কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৪৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43459 ۔۔۔ جس دن تمہارا روزہ ہو (اچھی طرح) تیل لگا کر کنگھا کیا کر، روزے والے دن ترش رو نہ ہوا کر، مسلمانوں میں سے جو شخص بھی تجھے بلائے اس کی دعوت قبول کیا کر، جب تک وہ موسیقی کا اظہار نہ کریں ورنہ ان کی دعوت قبول نہ کرنا اور ہمارے قبلہ والا کوئی مرجائے تو اس کی نماز جنازہ پڑھنا اگرچہ اسے سولی دی گئی یا سنگسار کیا گیا، اللہ تعالیٰ کے حضور تو گناہوں سے منڈھی زمین لے کر جائے اس سے بہتر یہ ہے کہ تو کسی قبلہ والے مسلمان کے بارے میں گواہی دے۔ طبرانی عن ابن مسعود۔
43459- أصبح يوم صومك دهينا مترجلا، ولا تصبح يوم صومك عبوسا، وأجب دعوة من دعاك من المسلمين ما لم يظهروا المعازف فلا تجبهم، وصل على من مات من أهل قبلتنا وإن كان مصلوبا أو مرجوما، ولأن تلقى الله بمثل قراب الأرض ذنوبا خير من أن تبت الشهادة على أحد من أهل القبلة. "طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43460 ۔۔۔ کھانا کھلایا کر، سلام پھیلایا کر، صلہ رحمی کیا کر اور جب دوسرے لوگ سو رہے ہوں تو رات کو اٹھا کر، سلامتی سے جنت میں چلا جائے گا۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ )
43460- أطعم الطعام، أفش السلام، وصل الأرحام، وقم بالليل والناس نيام؛ تدخل الجنة بسلام."حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43461 ۔۔۔ جنت میں ایک درخت ہے جس کی چوٹی سے جوڑے نکلتے ہیں اور اس کی جڑ سے سفید سیاہ ملے رنگ کے سونے کے گھوڑے نکلتے ہیں جن پر زینیں کسی ہوئی اور انھیں موتیوں اور یاقوت کی لگامیں ڈالی ہوئی ہوں گی ، وہ گھوڑے نہ لید کریں گے اور نہ پیشاب، ان کے پر ہوں گے، ان پر اللہ کے دوست بیٹھیں گے، وہ ان کی خواہش کے مطابق لے کر اڑیں گے، ان کے نچلے طبقے والے لوگ کہیں گے اے جنتیو ! ہم سے انصاف کرو، اے میرے رب ! یہ لوگ اس عزت و مقام تک کیسے پہنچے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا وہ لوگ روزے رکھتے تھے اور تم روزے نہیں رکھتے تھے، وہ رات کو قیام کرتے اور تم سوتے تھے وہ خرچ کرتے تھے اور تم بخل کرتے تھے۔ وہ دشمن سے جہاد کرتے جب کہ تم بزدلی کرتے تھے۔ (ابو الشیخ فی العظمۃ والخطیب عن علی)
43461- إن في الجنة لشجرة يخرج من أعلاها الحلل، ومن أسفلها خيل بلق من ذهب مسرجة ملجمة بالدر والياقوت؛ لا تروث ولا تبول، ذوات أجنحة، فيجلس عليها أولياء الله، فتطير بهم حيث شاؤا، فيقول الذين أسفل منهم: يا أهل الجنة! ناصفونا، يا رب! ما بلغ بهؤلاء هذه الكرامة؟ فقال الله: إنهم كانوا يصومون وكنتم تفطرون، وكانوا يقومون الليل وكنتم تنامون، وكانوا ينفقون وكنتم تبخلون، وكانوا يجاهدون العدو وكنتم تجبنون."أبو الشيخ في العظمة والخطيب - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43462 ۔۔۔ کیا تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ عالیشان گھر بناتا اور درجات بلند کرتا ہے جو تیرے ساتھ جہالت کرے تو اس کے ساتھ بردباری سے پیش آئے، اور جو تجھ سے ناتا توڑے تو اس سے ناتا جوڑے، اور جو تجھے محروم رکھے تو اسے عطا کرے، اور جو تجھ پر ظلم کرے تو اسے معاف کرے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبادۃ بن الصامت)
43462- ألا أنبئكم بما يشرف الله به البنيان ويرفع به الدرجات! أن تحلم عمن جهل عليك، وأن تصل من قطعك، وأن تعطى من حرمك، وتقصر عمن ظلمك."طب - عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43463 ۔۔۔ ہجرت کی پابندی کرنا کیونکہ اس جیسی کوئی چیز نہیں، اور جہاد ضرور کرنا اس کا مثل کوئی نہیں اور روزہ نہ چھوڑنا کیونکہ اس جیسی کوئی عبادت نہیں، اور سجدوں کی مداومت کرنا کیونکہ تم جو سجدہ بھی اللہ تعالیٰ کے لیے کروگے اللہ تعالیٰ اس سے تمہارا درجہ بلند کرے گا اور تمہارا گناہ کم کرے گا۔ (طبرانی عن ابی فاطمۃ)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3744 ۔
43463- عليك بالهجرة! فإنه لا مثل لها، عليك بالجهاد! فإنه لا مثل له، عليك بالصوم! فإنه لا مثل له، عليك بالسجود! فإنه لا تسجد لله سجدة إلا رفعك الله تعالى بها درجة وحط بها

عنك خطيئة."طب - عن أبي فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43464 ۔۔۔ حق کو چھوڑے بغیر نرمی و معافی سے کام لینا، جاہل کہے گا اس نے اللہ کا حق چھوڑ دیا، اور تم نے جاہلیت کا کام مٹایا، ہاں جسے اسلام نے اچھا قرار دیا، تمہاری سب سے زیادہ فکر مندی نماز (کے لیے) ہونی چاہیے، کیونکہ یہ اسلام (کے خیمہ) کی چوٹی نے جب اللہ تعالیٰ کا اقرار کرلے۔ (ابن لال عن معاذ)
43464- عليك بالرفق والعفو في غير ترك الحق! يقول الجاهل: قد ترك من حق الله، وأمت أمر الجاهلية إلا ما حسنه الإسلام، وليكن أكبر همك الصلاة، فإنها رأس الإسلام بعد الإقرار بالله عز وجل."ابن لال - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43465 ۔۔۔ قرآن کی تلاوت اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کی پابندی کرنا، کیونکہ وہ تمہارے لیے آسمانوں میں ذکر اور زمین نور کا باعث ہے، اکثر خاموش رہا کر کیونکہ اس سے شیطان بھاگتا اور یہ بات تیرے دین کے کام میں تیری مددگار ثابت ہوگی۔ اور حق بات کہتے رہنا اگرچہ تلخ ہی کیوں نہ ہو۔ ابن لال عن ابی ذر، ابو الشیخ عن ابی سعید۔
43465- عليك بتلاوة القرآن وذكر الله عز وجل! فإنه ذكر لك في السماء ونور لك في الأرض، وعليك بطول الصمت! فإنه مطردة للشيطان وعون لك على أمر دينك؛ وقل الحق وإن كان مرا."ابن لال - عن أبي ذر؛ أبو الشيخ - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43466 ۔۔۔ داؤد (علیہ السلام) نے عرض کیا الہی ! جو شخص تیری رضا جوئی کے لیے کسی میت کے پیچھے اس کی قبر تک جائے اس کا کیا بدلہ ہے ؟ فرمایا اس کا بدلہ یہ ہے کہ میں اس کی میت میں اپنے فرشتے بھیجتا ہوں جو اس کی روح کے لیے دوسری ارواح کے درمیان دعا کرتے ہیں۔ عرض کیا اے اللہ ! اور جو تیری رضا کی خاطر کسی غم گین کو تسلی دے اس کا کیا بدلہ ہے ؟ عرض کیا اے اللہ ! اس کا کیا بدلہ ہے جو کسی یتیم یا بیوی کی کفالت تیری خوشنودی کے لیے کرے ؟ فرمایا اس کا بدلہ یہ ہے کہ جس دن میرے (عرش کے) سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا میں اسے اپنے سائے میں جگہ دوں گا۔ عرض کیا بار الہا ! اس کا کیا بدلہ ہے جس کے رخساروں پر تیرے خوف سے آنسو بہہ رہے ہوں ؟ فرمایا میں اس کے چہرے کو جہنم کی لپیٹ سے بچالوں گا اور بڑی گھبراہٹ کے روز اسے امن دوں گا۔ (ابن عساکر والدیلمی عن ابن مسعود و فیہ حسن بن فرقد ضعیف)
43466- قال داود عليه السلام: يا إلهي! ما جزاء من شيع ميتا إلى قبره ابتغاء مرضاتك؟ قال: جزاؤه أشيعه ملائكتي فتصلي على روحه في الأرواح، قال: اللهم فما جزاء من يعزي حزينا ابتغاء مرضاتك؟ قال: اللهم! فما جزاء من عال يتيما أو أرملة ابتغاء مرضاتك؟ قال: جزاؤه أن أظله يوم لا ظل إلا ظلي، قال: اللهم! فما جزاء من سالت دموعه على وجنتيه من مخافتك؟ قال أن أقى وجهه لفح جهنم وأؤمنه يوم القيامة الفزع الأكبر."ابن عساكر والديلمي - عن ابن مسعود، وفيه حسن بن فرقد ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43467 ۔۔۔ داؤد (علیہ السلام) نے اپنی مناجات میں عرض کیا اے میرے رب ! آپ کا کون سا بندہ آپ کو سب سے محبوب ہے تاکہ میں آپ کی محبت کی وجہ سے اس سے محبت کروں ؟ فرمایا داؤد ! میرا وہ بندہ مجھے سب سے محبوب ہے جس کا دل اور ہتھیلیاں صاف ہوں، جو کسی سے برائی نہ کرے، چغلخوری نہ کرے، پہاڑ تو ٹل جائیں لیکن وہ نہ ٹلے اس نے مجھ سے اور میرے چاہنے والوں سے محبت کی اور بندوں کے دل میں میری محبت پیدا کی، عرض کیا میرے رب ! آپ جانتے ہیں کہ میں آپ سے اور آپ کے چاہنے والوں سے محبت کرتا ہوں، تو آپ کی محبت آپ کے بندوں میں کیسے پیدا کروں ؟ فرمایا انھیں میرے انعام و اکرام اور میری آزمائش یاد دلاؤ، داؤد ! جو بندہ کسی مظلوم کی مدد کرتا یا اس کی داد رسی کے لیے اس کے ساتھ چلتا ہے تو جس دن قدم لڑکھڑائیں گے میں اسے ثابت قدم رکھوں گا۔ (بیہقی فی شعب الایمان، ابن عساکر عن ابن عباس)
43467- قال داود عليه السلام فيما يخاطب ربه: يا رب! أي عبادك أحب إليك أحبه بحبك؟ قال: يا داود! أحب عبادي إلى نقي القلب، ونقي الكفين، لا يأتي إلى أحد سوءا ولا يمشي بالنميمة، تزول الجبال ولا يزول، أحبني وأحب من يحبني وحببني إلى عبادي، قال: يا رب! إنك لتعلم أني أحبك وأحب من يحبك فكيف أحببك إلى عبادك؟ قال؛ ذكرهم بآلائي وبلائي ونعمائي؛ يا داود! إنه ليس من عبد يعين مظلوما أو يمشي معه في مظلمته إلا أثبت قدميه يوم تزول الأقدام."هب، وابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43468 ۔۔۔ قیامت کے روز ماسوائے چار آنکھوں کے ہر آنکھ رو رہی ہوگی وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئی، وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں پھوڑی گئی، وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے سے جھک گئی، اور وہ آنکھ جو جاگتی رہی۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ فرشتوں پر فخر کرے گا اور فرمائے گا میرے بندے کو دیکھو ! اس کی روح میرے پاس اور اس کا بدن میری فرمان برداری میں لگا ہے جب کہ اس کا جسم بستروں سے دور ہے مجھے خوف اور میرے رحمت کی امید سے پکارتا ہے، گواہ رہو کہ میں نے اسے بخش دیا ہے۔ (الرافعی عن اسامۃ بن زید)
43468- كل عين باكية يوم القيامة إلا عين بكت من خشية الله وعين فقئت في سبيل الله، وعين غضت عن محارم الله، وعين باتت ساهرة، يباهي الله تعالى به الملائكة، يقول: انظروا إلى عبدي روحه عندي وجسده في طاعتي وقد تجافى بدنه عن المضاجع، يدعوني خوفا وطمعا في رحمتي، أشهدوا أني قد غفرت له."الرافعي عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ اخلاق کی مثالیں
43469 ۔۔۔ غصہ کا گھونٹ جسے کوئی آدمی پی لے یا مصیبت پر صبر کا گھونٹ جسے کوئی اپنے اس سے بڑھ کر کوئی گھونٹ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ نہیں، اور جو قطرہ آنسو اللہ تعالیٰ کے خوف سے بہے یا جو خون کا قطرہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں بہے اس سے زیادہ پسندیدہ قطرہ اللہ تعالیٰ کے ہاں نہیں ہے۔ (ابن المبارک عن الحسن مرسلا)
43469- ما من جرعة أحب إلى الله من جرعة غيظ كظمها رجل أو جرعة صبر على مصيبة، وما قطرة أحب إلى الل هـ تعالى من قطرة دمع من خشية الله أو قطرة دم أهريقت في سبيل الله."ابن المبارك - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43470 ۔۔۔ دو گھونٹوں سے بڑھ کر کوئی گھونٹ اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسندیدہ نہیں، غصہ کا گھونٹ جسے کوئی بندہ برداشت اور معافی سے پی لے اور انتہائی غمناک مصیبت کا گھونٹ جسے بندہ صبر اور بہر تسلی سے پی لے۔ اور دو قدموں سے زیادہ کوئی قدم اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب نہیں وہ قدم جو صلہ رحمی کے لیے اٹھایا جائے، یا کسی فرض کی ادائیگی کے لیے اٹھایا جائے۔ (ابن لال عن علی)
43470- ما جرع عبد جرعتين أحب إلى الله عز وجل من جرعة غيظ يكظمها بحلم وحسن عفو، وجرعة مصيبة محزنة موجعة ردها بصبر وحسن عزاء، وما خطا عبد خطوتين أحب إلى الله تعالى عز وجل منه إلى صلة رحم يصلها أو إلى فريضة يؤديها."ابن لال - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43471 ۔۔۔ جسے چار چیزیں دی گئیں اسے چار چیزوں سے نہیں روکا گیا۔ جسے شکر کی توفیق ملی ہو پھر اسے اضافہ سے روکا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم شکر کروگے میں تمہیں مزید نعمتیں عطا کروں گا، اور جسے دعا کی توفیق دی گئی اور پھر اسے قبولیت سے روکا جائے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ اور جسے استغفار کی توفیق دی گئی پھر اسے مغفرت سے باز رکھا جائے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اپنے رب سے مغفرت مانگو بیشک وہ بہت زیادہ بخشنے والا ہے۔ اور جسے توبہ کی توفیق دی گئی پھر اسے قبولیت سے روکا جائے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عطارد بن مصعب)
43471- ما أعطى أحد أربعة فمنع أربعة، ما أعطى أحد الشكر فمنع الزيادة لأن الله تعالى يقول {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ} ، وما أعطى أحد الدعاء فمنع الإجابة، لأن الله تعالى يقول {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} ، وما أعطى أحد الاستغفار ثم منع المغفرة؛ لأن الله تعالى يقول {اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّاراً} ، وما أوتى أحد التوبة فمنع التقبل، لأن الله تعالى يقول {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوبَةَ عَنْ عِبَادِهِ} ."هب - عن عطارد بن مصعب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43472 ۔۔۔ جسے چار چیزیں عطا ہوئیں وہ چار چیزوں سے محروم نہیں ہوگا۔ جسے دعا کی توفیق ملی وہ قبولیت سے محروم نہیں ہوگا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا، اور جسے شکر کی توفیق ملی وہ مزید انعام سے محروم نہیں ہوگا اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اگر تم نے شکر کیا میں تمہیں مزید نوازوں گا، اور جسے استغفار کی توفیق ملی وہ مغفرت سے محروم نہیں ہوگا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اپنے سے مغفرت طلب کرو بیشک وہ بہت بخشنے والا ہے اور جسے توبہ کی توفیق ملی وہ قبولیت سے محروم نہیں رہے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)
43472- من أعطى أربعا لم يحرم أربعا: من أعطى الدعاء لم يحرم الإجابة، لأن الله تعالى يقول {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} ، ومن أعطى الشكر لم يحرم الزيادة، لأن الله تعالى يقول {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ} ومن أعطى الاستغفار لم يحرم المغفرة لأن الله تعالى يقول {اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّاراً} ومن أعطى التوبة لم يحرم القبول، لأن الله تعالى يقول {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوبَةَ عَنْ عِبَادِهِ} " هب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43473 ۔۔۔ جسے چار چیزیں عطا ہوئیں اسے چار چیزیں ملیں گے۔ اور اس کی تفصیل اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے جسے ذکر کی توفیق ملی اسے اللہ تعالیٰ یاد کرے گا، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم مجھے یاد کرو میں (اپنی رحمت سے) تمہیں یاد کروں گا، اور جسے دعا کی توفیق ملی اسے قبولیت بھی عطا ہوگی۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا اور جسے شکر کی توفیق ملی اسے مزید انعام عطا ہوگا اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر تم شکر گزاری کروگے تو میں مزید نوازوں گا۔ اور جسے استغفار کی توفیق ملی اسے مغفرت عطا ہوگی اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اپنے رب سے مغفرت طلب کرو بیشک وہ بڑا بخشنے والا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)
43473- من أعطى أربعا أعطي أربعا، وتفسير ذلك في كتاب الله عز وجل، من أعطى الذكر ذكره الله تعالى، لأن الله تعالى يقول {فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ} ومن أعطى الدعاء أعطى الإجابة؛ لأن الله تعالى يقول {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} ، ومن أعطى الشكر أعطي الزيادة، لأن الله تعالى يقول {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ} ، ومن أعطى الاستغفار أعطى المغفرة، لأن الله تعالى يقول {اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّاراً} ."هب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43474 ۔۔۔ جسے اللہ تعالیٰ نے کسی جسمانی مصیبت میں مبتلا کیا تو وہ اس کے لیے حصہ ہے جس نے کوئی نیکی کی تو وہ اس کے بدلے دس نیکیاں پائے گا، اور جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں نفلی خرچ کیا تو اس کا ثواب سات سو گنا ہے اور جس نے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹآ دی تو وہ اس کے لیے نیکی ہے۔ (ابن عساکر عن ابی عبیدۃ بن الجراح)
43474- من ابتلاه الله ببلاء في جسده فهو له حظ، ومن فعل حسنة فبعشر أمثالها، ومن أنفق فاضلة في سبيل الله فبسبعمائة؛ ومن أماط أذى عن الطريق كتبت له حسنة."ابن عساكر - عن أبي عبيدة بن الجراح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43475 ۔۔ جس نے نماز قائم کی زکوۃ ادا کی رمضان کے روزے رکھے اور وہ کبیرہ گناہوں سے بچتا رہا تو اس کے لیے جنت ہے کسی نے عرض کیا کبیرہ گناہ کیا ہیں ؟ فرمایا اللہ تعالیٰ کے ساتھ (ذات وصفات میں کسی کو شریک کرنے کو) شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جنگ سے (بزدل ہو کر) بھاگنا۔ (ابن جریر عن ابی ایوب)
43475- من أقام الصلاة وآتى الزكاة وصام رمضان واجتنب الكبائر فله الجنة، قيل: وما الكبائر؟ قال: الإشراك بالله وعقوق الوالدين والفرار من الزحف."ابن جرير - عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43476 ۔۔۔ جس نے اپنی قسم پوری کی، زبان سے سچ بولا، اور اس کا دل درست رہا، اس کا پیٹ (حرام کھانے سے) اور اس کی شرم گاہ پاک دامن رہی تو یہی شخص (اپنے) علم میں مضبوط ہے۔ (ابن جریر و ابن ابی حاتم، طبرانی عن ابی الدرداء وانس وابی امامۃ وواثلۃ معا)
43476- من بر يمينه وصدق لسانه واستقام قلبه وعف بطنه وفرجه فذاك من الراسخين في العلم."ابن جرير وابن أبي حاتم، طب - عن أبي الدرداء وأنس وأبي أمامة وواثلة معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43477 ۔۔۔ جس میں اللہ تعالیٰ نے چار خصلتیں جمع کردیں (گویا) اس میں دنیا و آخرت کی تمام بھلائیں یکجا کردیں۔ شکر گزار دل، ذکر کرنے والی زبان، درمیانے درجے کا گھر اور نیک بیوی۔ (ابن النجار عن انس)
43477- من جمع الله له أربع خصال جمع الله له خير الدنيا والآخرة قلبا شاكرا، ولسانا ذاكرا، ودارا قصدا، وزوجة صالحة. "ابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43478 ۔۔۔ جس کی نماز (رکوع و سجود کے لحاظ سے) اچھی ہوئی، اس کا مال کم ہوا، اس کے کھانے پینے والے زیادہ ہوئے اور اس نے لوگوں کی غیبت نہیں کی، تو وہ جنت میرے ساتھ ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوگا۔ (سمویہ عن ابی سعید)
43478- من حسنت صلاته وقل ماله وكثر عياله ولم يغتب الناس كان معي في الجنة كهاتين."سمويه - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক: