কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৭৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔ترھبیات ثنائیہ کے بیان
43759 مشرکین کی آگ سے اپنی آگ روشن مت کرو اور اپنے انگوٹھیوں میں عربی نقش کندہ نہ کرو۔ رواہ احمد والنسائی عن انس
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6227 و ضعیف النسائی 399 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6227 و ضعیف النسائی 399 ۔
43759- لا تستضيئوا بنار المشركين، ولا تنقشوا في خواتيمكم عربيا. "حم، ن - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائیات۔۔۔حصہ اکمال
43760 بلاشبہ وہ شخص سلامتی میں رہتا ہے جس کی زبان اور ہاتھ دوسرے لوگ سلامت و محفوظ رہیں۔ رواہ احمد والطبرانی عن سھل بن معاذ عن ابیہ
43760- إن السالم من سلم الناس من لسانه ويده. "حم، طب - عن سهل بن معاذ عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائیات۔۔۔حصہ اکمال
43761 مخلوق میں سے دو آدمی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور رہتے ہیں : ایک وہ آدمی جو امراء (گورنروں) کے ساتھ مل بیٹھتا ہے وہ بھی ظلم پر مبنی فیصلے کرتے ہیں وہ بھر پور ان کی تصدیق کرتا رہتا ہے۔ دوسرا بچوں کا معلم جو بچوں کے ساتھ غمخواری سے پیش نہیں آتا اور یتیم کے معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتا۔ رواہ ابن عساکر عن ابی امامۃ
43761- أبعد الخلق من الله رجلان: رجل يجالس الأمراء فما قالوا من جور صدقهم عليه، ومعلم الصبيان لا يواسي بينهم ولا يراقب الله في اليتيم. "كر - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائیات۔۔۔حصہ اکمال
43762 مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف ستاروں کی تصدیق اور تقدیر کی تکذیب کا ہے۔ کوئی آدمی بھی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اچھی اور بری میٹھی اور کڑوی تقدیر پر ایمان نہ لائے۔ رواہ ابن عساکر عن انس
43762- أخوف ما أخاف على أمتي تصديق بالنجوم، وتكذيب بالقدر، ولا يؤمن عبد حتى يؤمن بالقدر خيره وشره وحلوه ومره. "كر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائیات۔۔۔حصہ اکمال
43763 اپنی ڈاڑھی مبارک کو پکڑ کر فرمایا : میں اچھی اور بری ، میٹھی اور کڑوی (ہر طرح کی) تقدیر پر ایمان لایا۔ رواہ ابن النجار عن انس
43763- أخذ بلحيته وقال: آمنت بالقدر خيره وشره وحلوه ومره. "ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائیات۔۔۔حصہ اکمال
43764 مجھے تمہارے اوپر سب سے زیادہ خوف لمبی لمبی امیدیں رکھنے اور اتباع بدعت کا ہے، رہی بدعت کی اتباع سو وہ رہا حق سے گمرہ کردیتی ہے اور لمبی لمبی امیدیں آخرت کو بھلا دیتی ہیں۔ خبردار ! دنیا پیٹھ پھیر کر کوچ کرچکی ہے جبکہ آخرت سامنے سے متوجہ ہو کر آرہی ہے۔ دنیا و آخرت(دونوں میں سے ہر ایک) کے کچھ بیٹے ہیں تم آخرت کے بیٹے (بندے) بنو، دنیا کے بیٹے (بندے) مت بنو، بلاشبہ آج ہر طرح کا عمل کیا جاسکتا ہے اور آج کوئی حساب نہیں۔ جبکہ آئندہ کل حساب ہوگا اور عمل نہیں کیا جاسکتا۔ رواہ ابن النجار عن جابر وابن عساکر عن علی موقوفا
کلام : حدیث ضعیف ہے چونکہ اس حدیث کی سند میں یحییٰ بن مسلمہ بن قعنب راوی ہے بیہقی کہتے ہیں کہ یہ راوی منکر حدیثیں بیان کرتا تھا۔ نیز دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 150 و ضعیف الجامع 264
کلام : حدیث ضعیف ہے چونکہ اس حدیث کی سند میں یحییٰ بن مسلمہ بن قعنب راوی ہے بیہقی کہتے ہیں کہ یہ راوی منکر حدیثیں بیان کرتا تھا۔ نیز دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 150 و ضعیف الجامع 264
43764- أخوف ما أخاف عليكم طول الأمل واتباع الهوى، فأما اتباع الهوى فيضل عن الحق، وأما طول الأمل فينسى الآخرة، ألا! وإن الدنيا قد ترحلت مدبرة، والآخرة قد ترحلت مقبلة، ولكل بنون، فكونوا من أبناء الآخرة ولا تكونوا من أبناء الدنيا، فإن اليوم عمل ولا حساب، وغدا حساب ولا عمل. "ابن النجار - عن جابر؛ كر عن علي موقوفا، وفيه يحى بن مسلمة ابن قعنب؛ عق: حدث بالمناكير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائیات۔۔۔حصہ اکمال
43765 مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف خواہشات نفس اور لمبی لمبی امیدیں رکھنے کا ہے، سو رہی بات خواہشات نفس کی سو وہ حق سے روک دیتی ہیں اور لمبی لمبی امیدیں آخرت کو بھلا دیتی ہیں۔ یہ دنیا چلی جانے والی ہے جبکہ آخرت سچائی کے ساتھ آنے والی ہے، دونوں میں سے ہر ایک کے کچھ بندے ہیں۔ اگر تم سے ہوسکے تو آخرت کے بندے بنو اور دنیا کے بندے مت بنو۔ ایسا ضرور کرو۔ بلاشبہ آج تم ایسی جگہ میں ہو جس میں بھرپور عمل کیا جاسکتا ہے اور حساب کتاب کوئی نہیں۔ اور آئندہ کل تم ایسی جگہ پہنچ جاؤ گے جس میں حساب لیا جائے گا اور عمل نہیں کیا جاسکے گا۔
رواہ الحاکم فی تاریخہ والدیلمی عن جابر
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 2177 والمتناھیۃ 1361 ۔
رواہ الحاکم فی تاریخہ والدیلمی عن جابر
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 2177 والمتناھیۃ 1361 ۔
43765- إن أخوف ما أخاف: على أمتي الهوى وطول الأمل، فأما الهوى فيصد عن الحق، وأما طول الأمل فينسي الآخرة، وهذه الدنيا مرتحلة ذاهبة، وهذه الآخرة مقبلة صادقة، ولكل واحدة منهما بنون، فإن استطعتم أن تكونوا من بني الآخرة ولا تكونوا من بني الدنيا فافعلوا، فإنكم اليوم في دار عمل ولا حساب وأنتم غدا في دار حساب ولا عمل. "ك في تاريخه، والديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43766 مجھے تمہارے اوپر دو چیزوں کا سب سے زیادہ خوف ہے اتباع ھوا سو وہ حق سے پھیر دیتی ہے اور طول امل تو نری دنیا کی محبت ہے۔ رواہ ابن النجار عن علی
43766- إن أشد ما أتخوف عليكم خصلتان: اتباع الهوى، وطول الأمل، فأما اتباع الهوى فإنه يعدل عن الحق، وأما طول الأمل فالحب للدنيا. "ابن النجار - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43767 خبردار ! ان دونوں (شخصوں) کو عذاب دیا جارہا ہے اور انھیں کسی کبیرہ گناہ میں عذاب نہیں دیا جارہا ، ان میں سے ایک تو لوگوں کی غیبت کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔ حالانکہ یہ دونوں چیزیں ان پر معمولی تھیں۔
رواہ البخاری فی الادب وابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن جابر
رواہ البخاری فی الادب وابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن جابر
43767- أما! إنهما يعذبان، وما يعذبان في كبير، أما أحدهما فكان يغتاب الناس، وأما الآخر فكان لا يتأذى من بوله، أما إنه سيهون عليهما ما كانتا رطبتين. "خ في الأدب، وابن أبي الدنيا في ذم الغيبة - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43768 چغلی اور کینہ کا انجام دوزخ ہے یہ دونوں چیزیں مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہوسکتیں۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمر
43768- إن النميمة والحقد في النار، لا يجتمعان في قلب مسلم. "طس - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43769 اے لوگو ! دو چیزوں کے شر سے اللہ تعالیٰ نے جس کو محفوظ رکھا وہ جنت میں داخل ہوجائے گا ۔ ایک زبان اور دوسری شرم گاہ۔ رواہ احمد عن رجل
43769- يا أيها الناس! اثنتان من وقاه الله شرهما دخل الجنة: ما بين لحييه، وما بين رجليه. "حم - عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43770 تم ان گناہوں سے بچو جو بخشے نہیں جاتے۔ خیانت : جس شخص نے خیانت کی وہ قیامت کے دن اسے لے کر حاضر ہوگا۔ سود خوری : چنانچہ قیامت کے دن سودخور اس طرح اٹھے گا جیسا کہ شیطان نے چمٹ کر اسے حواس باختہ کردیا ہو۔ رواہ الدیلمی عن عوف ابن مالک
43770- إياكم والذنوب التي لا تغفر - الغلول! فمن غل شيئا يأتي به يوم القيامة، وأكل الربا! فإن آكل الربا لا يقوم إلا كما يقوم الذي يتخبطه الشيطان من المس. "الديلمي - عن عوف ابن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43771 اس گناہ سے بچو جو بخشا نہیں جاتا۔ یہ کہ آدمی خیانت سے بچے، جس شخص نے کسی چیز میں خیانت کی وہ اسے لے کر حاضر ہوگا، جس شخص نے سود کھایا وہ قیامت کے دن مجنون اور حواس باختہ ہو کر اٹھے گا۔ رواہ الطبرانی والخطیب عن عوف بن مالک
43771- إياي والذنب الذي لا يغفر - أن يغل الرجل! ومن غل شيئا يأتي به، فمن أكل الربا بعث يوم القيامة مجنونا يتخبط. "طب، والخطيب - عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43772 کوئی شخص بھی اپنے غلاموں کے علاوہ کسی کا مالک نہ بنے اور اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنے آپ کو منسوب نہ کرے، سو جس شخص نے ایسا کیا اس پر لگاتار قیامت کے دن تک اللہ کی لعنت ہو۔ رواہ ابن جریر عن انس
43772- ألا! لا يتولين رجل غير مواليه، ولا يدع إلى غير أبويه، فمن فعل ذلك فعليه لعنة الله المتتابعة إلى يوم القيامة. "ابن جرير - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43773 جس شخص نے کسی عورت کا مہر مقرر کیا حالانکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ اس آدمی کا ارادہ عورت کو مہر ادا کرنے کا نہیں ہے، اس نے عورت کو دھوکا دینا چاہا ہے اور باطل طریقہ سے اس کی شرمگاہ کو اپنے لیے حلال سمجھا ہے وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا درآنحالیکہ وہ زنا کرنے والا ہوگا۔ جس شخص نے کسی آدمی سے قرض لیا وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے چور کی حالت میں ملاقات کرے گا۔ رواہ احمد والبیہقی و ابونعیم فی الحلیۃ و سعید بن المنصور عن صھیب
43773- أيما رجل أصدق امرأة صداقا - والله عز وجل يعلم منه لا يريد أداءه إليها - فغرها بالله واستحل فرجها بالباطل، لقي الله يوم يلقاه وهو زان، وأيما رجل ادان من رجل دينا - لقي الله يوم يلقاه وهو سارق. "حم، ق، حل، ص - عن صهيب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43774 آدمی کی برائی کے اتنا بھی کافی ہے کہ اس کے دین یا دنیا میں فسق وفجور کی وجہ سے اس کی طرف انگلیوں سے اشارہ کیا جائے ۔ مگر جسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے ، وہ مال نہیں دیتا صلہ رحمی نہیں کرتا اور اسے اس کا حق بھی نہیں دیا جاتا۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمر والحاکم فی تاریخہ عن انس
43774- كفى بالمرء من الشر أن يشار إليه بالأصابع في دينه بفسق أو في دنياه أن يعطيه - إلا من عصمه الله - مالا ولا يصل به رحما ولا يعطى حقه. "الديلمي - عن ابن عمر؛ ك في تاريخه - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43775 جس شخص نے کسی خیانت کرنے والے کو چھپایا وہ بھی خیانت میں اسی جیسا ہے اور جو شخص مشرکین کے ساتھ مل جل گیا اور انھیں کے ساتھ سکونت اختیار کرلی بلاشبہ وہ انہی جیسا ہے۔
رواہ الطبرانی و سعید بن المنصور عن سمرۃ
رواہ الطبرانی و سعید بن المنصور عن سمرۃ
43775- من كتم غالا فهو مثله، ومن جامع المشركين وسكن معهم فإنه مثلهم. "طب، ص - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43776 والدین کا نافرمان آدمی اور دائمی شرابی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
رواہ البیہقی فی شعب الایمان والخطیب عن علی
رواہ البیہقی فی شعب الایمان والخطیب عن علی
43776- لا يدخل الجنة عاق ولا مدمن خمر. "هب، والخطيب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43777 دھوکا باز اور خائن جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ رواہ الطبرانی عن ابی بکر
43777- لا يدخل الجنة خب ولا خائن. "طب - عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی امیدیں باندھنا اور خواہشات کی پیروی کرنا ہلاکت ہے
43778 تم میں سے کوئی شخص بھی گمشدہ چیز کا ضامن نہ بنے اور سائل کو خالی ہاتھ واپس نہ لوٹائے اگر تم فائدہ اور سلامتی چاہتے ہو۔
رواہ ابن صصری فی امالیہ عن ابی ریطۃ بن کر امۃ المذحجی
رواہ ابن صصری فی امالیہ عن ابی ریطۃ بن کر امۃ المذحجی
43778- لا يضمن أحدكم ضالة ولا يردن سائلا إن كنتم تحبون الربح والسلامة. "ابن صصرى في أماليه - عن أبي ريطة بن كرامة المذحجي".
তাহকীক: