ؟ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو کسی ایک انسان کے قول کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتا۔
مسند ابی داؤد الطیالسی ، مسند احمد ، البخاری ، النسائی، العدنی، سنن الدارمی، الطحاوی، الضعفاء للعقیلی
12460- "مسند عمر رضي الله عنه" عن مروان بن الحكم قال: شهدت عليا وعثمان بين مكة والمدينة وعثمان ينهي عن المتعة، وأن يجمع بينهما فلما رأى ذلك علي أهل بهما، فقال: لبيك بعمرة وحج معا فقال عثمان تراني أنهى الناس وأنت تفعله؟ فقال علي: لم أكن أدع سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم لقول أحد من الناس. "ط حم خ1 ن والعدني والدارمي والطحاوي عق".
তাহকীক: