কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩১১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣٠٩٩۔۔ جب تم سے کوئی برائی سرزد ہوا جائے تو اس کے ساتھ ہی کوئی نیکی کرلیا کرو پوشیدہ کے بدلہ پوشیدہ اور اعلانیہ کے بدلہ اعلانیہ۔ ابن النجار، عن معاذ۔
43099- إذا عملت سيئة فاعمل بجنبها حسنة، السر بالسر، والعلانية بالعلانية."ابن النجار - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٠۔۔ اپنے جسموں کو بھوک پیاس کے ذریعہ تررکھو۔ (یعنی عادی بناؤ) اور گوشت کو کم کرو اور چربی پگھلاؤ تمہارا گوشت اچھے گوشت میں تبدیل ہوجائے جو جنت میں مشک وکافور سے بھرا ہوگا۔ الدیلمی عن انس وفیہ اسماعیل ، بن ابی زیاد الشاشی متروک یضع الحدیث۔
43100- بلوا أجسادكم بالجوع والعطش، وأفنوا لحومكم وأذيبوا شحومكم تستبدلوا لحوما طيبة محشوة بالمسك والكافور في الجنة. "الديلمي - عن أنس، وفيه إسماعيل بن أبي زياد الشاشي متروك يضع الحديث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠١۔۔ اللہ تعالیٰ روزانہ ارشاد فرماتے ہیں میں تمہارا غالب رب ہوں جو دونوں جہانوں کی عزت چاہے وہ غالب کی اطاعت کرے۔ الدیلمی، خطیب والرافعی عن انس واوردہ ، ابن الجوزی فی الموضوعات۔
43101- إن الله تعالى يقول كل يوم: أنا ربكم العزيز! فمن أراد عز الدارين فليطع العزيز."الديلمي، خط، والرافعي - عن أنس؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٢۔۔ اے ابوامامہ، اللہ تعالیٰ کے معاملہ کو عزت دواللہ تعالیٰ تمہیں عزت و غلبہ دے گا۔ الدیلمی عن ابی امامہ۔
43102- يا أبا أمامة! أعز أمر الله يعزك الله. "الديلمي - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٣۔۔ وہ نوخیز نوجوان اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے جو خوبصورت ہو اور اپنی جوانی اور خوبصورتی کو اللہ اور اس کی اطاعت میں لگادے ، اس کی وجہ سے رحمت تعالیٰ اپنے فرشتوں پر فخر کرتے ہوتے فرماتے ہیں، یہ یقیناً میرا بندہ ہے۔ ابن عساکر، عن ابن مسعود، وفیہ ابراہیم العجری ضعیف۔

کلام :۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٨٠٨۔
43103- إن أحب الخلائق إلى الله عز وجل شاب حدث السن في صورة حسنة جعل شبابه وجماله لله وفي طاعته، ذلك الذي يباهي به الرحمن ملائكته يقول: هذا عبدي حقا."ابن عساكر عن ابن مسعود، وفيه إبراهيم الهجري ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٤۔۔ جو نوجوان بھی اللہ کی عبادت میں بڑھتے مرجاتا ہے تو اللہ اسے ننانوے صدیقوں کا اجرعطا کرتا ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ۔
43104- أيما ناش نشأ في عبادة الله حتى يموت أعطاه الله أجر تسعة وتسعين صديقا. "طب- عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٥۔۔ جو نوجوان دنیا کی لذت و خواہش چھوڑ کر اللہ کی عبادت میں اپنی جوانی لگاتا ہے تو اللہ اسے ننانوے صدیقوں کا اجرعطا کرتا ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ۔
43105- ما من شاب يدع لذة الدنيا ولهوها ويستقبل بشبابه طاعة الله إلا أعطاه الله أجر تسعة وتسعين صديقا."طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٦۔۔ جو نوجوان دنیا کی لذت و خواہش چھوڑ کر اپنی جوانی کو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں لگاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بانوے صدیقوں کا اجرعطا کرتا ہے ، پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، اے وہ نوجوان جو میری خاطر اپنی شہوت کو ترک کررہا ہے اور اپنی جوانی کو خرچ کررہا ہے میرے نزدیک تیری حیثیت میرے بعض فرشتوں کی سی ہے۔ (الحسن بن سفیان، حلیۃ الاولیائ، عن شریح فرماتے ہیں مجھ سے یہ روایت بدری صحابی نے کی ان میں حضرت عمر (رض) بھی شامل ہیں) ۔
43106- ما من شاب يدع لذة الدنيا ولهوها ويستقبل بشبابه طاعة الله إلا أعطاه الله أجر اثنين وسبعين صديقا، ثم يقول الله: أيها الشاب التارك شهوته في المبتذل شبابه! أنت عندي كبعض ملائكتي." الحسن بن سفيان، حل - عن شريح قال: حدثني البدريون منهم عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٧۔۔ اللہ فرماتے ہیں مومن نوجوان جو میری تقدیر پر ایمان رکھتا اور میری قضا پر یقین رکھتا، میرے عطا کردہ رزق پر صبر و قناعت سے کام لیتا، میری وجہ سے اپنی شہوت کو چھوڑ دیتا ہے وہ میرے نزدیک میرے بعض فرشتوں کی طرح ہے۔ الدیلمی عن عمر۔
43107- يقول الله عز وجل: الشاب المؤمن بقدري، الراضي بكتابي، القانع برزقي، التارك لشهوته من أجلي، هو عندي كبعض ملائكتي."الديلمي - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٨۔۔ اللہ کو توبہ کرنے والے نوجوان سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں ۔ الدیلمی عن انس۔
43108- ما من شيء أحب إلى الله من الشاب التائب."الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٠٩۔۔ تمہارے بہترین نوجوان وہ ہیں جو بوڑھوں کے مشابہ ہیں اور تمہارے برے بوڑھے وہ ہیں جو نوجوانوں کی طرح ہوں اگر ان دو نمازوں (عشاء وفجر) سے پیچھے رہ جانے والوں کو ان کی فضیلت کا علم ہوجائے تو وہ گھٹنوں کے بل آئیں اور خیانت کا صدقہ قبول نہیں اور نہ بغیر وضو کے نماز ہوتی ہے۔ ابن النجار، عن انس۔
43109- خير شبابكم من تشبه بكهولكم، وشر كهولكم من تشبه بشبابكم، ولو يعلم المتخلفون عن هاتين الصلاتين لأتوهما ولو حبوا، ولا تقبل صدقة من غلول، ولا صلاة بغير طهور."ابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٠۔۔ جب تم کوئی ایسا نوجوان دیکھو جس کا بڑھاپا سچائی اور پاکدامنی سے شروع ہوا۔ اب عدی عن ابوہریرہ ۔
43110- إذا رأيت الشاب قد استقبل شيبته بصدق وعفاف ... "عد - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١١۔۔ موسیٰ بن عمران ایک پریشان آدمی کے پاس سے گزرے آپ نے اللہ تعالیٰ سے اس کی عافیت کی دعا کی آپ سے کہا گیا موسیٰ اسے شیطانی وسوسہ ہوا تھا اس نے میری خاطر اپنے آپ کو بھوکا رکھا، ہے جو حالت تمہیں نظرآرہی ہے تاکہ میں اسے روزانہ نظررحمت سے کئی باردیکھوں میں اس کی اپنی فرمان برداری سے خوش ہوں، اس سے کہو، کہ وہ تمہارے لیے دعا کرے کیونکہ میرے پاس روزانہ کی دعا ہوتی ہے۔ طبرانی فی الکبیر ، حلیۃ الاولیاء ج ٣، ص ٣٤٥، عن ابن عباس وفیہ مقال۔

کلام :۔۔ الضعیفہ ٣١٧۔
43111- إن موسى بن عمران مر برجل وهو يضطرب، فقام يدعو الله له أن يعافيه، فقيل له: يا موسى! إنه الذي يصيبه خبط من إبليس، ولكن جوع نفسه لي فهو الذي ترى، أي أنظر إليه كل يوم مرات، أتعجب من طاعته لي، فمره ليدع لك فإن له كل يوم عندي دعوة."طب، حل - 3/345 عن ابن عباس وفيه مقال".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٢۔۔ جس شخص پر شہوت کا غلبہ ہو اور اسے روکا اور اسے اپنے آپ پر ترجیح دی اللہ اس کی بخشش فرمائے گا۔ دار قطنی فی الافراد، ابوالشیخ فی الثواب عن ابن عمر۔

کلام :۔۔ تذکرۃ الموضوعات، ١٥١، التنزیہ ج ٢ ص ٢٨٧۔
43112- أيما امرئ اشتهى شهوة فرد شهوته وآثر على نفسه غفر الله له."قط في الأفراد، وأبو الشيخ في الثواب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٣۔۔ جو شخص حرام پر قدرت کے باوجود صرف اللہ کے خوف سے چھوڑ دیتا ہے تو اللہ آخرت سے پہلے دنیا کی زندگی میں اس سے بہتر سے بدل دے گا،۔ ابن جریرعن قتادہ مرسلا۔
43113- لا يقدر رجل على حرام ثم يدعه ليس به إلا مخافة الله إلا أبدله الله في عاجل الدنيا قبل الآخرة ما هو خير له من ذلك. "ابن جرير - عن قتادة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٤۔۔ جہاں بھی ہو اللہ تعالیٰ کی اچھے طریقہ سے عبادت کرو اور جنت کی خوش خبری پاؤ۔ بیہقی عن ابوہریرہ ۔
43114- حيثما كنتم فأحسنوا عبادة الله وأبشروا بالجنة. "ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٥۔۔ عطابن یسار سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ نے وضو فرمایا، آپ اپنے صحابہ کے سامنے آنے سے تھوڑی دیر رکے رہے کسی نے عرض کیا آپ کو کس نے روک رکھا ہے ؟ آپ نے فرمایا ایک جانور (مراد بلی) پانی پی رہا تھا۔عبدالرزاق عن عطاء بن یسار۔
43115- دويبة شربت."عبد الرزاق عن عطاء بن يسار، قال: توضأ النبي صلى الله عليه وسلم يوما فاحتبس عن أصحابه ثم خرج فقالوا: ما حبسك؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٦۔۔ ایک عورت کی اس طرح مغفرت ہوگئی کہ وہ ایک کتے پر سے گزری جو کسی کنویں کے کنارے ہانپ رہاتھاپیاس کی شدت کی وجہ سے جاں بلب تھا اس عورت نے اپناموزہ اتارا اسے اپنے ڈوپٹے سے باندھا اور اس کے لیے پانی کھینچا اس وجہ سے اس کی مغفرت کردی گئی۔ بخاری ، عن ابوہریرہ ۔

کلام :۔۔ مربرقم ٤٠٦٨۔
43116- غفر لامرأة مومسة مرت بكلب على رأس ركي يلهث كاد يقتله العطش، فنزعت خفها فأوثقته بخمارها فنزعت له من الماء فغفر لها بذلك. "خ - عن أبي هريرة" مر برقم 43068.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٧۔۔ ہر لائق جگر میں اجر ہے۔ ابن سعد عن حبیب ابن عمر السلام انی۔
43117- في كل كبد حرى أجر."ابن سعد - عن حبيب ابن عمر السلاماني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٨۔۔ اللہ تعالیٰ کے سایہ کی طرف سبقت کرنے والوں کے لیے خوش خبری ہے جب انھیں حق عطا کیا جائے توا سے قبول کرلیتے ہیں اور اگر اس کا ان سے سوال کیا جائے توا سے خرچ کرتے ہیں اور وہ لوگ جو اپنے لیے فیصلہ کرتے ہیں۔ الحکیم عن عائشہ۔
43118- طوبى للسابقين إلى ظل الله الذين إذا أعطوا الحق قبلوه، وإن سئلوه بذلوه، والذين بحكمهم لأنفسهم. "الحكيم - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: