কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৭৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43779 قیامت کے دن آگ سے ایک گردن نمودار ہوگی اور وہ کہے گی آج مجھے ہر ظالم و سرکش اور جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو معبود ٹھہرایا ہو اس کا معاملہ سپرد کیا گیا ہے۔ پھر وہ گردن انھیں جہنم کی تہہ میں پٹخ دے گی۔ رواہ احمد وعبد بن حمید وابو یعلی عن ابی سعید
43779 - يخرج عنق من النار يوم القيامة فيقول: إني وكلت اليوم بكل جبار عنيد، ومن جعل مع الله إلها آخر، فتنطوي عليهم في عمرات جهنم. "حم، وعبد بن حميد، ع - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43780 جس نے تین خصلتیں ہوں گی ان کا وبال اسی پر پڑے گا (1) سرکشی (2) مکروفریب (3) اور وعدہ خلافی۔ رواہ ابوالشیخ وابن مردویہ معافی التفسیر والخطیب عن انس
43780- ثلاث من كن فيه فهي راجعة على صاحبها: البغي والمكر والنكث. "أبو الشيخ وابن مردويه معا في التفسير، خط - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43781 تین کام جس نے کیے اس نے جرم کیا۔ جس نے غیر حق کے لیے جھنڈا بلند کیا یا والدین کی نافرمانی کی یا کسی ظالم کے ساتھ اس کی مدد کے لیے چلا۔

رواہ ابن منیع والطبرانی عن معاذ
43781- ثلاث من فعلهن فقد أجرم: من عقد لواء من غير حق، أوعق والديه، أومشى مع ظالم لينصره. "ابن منيع، طب - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43782 تین چیزیں جفا (اجڈپن) میں سے ہیں، یہ کہ آدمی کھڑا ہو کر پیشاب کرے یا نماز سے فارغ ہونے سے پہلے پیشانی پونچھے یا سجدہ کی جگہ پھونک مارے۔ رواہ البزار عن بریدۃ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2535 ۔
43782- ثلاث من الجفاء: أن يبول الرجل قائما، أو يمسح جبهته قبل أن يفرغ من صلاته، أو ينفخ في سجوده. "البزار - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43783 تین چیزیں اہل جاہلیت کے فعل میں سے ہیں انھیں اہل اسلام بھی نہیں چھوڑتے (1) ستاروں سے بارش کی طلب، (2) نسب میں طعنہ زنی، (3) اور میت پر نوحہ زنی۔

رواہ البخاری فی تاریخہ والطبرانی عن جنادۃ بن مالک
43783- ثلاث من فعل أهل الجاهلية لا يدعهن أهل الإسلام: استسقاء بالكواكب، وطعن في النسب، والنياحة على الميت. "تخ، طب - عن جنادة بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43784 تین چیزوں کا تعلق کفر باللہ سے ہے۔ گریبان پھاڑنا ، نوحہ زنی اور نسب میں طعنہ زنی۔

رواہ الحاکم عن ابوہریرہ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2537 ۔
43784- ثلاث من الكفر بالله: شق الجيب والنياحة والطعن في النسب. "ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43785 تین چیزیں کمر توڑ دینے والی مصیبت میں سے ہیں، اگر تم اچھائی کرو اس کا شکر نہ ادا ہو اگر تم برائی کرو وہ بخشی نہ جائے اور وہ پڑوسی کہ اگر بھلائی دیکھے تو اسے دفن کردے اور اگر شروبرائی دیکھے اسے خوب پھیلائے۔ اور وہ عورت کہ اگر تم اس کے پاس حاضر ہو تو تمہیں اذیت پہنچائے اور اگر تم اس سے کہیں غائب ہوجاؤ تو وہ تم سے خیانت کرے۔

رواہ الطبرانی عن فضالۃ بن عبید

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2536 ۔
43785- ثلاث من الفواقر 1: إن أحسنت لم يشكر وإن أسأت لم يغفر، وجار إن رأى خيرا دفنه وإن رأى شرا أشاعه وامرأة إن حضرت آذتك، وإن غبت عنها خانتك. "طب - عن فضالة بن عبيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43786 ۔۔ تین چیزوں کا میں اپنی امت پر خوف کرتا ہوں ستاروں سے بارش طلب کرنے سے ، بادشاہ کے ظلم کرنے ، اور تقدیر کو جھٹلانے سے۔ مسنداحمد، طبرانی عن جابر بن سمرہ۔
43786- ثلاث أخاف على أمتي: الاستسقاء بالأنواء، وحيف السلطان وتكذيب بالقدر. "حم: طب - عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43786 تین خصلتوں میں سے ایک بھی اگر کسی میں نہ ہو تو پھر اس سے کتا ہی بہتر ہے (1) تقویٰ جو اسے اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ حدود سے روکتا ہو، (2) یا بردباری جو جاہل کی جہالت کو رد کرسکتی ہو، (3) یا اچھے اخلاق جس کے ذریعے وہ لوگوں میں زندگی بسر کرسکے۔

رواہ البیہقی عن الحسن مرسلاً

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2523 ۔
43787- ثلاث خلال من لم يكن فيه واحدة منهن كان الكلب خيرا منه: ورع يحجزه عن محارم الله عز وجل، أو حلم يرد به جهل جاهل، أو حسن خلق يعيش به في الناس. "هب عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43788 تین چیزیں میری امت کو لازم ہیں : بدظنی ، حسد اور بدفالی، لہٰذا جب تم کسی کے متعلق کوئی گمان کرو تو اسے حقیقت مت سمجھو، جب تمہیں کسی سے حسد ہونے لگے تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور جب تمہیں بدفالی کا گمان ہو تو اسے نظر انداز کردو۔

رواہ ابوالشیخ فی التوبیح والطبرانی عن حارثۃ بن النعمان

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2526 ۔
43788- ثلاث لازمات لأمتي: سوء الظن والحسد والطيرة، فإذا ظننت فلا تحقق، وإذا حسدت فاستغفر الله، وإذا تطيرت فامض. "أبو الشيخ في التوبيخ، طب - عن حارثة بن النعمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ترھیب ثلاثی کے بیان میں
43789 تین چیزوں سے یہ امت نہیں بچ سکتی، حسد، بدظنی اور بدفالی، کیا میں تمہیں اس سے نکلنے کا راستہ نہ بتادوں، جب تمہیں یہ بدگمانی ہونے لگے تو اسے حقیقت نہ سمجھو، جب تمہیں حسد آنے لگے تو اس کی پیروی مت کرو اور جب تم کسی چیز سے بدفالی لو تو اسے نظر انداز کردو۔

رواہ رستہ فی الایمان عن الحسن مرسلاً

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2527 ۔
43789- ثلاث لم تسلم منها هذه الأمة: الحسد والظن والطيرة 1، ألا أنبئكم بالمخرج منها! إذا ظننت فلا تحقق، وإذا حسدت فلا تتبع، وإذا تطيرت فامض. "رسته في الإيمان - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43790 تین چیزیں مسلسل میری امت میں رہیں گی، نسب پر فخر کرنا، نوحہ زنی، اور ستاروں سے بارش طلب کرنا۔ رواہ ابویعلیٰ عن انس
43790- ثلاث لن تزلن في أمتي: التفاخر بالأحساب والنياحة والأنواء. "ع - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43791 تین چیزیں ایسی ہیں جن میں لوگوں کے لیے رخصت نہیں ہے، والدین کے ساتھ حسن سلوک والدین خواہ مسلمان ہو یا کافر، وعدہ وفائی خواہ مسلمان سے ہو یا کافر سے۔

رواہ البیہقی عن علی

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2529 ۔
43791- ثلاث ليس لأحد من الناس فيهن رخصة: بر الوالدين مسلما كان أو كافرا، والوفاء بالعهد لمسلم كان أو كافرا. "هب - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43792 تین چیزیں عرش کے ساتھ معلق رہتی ہیں، صلہ رحمی : اور وہ کہتی ہے : یا اللہ ! میرا تعلق تجھ سے ہے مجھے قطع نہ کیا جائے، امانت : اور وہ کہتی ہے : یا اللہ میرا تعلق تجھ سے ہے مجھ سے خیانت نہ کی جائے، نعمت : اور وہ کہتی ہے : یا اللہ میں تجھ سے ہوں میری ناشکری نہ کی جائے۔

رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ثوبان

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2530 ۔
43792- ثلاث معلقات بالعرش: الرحم تقول: اللهم! إني بك فلا أقطع، والأمانة تقول: اللهم: إني بك فلا أختان، والنعمة تقول: اللهم! إني بك فلا أكفر. "هب - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43793 قیامت کے دن میں تین آدمیوں کے ساتھ جھگڑا کروں گا اور جس کے ساتھ میں جھگڑا کروں گا اس پر ضرور غالب رہوں گا۔ ایک وہ آدمی جس نے معاہدہ کرکے پھر دھوکا کیا۔ ایک وہ آدمی جس نے آزاد شخص کو (غلام بنا کر) بیچ ڈالا اور پھر اس کی رقم ہڑپ کر گیا، اور وہ ایک وہ آدمی جس نے کسی مزدور سے بھر پور کام لیا لیکن اس کی مزدوری پوری ادا نہ کی۔

رواہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 532 و ضعیف الجامع 2576 ۔
43793- ثلاثة أنا خصمهم يوم القيامة ومن كنت خصمه خصمته: رجل أعطى بي ثم غدر، ورجل باع حرا فأكل ثمنه، ورجل استأجر أجيرا فاستوفى منه ولم يوفه أجره. "هـ - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43794 تین اشخاص پر اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے، ایک وہ شخص جو دائمی شرابی ہو دوسرا والدین کا نافرمان اور تیسرا دیوث یعنی وہ شخص جس کے گھر والے زنا کاری میں مبتلا ہوں اور اسے ذرہ برابر بھی غیرت نہ آئے۔ رواہ احمد عن ابن عمر
43794- ثلاثة قد حرم الله عليهم الجنة: مدمن خمر والعاق والديوث الذي يقر في أهله الخبث2. "حم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43795 تین چیزوں کا تعلق جاہلیت سے ہے، حسب ونسب پر فخر کرنا، نسب پر طعنہ زنی اور نوحہ زنی۔ رواہ الطبرانی عن سلیمان
43795- ثلاثة من الجاهلية: الفخر بالأحساب، والطعن في الأنساب، والنياحة. "طب - عن سليمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43796 تین چیزوں کا تعلق جاہلیت سے ہے لوگ انھیں نہیں چھوڑیں گے ۔ نسب میں طعنہ زنی، نوحہ زنی اور لوگوں کا یہ گمان کہ فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش برسائی جاتی ہے۔

رواہ الطبرانی عن عمرو بن عوف
43796- ثلاثة من أعمال الجاهلية لا يتركهن الناس: الطعن في الأنساب، والنياحة، وقولهم: مطرنا بنوء كذا وكذا. "طب - عن عمرو بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43797 تین آدمیوں کی نماز ان کے کانوں کو نہیں تجاوز کرپاتی، بھاگ جانے والا غلام، وہ عورت جو رات گزارے حالانکہ اس کا شوہر اس پر ناراض ہو اور کسی قوم کا امام جسے وہ ناپسند کرتے ہوں۔ رواہ الترمذی عن ابی امامۃ
43797- ثلاثة لا تجاوز صلاتهم آذانهم: العبد الآبق حتى يرجع، وامرأة باتت وزوجها عليها ساخط، وإمام قوم وهم له كارهون. "ت - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزوں کا عرش سے معلق ہونا
43798 تین آدمیوں کی نماز ان کے سروں سے اوپر تک بالشت بھی نہیں جانے پاتی ، وہ آدمی جو کسی قوم کا امام ہو حالانکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں، وہ عورت جو رات گزارے حالانکہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہو اور وہ دو بھائی جو آپس میں تعلق قطع کرچکے ہوں ۔

رواہ ابن ماجہ عن ابن عباسکلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 206 ۔
43798- ثلاثة لا ترفع صلاتهم فوق رؤوسهم شبرا: رجل أم قوما وهم له كارهون، وامرأة باتت وزوجها عليها ساخط، وأخوان متصارمان1. "هـ - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক: