কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩১৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔ دوہری نصیحتیں
٤٣١٧٩۔۔ جو مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی (گناہوں سے حفاظت کی) ضمانت دے دے میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں۔ مسنداحمد، ترمذی، ابن حبان، حاکم عن سھل بن سعد۔
43179- من يتوكل لي ما بين لحييه وما بين رجليه أتوكل له بالجنة."حم ، ت، حب، ك - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔ دوہری نصیحتیں
٤٣١٨٠۔۔ صاف دل اور سچی زبان والاسب سے بہترین شخص ہے کسی نے عرض کیا صاف دل کیا ہے ؟ فرمایا وہ پرہیزگار صاف دل جس میں نہ گناہ نہ ہو سرکشی اور نہ حسد، کسی نے عرض کیا اس کے بعد کون ہے ؟ فرمایا جو دنیا سے بغض رکھے اور آخرت سے محبت کرے کسی نے عرض کیا پھر کون ہے ؟ فرمایا اچھے اخلاق والامومن ۔ ابن ماجہ عن ابن عمرو۔
43180- خير الناس ذو القلب المخموم واللسان الصادق، قيل: ما القلب المخموم؟ قال: هو التقي النقي الذي لا إثم فيه ولا بغي ولا حسد، قيل: فمن على أثره؟ قال: الذي يشنأ الدنيا ويحب الآخرة؛ قيل: فمن على أثره؟ قال: مؤمن في خلق حسن."هـ - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔ دوہری نصیحتیں
٤٣١٨١۔۔ جس نے کسی مومن سے نرمی کا برتاؤ کیا یا اس کی کسی ضرورت میں کمی کردی چاہیے وہ ضرورت چھوٹی ہو یا بڑی اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اسے جنت کا خادم عطا کرے۔ البزار عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٥٤٨١۔
43181- من ألطف مؤمنا أو خف له في شيء من حوائجه صغر أو كبر كان حقا على الله أن يخدمه من خدم الجنة."البزار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٢۔۔ جانتے ہو کون سی چیز جنت میں زیادہ داخل کرنے والی ہے ؟ اللہ تعالیٰ کا تقوی اور اچھے اخلاق، جانتے کون سی چیز زیادہ جہنم میں داخل کرنے والی ہے ؟ دوخالی اعضا منہ اور شرم گاہ۔ ابوالشیخ فی الثواب والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابوہریرہ ۔
43182- أتدرون ما أكثر ما يدخل الناس الجنة؟ تقوى الله وحسن الخلق؛ أتدرون ما أكثر ما يدخل الناس النار؟ الأجوفان: الفم والفرج. "أبو الشيخ في الثواب، والخرائطي في مكارم الأخلاق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٣۔۔ اپنے آپ کو دنیا کی جھنجھٹوں میں داخل کرو اور صبر کے ذریعہ ان سے نکال لو، اور جو برائی تمہیں اپنے متعلق معلوم ہے وہ تمہیں لوگوں کی عیب جوئی) سے روک دے ۔ ابن ابی الدنیا ، بیہقی فی شعب الایمان عن الحسن مرسلا۔
43183- أدخل نفسك في هموم الدنيا واخرج منها بالصبر، وليردك من الناس ما تعلم من نفسك."ابن أبي الدنيا، هب - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٤۔۔ مقدام بن شریح بن ھانی اپنے والد سے اپنے دادا کے بارے میں روایت کرتے فرمایا میں نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے کسی عمل کا حکم دیں (جسے میں پابندی سے کیا کروں) فرمایا : کھانا کھلایا کرو اور سلام پھیلایا کرو۔ طبرانی فی الکبیر حاکم۔
43184- أطعم الطعام وأفش السلام. "طب، ك - عن المقدام بن شريح بن هانيء عن أبيه عن جده قال قلت: يا رسول الله. مرني بعمل، قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٥۔۔ کھلایا کرو اور میٹھی بات کیا کرو۔ خطیب عن ابی مسلم رحل من الصحابہ۔
43185- أطعم الطعام وأطب الكلام."خط - عن أبي مسلم رجل من الصحابة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٦۔۔ کھانا کھلایا کرو اور سلام پھیلایا کرو جنتوں کے وارث بن جاؤ گے۔ طبرانی فی الکبیر سعید بن منصور عن عبداللہ بن الحارث ۔
43186- أطعموا الطعام وأفشوا السلام تورثوا الجنان."طب، ص - عن عبد الله بن الحارث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٧۔۔ جو کھان اکھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں وہ تمہارے بہترین لوگ ہیں۔ ابن سعد عن حمزہ بن صہیب عن ابیہ۔
43187- إن خياركم من أطعم الطعام ورد السلام."ابن سعد - عن حمزة بن صهيب عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٨۔۔ سلام پھیلانا اور اچھے اخلاق کو اپنے اوپرلازم کرلو۔ بخاری فی الادب المفرد، طبرانی فی الکبیر، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان عن ھانی بن یزید۔
43188- عليك بحسن الكلام وبذل السلام. "خد، طب، ك، هب - عن هانيء بن يزيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٨٩۔۔ جس نے پانی (کا کنواں) کھودا اور اس سے کسی پیاسے جگر، انسان جن درندے یا پرندے نے پانی پی لیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے اجر دے گا جس نے کبوتر کے گھونسلے یا اس سے بھی چھوٹی سجدہ گاہ بنادی اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے گھر بنائے گا۔ ابن خزیمہ والشاشی وسمویہ، سعید بن منصور عن جابر۔
43189- من حفر ماء لم يشرب منه كبد حرى من إنس وجن ولا سبع ولا طائر إلا آجره الله يوم القيامة، ومن بنى مسجدا كمفحص قطاة أو أصغر بنى الله له بيتا في الجنة."ابن خزيمة والشاشي وسمويه، ص - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٩٠۔۔ جس شخص نے کسی بھوکے کو کھانا کھلایا اللہ تعالیٰ اسے جنت کا کھانا کھلائے گا اور جس نے کسی خوف زدہ کو امن دیا یا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز بڑی گھبراہٹ سے اسے امن دے گا۔ الرافعی عن انس۔
43190- أيما رجل أطعم جائعا أطعمه الله من طعام الجنة، وأيما رجل آمن خائفا آمنه الله يوم القيامة من الفزع الأكبر. "الرافعي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٩١۔۔ حسد دو آدمیوں کے بارے میں ہوسکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن مجید کی دولت سے نوازا اس نے اس پر عمل کیا اس کے حلال کردہ کو حلال اور اس کے حرام کردہ کو حرام جانا، اور وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا اس نے اس کے ذریعہ اپنے اعزہ و اقارب سے صلہ رحمی اور للہ تعالیٰ کی فرمان برداری کے کام کیے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو۔
43191- إنما الحسد في اثنتين: رجل آتاه الله القرآن فقام به فأحل حلاله وحرم حرامه، ورجل آتاه الله مالا فوصل منه أقاربه ورحمه وعمل بطاعة الله. "طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٩٢۔۔ جس سے حسد کیا جاسکتا ہے تو اس سے دوخصلتوں کی بنا پر حسد کیا جاسکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید عطا کیا وہ رات دن کی گھڑیوں میں اسے پڑھتا ہے دوسراوہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا اور وہ اسے خرچ کرتا ہے۔ بیہقی عن ابن عمرو۔
43192- إنما يحسد من يحسد على خصلتين: رجل آتاه القرآن فهو يقوم به آناء الليل وآناء النهار، ورجل آتاه الله مالا فهو ينفقه. "ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثنائی۔۔ ازاکمال
٤٣١٩٣۔۔ دنیا میں حسد صرف دو آدمیوں سے کیا جاسکتا ہے ایک آدمی دوسرے سے حسد کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے بہت سامال عطا کرے جس سے وہ زیادہ سے زیادہ خرچ کرتا ہے دوسراکہتا ہے کاش میرے پاس مال ہوتا تو میں بھی اس کی طرح خرچ کرتا تو اچھا ہوتا تو وہ اس سے حسد کرتا ہے اور ایک شخص قرآن پڑھتا اور رات قیام میں اسے پڑھتا ہے اس کے پاس ایک شخص ہے جسے قرآن کا علم نہیں تو وہ اس کے قیام اور جو اللہ تعالیٰ نے اسے قرآن کا علم عطا فرمایا اس پر حسد کرتا ہے وہ کہتا ہے اگر مجھے بھی اللہ تعالیٰ اس کی طرح علم (قرآن) عطا کرتا ہے تو میں بھی قیام کرتا ۔ طبرانی فی الکبیر عن سمرۃ۔
43193- ليس في الدنيا حسد إلا في اثنتين: الرجل يحسد الرجل أن يعطيه المال الكثير فينفق منه فيكثر النفقة، يقول الآخر: لو كان لي مال مثل مال هذا لأنفقت مثل ما ينفق هذا وأحسن؛ فهو يحسده، ورجل يقرأ القرآن فيقوم به الليل وعنده رجل إلى جنبه لا يعلم القرآن فهو يحسده على قيامه وعلى ما علمه الله القرآن فيقول: لو علمني الله مثل هذا لقمت مثل ما يقوم."طب - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قابل رشک شخصیت
٤٣١٩٥۔۔ تم میں صرف دو چیزوں کی وجہ سے مقابلہ ہوسکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا اور وہ روایت دن کی گھڑیوں میں اسے پڑھتا اور اس کے احکام کی پیروی کرتا ہے تو کوئی شخص کہتا ہے اگر اللہ تعالیٰ مجھے بھی اس کی طرح (علم قرآن) عطاکراتو میں بھی اس کی طرح قیام کرتا اور ایک شخص کو اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا وہ اسے خرچ کرتا اور اس کا صدقہ کرتا ہے تو کوئی شخص کہتا ہے اگر اللہ تعلای مجھے بھی ایسامال عطا کرتا جیسا اسے عطا کیا ہے تو میں بھی صدقہ کرتا۔ مسنداحمد، ومحمد، بن نصرفی الصلاۃ ، طبرانی فی الکبیر ، بیہقی فی شعب الایمان عن یزید بن الاخنسی السلمی۔
43194- لا تنافس بينكم إلا في اثنتين: رجل أعطاه الله قرآنا فهو يقوم به آناء الليل وآناء النهار ويتبع ما فيه، فيقول رجل: لو أن الله أعطاني مثل ما أعطى فلانا فأقوم به كما يقوم به؛ ورجل أعطاه الله مالا فهو ينفق ويتصدق به، فيقول رجل: لو أن الله أعطاني من المال كما أعطى فلانا فأتصدق به. "حم، ومحمد بن نصر في الصلاة، طب، هب - عن يزيد بن الأخنس السلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قابل رشک شخصیت
٤٣١٩٥۔۔ (معاذ) میں تمہیں بات کی سچائی اور پڑؤسی کی (اذیت سے) حفاظت کی نصیحت کرتا ہوں، الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن معاذ۔
43195- أوصيك بصدق الحديث وحفظ الجار. "الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قابل رشک شخصیت
٤٣١٩٦۔۔ کیا میں تمہیں بہترین شخص نہ بتاؤں ؟ وہ شخص ہے جو اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ ہے اس بات کا منتظر ہے کہ اللہ کی راہ میں کسی دشمن پر حملہ کرے یا کوئی اس پر حملہ کرے کیا میں تمہیں اس کے بعد کا بہترین آدمی بتاؤں ؟ وہ شخص ہے جو اپنی بکریوں میں ہے (وہاں) نماز قائم کرتا زکوۃ دیتا اور جانتا ہے کہ اس کے مال میں اللہ تعالیٰ کا حق ہے وہ لوگوں کے شرورفتنے سے دور ہوچکا ہے۔ ابن سعد عن ابن مبشر بن البراء بن معروز۔
43196- ألا أنبئكم بخير الناس رجلا! رجل أخذ بعنان فرسه ينتظر أن يغير أو يغار عليه؛ ألا أنبئكم بخير الناس رجلا بعده! رجل في غنمه يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويعلم حق الله عليه

في ماله قد إعتزل شرور الناس."ابن سعد - عن أم بشر بن البراء ابن معرور".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قابل رشک شخصیت
٤٣١٩٧۔۔ ہمارا رب دو آدمیوں سے خوش ہوتا ہے ایک وہ شخص جو اپنے گھروالوں میں سے اپنے محبوب کے پہلو سے اپنے بستر اور لحاف کو چھوڑ کر نماز کی طرف کود پڑتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتے ہیں میرے بندے کو دیکھو اپنے گھر کے محبوب کے پہلو سے نرم بستر اور لحاف چھوڑ کر نماز کی طرف کود پڑا محض میرے انعامات میں رغبت اور میرے عذاب سے ڈرنے کی بنا پر، (اس نے ایسا کیا ہے) ۔ اور وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کیا اور اسے شکست ہوئی اور اسے شکست اور واپس (دشمن کی طرف بھاگنے کا) پتہ ہے لیکن پھر وہ لوٹ آتا ہے اس کا خون بہادیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے میرے بندے کو دیکھو، میرے انعامات میں رغبت اور میرے عذاب سے خوف کی وجہ سے لوٹ آیا، یہاں تک کہ اس کا خون بہادیا گیا۔ مسنداحمد، ابن نصر، ابن حبان، طبرانی فی الکبیر ، حاکم بیہقی فی السنن عن ابن مسعود۔
43197- عجب ربنا من رجلين: رجل ثار عن وطئه ولحافه من بين حبه وأهله إلى صلاته، فيقول الله تعالى لملائكته: انظروا إلى عبدي ثار من وطئه ولحافه من بين حبه وأهله إلى صلاته رغبة فيما عندي وشفقا مما عندي، ورجل غزا في سبيل الله فانهزم فعلم ما عليه في الانهزام وما له في الرجوع فرجع حتى أهريق دمه، فيقول الله لملائكته: انظروا إلى عبدي رجع رغبة فيما عندي وشفقا مما عندي حتى أهريق دمه."حم، وابن نصر، حب، طب، ك، هق - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قابل رشک شخصیت
٤٣١٩٨۔۔ تم میں سے جس سے ہوسکے اور جنت کے درمیان کسی مسلمان کا مٹھی بھرخون حائل نہ ہوج سے وہ یوں بہا دیتا جیسے کوئی مرغی ذبح کی جاتی ہے وہ جنت کے جس دروازے کا قصد کرے گا وہ خون اس کے درمیان حائل ہوجائے گا اور جس سے ہوسکے کہ وہ اپنے پیٹ میں پاک (حلال) چیز ہی داخل کرے تو وہ ایسا ہی کرے کیونکہ سب سے پہلے انسان کا پیٹ بدبودار ہوگا۔ ابن ابی عاصم فی الدیات طبرانی فی الکبیر والبغوی عن جندب البجلی۔
43198- من استطاع منكم أن لا يحول بينه وبين الجنة ملء كف من دم امرئ مسلم يهريقه كأنما يذبح دجاجة، كلما يقوم لباب من أبواب الجنة حال بينه وبينه؛ ومن استطاع منكم أن لا يدخل بطنه إلا طيبا فليفعل فإن أول ما ينتن من الإنسان بطنه. "ابن أبي عاصم في الديات، طب والبغوي - عن جندب البجلي".
tahqiq

তাহকীক: