আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

السنن الكبرى للبيهقي

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৭৩ টি

হাদীস নং: ১৪০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعۃ المبارک کا غسل
(١٤٠٢) سیدنا ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جمعہ کا غسل ہر بالغ پر واجب ہے۔ “
(۱۴۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((غُسْلُ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ وَاجِبٌ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ))۔

لَفْظُ حَدِیثِ الْقَعْنَبِیِّ

وَفِی حَدِیثِ ابْنِ وَہْبٍ : الْغُسْلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ۔

[صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۳۹]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(٤١٠٣) سالم بن عبداللہ بن عمر (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے، سیدنا عمر (رض) خطبہ دے رہے تھے ، آپ (رض) نے کہا : یہ کونسا وقت ہے ؟ اس نے کہا : اے امیرالمومنین ! میں بازار سے لوٹا، میں نے اذان سنی ، وضو کیا اور میں آگیا۔ سیدنا عمر (رض) نے کہا : صرف وضو ؟ حالانکہ تو جانتا ہے کہ رسول اللہ غسل کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۱۴۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ

(ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَحْیَی الزُّہْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- دَخَلَ الْمَسْجِدَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ یَخْطُبُ فَقَالَ عُمَرُ: أَیَّۃُ سَاعَۃٍ ہَذِہِ؟ فَقَالَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ انْقَلَبْتُ مِنَ السُّوقِ فَسَمِعْتُ النِّدَائَ ، فَمَا زِدْتُ عَلَی أَنْ تَوَضَّأْتُ وَأَقْبَلَتُ۔ فَقَالَ عُمَرُ: الْوُضُوئُ أَیْضًا ، وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُ بِالْغُسْلِ۔ [اخرجہ البخاری ۸۴۲]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤٠٤) (الف) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب (رض) کھڑے ہو کر جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے، اچانک ایک شخص اولین مہاجرین میں سے آیا، سیدنا عمر (رض) نے اس کو آواز دی کہ یہ کونسا وقت ہے ؟ اس نے کہا : آج میں مصروف رہا۔ میں اپنے گھر نہیں گیا، میں نے اذان سنی تو میں وضو کرنے سے زیادہ نہیں کرسکا۔ سیدنا عمر (رض) نے کہا : صرف وضو ؟ حالانکہ تو جانتا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل کا حکم دیا کرتے تھے۔ (ب) امام بخاری (رح) نے عبداللہ بن اسماء سے یہ روایت بیان کی ہے۔ امام مالک (رح) نے مؤطا میں مرسل نقل کی ہے اور سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) کا سند میں ذکر نہیں کیا۔ مؤطا کے علاوہ میں موصولاً بیان کی گئی ہے اور یہی صحیح ہے۔ امام زہری سے بھی یہ موصولاً منقول ہے۔
(۱۴۰۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَیْہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَیْنَا ہُوَ قَائِمٌ لِلْخُطْبَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِذْ جَائَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِنَ الْمُہَاجِرِینَ الأَوَّلِینَ فَنَادَاہُ عُمَرُ: أَیَّۃُ سَاعَۃٍ ہَذِہِ؟ قَالَ: إِنِّی شُغِلْتُ الْیَوْمَ فَلَمْ أَنْقَلِبْ إِلَی أَہْلِی حَتَّی سَمِعْتُ التَّأْذِینَ ، فَلَمْ أَزِدْ عَلَی أَنْ تَوَضَّأْتُ۔ قَالَ عُمَرُ: الْوُضُوئُ أَیْضًا؟ وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُ بِالْغُسْلِ۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ ، وَہَذَا حَدِیثٌ أَرْسَلَہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ فِی الْمُوَطَّإِ فَلَمْ یَذْکُرْ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ فِی إِسْنَادِہِ ، وَوَصَلَہُ خَارِجَ الْمُوَطَّإِ وَالْمَوَصُولُ صَحِیحٌ فَقَدْ رَوَاہُ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ الأَیْلِیُّ وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ مَوْصُولاً۔ وَثَبَتَ ذَلِکَ مِنْ حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤٠٥) (الف) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ عمربن خطاب (رض) جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، عثمان بن عفان (رض) مسجد میں داخل ہوئے، سیدنا عمر (رض) نے انھیں متوجہ کرتے ہوئے کہا : ان آدمیوں کا کیا حال ہے جو اذان کے بعد آتے ہیں ؟ سیدنا عثمان (رض) نے کہا : اے امیرالمومنین ! جب میں نے اذان سنی تو صرف وضو کیا اور مسجد میں آگیا، سیدنا عمر (رض) نے کہا : صرف وضو ؟ کیا تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی جمعہ کو آئے تو وہ غسل کرے۔ (ب) امام شافعی (رح) کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان (رض) نے غسل کے لیے نماز نہیں چھوڑی اور سیدنا عمر (رض) نے انھیں غسل کے لیے باہر جانے کا حکم نہیں دیا، یہ اس بات پر دلیل ہے کہ دونوں کے علم میں تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم اختیاری ہے۔
(۱۴۰۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی یَحْیَی حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ

حَدَّثَنِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ: بَیْنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَخْطُبُ النَّاسَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ دَخَلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ الْمَسْجِدَ ، فَعَرَضَ لَہُ عُمَرُ فَقَالَ: مَا بَالُ رِجَالٍ یَتَأَخَرُونَ بَعْدَ النِّدَائِ۔ فَقَالَ عُثْمَانُ یَعْنِی ابْنَ عَفَّانَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ مَا زِدْتُ حِینَ سَمِعْتُ النِّدَائَ أَنْ تَوَضَّأْتُ ثُمَّ أَقْبَلْتُ۔ فَقَالَ عُمَرُ: الْوُضُوئُ أَیْضًا أَوَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْیَغْتَسِلْ))۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ۔

قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی: فَلَمَّا لَمْ یَتْرُکْ عُثْمَانُ الصَّلاَۃَ لِلْغُسْلِ وَلَمْ یَأْمُرْہُ عُمَرُ بِالْخُرُوجِ لِلْغُسْلِ دَلَّ ذَلِکَ عَلَی أَنَّہُمَا قَدْ عَلِمَا أَنَّ أَمَرَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِالْغُسْلِ عَلَی الاِخْتِیَارِ۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤٠٦) یحییٰ بن سعید کہتے ہیں : میں نے جمعہ کے دن غسل سے متعلق سیدنا عمر (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے جمعہ کے دن غسل کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : لوگ خود کام کاج کرنے والے تھے اور شام کو اسی حالت میں واپس آتے تھے ان سے کہا گیا : اگر تم غسل کرلو (تو بہت بہتر ہے) ۔
(۱۴۰۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَمْرَۃَ عَنِ الْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنِ الْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَتْ: کَانَ النَّاسُ عُمَّالَ أَنْفُسِہِمْ فَکَانُوا یَرُوحُونَ بِہَیْئَتِہِمْ ، فَقِیلَ لَہُمْ : لَوِ اغْتَسَلْتُمْ ۔

مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۶۱]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤٠٧) سیدنا عکرمہ (رض) سے روایت ہے کہ عراق کے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے : اے ابن عباس ! آپ کا کیا خیال ہے، کیا جمعہ کے دن غسل واجب ہے ؟ انھوں نے کہا : نہیں، لیکن بہتر ہے اس شخص کے لیے جس نے غسل کیا اور جس نے غسل نہ کیا اس پر واجب نہیں ہے۔ میں عنقریب آپ کو بتاؤں گا کہ غسل کی ابتدا کی سے ہوئی ؟ لوگ کام کرتی تھے اور اون کے کپڑے پہنتے تھے اور اپنی کمروں پر کام کرتے تھے ، مسجد تنگ چھتوں والی ہوتی تھی، وہ صرف (کھجوروں وغیرہ کے) پتے ہوتے تھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گرم دن میں نکلے، اور لوگوں کو اون کے کپڑوں میں پسینہ آیا ہوا تھا ان سے (مسجد میں) بدبو پھیلی جس سے بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی، جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدبو کو محسوس کیا تو آپ نے فرمایا : اے لوگو ! جب جمعہ کا دن ہو تو غسل کرو اور تم سے کسی کے پاس تیل اور خوشبوہو تو اس کو لگائے۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ وسعت عطا کی تو انھوں نے اون کے کپڑے پہننا چھوڑ دے اور کام کرنے سے رک گئے اور ان کی مسجدیں وسیع ہوگئیں اور پسینوں کی وجہ سے جو تکلیف ہوتی تھی وہ دور ہوں گئی۔
(۱۴۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرٍو یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَۃَ: أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ جَائُوا فَقَالُوا: یَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَتُرَی الْغُسْلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَاجِبًا؟ قَالَ: لاَ وَلَکِنَّہُ أَطْہَرُ وَخَیْرٌ لِمَنِ اغْتَسَلَ ، وَمَنْ لَمْ یَغْتَسِلْ فَلَیْسَ عَلَیْہِ بِوَاجِبٍ، وَسَأُخْبِرُکُمْ کَیْفَ بَدَأَ الْغُسْلُ؟ کَانَ النَّاسُ مَجْہُودِینَ یَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَ یَعْمَلُونَ عَلَی ظُہُورِہِمْ، وَکَانَ مَسْجِدُہُمْ ضَیِّقًا مُقَارِبَ السَّقْفِ، إِنَّمَا ہُوَ عَرِیشٌ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی یَوْمٍ حَارٍّ ، وَعَرِقَ النَّاسُ فِی ذَلِکَ الصُّوفِ حَتَّی ثَارَتْ مِنْہُمْ رِیَاحٌ آذَی بِذَلِکَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا ، فَلَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- تِلْکَ الرِّیحَ قَالَ : ((أَیُّہَا النَّاسُ إِذَا کَانَ ہَذَا الْیَوْمَ فَاغْتَسِلُوا ، وَلْیَمَسَّ أَحَدُکُمْ أَفْضَلَ مَا یَجِدُ مِنْ دَہْنِہِ وَطِیبِہِ))۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ثُمَّ جَائَ اللَّہُ بِالْخَیْرِ وَلَبِسُوا غَیْرَ الصُّوفِ وَکُفُوُا الْعَمَلَ وَوُسِّعَ مَسْجِدُہُمْ، وَذَہَبَ بَعْضُ الَّذِی کَانَ یُؤْذِی بَعْضُہُمْ بَعْضًا مِنَ الْعَرَقِ۔[صحیح۔ اخرجہ احمد۱؍۶۸]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤٠٨) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے وضو کیا اس نے اچھا کیا اور فریضہ سے کفایت کرجائے گا اور جس نییہ کیا تو غسل افضل ہے۔ “
(۱۴۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَۃَ الْقَنَّادُ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ فَبِہَا وَنِعْمَتْ وَیُجْزِئُ مِنَ الْفَرِیضَۃِ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔

وَہَذَا الْحَدِیثُ بِہَذَا اللَّفْظِ غَرِیبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَإِنَّمَا یُعْرَفُ مِنْ حَدِیثِ الْحَسَنِ وَغَیْرِہِ۔

[صحیح۔ اخرجہ احمد ۱؍۲۶۸]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤٠٩) سیدنا سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وضو کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا وہ افضل ہے۔ “
(۱۴۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَہُوَ أَفْضَلُ))۔

وَہَکَذَا رُوِیَ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ۔ [ضعیف ابوداود]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤١٠) سیدنا سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن غسل کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “ (ب) سعید بن ابو عروبہ نے اس کو مرسلاً نقل کیا ہے۔
(۱۴۱۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذُ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی رَجَائٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ سُفْیَانَ الْجَحْدَرِیُّ عَنْ شُعْبَۃَ۔ وَخَالَفَہُمَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ فَرَوَاہُ مُرْسَلاً۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤١١) حسن نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل بیان کیا ہے۔
(۱۴۱۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ یَعْقُوبَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُالْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِیِّ-ﷺ- مُرْسَلاً۔

وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَبَانُ بْنُ یَزِیدَ الْعَطَّارُ عَنْ قَتَادَۃَ۔ وَرَوَاہُ أَبُو حُرَّۃَ الرَّقَاشِیُّ عَنِ الْحَسَنِ کَمَا۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤١٢) سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے اس حدیث کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حاصل کیا ہے کہ ” جس نے وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “
(۱۴۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو حُرَّۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ وَلاَ أَعْلَمُہُ إِلاَّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ تَوَضَّأَ فَبِہَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤١٣) ابی حُرّہ (رض) نے اسی سند سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔۔۔ اور اس میں شک نہیں ہے۔

(ب) ایک دوسری سند سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا گیا ہے لیکن وہ محل نظر ہے۔
(۱۴۱۳) وَرَوَاہُ بَکْرُ بْنُ بَکَّارٍ عَنْ أَبِی حُرَّۃَ بِإِسْنَادِہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَلَمْ یَشُکَّ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْدَہْ الأَصْفَہَانِیُّ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو حُرَّۃَ فَذَکَرَہُ۔

وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِی إِسْنَادِہِ نَظَرٌ ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤١٤) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے اور غسل سنت ہے۔ “ امام ابوداؤد (رح) نے یہ الفاظ ذکر نہیں کیے ” وَالْغُسْلُ مِنَ السُّنَّۃِ “
(۱۴۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ الْبِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُوسَی الْبَغْدَادِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ صُبَیْحٍ عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ ، وَالْغُسْلُ مِنَ السُّنَّۃِ))۔ لَمْ یَذْکَرْ أَبُو دَاوُدَ: وَالْغُسْلُ مِنَ السُّنَّۃِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ماجہ ۱۰۹۱]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤١٥) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے لیے آئے تو وہ غسل کرے، جب سردی آگئی تو ہم پر مشکل ہوگیا، ہم نے اس کی شکایت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “
(۱۴۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِیٍّ عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ صُبَیْحٍ عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ جَائَ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ))۔ فَلَمَّا جَائَ الشِّتَائُ فَاشْتَدَّ عَلَیْنَا فَشَکَوْنَا ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((مَنْ تَوَضَّأَ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ وَرُوِیَ أَیْضًا عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے
(١٤١٦) سیدنا ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “
(۱۴۱۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ زَیْدٍ الْجَمَّالُ أَبُو مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔

وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَرَوَاہُ إِسْحَاقُ عَنْ أَبِی دَاوُدَ الْحَفَرِیِّ عَنْ سُفْیَانَ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کو آتے ہوئے غسل کرنا
(١٤١٧) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب (رض) لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، اچانک شخص آیا آپ (رض) نے پوچھا : اس وقت تک کیوں رکے رہے ؟ اس شخص نے کہا : میں نے اذان سنی وضو کیا، عمر (رض) نے کہا صرف وضو ؟ کیا تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی مسجد کی طرف جائے تو وہ غسل کرے۔ (ب) یحییٰ بن کثیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں ( (إِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ ) ) ۔ اوزاعی نے یحییٰ سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ( (إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ ) ) ۔ معاویہ بن سلام نے یحییٰ سے یہ الفاظ بیان کیے ہیں۔ ( (إِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ ) ) ۔
(۱۴۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّحْوِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَیْنَمَا ہُوَ یَخْطُبُ النَّاسَ إِذْ جَائَ رَجُلٌ فَقَالَ: لِمَ تَحْتَبِسُونَ إِلَی ہَذِہِ السَّاعَۃِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا ہُوَ إِلاَّ أَنِّی سَمِعْتُ النِّدَائَ فَتَوَضَّأْتُ۔ فَقَالَ عُمَرُ: وَالْوُضُوئُ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْمَسْجِدِ فَلْیَغْتَسِلْ))۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔

وَکَذَلِکَ رَوَاہُ حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ : ((إِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ))۔ وَقَالَ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ یَحْیَی: ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ))۔وَقَالَ مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ یَحْیَی: ((إِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ))۔[صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے لیے دوبارہ غسل جائز ہے اگرچہ اس دن پہلے غسل کر چکاہو
(١٤١٨) (ا) زہری کہتے ہیں : طاؤس نے کہا کہ میں نے ابن عباس (رض) سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو دھوؤ، اگر تم جنبی نہ ہو اور خوشبو لگاؤ۔ ابن عباس (رض) نے کہا : غسل اچھا ہے اور خوشبو کے متعلق میں نہیں جانتا۔ “

(ب) سیدنا ابو سعیدخدری (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن بالغ آدمی پر غسل کرنا واجب ہے اور ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں : جس نے جمعہ کے دن غسل جنابت کیا، پھرچلا گیا پھر انھوں نے غسل کے بعد پہلی ، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں مرتبہ تک جانے کا ذکر کیا۔ “
(۱۴۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ قَالَ طَاوُسٌ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ: ذَکَرُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((اغْتَسِلُوا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَاغْسِلُوا رُئُوسَکُمْ ، وَإِنْ لَمْ تَکُونُوا جُنُبًا ، وَأَصِیبُوا مِنَ الطِّیبِ))۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَّا الْغُسْلُ فَنَعَمْ ، وَأَمَّا الطِّیبُ فَلاَ أَدْرِی۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔

وَرُوِّینَا فِی حَدِیثِ أَبِی سَعِیدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ((الْغُسْلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَاجِبٌ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ))۔ وَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ((مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ غُسْلَ الْجَنَابَۃِ ثُمَّ رَاحَ))۔ فَذَکَرَ رَوَاحَہُ بَعْدَ الْغُسْلِ فِی السَّاعَۃِ الأُولَی وَالثَّانِیَۃِ وَالثَّالِثَۃِ وَالرَّابِعَۃِ وَالْخَامِسَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۴۴]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو جمعہ کا ارادہ کرے وہ غسل کرے اور جس کا ارادہ نہ ہو وہ غسل نہ کرے
(١٤١٩) (الف) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جب کوئی جمعہ کو آنے کا ارادہ کرے تو وہ غسل کرے۔

(ب) سیدنا ابن عمر (رض) کہتے ہیں : غسل اس پر ہے جس پر جمعہ واجب ہے۔ انہی سے منقول ہے کہ وہ سفر میں جمعہ کے دن غسل نہیں کرتے تھے۔ (ج) ان کے علاوہ بعض کا خیال ہے کہ ہر ہفتے ایک بار صفائی کی غرض سے غسل کرنا چاہیے۔
(۱۴۱۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَأْتِیَ الْجُمُعَۃَ فَلْیَغْتَسِلْ))۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔

وَیُذْکَرُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّمَا الْغُسْلُ عَلَی مَنْ تَجِبُ عَلَیْہِ الْجُمُعَۃُ۔

وَعَنْہُ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَغْتَسِلُ فِی السَّفَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔

وَقَدِ اسْتَحَبَّ غَیْرُہُ أَنْ یَغْتَسِلَ فِی کُلِّ أُسْبُوعٍ مَرَّۃً تَنْظِیفًا۔ وَاحْتَجَّ بِمَا۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو جمعہ کا ارادہ کرے وہ غسل کرے اور جس کا ارادہ نہ ہو وہ غسل نہ کرے
(١٤٢٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر مسلمان پر حق ہے کہ وہ ہر سات دن میں (کم از کم) ایک دفعہ غسل کرے۔
(۱۴۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الضَّبِّیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ خَالِدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِلاَلٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ أَبِی الْحَجَّاجِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ حَقٌّ أَنْ یَغْتَسِلَ فِی کُلِّ سَبْعَۃِ أَیَّامٍ یَوْمًا))۔

قَالَ الْبُخَارِیُّ: وَرَوَاہُ أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ فَذَکَرَہُ۔

وَہَذَا یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ أَرَادَ بِہِ أَیْضًا غُسْلَ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن حبان ۱۲۳۲]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو جمعہ کا ارادہ کرے وہ غسل کرے اور جس کا ارادہ نہ ہو وہ غسل نہ کرے
(١٤٢١) سیدنا ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم سب امتوں کے آخر میں آئے ہیں اور قیامت کے دن سبقت لے جائیں گے باوجود اس کے کہ ہم سے پہلے ہر ایک کو کتاب دی گئی اور ہم کو ان کے بعد دی گئی، یہی وہ دن ہے جس نے انھوں میں اختلاف کیا اور اللہ نے ہم کو ہدایت دی۔ یہود کے لیے کل (ہفتہ) تھا اور نصاریٰ کے لیے پرسوں (اتوار) تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے اور فرمایا : ہر سات دن میں ایک دفعہ ہر مسلمان پر غسل کرنا فرض ہے کہ وہ اپنے سر اور جسم کو دھوئے۔
(۱۴۲۱) فَقَدْ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((نَحْنُ الآخِرُونَ السَّابِقُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، بَیْدَ کُلِّ أُمَّۃٍ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا ، وَأُوتِینَا مِنْ بَعْدِہِمْ ، فَہَذَا الْیَوْمُ الَّذِی اخْتَلَفُوا فِیہِ فَہَدَانَا اللَّہُ لَہُ ، فَغَدًا لِلْیَہُودِ ، وَبَعْدَ غَدٍ لِلنَّصَارَی))۔ فَسَکَتَ وَقَالَ : ((حَقٌّ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ فِی کُلِّ سَبْعَۃِ أَیَّامٍ یَوْمًا یَغْسِلُ رَأْسَہُ وَجَسَدَہُ))۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۲۲۹۸]
tahqiq

তাহকীক: