কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩২৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٣٩۔۔ قیامت کے روز تین چیزیں عرش کے نیچے ہوں گی۔ (١) قرآن جس کا ظاہر و باطن ہے بندوں سے جھگڑے گا۔ (٢) رشتہ داری پکارے گی جس نے مجھے جوڑا اسے جوڑا اور جس نے مجھے توڑا اسے توڑ اور۔ (٣) امانت۔ الحکیم ومحمد بن نصر عن عبدالرحمن بن عوف۔
43239- ثلاثة تحت العرش يوم القيامة: القرآن له ظهر وبطن يحاج العباد، والرحم تنادي: صل من وصلني واقطع من قطعني، والأمانة." الحكيم، ومحمد بن نصر - عن عبد الرحمن ابن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٤٠۔۔ تین شخص قیامت کے روز مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے ان پر اولین وآخرین رشک کریں گے وہ غلام جس نے اللہ تعالیٰ اور اپنے آقاؤں کا حق ادا کیا اور وہ جس نے ایسی قوم کی امامت کی کہ وہ اس سے راضی ہیں اور وہ شخص جو رات دن میں پانچ نمازوں کے لیے اذان دیتا ہے۔ مسنداحمد، ترمذی عن ابن عمر۔

کلام :۔۔ ضعیف الترمذی ٣٣٩، ضعیف الجامع ٢٥٧٩۔
43240- ثلاثة على كثبان المسك يوم القيامة يغبطهم الأولون والآخرون: عبد أدى حق الله وحق مواليه، ورجل يؤم قوما وهم به راضون، ورجل ينادي بالصلوات الخمس في كل يوم وليلة."حم، ت - عن ابن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٤١۔۔ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے بڑی گھبراہٹ نہ انھیں ڈرائے گی اور نہ وہ گھبرائیں گے جب لوگ گھبرا رہے ہوں گے ایک وہ شخص جس نے قرآن پاک سیکھا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اور جو اللہ کے پاس نعمتیں ہیں ان کے لیے قیام کرتا ہے وہ شخص جو محض اللہ تعالیٰ کی رضا اور جو اللہ کے پاس ہے اس کے لیے دن رات میں پانچ نمازوں کے لیے اذان دیتا ہے اور وہ غلام جسے دنیا کی غلامی (اللہ تعالیٰ ) اپنے رب کی عبادت سے نہ روکے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٧٨۔
43241- ثلاثة على كثبان المسك يوم القيامة لا يهولهم الفزع ولا يفزعون حين يفزع الناس: رجل تعلم القرآن فقام به يطلب وجه الله وما عنده، ورجل نادى في كل يوم وليلة خمس صلوات يطلب وجه الله وما عنده، ومملوك لم يمنعه رق الدنيا من طاعة ربه. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمیوں کے لیے عرش کا سایہ
٤٣٢٤٢۔۔ تین آدمی اللہ تعالیٰ کے سائے تلے ہوں گے جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا ایک وہ شخص جو جہاں کا بھی ارادہ رکھے اسے یہ علم ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہے اور ایک وہ شخص جسے کوئی عورت اپنی طرف (برائی کے لیے ) بلاتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے اسے چھوڑ دیتا ہے اور ایک وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کے جلال کے لیے (کسی سے) محبت کرتا ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٨١، الضعیفہ ٢٤٤٤۔
43242- ثلاثة في ظل الله عز وجل يوم لا ظل إلا ظله: رجل حيث توجه علم أن الله معه، ورجل دعته امرأة إلى نفسها فتركها من خشية الله، ورجل أحب لجلال الله."طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمیوں کے لیے عرش کا سایہ
٤٣٢٤٣۔۔ تین آدمی عرش کے زیرسایہ ہوں گے جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا، صلہ رحمی کرنے (رشتہ داری جوڑنے) والا اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں اضافہ اور اس کی عمر کو لمبا فرمائیں گے وہ عورت جس کا خاوند کچھ یتیم چھوڑمرا، تو وہ دل میں کہنے لگی میں شادی نہیں کروں گی (بلکہ) ان یتیموں کی دیکھ بھال کروں گی، یا تو یہ مرجائیں یا اللہ تعالیٰ انھیں (میری پرورش سے) مستغنی بےضرورت کردے اور وہ بندہ جس نے کھانابنایا، جس میں مہمان کی مہمان نوازی اور اس پر بہتر خرچ کیا یتیم اور مسکین کو اس کھانے میں بلایا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انھیں کھلایا۔ ابوالشیخ فی الثوب ، الاصبھانی ، فردوس عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٨٠۔
43243- ثلاثة في ظل العرش يوم القيامة يوم لا ظل إلا ظله: واصل الرحم يزيد الله في رزقه ويمد في أجله، وامرأة مات زوجها وترك عليها أيتاما صغارا فقالت: لا أتزوج، أقيم على أيتامي حتى يموتوا أو يغنيهم الله، وعبد صنع طعاما فأضاف ضيفه وأحسن نفقته، فدعا عليه اليتيم والمسكين فأطعمهم لوجه الله تعالى."أبو الشيخ في الثواب، والأصبهاني، فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمیوں کے لیے عرش کا سایہ
٤٣٢٤٤۔۔ تین آدمی اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہیں۔ وہ شخص جو کسی مسجد کی طرف نکلا، وہ شخص جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے نکلا اور وہ شخص جو حج کرنے نکلا ۔ حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ ۔
43244- ثلاثة في ضمان الله عز وجل: رجل خرج إلى مسجد من مساجد الله، ورجل خرج غازيا في سبيل الله، ورجل خرج حاجا. "حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمیوں کے لیے عرش کا سایہ
٤٣٢٤٥۔۔ تین آدمی ایسے ہیں کہ ان سب کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ پر ہے وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے نکلا تو وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے موت دیدے اور پھرا سے جنت میں داخل کردے یا اسے اجروغنیمت دے کر واپس کردے اور وہ شخص جو مسجد کی طرف گیا تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے یہاں تک کہ اسے موت دے اور پھر جنت میں داخل کرے یا اجر وثواب دے کر واپس کرے اور وہ شخص جو اپنے گھر میں سلام کرکے داخل ہوا تو وہ بھی اللہ کی ضمانت میں ہے۔ ابوداؤد، ابن حبان، حاکم عن ابی امامہ۔
43245- ثلاثة كلهم ضامن على الله: رجل خرج غازيا في سبيل الله فهو ضامن على الله حتى يتوفاه فيدخله الجنة أو يرده بما نال من أجر أو غنيمة، ورجل راح إلى المسجد فهو ضامن على الله حتى يتوفاه فيدخله الجنة أو يرد بما نال من أجر ورجل دخل بيته بسلام فهو ضامن على الله. "د، حب، ك - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمیوں کے لیے عرش کا سایہ
43246 ۔۔ تین شخص ایسے ہیں کہ انھوں نے جو کھایا جب حلال ہو تو ان سے حساب نہیں لیا جائے گا، روزہ دار ، سحری کھانے والا، اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں سرحد کی حفاظت کرنے والا۔ طبرانی فی الکبیر۔ عن ابن عباس۔ کلام۔۔ ضعیف الجامع 2582، الضعیفہ، 631
43246- ثلاثة ليس عليهم حساب فيما طعموا إذا كان حلالا: الصائم، والمتسحر، والمرابط في سبيل الله."طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمیوں کے لیے عرش کا سایہ
٤٣٢٤ 7 ۔۔ تین خصلتیں جس میں ہوئیں اس کا ایمان مکمل ہوجائے گا، وہ شخص جو اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتا اور نہ اپنے کسی عمل میں ریا کرتا ہے اور جب اس کے سامنے دوکام آتے ہیں ایک دنیا کا اور ایک آخرت کا تو وہ دنیا کے مقابلہ میں آخرت کے کام کو فوقیت دیتا ہے۔ ابن عساکر، عن ابوہریرہ ۔
43247- ثلاثة من كن فيه يستكمل إيمانه: رجل لا يخاف في الله لومة لائم، ولا يرائي بشيء من عمله، وإذا عرض عليه أمران أحدهما للدنيا والآخر للآخرة اختار أمر الآخرة على الدنيا."ابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٤٨۔۔ تین چیزیں سعادت اور تین چیزیں شقاوت و بدبختی کی علامات ہیں، سعادت تو وہ نیک بیوی جسے دیکھ کر تمہیں خوشی ہو اور تمہاری عدم موجودگی میں اپنی اور تمہارے مال کی حفاظت کرے اور سواری جو سدھائی ہوئی ہو اور تمہین تمہارے ساتھیوں تک پہنچادے اور کشادہ گھر جس میں ضروریات کی بہت سی چیزیں ہوں اور بدبختی کی چیزیں سو ایسی عورت جسے دیکھوتو تمہیں بری لگی ، اور تجھ پر زبان درازی کرے اور تمہاری عدم موجودگی میں نہ اپنی عصمت کی حفاظت کرے اور نہ تمہارے مال کی۔ اور سواری اڑیل ہو اگر تم اسے ماروتو تمہیں (مار کھاکھاکر) تھکادے اور اگر چھوڑے رکھو تو تمہیں تمہارے ساتھیوں سے نہ ملائے، اور گھرتنگ ہو اور اس میں ضرورت کی چیزیں تھوڑی ہوں۔ حاکم عن سعد۔

کلام :۔۔ کشف الخفائ، ١٠٤٧۔
43248- ثلاثة من السعادة، وثلاثة من الشقاوة، فمن السعادة: المرأة الصالحة تراها فتعجبك وتغيب عنها فتأمنها على نفسها ومالك، والدابة تكون وطيئة فتلحقك بأصحابك، والدار تكون واسعة كثيرة المرافق؛ ومن الشقاوة. المرأة تراها فتسوءك وتحمل لسانها عليك، وإن غبت عنها لم تأمنها على نفسها ومالك، والدابة تكون قطوفا فإن ضربتها أتعبتك وإن تركتها لم تلحقك بأصحابك، والدار تكون ضيقة قليلة المراف ق."ك - عن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٤٩۔۔ تین چیزیں اللہ کے ہاں اچھے اخلاق ہیں جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کرو اور جو تمہیں محروم رکھے اسے عطا کرو اور جو رشتہ توڑے تم اس سے ناتاجوڑو۔ خطیب عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٨٦۔
43249- ثلاثة من مكارم الأخلاق عند الله: أن تعفو عن من ظلمك، وتعطي من حرمك، وتصل من قطعك."خط - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٠۔۔ تین آدمی قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے نوجوان ہوں گے وہ شخص جو آدمیوں کے درمیان جھگڑاپیدا نہ کرے وہ شخص جس کے دل میں زناکاخیال نہ آیا وہ شخص جس کی کمائی کے ساتھ سود نہ ملے۔ کلام :۔۔ ضعیف الجامع حلیہ عن انس ٢٥٨٩۔
43250- ثلاثة هم حداث الله يوم القيامة: رجل لم يمش بين اثنين بمراء قط، ورجل لم يحدث نفسه بزنا قط، ورجل لم يخلط كسبه بربا قط."حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥١۔۔ تین آدمیوں کی آنکھیں قیامت کے روز (جہنم کی) آگ نہیں دیکھیں گی وہ ـآنکھ جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئی ہو وہ آنکھ جس نے اللہ کی راہ میں پہرہ دیا، وہ آنکھ جو اللہ کی حرام کردہ چیزوں (کے دیکھنے ) سے جھگ گئی۔ طبرانی فی الکبیر عن معاویہ بن حیدۃ۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٩١۔
43251- ثلاثة لا ترى أعينهم النار يوم القيامة: عين بكت من خشية الله، وعين حرست في سبيل الله، وعين غضت عن محارم الله. "طب - عن معاوية بن حيدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٢۔۔ تین آدمیوں کو دوہرا اجردیا جائے گا، وہ (بنی اسرائیلی) کتابی جو اپنے نبی پر ایمان لایا اور نبی کا زمانہ پایاتوان پر ایمان لے آیا، ان کی پیروی اور تصدیق کی تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے وہ شخص جس کے پاس کوئی باندی ہو وہ اسے اچھی غذا دے پھر اس کی اچھی تربیت کرے اچھی تعلیم دے کرا سے آزاد کردے اور پھر اس سے شادی کرلے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ مسنداحمد، بخاری، نسائی، ابن ماجہ ، عن ابی موسیٰ۔
43252- ثلاثة يؤتون أجرهم مرتين: رجل من أهل الكتاب آمن بنبيه وأدرك النبي صلى الله عليه وسلم فآمن به واتبعه وصدقه فله أجران، وعبد مملوك أدى حق الله وحق سيده فله أجران، ورجل كانت له أمة فغذاها فأحسن غذاءها ثم أدبها فأحسن تأديبها وعلمها فأحسن تعليمها ثم أعتقها وتزوجها فله أجران. "حم، ق ، ن، هـ - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٣۔۔ تین آدمی عرش کے سائے تلے باتیں کررہے ہوں گے، جب کہ لوگ حساب دینے میں مشغول ہوں گے وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت گر کی ملامت نے نہ روکا ہو وہ شخص جس نے حرام مال کی طرف ہاتھ نہ بڑھایا ہو وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کی طرف آنکھ اٹھاکرنہ دیکھا ہو۔ الاصبھانی فی ترغیبہ عن ابن عمر۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٦٠٧۔
43253- ثلاثة يتحدثون في ظل العرش آمنين والناس في الحساب: رجل لم تأخذه في الله لومة لائم، ورجل لم يمد يديه إلى ما لا يحل له، ورجل لم ينظر إلى ما حرم الله عليه. "الأصبهاني في ترغيبه - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٤۔۔ تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں اور تین سے نفرت کرتے ہیں وہ لوگ جن سے اللہ محبت کرتا ہے تو وہ شخص ہے جو کسی قوم کے پاس آیا اور ان سے محض اللہ تعالیٰ کی ذات کے ذریعہ سوال کیا باہمی رشتہ داری کی وجہ سے سوال نہیں کیا، انھوں نے اسے کوئی چیز نہیں دی ان لوگوں کے آخر میں ایک شخص پیچھے پلٹا اور اس مانگنے والے کو ایسے خفیہ طریقے سے دیا کہ صرف اللہ تعالیٰ اور دینے والے کو علم ہے وہ قوم جو رات میں چلتے رہے اور پھر نیند کے مقابلہ میں انھیں کوئی چیز بھلی نہ لگی یوں وہ اپنے سر رکھ کر سوگئے ان میں سے ایک شخص اٹھا اور میری آیات پڑھ کر میرے سامنے عاجزی کرنے لگا اور وہ شخص جو کسی جنگی مہم میں تھا اس کا دشمن سے مقابلہ ہوا انھوں نے شکست دی یہ سینہ تان کر آگے بڑھتا گیا کہ فتح ہوتی ہے یا اسے قتل کردیاجاتا ہے اور تین جنہیں اللہ ناپسند کرتا ہے بوڑھازانی ، متکبر فقیر ، اور ظالم مدار۔ ترمذی ، نسائی، ابن حبان، حاکم عن ابی ذر۔

کلام :۔۔ ضعیف النسائی ١٦٠۔
43254- ثلاثة يحبهم الله، وثلاثة يبغضهم الله، فأما الذين يحبهم الله فرجل أتى قوما فسألهم بالله ولم يسألهم بقرابة بينه وبينهم فمنعوه فتخلف رجل بأعقابهم فأعطاه سرا لا يعلم بعطيته إلا الله والذي أعطاه، وقوم ساروا ليلتهم حتى إذا كان النوم أحب إليهم مما يعدل به فوضعوا رؤسهم فقام أحدهم يتملقني ويتلو آياتي، ورجل كان في سرية فلقي العدو فهزموا فأقبل بصدره حتى يقتل أو يفتح له؛ والثلاثة الذين يبغضهم الله: الشيخ الزاني، والفقير المختال، والغني الظلوم. "ت ، ن، حب، ك - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٥۔۔ تین آدمیوں سے اللہ محبت کرتا ہے اور تین سے نفرت کرتا ہے وہ شخص جس کا دشمن سے مقابلہ ہوتا ہے اور وہ سینہ سپر ہوجاتا ہے بالآخر اسے قتل کیا جائے یا اس کے ساتھیوں کو فتحہ و اور کچھ لوگ سفر کررہے ہوں اور ان کا سفر لمبا ہوجائے پھر ان کا سونے کا ارادہ ہوتا ہے وہ کسی جگہ پڑاؤ کرتے ہیں ان میں سے ایک شخص ان سے علیحدہ ہوتا ہے اور نماز پڑھنے لگ جاتا ہے پھر ان لوگوں کو کوچ کے لیے جگایاجاتا ہے اور وہ شخص جس کا پڑوسی پڑوس کی وجہ سے اسے اذیت پہنچاتا ہو اور وہ اس کی تکلیف پر صبر کرتا ہے بالآخر موت یا سفر کی وجہ سے ان دونوں میں جدائی ہوجاتی ہے۔ اور وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ مبغوض و ناپسند کرتا ہے۔ (جھوٹی قسمیں ) کھانے والاتاجر، متکبر فقیر، اور احسان جتلانے والا بخیل۔ مسنداحمد، عن ابی ذر۔
43255- ثلاثة يحبهم الله، وثلاثة يشنؤهم الله، الرجل يلقى العدو في فئة فينصب لهم نحره حتى يقتل أو يفتح لأصحابه، والقوم يسافرون فيطول سراهم حتى يحبوا أن يمسوا الأرض فينزلون فيتخي أحدهم فيصلي حتى يوقظهم لرحيلهم، والرجل يكون له الجار يؤذيه جواره فيصبر؟ على أذاه حتى يفرق بينهما موت أو ظعن. والذين يشنؤهم الله التاجر الحلاف، والفقير المختال، والبخيل المنان. "حم - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٦۔۔ تین شخص اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں ، وہ شخص جو رات کو اٹھ کر اللہ تعالیٰ کی کتاب پڑھے وہ شخص جو اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ کرے اور اس کے بائیں ہاتھ کو پتہ نہ چلے اور وہ شخص جو کسی معرکہ میں تھا اس کے ساتھیوں کو شکست ہوئی اور وہ دشمن کے سامنے ڈٹ گیا۔ ترمذی عن ابن مسعود۔

کلام :۔۔ ضعیف الترمذی ٤٧١، ضعیف الجامع ٤٦٠٩۔
43256- ثلاثة يحبهم الله عز وجل: رجل قام من الليل يتلو كتاب الله، ورجل تصدق صدقة بيمينه يخفيها عن شماله، ورجل كان في سرية فانهزم أصحابه فاستقبل العدو." ت - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٧۔۔ تین چیزوں کو اللہ پسند کرتا ہے جلدی افطار کرنا، تاخیر سے سحری کرنا اور نماز میں ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر (مارنا) باندھنا۔ طبرانی فی الکبیر عن یعلی بن مرہ۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٦٠٨۔
43257- ثلاثة يحبها الله عز وجل: تعجيل الفطر، وتأخير السحور، وضرب اليدين إحداهما بالأخرى في الصلاة."طب - عن يعلى بن مرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی سے اللہ تعالیٰ خوش ہوگا۔
٤٣٢٥٨۔۔ تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز خوش ہوگا وہ شخص جو رات کو نماز پڑھنے کے لیے اٹھ کھڑا ہو اور وہ قوم جو نماز کے لیے صف بستہ ہو اور وہ قوم جو جنگ کے لیے صف بنائے کھڑی ہو۔ مسنداحمد، ابویعلی عن ابی سعید۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٦١١۔
43258- ثلاثة يضحك الله إليهم يوم القيامة: الرجل إذا قام من الليل يصلي، والقوم إذا صفوا للصلاة، والقوم إذا صفوا للقتال."حم، ع - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক: