কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১২৫৪১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔سعی کے بیان میں
12541 ابوالطفیل سے مروی ہے فرمایا : ہر مقام کی اپنی بات ہوتی ہے اور ہر زمانے کے اپنے لوگ ہوتے ہیں۔ الکامل لا بن عدی، ابن عساکر
کلام : روایت ضعیف ہے : الجد الحشیت 321، مختصر المقاصد 806، کشف الخفاء 2069
کلام : روایت ضعیف ہے : الجد الحشیت 321، مختصر المقاصد 806، کشف الخفاء 2069
12541- عن أبي الطفيل قال: لكل مقام مقال ولكل زمان رجال."عد كر
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔سعی کے بیان میں
12542 (مسند عمر (رض)) ھلال بن عبداللہ سے مروی ہے فرمایا : میں نے عمر بن خطاب (رض) کو صفا مروہ کے درمیان طواف کرتے دیکھا جب آپ (رض) بطن السیل (بیچ وادی میں) پہنچتے تو رفتار تیز کردیتے تھے۔ ابن سعد
12542- "مسند عمر رضي الله عنه" عن هلال بن عبد الله قال: رأيت عمر بن الخطاب يطوف بين الصفا والمروة فإذا أتى بطن السيل يسرع. "ابن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔سعی کے بیان میں
12543 (مسندعمر (رض)) ابن ابی جیح سے مروی ہے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے عثمان بن عفان کو دیکھا تھا کہ حضرت عثمان (رض) صفا کے نچلے حصے میں حوض میں کھڑے ہیں اور اس کے اوپر نہیں آتے۔ الشافعی، السنن للبیہقی
12543- "مسند عثمان رضي الله عنه" عن ابن أبي نجيح عن أبيه قال: أخبرني من رأى عثمان بن عفان يقوم في حوض في أسفل الصفا ولا يظهر عليه. "الشافعي ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔سعی کے بیان میں
12544 حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صفا ومروہ کے درمیان سعی کرتے (دوڑتے) ہوئے دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ازار کو اوپر گھٹنوں تک اٹھا رکھا تھا۔ مسند عبداللہ بن احمد بن حنبل
12544- عن علي أنه رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم يسعى بين الصفا والمروة في السعي كاشفا عن ثوبه قد بلغ ركبتيه. "؟؟ عم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔سعی کے بیان میں
12545 اسامۃ بن شریک سے مروی ہے کہ میں حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے لیے نکلا۔ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آتے ، کوئی کہتا یارسول اللہ ! میں نے طواف کرنے سے قبل سعی کرلی ہے یا یہ فعل پہلے کرلیا یا یہ کام مجھ سے موخر ہوگیا، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے کوئی گناہ نہیں، کوئی گناہ نہیں، سوائے اس آدمی کے جس نے کسی مسلمان کی آبروریزی کی اور ناحق کیا تو ایسا شخص گناہ میں پڑا اور ہلاک ہوگیا۔ ابوداؤد
12545- عن أسامة بن شريك قال: خرجت مع النبي صلى الله عليه وسلم حاجا فكان الناس يأتونه فمن قائل يقول: يا رسول الله سعيت قبل أن أطوف أو قدمت شيئا أو أخرت، فكان يقول: لا حرج لا حرج إلا على رجل اقترض عرض مسلم وهو ظالم فذلك الذي حرج وهلك. "د"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12546 علاء بن المسیب سے مروی ہے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) جب صفا مروہ کے درمیان وادی میں سے گزرتے تو اس میں سعی فرماتے (یعنی دوڑتے) حتیٰ کہ اس کو عبور کرلیتے اور دعا کرتے :
رب اغفروارحم وانت الاعزالاکرم
اے پروردگار ! مغفرت فرما، رحم فرما ، تو ہی سب سے زیادہ عزت والا سب سے زیادہ کرم والا ہے۔
مصنف ابن ابی شیبہ
رب اغفروارحم وانت الاعزالاکرم
اے پروردگار ! مغفرت فرما، رحم فرما ، تو ہی سب سے زیادہ عزت والا سب سے زیادہ کرم والا ہے۔
مصنف ابن ابی شیبہ
12546- عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: كان عمر إذا مر بالوادي بين الصفا والمروة سعى فيه حتى يجاوزه ويقول: رب اغفر وارحم وأنت الأعز الأكرم. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12547 مالک عن جعفر بن محمد عن ابیہ کی سند سے مروی ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب تلبیہ پڑھتے تھے حتیٰ کہ جب عرفہ کی شام سورج غروب ہوجاتا تو تلبیہ ختم فرما دیتے تھے۔ موطا امام مالک
12547- مالك عن جعفر بن محمد عن أبيه أن علي بن أبي طالب كان يلبي حتى إذا غربت الشمس من يوم عرفة قطع التلبية1
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12548 اسامہ (رض) سے مروی ہے کہ میں عرفات میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ بلند کیے اور دعا کرنے لگے : اونٹنی مائل ہوگئی اور اس کی مہار گرگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مہار کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور دوسرے ہاتھ کو دعا کرنے کے لیے بلند کرلیا۔ مسند احمد، النسائی، ابن منیع ، الرویان، ابن خزیمہ، مستدرک الحاکم، الکبیر للطبرانی، السنن لسعید بن منصور۔
12548- عن أسامة قال: كنت ردف النبي صلى الله عليه وسلم بعرفات فرفع يديه يدعو فمالت به ناقة فسقط خطامها2 فتناول الخطام بإحدى يديه وهو رافع يده الأخرى. "حم ن وابن منيع والرويان وابن خزيمة ك طب ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12549 ابن عمر (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : عرفہ سارا موقف ہے، سوائے بطن عرفہ کے۔ ابن جریر
12549- عن ابن عمر قال: عرفة كلها موقف إلا بطن عرنة. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12550 ابن عباس (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : جو بطن عرنہ ہی سے چلا گیا (میدان عرفات میں نہیں آیا) اس کا حج نہیں ہوا۔ ابن جریر
12550- عن ابن عباس قال: عرفة كلها موقف وشعابها موقف، وارتفعوا عن عرنة. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12551: ابن عباس (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : جو بطن عرنہ ہی سے چلا گیا (میدان عرفات میں نہیں) آیا اس کا حج نہیں ہوا۔ ابن جریر۔
12551- عن ابن عباس قال: من أفاض من عرنة فلا حج له. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12552 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موقف (میدان عرفات) میں جاکر کھڑے ہوئے اور دوسرے لوگ بھی کھڑے ہوگئے جب سورج غروب ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی وہاں سے کوچ کیا اور لوگوں نے بھی کوچ کیا۔ ابوداؤد، مسند ابی یعلی، ابن جریر
12552- عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم راح إلى الموقف، ثم وقف، ووقف الناس فلما أن غابت الشمس دفع ودفع الناس معه. "د ع ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12553 (مسند ابی سعید (رض)) مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفہ میں یوں دعا مانگ رہے تھے کہ ہاتھوں کی پشت چہرے کے سامنے تھی اور ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ زمین کی طرف تھا۔
مصنف ابن ابی شیبہ
مصنف ابن ابی شیبہ
12553- "مسند أبي سعيد رضي الله عنه" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يدعو بعرفة ويرفع يديه هكذا يجعل ظاهرهما مما يلي وجهه وباطنهما مما يلي الأرض. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12554 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ اہل جاہلیت (مشرکین مکہ) عرفہ میں قیام کرتے حتیٰ کہ جب سورج ابھی پہاڑوں کی چوٹیوں پر کھڑا ہوتا اور وہ عرفات سے چلے جاتے۔ چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس قدر تاخیر فرمائی کہ سورج غروب ہوگیا۔ ابن جریر
12554- عن ابن عباس قال: كان أهل الجاهلية يقفون بعرفة حتى إذا كانت الشمس على رؤوس الجبال دفعوا فأخر رسول الله صلى الله عليه وسلم الدفعة حتى غربت الشمس. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12555 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ مشرکین عرفہ بےغروب شمس سے قبل ہی نکل جایا کرتے تھے پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی مخالفت فرمائی اور غروب شمس کے بعد جب روزہ دار افطار کرلیتا ہے تب وہاں سے نکلنا (طے) فرمایا۔ ابن جریر
12555- عن ابن عباس قال: كان المشركون يفيضون من عرفة قبل غروب الشمس فخالفهم النبي صلى الله عليه وسلم فدفع من عرفة بعد غروب الشمس حين أفطر الصائم. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12556 عبداللہ بن زبیر سے مروی ہے، فرمایا : حج کی سنت یہ ہے کہ امام (امیر حج) زوال شمس ہوجائے تو جاکر لوگوں کو (میدان عرفات میں) خطبہ دے، پھر اتر کر جمع بین الصلاتین کرے (ظہر عصر کی نماز پڑھائے) پھر عرفہ میں وقوف کرے پھر غروب شمس کے بعد وہاں سے کوچ کرے۔ ابن جریر
12556- عن عبد الله بن الزبير قال: من سنة الحج أن يروح الإمام إذا زالت الشمس فيخطب للناس، ثم ينزل فيجمع بين الصلاتين، ثم يقف بعرفة ثم يدفع إذا غابت الشمس. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12557 حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوم النحر کو رمی جمرہ فرمائی، پھر لوگوں کے آگے بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا : عرفہ سارا موقف ہے اور مزدلفہ سارا موقف ہے۔ ابن جریر۔
12557- عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رمى الجمرة يوم النحر، ثم قعد للناس فقال: كل عرفة موقف وكل مزدلفة موقف. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12558 حضرت جابر (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : عرفہ کے روز واپسی غروب شمس کے بعد ہوگی۔ ابن جریر
12558- عن جابر قال: الإفاضة من عرفة بعد غروب الشمس."ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12559 بشر بن قدامۃ الضبابی سے مروی ہے کہ میری آنکھیں میرے محبوب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لوگوں کے ساتھ میدان عرفات میں دیکھ رہی ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قصواء نامی سرخ اونٹنی پر سوار ہیں۔ آپ کے نیچے بولانی چادر (اونٹنی پر) پڑی ہوئی ہے۔ اور آپ دعا فرمار ہیں : اے اللہ ! اس حج کو بغیر ریا (دکھلاوے) والا کردے، اور اس کو مقبول فرما اور اس میں شہرت اور دکھلاوانہ آنے دے۔ جبکہ لوگ کہہ رہے ہیں : ھنا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہاں ہیں۔ ابن خزیمہ، الباوردی، ابن مندہ، ابونعیم
12559- عن بشر بن قدامة الضبابي قال: أبصرت عيناي حبي رسول الله صلى الله عليه وسلم واقفا بعرفات مع الناس على ناقة له حمراء قصواء تحته قطيفة بولانية وهو يقول: اللهم اجعلها حجة غير رياء ولا هباء ولا سمعة، والناس يقولون: هنا رسول الله صلى الله عليه وسلم. "ابن خزيمة والبارودي وابن مندة وأبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৬০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12560 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے فرمایا : حج اکبر عرفہ کا دن ہے۔
ابن سعد، ابن ابی شیبہ، ابن جریر، ابن ابی حاتم، ابوالشیخ
ابن سعد، ابن ابی شیبہ، ابن جریر، ابن ابی حاتم، ابوالشیخ
12560- عن عمر قال: الحج الأكبر يوم عرفة. " ابن سعد ش وابن جرير وابن أبي حاتم وأبو الشيخ".
তাহকীক: