কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৪৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43479 ۔۔۔ حکمت کا نور بھوک ہے اور دین کی جڑ دنیا (کی محبت) ترک کرنا اللہ تعالیٰ کی نزدیکی (اعمال صالحہ کے ذریعہ) تلاش کرنا، مسکینوں کی محبت (پر موقوف) اور ان کے قریب رہنا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دور وہ ہے جو طاقتور گناہوں پر قدرت رکھے پیٹ بھرا ہو، لہٰذا اپنے پیٹوں کو نہ بھرو ورنہ (تمہارا) نور حکمت تمہارے سینوں میں بجھ جائے گا کیونکہ حکمت دل میں چراغ کی طرح چمکتی ہے۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ )
43479- نور الحكمة الجوع، ورأس الدين ترك الدنيا، والقربة إلى الله حب المساكين، والدنو منهم والبعد من الله الذي قوى به على المعاصي الشبع، فلا تشبعوا بطونكم فيطفأ نور الحكمة من صدوركم، فإن الحكمة تسطع في القلب مثل السراج."ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43480 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کر، نماز قائم کیا کر، زکوۃ ادا کیا کر اور جو تو لوگوں سے برتاؤ کو پسند کرے وہی ان کے لیے پسند کر ! (ابن قانع عن خالد بن عبداللہ القشیری عن ابیہ عن جدہ)
43480- لا تشرك بالله شيئا، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة، وتحب للناس ما تحب أن يؤتى إليك.
"ابن قانع - عن خالد بن عبد الله القشيري عن أبيه عن جده".
"ابن قانع - عن خالد بن عبد الله القشيري عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو پسندیدہ گھونٹ
43481 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور جس طرف قرآن چلے اس طرف چل، اور حق چاہے چھوٹے سے آئے یا بڑے سے اگرچہ تمہارا پرانا دشمن ہی کیوں نہ ہو، قبول کر، اور باطل چاہے چھوٹے سے آئے یا بڑے سے اگرچہ تمہارا قریبی دوست ہی کیوں نہ ہو، قبول نہ کر رد کردے۔ ابن عساکر والدیلمی عن ابن مسعود۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 923
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 923
43481- اعبد الله ولا تشرك به شيئا، وزل مع القرآن أينما زال، وأقبل الحق ممن جاء به من صغير أو كبير وإن كان بغيضا بعيدا، واردد الباطل على من جاء به وإن كان حبيبا قريبا."كر والديلمي - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43482 ۔۔ مومن میں جب چار چیزیں جمع ہوجاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے اس کے لیے جنت واجب کردیتا ہے، زبان میں صداقت، مال میں سخاوت، دل میں محبت، کسی کی موجودگی و غیر موجودگی میں خیر خواہی۔ حاکم فی تاریخہ عن ابن عمر، وفیہ عمرو بن ہارون البلخی متروک۔
43482- لا يجتمع أربعة في المؤمن إلا أوجب الله له بهن الجنة: الصدق في اللسان، والسخاء في المال، والمودة في القلب، والنصيحة في المشهد والمغيب. "ك في تاريخه - عن ابن عمر، وفيه عمرو بن هارون البلخي متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43483 ۔۔ عقبہ ! کیوں نہ تمہیں دنیا و آخرت والوں کے سب سے اچھے اخلاق بتاؤں ! جو تم سے قطع رحمی کرے تم اس سے صلح رحمی کرو، جو تمہیں محروم کرے تم اسے عطا کرو، اور جو تم پر ظلم کرے تم اسے معاف کرو، خبردار ! جو یہ چاہے کہ اس کے رزق میں وسعت اور اس کی عمر میں اضافہ ہو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور صلہ رحمی کیا کرے۔ (مسند احمد وابن ابی الدنیا فی ذم الغضب، طبرانی، حاکم عن عقبۃ بن عامر)
43483- يا عقبة! ألا أخبرك بأفضل أخلاق أهل الدنيا وأهل الآخرة! تصل من قطعك، وتعطي من حرمك، وتعفو عمن ظلمك، ألا ومن أراد أن يبسط له في رزقه ويمد له في عمره فليتق الله وليصل رحمه. "حم، وابن أبي الدنيا في ذم الغضب، طب، ك - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43484 ۔۔۔ اے علی ! سخاوت کیا کرو اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ سخاوت کرنے والے کو پسند کرتا ہے اور بہادر بنو کیونکہ اللہ تعالیٰ دلیر کو پسند کرتا ہے اور غیرت والے بنو کیونکہ اللہ تعالیٰ غیر مند شخص کو پسند کرتا ہے اگر کوئی شخص تم سے اپنی ضرورت کا سوال کرے تو اس کی ضرورت پوری کردو اگر وہ اس کا اہل نہ ہو تو تم اس کے اہل ہو۔ ابن ابی الدنیا فی قضاء الحوائج عن علی۔
43484- يا علي! كن سخيا، فإن الله تعالى يحب السخي؛ وكن شجاعا، فإن الله يحب الشجاع؛ وكن غيورا، فإن الله يحب الغيور؛ وإن امرؤ سألك حاجة فاقضها فإن لم يكن لها أهلا كنت أنت لها أهلا."ابن أبي الدنيا في قضاء الحوائج - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43485 ۔۔۔ وہ شخص ایماندار نہیں جس کا پڑوسی اس کی (ذہنی جسمانی) اذیتوں سے محفوظ نہ ہو، جس کا اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان ہو اسے اپنے مہمان کی عزت کرنا چاہیے، اور جس کا اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان ہو وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ پہنچائے، جس کا اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان ہو وہ بھلی بات کرے یا خاموش رہے، اللہ تعالیٰ حیا والے پاک دامن و پاکباز کو پسند کرتا ہے اور بیہودہ گو، بکواسی، لپٹ کر سوال کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے حیا ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے کا سبب) ہے اور فحش گوئی بیہودہ گوئی کا حصہ ہے اور بیہودہ گوئی جہنم میں (لے جانے کا باعث) ۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود عن فاطمۃ الزھراء)
43485- ليس من المؤمنين من لا يأمن جاره بوائقه، من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يؤذ جاره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليسكت، إن الله يحب الحي الحليم العفيف المتعفف، ويبغض الفاحش البذى السائل الملحف ، إن الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة، وإن الفحش من البذاء والبذاء في النار."طب - عن ابن مسعود عن فاطمة الزهراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43486 ۔۔۔ ابوہریرہ ! میں تمہیں چار باتوں کی وصیت کرتا ہوں مرتے دم تک انھیں کبھی نہ چھوڑنا، جمعہ کے روز غسل کرنا اور اس کی طرف جلدی نکلنا، لغویات اور بےکار حرکت نہ کرنا، اور ہر مہینہ کے تین روزوں کی تمہیں وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ زمانے کے روزے ہیں، اور سونے س ے پہلے تمہیں وتر ادا کرنے کا حکم دیتا ہوں، اور ہرگز فجر کی دو سنتیں نہ چھوڑنا چاہیے تم رات بھر نفلیں پڑتے رہے کیونکہ ان دونوں میں بڑی رغبت کی چیزیں ہیں آپ نے یہ بات تین بار فرمائی۔ (ابو یعلی والشیرازی فی الالقاب عن ابوہریرہ )
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2123
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2123
43486- أوصيك يا أبا هريرة بخصال أربع لا تدعهن أبدا ما بقيت أبدا: عليك بالغسل يوم الجمعة والبكور إليها ولا تلغ ولا تله، وأوصيك بصيام ثلاثة أيام من كل شهر فإنه صيام الدهر، وأوصيك بالوتر قبل النوم، وأوصيك بركعتي الفجر لا تدعنها وإن صليت الليل كله فإن فيهما الرغائب قالها ثلاثا."ع والشيرازي في الألقاب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43487 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو جو پہلی تختیوں میں احکام عطا کیے، (وہ یہ تھے) اپنے والدین کا اور میرا شکر گزار رہنا میں تجھے مصائب سے بچاؤں گا اور تمہاری عمر میں اضافہ کروں گا اور تجھے پاکیزہ زندگی دوں گا اور اسے بہترین زندگی کی طرف پلٹ دوں گا، اور جس جان کو میں نے حرام قرار دیا اسے ناحق قتل نہ کرنا، ورنہ زمین باوجود اپنی کشادگی اور آسمان اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوجائیں گے اور تو میری ناراضگی کا مستحق ہو کر جہنم میں چلا جائے گا، اور میرے نام کی جھوٹی قسم نہ کھانا، کیونکہ میں نہ اسے پاک کرتا ہوں اور نہ صاف کرتا ہوں جو میری اور میرے نام کی پاکیزگی اور عظمت کا خیال نہ کرے۔ (الدیلمی عن جابر)
43487- كان فيما أعطى الله موسى في الألواح الأول: اشكر لي ولوالديك، أقيك المتالف، وأنسي " 1 في عمرك، وأحييك حياة طيبة وأقلبك إلى خيرها؛ ولا تقتل النفس التي حرمت إلا بالحق، فتضيق عليك الأرض برحبها والسماء بأقطارها، وتبوء بسخطي في النار، ولا تحلف باسمي كاذبا، فإني لا أطهر ولا أزكي من لم ينزهني ويعظم اسمي."الديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43488 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا چار خصلتیں ہیں ایک میرے لیے ایک تیرے لیے اور ایک میرے اور تیرے درمیان ہے اور ایک تیرے اور میرے بندوں کے درمیان ہے۔ رہی میرے لیے تو وہ یہ ہے تم میری عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور جو تمہارا مجھ پر حق ہے وہ یہ کہ تم جو عمل کرو میں تمہیں اس کا بدلہ دوں اور جو تیرے اور میرے درمیان ہے وہ یہ کہ تم دعا کرو اور میں قبول کروں اور جو تیرے اور میرے بندوں کے درمیان ہے وہ یہ کہ تم ان کے لیے بھی وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ (ابو یعلی، حلیۃ الاولیاء عن انس وضعف)
43488- قال الله تعالى: أربع خصال: واحدة منهن لي، وواحدة لك، وواحدة فيما بيني وبينك، وواحدة فيما بينك وبين عبادي؛ فأما التي لي فتعبدني لا تشرك بي شيئا، وأما التي لك علي فما عملت من خير جزيتك به، وأما التي بيني وبينك فمنك الدعاء وعلي الإجابة، وأما التي بينك وبين عبادي فارض لهم ما ترضى لنفسك."ع، حل - عن أنس؛ وضعف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43489 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد سب سے بہترین عمل ہے اور لوگوں سے بھلائی اس سے بھی زیادہ بہتر ہے روزہ اور صدقہ بہترین عمل ہیں اور لوگوں سے بھلائی اس سے بھی زیادہ بہتر ہے، خاموشی میں امن و سلامتی ہے اے معاذ بن جبل ! تمہاری ماں تمہیں روئے ! لوگوں کو جہنم میں اوندھے مونہوں صرف ان کی باتوں نے گرایا ہے، اس لیے جو اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ بھلی بات کرے یا خاموش رہے بری بات نہ کرے، اچھی بات کہوگے فائدہ اٹھاؤگے اور شر (کو زبان پر لانے) سے خاموش رہو سلامتی میں رہوگے۔ (طبرانی فی الکبیر، ابن عساکر عن عبادۃ ببن الصامت)
43489- نعم الشيء الجهاد في سبيل الله! وعاد بالناس أملك من ذلك، نعم الشيء الصيام والصدقة! وعاد بالناس أملك من ذلك، الصمت الأمن، يا خير يا معاذ بن جبل ثكلتك أمك! وهل يكب الناس على مناخرهم في جهنم إلا ما نطقت ألسنتهم! فمن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليسكت عن شر قولوا خيرا تغنموا، واسكتوا عن شر تسلموا."طب، كر - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل پنجم ۔۔۔ پنج گوشہ ترغیب
43490 ۔۔۔ پانچ چیزوں کو پانچ سے پہلے غنیمت سمجھو ! اپنی زندگی کو موت سے پہلے، اپنی صحت کو بیماری سے پہلے، اپنی فراغت کو مشغولی سے پہلے، اپنی جوانی کو بڑھاپے سے پہلے اور اپنی بےاحتیاجی کو محتاجی سے پہلے۔ (حاکم، بیہقی عن ابن عباس، مسند احمد فی الزھد حلیۃ الاولیاء، بیہقی عن عمرو بن میمون)
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء 436 ۔
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء 436 ۔
43490- اغتنم خمسا قبل خمس: حياتك قبل موتك، وصحتك قبل سقمك، وفراغك قبل شغلك، وشبابك قبل هرمك، وغناءك قبل فقرك." ك، هب - عن ابن عباس؛ حم في الزهد، حل، هب - عن عمرو بن ميمون".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل پنجم ۔۔۔ پنج گوشہ ترغیب
43491 ۔۔۔ پانچ کام ایسے ہیں ان میں سے ایک بھی کسی نے کیا وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے۔ جس نے کسی بیمار کی عیادت کی، یا جنازہ کے ساتھ نکلا، یا جہاد کے لیے نکلا، یا اپنے امام کے پاس اس کی مدد اور عزت بچانے کے لیے آیا، یا اپنے گھر بیٹھا رہا کہ لوگ اس کے شر سے اور وہ لوگوں کے شر سے محفوظ رہا۔ (مسند احمد، طبرانی عن معاذ)
43491- خمس من فعل واحدة منهن كان ضامنا على الله: من عاد مريضا، أو خرج مع جنازة، أو خرج غازيا، أو دخل على إمامه يريد تعزيره وتوقيره، أو قعد في بيته فسلم الناس منه وسلم من الناس."حم، طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل پنجم ۔۔۔ پنج گوشہ ترغیب
43492 پانچ کام جس نے ایک دن میں کیے اللہ تعالیٰ اسے جنتی لکھے گا۔ جس نے جمعہ کے دن روزہ رکھا، جمعہ کے لیے گیا، مریض کی عیادت کی، جنازہ میں حاضر ہوا، کسی غلام لونڈی کو آزاد کرایا۔ (ابو یعلی، بیہقی عن ابی سعید)
43492- خمس من عملهن في يوم كتبه الله من أهل الجنة: من صام يوم الجمعة، وراح إلى الجمعة، وعاد مريضا، وشهد جنازة، وأعتق رقبة."ع، هب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل پنجم ۔۔۔ پنج گوشہ ترغیب
43493 ۔۔۔ یہ پانچ چیزیں عبادت ہیں۔ کم کھانا، مسجدوں میں بیٹھنا، کعبہ کو دیکھنا، قرآن مجدی کو دیکھنا، اور عالم کے چہرے کو دیکھنا۔ (فردوس عن ابوہریرہ
43493- خمس من العبادة: قلة الطعم والقعود في المساجد، والنظر إلى الكعبة، والنظر في المصحف، والنظر إلى وجه العالم."فر - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43494 ۔۔۔ پانچ چیزیں عبادت ہیں۔ قرآن مجید کو، دیکھنا، کعبہ کو دیکھنا، والدین کو دیکھنا، زمزم کو دیکھنا وہ گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے اور عالم کے چہرے کو دیکھنا۔ دارقطنی فی۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2854
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2854
43494- خمس من العبادة: النظر في المصحف، والنظر إلى الكعبة، والنظر إلى الوالدين، والنظر في زمزم وهي تحط الخطايا، والنظر في وجه العالم."قط في ... ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43495 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا اور کسی نیکی کو ہرگز حقیر نہ سمجھنا، اگرچہ تم اپنے ڈول کا پانی، پانی طلب کرنے والے کے برتن میں انڈیل دو اور اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملو، اور شلوار لٹکانے سے بچنا کیونکہ شلوار و تہبند لٹکا کر چلنا تکبر میں شامل ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا، جب کوئی شخص تمہیں کسی ایسی بات کی عار دلائے اور برا بھلا کہے جو تجھ میں ہو، تو اسے کسی ایسے کام کی عار نہ دلانا جو اس میں موجود ہو، اسے چھوڑ اس کا وبال اسی پر ہوگا اور اس کا اجر تمہیں ملے گا اور کسی کو ہرگز گالی نہ دینا۔ (الطیالسی، ترمذی، بیہقی فی شعب الایمان عن جابر بن سلیم الہجیمی)
43495- اتق الله ولا تحقرن من المعروف شيئا، ولو أن تفرغ من دلوك في إناء المستسقي وأن تلقى أخاك ووجهك إليه منبسط، وإياك وإسبال الإزار! فإن إسبال الإزار من المخيلة ولا يحبها الله، وإن امرؤ شتمك وعيرك بأمر هو فيك فلا تعيره بأمر هو فيه، ودعه يكون وباله عليه وأجره لك، ولا تسبن أحدا."الطيالسي ، ت، هب - عن جابر بن سليم الهجيمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43496 ۔۔۔ ہرگز کسی کو گالی نہ دینا، اور ہرگز کسی نیکی کو حقیر نہ سمجھنا، اگرچہ تو اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملے، کیونکہ یہ بھی نیکی ہے اور آدھی پنڈلی تک اپنا تہبند اٹھا کر رکھنا اگر یہ نہ چاہو تو ٹخنوں تک اور ازار کو گھسیٹنے سے بچنا کیونکہ یہ تکبر ہے اور تکبر اللہ تعالیٰ کو نہیں بھاتا، اگر کسی آدمی کو تمہارے بارے میں کوئی بات معلوم ہے جو تجھ میں ہو اور وہ تمہیں برا بھلا کہے اور عار دلائے تو تم اسے عار نہ دلانا اگرچہ تمہیں اس کی بات معلوم ہو کیونکہ اس کا وبال اسی پر ہوگا۔ (ابو داؤد عن جابر بن سلیم)
43496- لا تسبن أحدا، ولا تحقرن من المعروف شيئا ولو أن تكلم أخاك وأنت منبسط إليه وجهك، إن ذلك من المعروف، وارفع إزارك إلى نصف الساق، فإن أبيت فإلى الكعبين، وإياك وإسبال الإزار! فإنها من المخيلة وإن الله تعالى لا يحب المخيلة؛ وإن امرؤ شتمك وعيرك بما يعلم فيك فلا تعيره بما تعلم فيه، فإنما وبال ذلك عليه."د - عن جابر بن سليم" 2
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43497 ۔۔۔ ابوہریرہ پرہیزگار بنو سب سے زیادہ عبادت گزار ہوجاؤ گے اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تقسیم کردیا ہے اس پر راضی رہنا سب سے زیادہ بےاحتیاج ہوجاؤگے اور مسلمانوں کے لیے وہی پسند کرنا جو تم اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے پسند کرتے ہو اور ان کے لیے وہی ناپسند کرنا جو تم اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کے لیے ناپسند کرتے ہو تو تم (حقیقت مین) مومن بن جاؤگے، اور جس کسی کا پڑوس اختیار کرو تو اچھا برتاؤ کرو تم مسلمان کہلاؤ گے، زیادہ ہنسنے سے بچنا، کیونکہ زیادہ ہنسی دل کی خرابی ہے۔ (ابن ماجۃ عن ابوہریرہ )
43497- يا أبا هريرة! كن ورعا تكن من أعبد الناس وارض بما قسم الله لك تكن من أغنى الناس، وأحب للمسلمين والمؤمنين ما تحب لنفسك وأهل بيتك، وأكره لهم ما تكره لنفسك وأهل بيتك تكن مؤمنا، وجاور من جاورت بإحسان تكن مسلما؛ وإياك وكثرة الضحك! فإن كثرة الضحك فساد القلب. "هـ - عن أبي هريرة" 1.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43498 ۔۔۔ پرہیزگار بنو سب سے زیادہ عبادت گزار ہوجاؤگے، تھوڑے پر صبر کرو لوگوں میں سب سے زیادہ شکرگزار بن جاؤگے، جو اپنے لیے پسند کرو وہی لوگوں کے لیے پسند کرو مومن بن جاؤگے، جس کا پڑوس اختیار کرو احسان کرو مسلمان بن جاؤگے، کم ہنسا کرو کیونکہ کثرت سے ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے۔ (الخرئطی فی مکارم الاخلاق، بیہقی عن واثلۃ و ابوہریرہ )
43498- كن ورعا تكن أعبد الناس، كن قنعا تكن أشكر الناس، وأحب للناس ما تحب لنفسك تكن مؤمنا، وأحسن مجاورة من جاورك تكن مسلما وأقل الضحك فإن كثرة الضحك تميت القلب."الخرائطي في مكارم الأخلاق، هب - عن واثلة وأبي هريرة".
তাহকীক: