কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩১৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٩۔۔ ہر دن پکار کر کہتا ہے اے ابن آدم ، میں ایک نئی چیز ہوں جو کچھ مجھ میں کرے گا میں اس پر گواہ ہوں سو مجھ میں بھلائی کر میں تمہارے لیے اس کی گواہی دوں گا، کیونکہ اگر میں گزر گیا اور تو نے مجھے نہیں دیکھا یہی بات رات بھی کہتی ہے۔ ابونعیم عن معقل بن یسار۔

کلام :۔۔ تلبیض الصحیفہ ٣٥۔
43159- ليس من يوم إلا وهو ينادي: يا ابن آدم! أنا خلق جديد، أنا فيما تعمل في عليك شهيد، فاعمل في خيرا أشهد لك به، فإني لو مضيت لم ترني؛ ويقول الليل مثل ذلك. "أبو نعيم - عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیر کا نداء دینے والا فرشتہ
٤٣١٦٠۔۔ ہر روز جب سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ایک فرشتہ منادی کرتا ہے خبردار، مجھ سے کوئی بھلائی کا توشہ حاصل کرنے والا ہے کیونکہ میں قیامت تک ہرگز اس کی طرف لوٹ کر آنے والا نہیں یوں ہر روز بندے کے اعمال کا گواہ ہوتا ہے۔ الدیلمی عن ابن عباس (رض)۔
43160- ما طلعت شمس من المشرق في يوم إلا ومعها ملك ينادي: ألا متزود مني خيرا! فإني لن أرجع إليه إلى أن تقوم الساعة، فكل يوم شاهد على العبد بما كسبت يداه."الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیر کا نداء دینے والا فرشتہ
٤٣١٦١۔۔ انسان پر جو دن بھی آتا ہے وہ ندا کرتا ہے اے ابن آدم میں نئی مخلوق ہوں اور کل تیرے خلاف گواہ ہوں گا سو مجھ میں بھلائی کا کام کر کل میں تیرے حق میں گواہی دوں گا، اور میں اگر گزر گیا تو تو مجھے ہرگز کبھی بھی نہیں دیکھ سکے گا اور رات بھی اسی طرح کہتی ہے۔ ابوالقاسم حمزہ بن یوسف السھمی فی کتاب آداب الدین والرافعی عن معقل بن یسار۔
43161- ليس من يوم يأتي على ابن آدم إلا ينادي: يا ابن آدم! أنا خلق جديد، وأنا عليك غدا شهيد، فاعمل خيرا في أشهد لك غدا، وإني لو قد مضيت لن تراني أبدا، ويقول الليل مثل ذلك. "أبو القاسم حمزة بن يوسف السهمي في كتاب آداب الدين، والرافعي - عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیر کا نداء دینے والا فرشتہ
٤٣١٦٢۔۔ جس دن کا سورج طلوع ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے جس سے ہوسکے وہ مجھ میں نیکی کرلے کیونکہ میں پھر کبھی بھی تمہارے پاس لوٹ کر آنے والا نہیں اور ہر دن آسمان سے دومنادی کرنے والے ہوتے ہیں انمیں سے ایک کہتا ہے اے خیر کے طلب گار خوش ہو، اور اے شکر کے طلب گار رک جا، اور دوسراکہتا ہے اے اللہ خرچ کرنے والے کو بدلہ میں مال عطا فرما، اور ایک کہتا ہے اے اللہ روکنے والے کو ضائع ہونے والا مال عطا کر۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عثمان بن محمد بن المغیرہ بن الاخنس مرسلا الدیلمی عنہ عن سعید عن ابن عباس وازاد قولہ، ابدا، اسی طرح رات کہتی ہے) ۔
43162- ما من يوم طلعت شمسه إلا يقول: من استطاع أن يعمل في خيرا فليعمله فإني غير مكر عليكم أبدا، وما من يوم إلا وينادي مناديان من السماء يقول أحدهما: يا طالب الخير أبشر! ويا طالب الشر أقصر! ويقول أحدهما: اللهم أعط منفقا مالا خلفا، ويقول الآخر: اللهم أعط ممسكا مالا تلفا. "هب عن عثمان بن محمد بن المغيرة بن الأخنس مرسلا؛ الديلمي - عنه عن سعيد عن ابن عباس وزاد قوله "أبدا" "وكذلك يقول الليل"".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیر کا نداء دینے والا فرشتہ
٤٣١٦٣۔۔ اے امت تمہاری مثال اس لشکر کی سی ہے کہ کوچ کا نقارہ بج گیا اور اس کا پہلا حصہ چل پڑاہوکتنی جلدی پچھلا گروہ پہلے سے ملے گا، اللہ کی قسم دنیا آخرت کے مقابلہ میں خرگوش کی چھلانگ کی طرح ہے اللہ کے بندو، حدود کا خیال رکھو اور اللہ تعالیٰ اپنے رب سے مددطلب کرو۔ ابن السنی والدیلمی عن عمر۔
43163- مثلكم أيتها الأمة كمثل عسكر قد سار أولهم ونودي بالرحيل، فما أسرع ما يلحق آخرهم بأولهم! والله! لا الدنيا في الآخرة إلا كنفحة أرنب، الحد الحد عباد الله! واستعينوا بالله ربكم."ابن السني والديلمي - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیر کا نداء دینے والا فرشتہ
٤٣١٦٤۔۔ جو اپنے آپ کو (اللہ کی خاطر) ذلیل کرتا ہے اپنے دین کو غالب کرتا ہے اور جس نے اپنے آپ کو غالب رکھا اپنے دین کو ذلیل کرے گا، جب کہ دین ضروری ہے اور جس نے اپنے آپ کو موٹا کیا اس کا دین کمزور ہوگا، اور جس نے اپنے دین کو مضبوط کیا تو اس کا دین اور نفس موٹا ہوگا۔ حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ ۔
43164- من أذل نفسه أعز دينه، ومن أعز نفسه أذل دينه، والدين لا بد منه؛ ومن سمن نفسه هزل دينه، ومن سمن دينه سمن له دينه وسمنت له نفسه. "حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٦٥۔۔ جس نے لوگوں کو راضی کرنے میں اللہ تعالیٰ کو ناراض کیا تو اللہ تعالیٰ بھی ناراض ہوگا اور جنہیں اس نے راضی کیا انھیں بھی ناراض کردے گا، اور جس نے لوگوں کی ناراضگی میں اللہ کو راضی کیا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے راضی ہوگا اور انھیں بھی راضی کردے گا جو اس کی رضامندی میں اس سے ناراض ہوئے یہاں تک کہ اللہ اسے اور اس کے قول وعمل کو اس کی آنکھوں میں چمکائے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض)۔
43165- من أسخط الله في رضا الناس سخط الله وأسخط عليه من أرضاه، ومن أرضى الله في سخط الناس رضى الله عنه وأرضى عنه من أسخط في رضاه حتى يزينه ويزين قوله وعمله في عينيه."طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٦٦۔۔ جو اللہ کے ساتھ اپنے معاملات درست رکھے گا اللہ تعالیٰ لوگوں کے ساتھ اس کے معاملات درست کردے گا، اور جس نے اپنے پوشیدہ اعمال درست کرلے اللہ تعالیٰ اس کے ظاہری اعمال درست کردے گا، اور جو اللہ کی رضاکاجویاں ہوگا اللہ اسے اپنی اور لوگوں کی رضامندی عطا کردے گا، اور جو لولوگوں کی رضامندی چاہے گا اللہ تعالیٰ اس سے اپنی اور لوگوں کی رضامندی روک دے گا۔ الدیلمی عن قدامہ بن عبداللہ بن عمار عن رجل لہ صحبۃ۔
43166- من أصلح فيما بينه وبين الله أصلح الله فيما بينه وبين الناس، ومن أصلح جوانيه أصلح الله برانيه، ومن أراد وجه الله أناله الله وجهه ووجوه الناس، ومن أراد وجوه الخلق منعه الله وجهه ووجوه الخلق."الديلمي - عن قدامة بن عبد الله بن عمار رجل له صحبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٦٧۔۔ جس نے وہ چیز مانگی جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے تو آسمان اس کا سائبان ہے زمین اس کا بچھونا ، اسے دنیا کی کسی چیز کی فکر نہیں ہوگی وہ فصل نہیں بوئے گا (لیکن) روٹی کھائے گا درخٹ نہیں لگائے (لیکن) پھل کھائے اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے اور اس کی مرضی تلاش کرتے ہوئے تو اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کو اس کے رزق کے ضامن بنادے گا، (باقی لوگ) رزق کے بارے میں تھکیں گے اور اسے حلال کر لائیں گے جب کہ اسے پورارزق ملے گا وہ بغیر حساب یہاں تک کہ اسے موت آجائے۔ حاکم وتعقب عن ابن عمر، قال الذھبی ، منکر اور موضوع۔

کلام :۔۔ الضیعفہ ٤٤٥۔
43167- من طلب ما عند الله كانت السماء ظلاله والأرض فراشه، لم يهتم بشيء من أمر الدنيا، فهو لا يزرع الزرع ويأكل الخبز، ولا يغرس الشجر ويأكل الثمار، توكلا على الله وطلب مرضاته، فضمن الله السماوات والأرض رزقه فهم يتعبون فيه ويأتون به حلالا ويستوفي رزقه بغير حساب حتى أتاه اليقين."ك وتعقب - عن ابن عمر؛ قال الذهبي: منكر أو موضوع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٦٨۔۔ اللہ کی قسم ! کسی سرخ کو کسی کالے پر کوئی فضیلت نہیں صرف دینی فضیلت ہے۔ الدیلمی عن جابر۔
43168- والذي نفسي بيده! ما لأحمر على أسود فضل إلا الفضل في دين الله." الديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٦٩۔۔ اس شخص کی کوئی عزت نہیں ہے جسے اس کی عزت نے جہنم میں داخل کردیا اور اس شخص کی کوئی ذلت نہیں جسے اس کی ذلت نے جنت میں داخل کردیاعزت کے بعد ضرورت سرخ موت ہے۔ الخلیل فی مشخۃ عن ابوہریرہ ۔
43169- لا عز لأحد أدخله عزه النار، ولا ذل لأحد أدخله ذله الجنة، الموت الأحمر الحاجة بعد العز."الخليل في مشيخته عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٧٠۔۔ اے علی ! جو گھروالے بھی نعمت والے تھے عبرت انھیں اپنے پیچھے چلائے گی اے علی، ہر نعمت ختم ہوجائے گی صرف جنت کی نعمت ختم نہیں ہوگی اور ہر غم ختم ہوجائے گا صرف جہنمیوں کا غم ختم نہیں ہوگا، اے علی ! سچ کی پابندی کرو، اگرچہ دنیا میں تمہیں نقصان ہو تمہارے لیے آخرت میں خلاصی کا باعث ہوگا۔ ابن ابی الدنیا وابن عساکر عن انس۔
43170- يا علي! ما من أهل بيت كانوا حبرة1 إلا استتبعهم بعد ذلك عبرة، يا علي! كل نعيم يزول إلا نعيم أهل الجنة، وكل هم منقطع إلا هم أهل النار، يا علي! عليك بالصدق، فإن ضرك في العاجل كان فرجا لك في الآجل."ابن أبي الدنيا وابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٧١۔۔ اے عائشہ ! گناہوں (کے اسباب سے) دوری اختیار کرو یہ بہترین ہجرت ہے اور نمازوں کے اوقات کی حفاظت کرو یہ سب سے افضل نیکی ہے۔ طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ ۔
43171- يا عائشة! اهجري المعاصي فإنها خير الهجرة، وحافظي على الصلوات؟ فإنها أفضل البر." طس - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٧٢۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اس وقت تک بندے کے حق کو نہیں دیکھتا یہاں تک کہ وہ میرے حق کو دیکھے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس وضعف۔

کلام :۔۔ القدسیہ الضعیفہ ٨٥۔
43172- يقول الله عز وجل: لست بناظر في حق عبدي حتى ينظر عبدي في حقي."طب - عن ابن عباس، وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٧٣۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے ابن آدم ! جہنم کے مقابلہ میں جنت کو اختیار کرو اور اپنے اعمال برباد نہ کرو ورنہ اوندھے منہ جہنم میں پھینک دیے جاؤ گے اور اس میں ہمیشہ رہو گے۔ الرافعی عن علی۔
43173- يقول الله عز وجل: يا ابن آدم! اختر الجنة على النار، ولا تبطلوا أعمالكم فتقذفوا في النار منكسين خالدين فيها أبدا. "الرافعي - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
43174 ۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے ابن آدم تو مجھ سے انصاف نہیں کرتا میں نعمتوں کے ذریعہ تجھ کو محبوب بناتاہوں جب کہ تو گناہوں کے ذریعے مجھے ناراض کرتا ہے میری بھلائی تیری طرف اترتی ہے اور تیرا شر میری جانب بلند ہوتا ہے ہر رات دن ایک معزز فرشتہ میرے پاس تیری طرف سے برا عمل لے کر آتا ہے اے ابن آدم۔ اگر تو اپنے علاوہ کسی سے اپنی تعریف سنے اور تجھے موصوف کا علم نہ ہو تو تو اس سے جلد ناراض ہوجائے گا۔ الدیلمی الرافعی عن علی کرم اللہ وجھہہ۔
43174- يقول الله تعالى: يا ابن آدم! ما تنصفني، أتحبب إليك بالنعم وتتمقت إلي باالمعاصي، خيري إليك منزل وشرك إلي صاعد، ولا يزال ملك كريم يأتيني عنك كل يوم وليلة بعمل قبيح، يا ابن آدم! لو سمعت وصفك من غيرك وأنت لا تعلم من الموصوف لسارعت إلى مقته."الديلمي والرافعي - عن علي كرم الله وجهه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی کرنے پر وعید
٤٣١٧٥۔۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے جو گمراہی سے (بچاکر) ہدایت دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے گمراہی واجب کردیتا ہے۔ الدیلمی عن زید بن ابی اوفی۔
43175- الحمد لله الذي يهدي من الضلالة، ويكتب الضالة على من يشاء."الديلمي - عن زيد بن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔ دوہری نصیحتیں
٤٣١٧٦۔۔ بروقت نماز (ادا کرنا) اور والدین سے حسن سلوک (کرنا) سب سے افضل عمل ہے۔ مسلم عن ابن مسعود۔
43176- أفضل الأعمال الصلاة لوقتها وبر الوالدين. "م عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔ دوہری نصیحتیں
٤٣١٧٧۔۔۔ بروقت نماز اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد سب سے افضل عمل ہے۔ بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود ۔
43177- أفضل العمل الصلاة لوقتها والجهاد في سبيل الله. "هب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی۔۔۔ دوہری نصیحتیں
٤٣١٧٨۔۔ دو شخص جنت میں جائیں گے جو زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کرے وہ جنت میں جائے گا۔ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشہ۔
43178- اثنان يدخلان الجنة: من حفظ ما بين لحييه ورجليه دخل الجنة."الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: