কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩২৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢١٩۔۔ جس میں تین باتیں ہوں گی اللہ تعالیٰ اسے اپنے عرش کے سائے تلے سایہ دے گا، جس دن صرف اسی کا سایہ ہوگا سختیوں پر وضو کرنا ، اور اندھیرے میں مسجدوں کی طرف جانا بھوکے کو کھانا کھلانا۔ ابوالشیخ فی الثواب ، والاصبھانی فی الترغیب عن جابر۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٤٨۔ الضعیفہ ٥٧٢۔
43219- ثلاث من كن فيه أظله الله تحت عرشه يوم لا ظل إلا ظله: الوضوء على المكاره، والمشي إلى المساجد في الظلم، وإطعام الجائع."أبو الشيخ في الثواب، والأصبهاني في الترغيب - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢٢٠۔۔ جو تین خصلتیں ایمان کے ساتھ لے کر آیا جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے اور جہاں چاہے حور عین سے شادی کرلے جس نے اپنے قاتل کو معاف کردے اور خفیہ قرض ادا کردے ، اور ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ قل ھوا اللہ احد پڑھے۔ ابویعلی عن جابر۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٤١، الضعیفہ ٦٥٤۔
43220- ثلاث من جاء بهن مع الإيمان دخل من أي أبواب الجنة شاء وزوج من الحور العين حيث شاء: من عفا عن قاتله، وأدى دينا خفيا، وقرأ في دبر كل صلاة مكتوبة عشر مرات {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} "ع - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢٢١۔۔ تین چیزیں ایسی ہیں جس نے ان کی حفاظت کی وہ یقیناً ولی ہے اور جس نے انھیں ضائع کیا وہ یقیناً میرا دشمن ہے نماز، روزہ اور جنابت۔ طبرانی فی الاوسط عن انس، سعید بن منصور، عن الحسن مرسلا۔

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٤٢، المغیر۔ ٥١
43221- ثلاث من حفظهن فهو وليي حقا، ومن ضيعهن فهو عدوي حقا: الصلاة، والصيام، والجنابة."طس - عن أنس ص - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢٢٢۔۔ تین آدمیوں کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کا حق ہے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، وہ مکاتب جو مال کتابت ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور وہ نکاح کرنے والاجوپاک دامنی کا ارادہ رکھتاہو۔ مسنداحمد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، حاکم عن ابوہریرہ ۔
43222- ثلاثة حق على الله تعالى عونهم: المجاهد في سبيل؟، والمكاتب الذي يريد الأداء، والناكح الذي يريد العفاف. "حم، ت، ن، هـ, ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢٢٣۔۔ جس نے تین کام اللہ پر بھروسا کرتے ہوئے اور ثواب کی امید کرتے ہوئے کیے اللہ کا حق ہے کہ اس کی مدد کریں اور اسے برکت عطا کریں، جس نے اللہ پر بھروسا کرتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے نکاح کیا، اللہ کا حق ہے کہ وہ اس کی مدد کرے اور اسے برکت دے جس نے بنجر زمین اللہ پر بھروسا کرتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے آباد کی اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اس کی مدد کرے اور اسے برکت دے۔ طبرانی فی الاوسط عن جابر۔
43223- ثلاث من فعلهن ثقة بالله واحتسابا كان حقا على الله أن يعينه وأن يبارك له، ومن تزوج ثقة بالله واحتسابا كان حقا على أن يعينه وأن يبارك له، ومن أحيا أرضا ميتة ثقة بالله واحتسابا كان حقا على الله يعينه وأن يبارك له. "طس - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢٢٤۔۔ جسے تین چیزیں عطا ہوئیں تو گویا اے آل داؤد جیسی چیزیں عطا کی گئیں غصہ میں انصاف کرنا، فقر میں رضامندی ومیانہ روی اور ظاہر وپوشیدگی میں مالداری اور اللہ کا ڈر۔ الحکیم عن ابوہریرہ ۔

کلام :۔ التی لااصل لھا فی الاحیاء ٣٧٧، ضعیف الجامع ٢٥٣٩۔
43224- ثلاث من أوتيهن فقد أوتي مثل ما أوتي آل داود: العدل في الغضب، والرضا والقصد في الفقر والغنى، وخشية الله في السر والعلانية."الحكيم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢٢٥۔۔ تین باتیں ایمان کے اخلاق کا حصہ ہیں وہ جسے غصہ آئے توا سے باطل میں داخل نہ کرے اور جب اسے راضی کیا جائے تو اس کی رضا اسے حق سے نہ نکالے اور جسے جب قدرت ہو تو کسی کی چیز نہ لے۔ طبرانی فی الاوسط عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٤٣١، الضعیفہ ٥٤١۔
43225- ثلاث من أخلاق الإيمان: من إذا غضب لم يدخله غضبه في باطل، ومن إذا رضي لم يخرجه رضاه من حق، ومن إذا قدر لم يتعاط ما ليس له. "طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢٢٦۔۔ تین باتیں ایمان کی اصل و بنیاد ہیں : اس سے) ہاتھ کے استعمال سے ) رکناجس نے لاالہ الا اللہ کہا، نہ ہم گناہ کی وجہ سے اس کی تکفیر کرتے ہیں اور نہ اسے کسی عمل کی وجہ سے اسلام سے نکالتے ہیں۔ اور جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث فرمایا اس وقت سے اس دور تک کہ جہاد جاری رہے گا، کہ میرا آخری امتی دجال کو قتل کرے اسے جہاد کو کسی ظالم کا ظلم روک سکتا ہے نہ کسی عادل کا عدل باطل کرسکتا ہے اور تقدیر پر ایمان لانا ۔ ابوداؤد عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٣٢۔
43226- ثلاث من أصل الإيمان: الكف عمن قال "لا إله إلا الله" ولا نكفره بذنب، ولا نخرجه من الإسلام بعمل؛ والجهاد ماض منذ بعثني الله إلى أن يقاتل آخر أمتي الدجال، لا يبطله جور جائر ولا عدل عادل، والإيمان بالأقدار."د - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا خزانہ
٤٣٢٢٧۔۔ تین چیزیں نیکی کا خزانہ ہیں، خفیہ صدقہ کرنا، مصیبت کو چھپانا اور شکایت کو پوشیدہ رکھنا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں جب اپنے بندے کو کسی مصیبت میں مبتلا کرتا ہوں اور وہ صبر سے کام لے اور اپنے عیادت کرنے والوں سے میرا شکوہ نہ کرے تو میں اس کے گوشت کو بہترین گوشت میں اور اس کے خون کو بہترین خون میں تبدیل کردیتاہوں اور اگر اسے شفایات کروں تو اس کے ذمہ کوئی گناہ ہوگا اور اگر اسے موت دے دوں تو میری رحمت) (جنت) کی طرف (جائے گا) طبرانی فی الکبیر ، حلیۃ الاولیاء عن انس۔

کلام :۔۔ التعقبات ١٥، التنزیہ ج ٢، ص ٣٥٤۔
43227- ثلاث من كنوز البر: إخفاء الصدقة، وكتمان المصيبة، وكتمان الشكوى، يقول الله تعالى: إذا ابتليت عبدي ببلاء فصبر ولم يشكني إلى عواده أبدلته لحما خيرا من لحمه ودما خيرا من دمه، فإن أبرأته أبرأته ولا ذنب له، وإن توفيته فإلى رحمتي. "طب، حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا خزانہ
٤٣٢٢٨۔۔ تین چیزیں نیکی کا خزینہ ہیں۔ فاقوں ، آزمائشوں اور مصیبتوں کو چھپانا اور جس نے انھیں (ہر ایک کو بتا کر) پھیلایا تو اس نے بےصبری کی۔ تمام عن ابن مسعود۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٥٩، الضعیفہ ٦٨٢۔
43228- ثلاث من كنوز البر: كتمان الأوجاع، والبلوى، والمصيبات، ومن بث لم يصبر."تمام - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا خزانہ
٤٣٢٢٩۔۔ تین چیزیں ایمان کا حصہ ہیں تنگدستی میں خرچ کرنا اور دنیا میں اسلام پھیلانا اور اپنے نفس سے انصاف دلانا۔ البزار ، طبرانی فی الکبیر عن عمار بن یاسر۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٣٣۔
43229- ثلاث من الإيمان: الإنفاق من الإقتار، وبذل السلام للعالم، والإنصاف من نفسك."البزار، طب - عن عمار بن ياسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا خزانہ
٤٣٢٣٠۔۔ تین چیزیں نماز کو مکمل کرنے والی ہیں مکمل وضو کرنا، صف سیدھی رکھنا اور امام کی اقتدار کرنا۔ عبدالرزاق عن زید بن اسلم مرسلا۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٣٣۔
43230- ثلاث من تمام الصلاة: إسباغ الوضوء، وعدل الصف، والاقتداء بالإمام."عب عن زيد بن أسلم مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا خزانہ
٤٣٢٣١۔۔ تین چیزیں نبوت کے اخلاق سے تعلق رکھتی ہیں جلدی روزہ کھولنا دیر سے سحری کرنا اور نماز میں بائیں ہاتھ پر دایاں ہاتھ رکھنا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی الدردائ۔
43231- ثلاث من أخلاق النبوة: تعجيل الإفطار، وتأخير السحور، ووضع اليمين على الشمال في الصلاة."طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا خزانہ
٤٣٢٣٢۔۔ تین باتوں کی میں قسم کھاسکتا ہوں (کہ برحق ہیں) صدقہ سے کبھی کوئی مال کم نہیں ہوتا، سوصدقہ کیا کرو اور جس شخص نے اپنے پر کیے ظلم کو معاف کردیا اور اللہ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ کرے گا سو معاف کیا کرو اللہ تعالیٰ تمہاری عزت میں اضافہ کرے گا، اور جس نے اپنے اوپر سوال کا دروازہ کھولا اللہ تعالیٰ اس کے لیے محتاجی کا دروازہ کھو لے گا۔ ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن عبدالرحمن بن عوف۔

کلام :۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٥١١۔
43232- ثلاث أقسم عليهن: ما نقص مال قط من صدقة فتصدقوا، ولا عفا رجل عن مظلمة ظلمها إلا زاده الله تعالى بها عزا فاعفوا يزدكم الله عز وجل عزا، ولا فتح رجل على نفسه باب مسألة يسأل الناس إلا فتح الله عليه باب فقر. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب - عن عبد الرحمن بن عوف
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا خزانہ
٤٣٢٣٣۔۔ تین کی تین باتیں ہر مسلمان پر حق ہیں۔ مریض کی بیمارپرسی ، جنازہ میں حاضر ہونا ، چھینکنے والے کو جواب دیناجب وہ الحمدللہ کہے۔ بخاری فی الادب المفرد عن ابوہریرہ ۔

کلام :۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٥١٥۔
43233- ثلاث كلهن حق على كل مسلم: عيادة المريض، وشهود الجنازة، وتشميت العاطس إذا حمد الله تعالى."خد - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٣٤۔۔ تین باتیں مسلمان آدمی کے لیے دنیا میں اس کی سعادت ہیں۔ نیک پڑوسی ، کشادہ گھر اور پسندیدہ سواری۔ مسنداحمد، طبرانی فی الکبیر ، حاکم عن نافع بن الحارث۔
43234- ثلاث خصال من سعادة المرء المسلم في الدنيا: الجار الصالح، والمسكن الواسع، والمركب الهنيء."حم، طب، ك - عن نافع بن الحارث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٣٥۔۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ اگر لوگوں کو ان کا پتہ چل جائے تو ان میں خیروبرکت کی وجہ سے ان کی حرص میں قرعہ اندازی کی جانے لگے نماز کی اذان کہنا، جماعتوں کی طرف جلدی جانا اور پہلی صف میں نماز پڑھنا۔ ابن النجارعن ابوہریرہ ۔

کلام :۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٥١٦، ضعیف الجامع ٢٥٢٨۔
43235- ثلاث لو يعلم الناس ما فيهن ما أخذن إلا بسهمة حرصا على ما فيهن من الخير والبركة: التأذين بالصلاة، والتهجير بالجامعات، والصلاة في أول الصفوف."ابن النجار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٣٦۔۔ تین چیزیں ایمان کا حصہ ہیں شرم وحیا ، پاکدامنی ، زبان کی جہالت (خاموشی ) فقہ اور علم کی جہالت نہیں۔ یہ چیزیں دنیا میں کم ہوں تو آخرت میں بڑھ جاتی ہیں اور آخرت میں دنیا کی نسبت زیادہ بڑھتی ہیں۔ اور تین چیزیں نفاق کا حصہ ہیں، بےہودہ بکواس، فحش گوئی اور بخل وکنجوسی ، یہ چیزیں جتنی دنیا میں بڑھیں اتنی آخرت میں کم ہوتی ہیں دنیا میں بڑھوتری سے زیادہ آخرت میں کم ہوتی ہیں۔ رستہ عن عون بن عبداللہ بن عتبہ ، بلاغا۔

کلام :۔۔ الجامع ٢٥٣٤۔
43236- ثلاث من الإيمان: الحياء، والعفاف، والعي - عي اللسان غير عي الفقه والعلم، وهن مما ينقصن من الدنيا، ويزدن في الآخرة وما يزدن في الآخرة أكثر مما ينقصن من الدنيا، وثلاث من النفاق: البذاء، والفحش، والشح، وهن مما يزدن في الدنيا وينقصن من الآخرة أكثر مما يزدن في الدنيا."رسته - عن عون بن عبد الله بن عتبة بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٣٧۔۔ تین آوازوں پر اللہ تعالیٰ (اپنے ) فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے ، اذان ، اللہ کی راہ میں تکبیر ، تلبیہ میں آواز بلند کرنا۔ ابن النجار، فردوس عن جابر۔
43237- ثلاثة أصوات يباهي الله بهن الملائكة: الأذان، والتكبير في سبيل، ورفع الصوت بالتلبية."ابن النجار، فر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٣٨۔۔ تین آنکھون کو آگ نہیں چھوئے گی وہ آنکھ جو اللہ کی راہ میں پھوڑی گئی، وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں پہرہ دیتی رہی وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئی۔ حاکم عن ابوہریرہ ۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٧٥۔
43238 - ثلاثة أعين لا تمسها النار: عين فقئت في سبيل الله، وعين حرست في سبيل الله، وعين بكت من خشية الله."ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: