কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৮৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43839 آدمی کے لیے بطور فتنہ کے اتنا ہی کافی ہے کہ اس کی خطائیں کثیر ہوں اور عمل کمتر ہو اور اس کی حقیقت قلیل تر ہو، رات کو لاش اور دن کو پہلوں دست ، تھکا ہوا اور سٹھیایا ہوا۔

رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن الحکم بن عمیر
43839- كفى بالمرء في دينه فتنة أن يكثر خطؤه، وينقص عمله، وتقل حقيقته، جيفة بالليل، بطال بالنهار، كسول هلوع 1، رتوع2. "حل - عن الحكم بن عمير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43840 کسی ایک کو کسی دوسرے پر برتری حاصل نہیں مگر دینداری یا عمل صالح کی وجہ سے، آدمی کے برا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ بیہودہ گو، بخیل اور سست ہو۔

رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عقبۃ بن عامر
43840- ليس لأحد على أحد فضل إلا بالدين أو عمل صالح، حسب الرجل أن يكون فاحشا بذيا بخيلا جبانا. "هب - عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43841 جب لوگ اپنے علماء سے بغض کرنے لگیں، اپنے بازاروں کی اٹھان ظاہر کرنے لگیں اور دراہم جمع کرنے پر تل جائیں اللہ تعالیٰ انھیں چار باتوں میں گرفتار کرلیتے ہیں، قحط سالی ، ظالم بادشاہ، حکام کے والیوں کی طرف سے خیانت اور دشمن کے چڑھ دوڑنے میں۔

رواہ الحاکم عن علی

کلام : حدیث ضعیف ہے احیاء میں ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں دیکھئے الاحیاء 136 اور ضعیف الجامع 275 ۔
43841- إذا أبغض المسلمون علمائهم، وأظهروا عمارة أسواقهم، وتألبوا على جمع الدراهم؛ رماهم الله بأربع خصال: بالقحط من الزمان، والجور من السلطان، والخيانة من ولاة الحكام، والصولة من العدو. "ك - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43842 مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف ان چیزوں کا ہے ستاروں کی تصدیق کا، تقدیر کی تکذیب کا اور سلطان کے ظلم کا۔ رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ
43842- إن أخوف ما أخاف على أمتي في آخر زمانها النجوم وتكذيب بالقدر وحيف السلطان. "طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43843 جس شخص نے کوئی تصویر بنائی، قیامت کے دن اس کی وجہ سے اسے اللہ تعالیٰ عذاب دے گا حتیٰ کہ وہ اس میں روح پھونک دے جبکہ وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا، جس شخص نے جھوٹا خواب بیان کیا اسے جو کے دو دانوں کے بیچ گرہ لگانے کا مکلف بنایا جائے گا جبکہ وہ گرہ نہیں دے سکے گا اور جس شخص نے چپکے سے کسی قوم کی گفتگو سنی حالانکہ وہ قوم اس سے دور رہنا چاہتی تھی، قیامت کے دن اس شخص کے کانوں میں سیسہ ڈالا جائے گا۔

رواہ احمد وابوداؤد والترمذی عن ابن عباس
43843- من صور صورة عذبه الله بها يوم القيامة حتى ينفخ فيها وليس بنافخ، ومن تحلم كلف أن يعقد شعيرتين وليس بعاقد، ومن استمع إلى حديث قوم يفرون منه صب في أذنيه الآنك 1 يوم القيامة. "حم، د، ت - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43844 دیواروں پر پردے نہ لٹکاؤ، جس شخص نے اپنے بھائی کے نوشتہ میں اس کی اجازت کے بغیر دیکھا گویا اس نے دوزخ کی آگ میں دیکھا، اللہ تعالیٰ سے سیدھی ہتھیلیوں سے مانگو اور ہتھیلیوں کی پشت سے نہ مانگو اور جب مانگنے سے فارغ ہوجاؤ تو اپنے ہاتھوں کو چہروں پر پھیرو۔

رواہ ابوداؤد عن ابن عباس

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 318 وذخیرۃ الحفاظ 6097 ۔
43844- لا تستروا الجدر، ومن نظر في كتاب أخيه بغير إذنه فإنما ينظر في النار، وسلوا الله ببطون أكفكم، ولا تسألوه بظهورها، فإذا فرغتم فامسحوا بها وجوهكم. "د - عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43845 احسان جتلانے والا، والدین کا نافرمان اور دائمی شرابی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ رواہ النسائی عن ابن عمرو

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے موضوعات الاحیاء 168 ۔
43845- لا يدخل الجنة منان ولا عاق ولا مدمن خمر. "ن - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43846 اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گو کہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یا آگ میں جلا دیا جائے اور جان بوجھ کر فرض نماز مت چھوڑو سو جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ سے بری ہے اور شراب مت پیو چونکہ شراب ہر برائی کی کنجی ہے۔

رواہ ابن ماجہ عن ابی الدرداء
43846- لا تشرك بالله شيئا وإن قطعت وحرقت، ولا تترك صلاة مكتوبة متعمدا، فمن تركها متعمدا فقد برئت منه الذمة، ولا تشرب الخمر فإنها مفتاح كل شر. "هـ - عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز تین آنکھوں کو ندامت نہ ہوگی
43847 اے رویفع ! شاید میرے بعد تمہیں لمبی زندگی ملے تو لوگوں کو خبر دے دینا کہ جس شخص نے اپنی ڈاڑھی کو گرہ دی یا تانتدار کمان لٹکائی یا جانور کے گوبر یا ہڈی سے استنجاء کیا بلاشبہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے بری الذمہ ہیں۔ رواہ احمد وابوداؤد والنسائی عن رویفع بن ثابت
43847- يا رويفع! لعل الحياة ستطول بك بعدي، فأخبر الناس أنه من عقد لحيته، أو تقلد وترا، أو استنجى برجيع دابة أو عظم، فإن محمدا منه بريء. "حم، د، ن - عن رويفع بن ثابت.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثلاثی۔۔۔حصہ اکمال
43848 میرے پاس جبرائیل امین تشریف لائے اور فرمایا : اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس نے ماہ رمضان پایا لیکن اس نے اپنی مغفرت نہ کرائی، کہو آمین ! میں نے کہا آمین ! اس شخص کی ناک بھی خاک آلود ہو جس کے پاس آپ کا تذکرہ کیا جائے لیکن وہ آپ پر درود نہ بھیجے۔ کہو آمین، میں نے کہا آمین ! اس شخص کی ناک بھی خاک آلود ہو جس نے اپنے والدین میں سے ایک کو یا دونوں کو بڑھاپے میں پایا لیکن وہ اسے جنت میں داخل نہ کر اس کے کہو آمین، میں نے کہا آمین !

رواہ البزار عن ثوبان
43848- أتاني جبريل فقال: رغم أنف رجل أدرك رمضان فلم يغفر له! قل: آمين، فقلت: آمين! ورغم أنف رجل ذكرت عنده فلم يصل عليك! قل: آمين، فقلت: آمين! ورغم أنف رجل أدرك أبويه أحدهما أو كلاهما عنده الكبر فلم يدخلاه الجنة! قل: آمين، فقلت آمين. "ز - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثلاثی۔۔۔حصہ اکمال
43849 میرے پاس جبرائیل امین تشریف لائے اور فرمایا : جس شخص کے پاس آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا وہ دوزخ میں جائے گا، اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے اور رسوا کرے، کہو : آمین، میں نے کہا : آمین ! پھر فرمایا : جس شخص نے اپنے والدین کو پایا ان میں سے ایک کو پایا پھر ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا وہ بھی دوزخ میں داخل ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے اور رسوا کرے ، کہو، آمین، میں نے کہا ، آمین ! جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس نے اپنی مغفرت نہ کرائی وہ بھی دوزخ میں جائے گا، اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے اور رسوا کرے، کہو : آمین، میں نے کہا آمین ! رواہ الطبرانی عن ابن عباس
43849- أتاني جبريل فقال: من ذكرت عنده فلم يصل عليك دخل النار، فأبعده الله وأسحقه! قل: آمين، فقلت: آمين! وقال: ومن أدرك والديه أو أحدهما فلم يبرهما دخل النار، فأبعده الله وأسحقه! قل: آمين، فقلت: آمين! ومن أدرك رمضان فلم يغفر له دخل النار، فأبعده الله وأسحقه! قل: آمين، فقلت: آمين. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثلاثی۔۔۔حصہ اکمال
43850 جبرائیل امین مجھ سے قبل زینے پر چڑھے اور فرمایا : اے محمد ! میں نے جواب دیا : جی ہاں ! فرمایا : جس شخص نے اپنے والدین کو یا دونوں میں سے کسی ایک کو پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوسکی اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دورکرے ، کہو آمین، میں نے کہا : آمین ! جب میں دوسرے زینے پر چڑھے تو فرمایا : اے محمد ! میں نے کہا : جی ہاں ! فرمایا : جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا اس نے دن کا روزہ رکھا اور رات کا قیام کیا لیکن اس کی بخشش نہ ہوسکی اور وہ دوزخ میں داخل ہوگیا اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے، کہو آمین، میں نے کہا : آمین ! پھر جب تیسرے زینے پر چڑھے اور فرمایا : اے محمد ! میں نے کہا : جی ہاں ! فرمایا : جس شخص کے پاس آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے پھر وہ مرجائے اور اس کی مغفرت نہ ہوسکے اور وہ دوزخ میں چلا جائے اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے، کہو آمین، میں نے کہا : آمین !

رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن جابر
43850- إن جبريل صعد قبلى العتبة الأولى فقال: يا محمد! فقلت: لبيك وسعديك! فقال: من أدرك أبويه أو أحدهما فلم يغفر له فأبعده الله! قل: آمين، فقلت: آمين! فلما صعد العتبة الثانية فقال: يا محمد! قلت: لبيك وسعديك! قال: من أدرك شهر رمضان فصام نهاره، وقام ليله ثم مات ولم يغفر له فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت آمين! فلما صعد العتبة الثالثة قال: يا محمد! قلت: لبيك وسعديك! قال: من ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات ولم يغفر له فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت آمين. "هب - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43851 ایک مرتبہ جبرائیل امین میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے فرمایا : جس شخص نے ماہ رمضان پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوسکی وہ دوزخ میں داخل ہوگیا اللہ تعالیٰ سے اپنی رحمت سے دور رکھے، کہو آمین ! میں نے کہا : آمین ! جس شخص نے اپنے والدین کو پایا ان دونوں میں سے ایک کو پایا اور پھر ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا اور مرگیا پھر دوزخ میں داخل ہوگیا اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی رحمت سے دور رکھے ، کہو : آمین، میں نے کہا آمین ! رواہ ابن حبان عن ابوہریرہ
43851- إن جبريل أتاني فقال لي: من أدرك شهر رمضان ولم يغفر له فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت: آمين! ومن أدرك أبويه أو أحدهما فلم يبرهما ومات فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت: آمين! ومن ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت: آمين. "حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43852 جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے اور وہ شخص جو کسی دوسرے کو سلطان کے پاس بلاوجہ لے جاتا ہے اور سلطان اسے قتل کردیتا ہے اور جو شخص اپنے والدین کی نافرمانی کرتا ہے اس پر سے دوزخ کی آگ بجھے نہیں پاتی اور وہ بھی مرتا بھی نہیں اور نہ ہی اس سے عذاب میں تخفیف کی جاتی ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن علی
43852- لا تطفأ ناره، ولا يموت ديدانه، ولا يخفف عذابه: الذي يشرك بالله عز وجل، ورجل جر رجلا إلى سلطان بغير ذنب فقتله، ورجل عق والديه. "طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43853 جب میں منبر کے پہلے زینے پر چڑھا مجھے جبرائیل امین پیش آئے اور فرمایا : وہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور ہے جس نے رمضان کا مہینہ پایا لیکن اس کی مغفرت نہ ہوسکی میں نے کہا آمین، جب میں دوسرے زینے پر چڑھا فرمایا : وہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور رہے جس کے پاس آپ کا ذکر کیا جائے لیکن آپ پر درود نہ بھیجے، میں نے کہا آمین۔ جب میں تیسرے زینے پر چڑھا تو جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا : وہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور رہے جس نے اپنے والدین کو یا دونوں میں سے ایک کو بڑھاپے میں پایا اور وہ اسے جنت میں داخل نہ کر اسکے، میں نے کہا آمین ! رواہ الطبرانی والحاکم عن کعب بن عجرۃ
43853- إن جبريل عرض لي حين ارتقيت درجة فقال: بعد من أدرك رمضان فلم يغفر له! فقلت: آمين! فلما رقيت الثانية قال: بعد من ذكرت عنده فلم يصل عليك! فقلت: آمين! فلما رقيت الثالثة قال: بعد من أدرك أبويه الكبر عنده أو أحدهما فلم يدخلاه الجنة! فقلت: آمين. "طب، ك - عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43854 جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھ سے فرمایا : اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس پر رمضان کا مہینہ آیا لیکن اس کی بخشش نہ ہوسکی ! میں نے کہا : آمین ! پھر فرمایا : اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس آپ کا ذکر کیا جائے لیکن وہ آپ پر درود نہ بھیجے میں نے کہا : آمین ! پھر فرمایا : اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس نے اپنے والدین کو پایا یا دونوں میں سے ایک کو پایا اور وہ جنت میں داخل نہ ہوسکا میں نے کہا : آمین۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ
43854- قال لي جبريل: رغم أنف عبد دخل عليه رمضان فلم يغفر له! فقلت: آمين! ثم قال: رغم أنف عبد ذكرت عنده فلم يصل عليك! فقلت: آمين! ثم قال: رغم أنف عبد أدرك والديه أو أحدهما فلم يدخل الجنة! فقلت: آمين. "ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43855 جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوسکی اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے، سب کہو آمین۔ جس شخص نے اپنے والدین یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوسکی ، اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی رحمت سے دور رکھے، کہو آمین، اور جس شخص کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درودنہ بھیجے اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی رحمت سے دور رکھے، کہو : آمین۔ رواہ الطبرانی عن عمار بن یاسر
43855- من أدرك رمضان فلم يغفر له فأبعده الله! قولوا: آمين، ومن أدرك والديه أو أحدهما فلم يغفر له فأبعده الله! قولوا: آمين، ومن ذكرت عنده فلم يصل علي فأبعده الله! قولوا: آمين. "طب - عن عمار بن ياسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43856 میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور فرمایا : آپ کی امت میں تین ایسے اعمال ہیں جنہیں پہلی امتوں نے نہیں کیا : کفن چور ، مونے اور عورتیں عورتوں سے اپنی خواہشات پوری کریں گی۔ رواہ الدیلمی عن عبید الجھنی
43856- أتاني جبريل فقال: إن في أمتك ثلاثة أعمال لم تعمل بها الأمم قبلها: النباشون، والمتسمنون، والنساء بالنساء. "الديلمي - عن عبيد الجهني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43857 جب زبانی کلامی باتیں ہونے لگیں، عمل نہ رہے، زبانیں آپس میں ملی ہوئی ہوں اور دلوں میں بغض ہو اور ہر شخص رشتہ داری توڑ ڈالے اس وقت اللہ تعالیٰ ان پر لعنت برساتا ہے انھیں بہرہ اور اندھا کردیتا ہے۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن سلمان
43857- إذا ظهر القول وخزن العمل، وائتلفت الألسن وتباغضت القلوب، وقطع كل ذي رحم رحمه؛ فعند ذلك لعنهم الله فأصمهم وأعمى أبصارهم. "الخرائطي في مساوي الأخلاق - عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43858 مجھے اپنی امت پر ستاروں سے بارش طلب کرنے، سلطان کے ظلم اور تقدیر کے جھٹلانے کا سب سے زیادہ خوف ہے۔ رواہ ابن جریر عن جابر
43858- أخاف على أمتي الاستسقاء بالأنواء، وحيف السلطان، وتكذيبا بالقدر. "ابن جرير - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: