কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৮৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احسان جتلانے کی مذمت
43819 تین آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہیں دیکھے گا، والدین کا نافرمان ، وہ عورت جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے اور دیوث جبکہ تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے والدین کا نافرمان، دائمی شرابی اور احسان جتلانے والا۔

رواہ احمد والنسائی والحاکم عن ابن عمر
43819- ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة: العاق لوالديه، والمرأة المترجلة المشتبهة بالرجال، والديوث؛ وثلاثة لا يدخلون الجنة: العاق لوالديه، والمدمن الخمر، والمنان بما أعطى. "حم، ن، ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احسان جتلانے کی مذمت
43820 تین آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن رحمت کی نظر نہیں کرے گا اپنے دیئے ہوئے پر احسان جتلانے والا، فخر سے اپنی تہبند نیچے لٹکانے والا اور دائمی شرابی۔

رواہ الطبرانی عن ابن عمر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2604 ۔
43820- ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة: المنان عطاءه، والمسبل إزاره خيلاء، ومدمن الخمر. "طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احسان جتلانے کی مذمت
43821 تین آدمیوں کی طرف قیامت کے دن اللہ رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا اور نہ ہی ان کا تزکیہ کرے گا بلکہ ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا، بوڑھا زانی، متکبر فقیر اور وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے کچھ سامان دیا ہو، وہ اسے خریدتا ہے تو قسمیں اٹھا کر اور بیچتا ہے تو بھی قسمیں اٹھا کر۔

رواہ الطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان عن سلمان
43821- ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم: أشمط 1 زان، وعائل مستكبر، ورجل جعل الله بضاعته، لا يشترى إلا بيمينه ولا يبيع إلا بيمينه. "طب، هب - عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احسان جتلانے کی مذمت
43822 تین آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ آئندہ کل رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا۔ بوڑھا زانی، وہ شخص جو اپنا سامان فروخت کرنے کے لیے قسمیں اٹھائے اور ہر حق و باطل کے لیے قسمیں اٹھاتا ہو اور دھوکا باز فقیر جو متکبر بھی ہو۔ رواہ الطبرانی عن عصمۃ بن مالک
43822- ثلاثة لا ينظر الله إليهم غدا: شيخ زان، ورجل اتخذ الأيمان بضاعة، يحلف في كل حق وباطل، وفقير محتال مزهو2. "طب - عن عصمة بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احسان جتلانے کی مذمت
43823 تین آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا، وہ آزاد آدمی جو کسی آزاد کو غلام بنا کر بیچ ڈالے اور وہ آزاد آدمی جو خود اپنے آپ کو غلام ظاہر کرکے بیچ ڈالے اور وہ شخص جو کسی مزدور کی مزدوری کو ٹالتا رہے حتیٰ کہ اس کا پسینہ خشک ہوجائے۔

رواہ الاسماعیلی فی معجمہ عن ابن عمر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2605 ۔
43823- ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة: حر باع حرا، وحر باع نفسه، ورجل أمطل كراء أجير حتى جف رشحه. "الإسماعيلي في معجمه - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43824 تین شخصوں کو ان کا عمل کوئی نفع نہیں پہنچاتا، اللہ کا شریک ٹھہرانے والا، والدین کا نافرمان اور جنگ سے بھاگنے والا۔ رواہ الطبرانی عن ثوبان

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2606 والضعیفۃ 1384 ۔
43824- ثلاثة لا ينفع معهن عمل: الشرك بالله، وعقوق الوالدين، والفرار من الزحف. "طب - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43825 تین اشخاص اللہ تعالیٰ سے دعائیں تو مانگتے رہتے ہیں لیکن ان کی دعائیں قبول نہیں کی جاتی، وہ شخص جس کے نکاح میں بری عورت ہو اور وہ اسے طلاق نہ دیتا ہو، وہ شخص جس کا کسی دوسرے آدمی پر مال ہو لیکن وہ اس پر گواہ نہ بنائے اور وہ آدمی جو کسی ناسمجھ کو اس کا مال دیدے حالانکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ” ولا توتوا السفھاء اموالکم “ یعنی ناسمجھوں کو اپنا مال مت دو ۔

رواہ الحاکم عن ابی موسیٰ
43825- ثلاثة يدعون الله فلا يستجاب لهم: رجل كانت تحته امرأة سيئة فلم يطلقها، ورجل كان له على رجل مال فلم يشهد عليه، ورجل آتى سفيها ماله وقد قال الله تعالى: {وَلا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ} . "ك - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43826 قیامت کے دن میں تین آدمیوں کے ساتھ جھگڑا کروں گا۔ وہ آدمی جس نے میرے ساتھ معاہدہ کیا اور پھر اس کی خلاف ورزی کی ، وہ شخص جس نے کسی آزاد آدمی کو (غلام بنا کر) بیچ ڈالا اور پھر اس سے حاصل ہونے والی رقم کو ہڑپ کر جائے اور وہ شخص جو کسی آدمی سے بھر پور کام لے لیکن اسے پوری پوری اجرت نہ دے۔ راوہ احمد والبخاری عن ابوہریرہ
43826- قال الله تعالى ثلاثة أنا خصمهم يوم القيامة: رجل أعطى بي ثم غدر، ورجل باع حرا فأكل ثمنه، ورجل استأجر أجيرا فاستوفى منه ولم يعطه أجره. "حم، خ - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43827 جب ذمی لوگ ظلم شروع کردیں اس وقت یہ مملکت دشمن کی مملکت تصور کی جائے گی، جب سود کی کثرت ہوجاتی ہے تو ظلم بڑھ جاتا ہے اور جب بدفعلی کا دور دورہ ہونے لگے تو اللہ تعالیٰ مخلوق سے اپنا ہاتھ اٹھالیتے ہیں اور کوئی پروا نہیں کرتے جس وادی میں چاہیں ہلاک ہوجائیں۔

رواہ الطبرانی عن جابر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 587 والضعیفۃ 1272 ۔
43827- إذا ظلم أهل الذمة كانت الدولة دولة العدو، وإذا كثر الربا كثر السبي، وإذا كثر اللوطية رفع الله تعالى يده عن الخلق ولا يبالي في أي واد هلكوا. "طب - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43828 جب فحاشی کا غلبہ ہونے لگتا ہے تو اللہ کی طرف سے عذاب نازل ہوتا ہے اور جب حکمران ظلم شروع کردیں بارش بند ہوجاتی ہے اور جب ذمیوں کے ساتھ دھوکا کیا جائے تو دشمن کا غلبہ مل جاتا ہے۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن ابن عمر
43828- إذا ظهرت الفاحشة كانت الرجفة، وإذا جار الحكام قل المطر، وإذا غدر بأهل الذمة ظهر العدو. "فر - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43829 قوم لوط کی سب عادات ختم ہوجائیں گی بجز تین کے۔ تلواروں کا سونتے رکھنا، ناخنوں کو مہندی سے رنگنا اور ستر کو کھولے رکھنا۔ رواہ الشاشی وابن عساکر عن الزبیر بن العوام
43829- كل سنن قوم لوط فقدت إلا ثلاثا: جر نعال السيوف، وخضب الأظفار، وكشف عن العورة. "الشاشي وابن عساكر - عن الزبير بن العوام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43830 اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے، اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس رمضان کا مہینہ آیا اور پھر اس کی مغفرت سے پہلے یہ مہینہ بیت گیا، اور اس شخص کی ناک بھی خاک آلود ہو جس کے پاس اس کے والدین موجود تھے مگر ان کی خدمت کرکے وہ جنت میں داخل نہ ہوسکا۔ رواہ الترمذی والحاکم عن ابوہریرہ
43830- رغم أنف رجل ذكرت عنده فلم يصل علي! ورغم أنف رجل دخل عليه رمضان ثم انسلخ قبل أن يغفر له! ورغم أنف رجل أدرك عنده أبواه الكبر فلم يدخلاه الجنة. "ت 1، ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کرنے والے کا انجام
43831 میرے پاس جبرائیل امین تشریف لائے اور فرمایا : اے محمد ! جس شخص نے اپنے والدین کو پایا پھر وہ مرنے کے بعد دوزخ میں داخل ہوگیا، اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے محروم رکھے، کہو آمین ! میں نے کہا آمین، پھر فرمایا : اے محمد ! جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا، پھر مرگیا اور اس نے اپنی مغفرت نہ کرائی، اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی رحمت سے محروم رکھے، کہو آمین، میں نے کہا آمین، فرمایا : جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر خیر کیا جائے مگر وہ آپ پر درود نہ بھیجے، مرگیا اور پھر دوزخ میں داخل ہوگیا اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی رحمت سے دور رکھے کہو آمین ! میں نے کہا : آمین

رواہ الطبرانی عن جابر بن سمرۃ
43831- أتاني جبرئيل فقال: يا محمد! من أدرك أحد والديه فمات فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين! فقلت: آمين! قال: يا محمد! من أدرك شهر رمضان فمات فلم يغفر له فأدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت: آمين! قال: ومن ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت: آمين. "طب - عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43832 قیامت کے دن ہر آنکھ رو رہی ہوگی مگر وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ حدود سے چوک گئی اور وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں بیدار رہی اور وہ آنکھ جس سے مکھی کے سر کے برابر خوف خدا کے مارے آنسو نکل آیا۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابوہریرہ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4243، والضعیفۃ 1562 ۔
43832- كل عين باكية يوم القيامة إلا عينا غضت عن محارم الله، وعينا سهرت في سبيل الله، وعينا خرج منها مثل رأس الذباب من خشية الله. "حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43833 تین شخصوں سے اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ بغض ہے۔ حرم پاک میں الحاد کرنے والے سے، اسلام میں کسی جاہلی طریقے کو رواج بخشنے والے سے اور ناحق کسی آدمی کے قتل کے درپئے ہونے والے سے۔ رواہ البخاری عن ابن عباس
43833- أبغض الناس إلى الله ثلاثة: ملحد في الحرم، ومبتغ في الإسلام سنة الجاهلية، ومطلب دم امرئ بغير حق ليهريق دمه. "خ - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43834 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تین باتوں کو مکروہ قرار دیا ہے، قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت لغوکا ارتکاب ، دعا میں آواز بلند کرنا اور نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنا۔

رواہ عبدالرزاق عن یحییٰ بن ابی کثیر مرسلاً
43834- إن الله كره لكم ثلاثا: اللغو عند القرآن، ورفع الصوت في الدعاء، والتحضير في الصلاة. "عب - عن يحيى بن أبي كثير مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43835 بلاشبہ اللہ تعالیٰ ظالم مالدار، جاہل بوڑھے اور متکبر فقیر سے بغض رکھتے ہیں۔

رواہ الطبرانی فی الاوسط عن علی
43835- إن الله تعالى يبغض الغني الظلوم، والشيخ الجهول، والعائل المختال. "طس - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43836 سب سے بڑی تعجب انگیز بات یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے آپ کو غیر باپ کی طرف منسوب کرے یا کوئی آنکھ وہ کچھ دکھائے جو اس نے دیکھا نہیں یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وہ جھوٹ بولے جو آپ نے کہا نہیں۔ رواہ البخاری عن واثلۃ
43836- إن من أعظم الفرى أن يدعى الرجل إلى غير أبيه، أويرى عينه ما لم تر أو يقول على رسول الله ما لم يقل. "خ - عن واثلة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43837 جس شخص کی بھی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد کے آڑے آگئی وہ برابر اللہ تعالیٰ کے غصہ کا مورد بنارہتا ہے حتیٰ کہ وہ اس سے دست کش ہوجائے جس شخص نے بھی کسی مسلمان پر کسی بھی معاملہ میں زیادتی کی جس کا اسے علم نہیں تھا وہ اللہ تعالیٰ کے حق کو دبانے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کے غصہ پر بڑھ جانا چاہتا ہے۔ اس شخص پر تاقیامت اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی رہے گی اور جس شخص نے بھی کسی آدمی پر ایسی بات کسی حالانکہ وہ اس سے بری الذمہ تھا وہ اس کو عار دلانا چاہتا تھا، اللہ تعالیٰ پر اس کا حق ہے کہ اس کو دوزخ کے قریب کرے یہاں تک کہ اس نے جو کچھ کہا ہے وہ اسے نافذ کردے۔ رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2236 ۔
43837- إيما رجل حالت شفاعته دون حد من حدود الله لم يزل في سخط الله حتى ينزع، وأيما رجل شد غضبا على مسلم في خصومة لا علم له بها فقد عاند الله حقه وحرص على سخطه، وعليه لعنة الله التابعة إلى يوم القيامة، وأيما رجل أشاع على رجل بكلمة وهو منها بريء يشينه بها في الدنيا كان حقا على الله أن يدنيه يوم القيامة في النار حتى يأتي بانفاذ ما قال. "طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43838 مجھے دنیا کے طلبگار پر تعجب ہے حالانکہ موت اس کی طلب میں رہتی ہے، مجھے تعجب ہے غافل پر حالانکہ اس سے غفلت نہیں برتی جاتی، مجھے کھلکھلا کر ہنسنے والے پر تعجب ہے حالانکہ وہ نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہے یا ناراض۔

رواہ ابن عدی والبیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3485 و ضعیف الجامع 3680 ۔
43838- عجبت لطالب الدنيا والموت يطلبه، وعجبت لغافل وليس بمغفول عنه، وعجبت لضاحك ملء فيه ولا يدري أرضى عنه أم سخط. "عد، هب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: