কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩১৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١١٩۔۔ تمہارے رب نے فرمایا : میں نے اپنے ایماندار بندوں کے لیے جنہوں نے نیک اعمال کیے ایسی نعمتیں تیار کررکھی ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھانہ کسی کان نے آن کی آواز سنی اور نہ کسی دل میں ان (کی حقیقت ) کا خیال آیا۔ ابن جریر عن الحسن بلاغا۔
43119- قال ربكم: أعددت لعبادي الذين آمنوا وعملوا الصالحات ما لا عين رأت ولا أذن سمعت ولا خطر على قلب بشر. "ابن جرير - عن الحسن بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٢٠۔۔ اگر کسی مرد کے چہرے پر جس دن وہ پیدا ہوا اس سے لے کر مرنے کے دن تک اللہ تعالیٰ کی عبادت میں بڑھاپا کھینچا جائے تو وہ قیامت کے روز اسے حقیر جانے گا، اور اس کی خواہش ہوگی کہ اسے دنیا کی طرف لوٹایاجاتا تاکہ اس کا اجر وثواب بڑھ جائے۔ ابن المبارک مسنداحمد، بخاری فی التاریخ، ابونعیم، طبرانی فی الکبیر، بیہقی عن محمد بن ابی عمرۃ المزنی وصحح۔
43120- لو أن رجلا جر على وجهه من يوم ولد إلى يوم يموت هرما في طاعة الله عز وجل لحقر ذلك يوم القيامة ولود أنه يرد إلى الدنيا كيما يزداد من الأجر والثواب."ابن المبارك، حم، خ في التأريخ، وأبو نعيم، طب، هب - عن محمد بن أبي عمرة المزني وصحح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکیلی اکیلی ترغیب۔۔۔ ازاکمال
٤٣١٢١۔۔ جو خیر کی طرف بلائے گا اس کے لیے اس کا اجر اور اس کی پیروی کرنے والے کا اجر ہوگا اس سے ان کی اجروں میں ذرہ برابر کمی نہیں ہوگی۔ حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ ۔
43121- ما من داع يدعو إلى هدى إلا كان له أجره وأجور من تبعه، لا ينقص ذلك من أجورهم شيئا. "حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی اور برائی پھیلانے والا
٤٣١٢٢۔۔ جس نے بھلائی کی بات سنی اور اسے پھیلایا تو گویا اس پر عمل کرنے والے کی طرح ہے اور جس نے کوئی برائی سنی اور سے پھیلایا تو وہ اس پر عمل کرنے والے کی طرح ہے۔ الرافعی عن ابوہریرہ وابن عباس۔
43122 - من سمع خيرا فأفشاه كان كمن عمل به، ومن سمع شرا فأفشاه كان كمن عمل به."الرافعي - عن أبي هريرة وابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی اور برائی پھیلانے والا
٤٣١٢٣۔۔ جس نے نیکی کا کام نکالا اور اس پر عمل کیا گیا تو اس کے لیے کامل اجر ہے اور اس کی پیروی کرنے والوں کا اجر ہے جس سے ان کے اجروں میں کمی نہیں ہوگی، اور جس نے براطریقہ نکالا اور اس کی پیروی کی جانے لگی تو اس کے اس کا کامل گناہ اور اس کی پیروی کرنے والوں کا گناہ ان کے گناہوں سے کچھ کمی نہیں ہوگی۔ مسنداحمد، عن ابوہریرہ ۔
43123- من سن خيرا فاستن به كان له أجره كاملا ومن أجور من استن به ولا ينقص من أجورهم شيئا، ومن استن شرا فاستن به كان له وزره كاملا ومن أوزار الذي استن به لا ينقص من أوزارهم شيئا." حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی اور برائی پھیلانے والا
٤٣١٢٤۔۔ جس نے اسلام میں بھلائی کی بنیاد رکھی اور اس کی پیروی کی گئی تو اس کے لیے اس کا اور اس پر عمل کرنے والوں کے اجر کی طرح اجر ہے ان کے اجروں سے کچھ کم نہیں کیا جائے گا، اور جس نے کسی برے طریقہ کی بنیاد ڈالی تو اس پر اس گناہ ہے اور اس کی پیروی کرنے والوں کے گناہوں کی طرح گناہ ہے ان کے گناہوں سے کچھ کمی نہیں ہوگی۔ مسنداحمد، بزار، طبرانی فی الاوسط، حاکم، سعید بن منصور، عن عبیدہ بن حذیفہ عن ابیہ۔
43124- من سن في الإسلام خيرا فاستن به كان له أجره ومثل أجور من تبعه من غير أن ينقص من أجورهم شيئا، ومن سن شرا فاستن به كان عليه وزره ومثل أوزار من تبعه من غير أن ينقص من أوزارهم شيئا." حم، بز، طس، ك، ص - عن عبيدة بن حذيفة عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی اور برائی پھیلانے والا
٤٣١٢٥۔۔ جس نے صحیح راستہ کی بنیاد رکھی اور اس کی پیروی کی جانے لگے تو اس کے لیے اس کا اور اس پر عمل کرنے والوں کے اجرکاثواب ہے ان کے اجروں سے کوئی کمی نہیں ہوگی ، جس نے گمراہی کا طریقہ نکالا اور اس کا اتباع کیا گیا تو اس کے لیے اس کا گناہ اور ان لوگوں کا گناہ ہے اور ان کے گناہوں سے کمی نہیں ہوگی۔ السجزی فی الابانہ عن ابوہریرہ ۔
43125- من سن سنة هدى فاتبع عليها كان له أجورها وأجر من عمل بها من غير أن ينقص من أجورهم شيئا، ومن سن سنة ضلالة فاتبع عليها كان عليه مثل أوزارهم من غير أن ينقص من أوزارهم شيئا."السجزي في الإبانة - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی اور برائی پھیلانے والا
٤٣١٢٦۔۔ جس نے بھلائی کا طریقہ نکالا تو اس کے لیے اس کا اور اس پر عمل کرنے والوں کا اجر ہے زندگی میں اور اس کی موت کے بعد جب تک اس پر عمل کیا جاتارہا یہاں تک کہ عمل ترک کردیا گیا اور جس نے براطریقہ نکالاتو اس پر اس کا گناہ ہے یہاں تک کہ اسے ترک کردیا جائے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں سر کی حفاظت میں گھوڑا باندھے مراتو اس کے لیے حفاظت کرنے والے کا اجر جاری کیا جائے گایہاں تک کہ قیامت کے روز اسے اٹھایا جائے۔ طبرانی فی الکبیر والسجزی فی الابانہ عن واثلہ۔

مذکورہ بالا روایت میں جن میں اسلام میں اچھا یابراطریقہ نکالنے پر بشارت عذاب کی خبر دی گئی ہے اس سے مراد بدعت حسنہ ہرگز نہیں ، حدیث کا مطلب ہے جو کام نیکی کا سبب بنے مثلا کوئی اچھی کتاب لکھ جاتا ہے کوئی عبادت گاہ مسجد وغیرہ بناجاتا ہے توا سے ثواب ملتا رہے گا اور کوئی شخص سنیما گھربنا گیا یاجوئے کا اڈا قائم کرگیا توجتنے لوگ اس میں مبتلا ہوں گے ان کا گناہ بھی اس کے سر ہوگا کیونکہ یہ گناہ کا سبب بنا بہرکیف نیکی اور بدی کی دعوت و ترغیب کا جداجدا اجرو عذاب ہے۔
43126- من سن سنة حسنة فله أجرها ما عمل بها في حياته وبعد مماته حتى تترك، ومن سن سنة سيئة فعليه إثمها حتى تترك، ومن مات مرابطا في سبيل الله جري له أجر المرابط حتى يبعث يوم القيامة."طب، والسجزي في الإبانة، عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی اور برائی پھیلانے والا
٤٣١٢٧۔۔ جس نے اللہ کی محبت کو اپنی ذات کی محبت پر ترجیح دی تو اللہ لوگوں کی پریشانی سے اس کی کفایت کرے گا۔ ابوعبدالرحمن السلمی عن عائشہ۔
43127- من آثر محبة الله على محبة نفسه كفاه الله مؤنة الناس."أبو عبد الرحمن السلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٢٨۔۔ جس نے اللہ کی محبت کو لوگوں کی محبت پر فوقیت دی تو اللہ اس کے لوگوں کی مشقت سے کفایت کرے گا۔ الدیلمی عن عائشہ (رض)۔
43128- من آثر محبة الله على محبة الناس كفاه الله مؤنة الناس. "الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٢٩۔۔ تم میں سے جس کا بس چلے کہ وہ چاول کے پیمانے والے شخص کی طرح ہوسکے تو ہوجائے لوگوں نے عرض کیا اللہ کے رسول چاول کے پیمانے والا کون ہے ؟ تو آپ نے حدیث غار کا ذکر کیا۔ ابوداؤد، عن ابن عمر، قلت حدیث الغار ذکرت فی کتاب القصص رقم ٤٠٤٦٣۔

کلام :۔۔ ضعیف ابی داؤد ٨٣٤
43129- من استطاع منكم أن يكون مثل صاحب فرق الأرز فليكن مثله، قالوا: ومن صاحب الأرز يا رسول الله؟ فذكر حديث الغار."د - عن ابن عمر؛ قلت: حديث الغار ذكرته في كتاب القصص رقم 40463".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٠۔۔ جس نے کسی مسلمان کو گھوڑا دیا اور اس سے ایک گھوڑا پیدا ہوا تو اس کے لیے سترگھوڑوں کا ثواب ہے جنہیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں لادا جائے اور اگر اس سے گھوڑا پیدانہ ہو تو اس کے لیے ایک گھوڑے کا اجر ہے جسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں لادیا جائے۔ مسنداحمد، طبرانی فی الکبیر ابن حبان عن ابی کبشہ۔
43130- من أطرق فرسه مسلما فعقب له الفرس كان له كأجر سبعين فرسا يحمل عليها في سبيل الله، فإن لم يعقب كان له كأجر فرس يحمل عليها في سبيل الله." حم، طب، حب - عن أبي كبشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣١۔۔ جس نے کسی مریض کو اس کامن پسند کھانا کھلایا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا جس نے کسی مومن کو پیاس پر پانی پلایا قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اسے مہرزدہ شراب پلائے گا۔ ابوالشیخ ، حلیۃ الاولیاء عن ابی سعید۔
43131- من أطعم مريضا شهوته أطعمه الله من ثمار الجنة، ومن سقى مؤمنا على ظمأ سقاه الله من الرحيق المختوم يوم القيامة."أبو الشيخ، حل - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٢۔۔ جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسی چیز پہنچی جس میں فضیلت تھی اور اس نے ایمان اور اس کے ثواب کی امید سے اس پر عمل کرلیاتو اللہ تعالیٰ سے وہ (ثواب) عطا کردے گا اگرچہ وہ ایسی نہ تھی۔ ابوالشیخ والخطیب وابن النجار والدیلمی عن جابر۔

کلام :۔۔ اتمیز ١٣٣، الشذرہ ٧٥٤۔
43132- من بلغه عن الله شيء فيه فضيلة فأخذ به إيمانا ورجاء ثوابه أعطاه الله ذلك وإن لم يكن كذلك."أبو الشيخ والخطيب وابن النجار والديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٣۔۔ جسے اللہ تعالیٰ کی طرف فضیلت والی کوئی چیز ملی تو اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا کردے گا اگرچہ وہ ایسی نہ ہو۔ الدیلمی وابن النجار عن انس۔

کلام :۔۔ الآلی ج ١ ص ٢١٥۔
43133- من بلغه فضل عن الله أعطاه الله ذلك وإن لم يكن كذلك. "الديلمي وابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٤۔۔ جس کے لیے خیر کا دروازہ کھل جائے وہ اس کے لیے اٹھ کھڑا ہو کیونکہ اسے علم نہیں کہ وہ کب بند ہوجائے۔ ابن المبارک عن حکیم بن عمیر مرسلا، ابن شاھین، عن عبداللہ بن ابان بن عثمان بن خلیفہ بن اوس عن ابیہ عن جدہ عن حذیفہ۔
43134- من فتح له باب من الخير فلينتهزه فإنه لا يدري متى يغلق عنه. "ابن المبارك - عن حكيم بن عمير مرسلا، ابن شاهين عن عبد الله بن أبان بن عثمان بن خليفة بن أوس عن أبيه عن جده عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٥۔۔ جس نے چالیس قدم کسی اندھے کی راہنمائی کی اس کے چہرہ کو آگ نہیں چھوئے گی۔ ابن النجار، عن نعیم بن سالم عن انس ۔

کلام :۔۔ احادیث المختارۃ ٩١، الآلی ج ٢ ص ٨٩۔
43135- من قاد أعمى أربعين خطوة لم تمس وجهه النار."ابن النجار - عن نعيم بن سالم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٦۔۔ جس نے چالیس گز کسی اندھے کی راہنمائی کی تو اس کے لیے ایک غلام آزاد کرنے جیساثواب ہے۔ طبرانی فی الاوسط عن انس (رض)۔
43136- من قاد أعمى أربعين ذراعا كان له كعتق رقبة."طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٧۔۔ جس نے چالیس یاپچاس گز کسی اندھے کی رہنمائی تو اس کے لیے گردن آزاد کرنے جیساثواب لکھاجائے گا۔ ابن میع عن انس (رض)۔
43137- من قاد أعمى أربعين ذراعا أو خمسين ذراعا كتب له كعتق رقبة. "ابن منيع - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٨۔۔ جس نے کسی اندھے کی رہنمائی کی یہاں تک کہ اسے اس کی منزل تک پہنچادیا تو اللہ اس کے چالیس کبیرہ گناہ بخش دے گا اور چار ایسے کبیرہ گناہ جن کی وجہ سے جہنم واجب ہوچکی تھی۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس۔

کلام : الآلی ج ٢ ص ٩٠۔
43138- من قاد أعمى حتى يبلغه مأمنه غفر الله له أربعين كبيرة، وأربع كبائر توجب النار." طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: