কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩০৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصیحتیں اور حکمتیں اس کے تین ابواب ہیں باب اول۔۔۔ مواعظ اور ترغیبات اس کی کئی فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ مفردات
٤٣٠١٩۔۔ اللہ تعالیٰ احسان کرنے والا ہے سو تم بھی احسان کیا کرو۔ ابن عدی عن سمرہ۔
43019- إن الله تعالى محسن فأحسنو ا."عد - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصیحتیں اور حکمتیں اس کے تین ابواب ہیں باب اول۔۔۔ مواعظ اور ترغیبات اس کی کئی فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ مفردات
٤٣٠٢٠۔۔ اللہ تعالیٰ اپنی فرض شدہ چیزوں پر عمل کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ ابن عدی عن عائشہ۔
43020- إن الله تعالى يحب أن يعمل بفرائضه."عد - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصیحتیں اور حکمتیں اس کے تین ابواب ہیں باب اول۔۔۔ مواعظ اور ترغیبات اس کی کئی فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ مفردات
٤٣٠٢١۔۔ اللہ تعالیٰ اونچے اور بلند کام پسند کرتا ہے اور گھٹیا کو ناپسند کرتا ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن الحسین بن علی۔

کلام :۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ١٠١٩۔۔
43021- إن الله تعالى يحب معالى الأمور وأشرافها، ويكره سفسافها."طب - عن الحسين بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٢۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے انسان ! میری عبادت کے لیے فارغ ہوجا میں تیرے سینہ کو غنا سے بھردوں گا، اور تیرا فقر مٹادوں گا اور اگر تو نے ایسانہ کیا تو میں تیرے دونوں ہاتھ کاموں سے بھردوں گا، اور تیری محتاجی کو بھی ختم نہیں کروں گا۔ مسنداحمد، ترمذی، حاکم عن ابوہریرہ ۔
43022- إن الله تعالى يقول: يا ابن آدم! تفرغ لعبادتي أملأ صدرك غنى وأسد فقرك، وإن لا تفعل ملأت يديك شغلا ولم أسد فقرك."حم، ت ، ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٣۔۔ سب سے افضل عمل مومن کو خوشی پہنچانا ہے تم اس کا قرض ادا کردو اس کی ضرورت پوری کردو اس کی پریشانی دور کردو۔ بیہقی فی شعب الایمان عن ابن المنکدر مرسلا۔
43023- من أفضل الأعمال إدخال السرور على المؤمن، تقضي عنه دينا، تقضي له حاجة، تنفس له كربة."هب - عن ابن المنكدر مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٤۔۔ یہ بات مغفرت کو لازم کردینے والی ہے کہ تم اپنے مسلمان بھائی کو خوش کرو۔ طبرانی فی الکبیر عن الحسین بن علی۔

کلام :۔۔ ضیعف الجامع ٢٠١٢۔
43024- إن من موجبات المغفرة إدخالك السرور على أخيك المسلم. "طب - عن الحسين بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٥۔۔ کیا میں تمہیں تمہارے بروں میں سے تمہارا چھاشخص نہ بتاؤں تم میں بہترین شخص وہ ہے جس سے خیر کی توقع کی جائے اور اس کے شر سے مطمئن رہا جائے اور تمہارا براشخص وہ ہے جس سے خیر کی امید نہ ہو اور اس کے شر سے اطمینان بھی نہ ہو۔ مسنداحمد، ترمذی، ابن حبان، عن ابوہریرہ ۔
43025- ألا أخبركم بخيركم من شركم! خيركم من يرجى خيره ويؤمن شره، وشركم من لا يرجى خيره ولا يؤمن شره."حم، ت ، حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٦۔۔ کیا میں تمہیں تمہارے اچھے اور برے لوگوں کانہ بتاؤں، لوگوں میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر یا اپنے اونٹ کی پیٹھ پر یا اپنے قدموں پر کام کرے یہاں تک کہ اسے موت آجائے اور وہ لوگوں میں سے نہ ڈرے۔ مسنداحمد، نسائی، حاکم عن ابی سعید۔ )

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢١٥٩۔
43026- ألا أخبركم بخير الناس وشر الناس! إن من خير الناس رجلا عمل في سبيل الله تعالى عز وجل على ظهر فرسه أو على ظهر بعيره أو على قدميه حتى يأتيه الموت، وإن من شر الناس رجلا فاجرا جريئا يقرأ كتاب الله ولا يرعوي إلى شيء منه. "حم، ن، ك - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٧۔۔ حضرت آدم (علیہ السلام) کے دونوں بیٹوں کی اس امت کے لیے مثال بیان کی گئی ہے تو ان دونوں سے بھلائی حاصل کرو۔ ابن جریر ، عن الحسن مرسلا۔

کلام :۔۔ الاتقان ١٣٧٠، ضعیف الجامع ١٣٦١۔
43027- إن ابنى آدم ضربا مثلا لهذه الأمة، فخذوا بالخير منهما. "ابن جرير - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٨۔۔ اللہ نے تمہارے واسطے حضرت آدم کے دونوں بیٹوں کی مثال بیان کی ہے تو ان دونوں کی بھلائی اختیار کرو اور ان کا شرچھوڑ دو ابن جریر عن الحسن مرسلا، وعن بکر بن عبداللہ مرسلا۔
43028- إن الله تعالى ضرب لكم ابني آدم مثلا، فخذوا خيرهما ودعوا شرهما."ابن جرير عن الحسن مرسلا، وعن بكر بن عبد الله مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٢٩۔۔ تمہارے اعمال تمہارے قریبی مردہ رشتہ داروں اور عزیزوں کے سامنے لائے جاتے ہیں اگر کوئی نیکی ہو تو وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر اس کے علاوہ کوئی بات ہو تو کہتے ہیں : اے اللہ انھیں موت نہ دینایہاں تک کہ انھیں ایسے ہی ہدایت دے دے جیسے ہمیں ہدایت دی۔ مسنداحمد، والحکیم عن انس۔

کلام : ضعیف الجامع ١٣٩٦٠، الضعیفہ ٨٦٣، ١٤٨٠) ۔
43029- إن أعمالكم تعرض على أقاربكم وعشائركم من الأموات، فإن كان خيرا استبشروا به، وإن كان غير ذلك قالوا: اللهم لا تمتهم حتى تهديهم كما هديتنا. "حم والحكيم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٠۔۔ اگر تم نیکی کرو گے تو تمہارے لیے بہتر ہوگا ابوداؤد، عن والدہ بہیسہ۔

کلام : ضعیف الجامع ٢١٩١۔
43030- إن تفعل الخير خير لك. "د - عن والدة بهيسة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣١۔۔ انجیل میں لکھا ہے جیسے کرو گے ویساتمہارے ساتھ کیا جائے گا، اور جس ناپ سے ناپوں گے اسی سے تمہیں ناپ کردیا جائے گا۔ فردوس عن فضالہ بن عبید۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٥٢٧١۔
43031- مكتوب في الإنجيل: كما تدين تدان. وبالكيل الذي تكيل تكتال."فر - عن فضالة بن عبيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٢۔۔ جیسے کرو گے ویسے بھرو گے ۔ ابن عدی عن ابن عمر۔
43032- كما تدين تدان."عد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٣۔۔ جس بندے کے پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوئے تو وہ جہنم کے لیے حرام ہے۔ ابویعلی عن مالک بن عبداللہ الخثعمی الشیرازی فی الاالقاب عن عثمان۔
43033- ما اغبرت قدما عبد في سبيل الله إلا حرم الله عليه النار."ع - عن مالك بن عبد الله الخثعمي، الشيرازي في الألقاب - عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٤۔۔ جو لوگوں کی ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی تلاش کرے اللہ تعالیٰ لوگوں کی مشقت سے اس کی کفایت کردیتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں لوگوں کی رضامندی تلاش کرے اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے حوالہ کردیتے ہیں۔ ترمذی عن عائشہ۔
43034- من التمس رضاء الله بسخط الناس كفاه الله مؤنة الناس، ومن التمس رضاء الناس بسخط الله وكله الله إلى الناس."ت عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٥۔۔ یوں نہ کہا کرو، کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم لوگ کہتے ہو کہ اگر لوگوں نے بھلا کیا توہم (بھی ان کے ساتھ ) بھلاکریں گے اور اگر انھوں نے براسلوک کیا تو ہم بھی براکریں گے لیکن اپنے آپ کو اس کا عادی بناؤ، کہ اگر لوگ احسان کریں تو تم بھی اچھا برتاؤ کرو گے اور اگر وہ براسلوک کریں تو تم ظلم نہیں کرو گے۔ ترمذی، عن حذیفہ۔
43035- لا تكونوا إمعة تقولون: إن أحسن الناس أحسنا، وإن أساؤا أسأنا، ولكن وطنوا أنفسكم إن أحسنوا إن تحسنوا وإن أساؤا أن لا تظلموا."خ - عن حذيفة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٦۔۔ تمہارا بہترین شخص وہ ہے جس کی خیر کی امیدہو اور اس کے شر سے اطمینان ہو اور تمہارا براشخص وہ ہے جس کی بھلائی سے ناامیدی ہو اور اس کے شر سے اطمینان نہ ہو۔ ابویعلی عن انس۔
43036- خيركم من يرجى خيره ويؤمن شره، وشركم من لا يرجى خيره ولا يؤمن شره."ع - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٧۔۔ ہر بندے کی شہرت ہوتی ہے پس اگر وہ نیک ہواتوزمین میں رہ جائے گی اور اگر برا ہواتوزمین میں رہ جائے گی۔ الحکیم عن ابی بردہ۔

کلام : ضعیف الجامع ٤٧٣٤۔
43037- لكل عبد صيت، فإن كان صالحا وضع في الأرض، وإن كان مسيئا وضع في الأرض."الحكيم - عن أبي بردة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں مشغول ہونا
٤٣٠٣٨۔۔ ہر بندے کی آسمان میں شہرت ہوتی ہے اگر آسمان میں اس کی شہرت اچھی ہو تو زمین میں اچھی شہرت اتاری جاتی ہے اور اگر آسمان میں اس کی شہرت بری ہو تو زمین میں بری شہرت اتاری جاتی ہے۔ البزار عن ابوہریرہ ۔

کلام :۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٤٨٩٣۔
43038- ما من عبد إلا وله صيت في السماء، فإن كان صيته في السماء حسنا وضع في الأرض. وإن كان صيته في السماء سيئا وضع في الأرض. "البزار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: