কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৪৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43439 ۔۔۔ تنگدس کو نجات دلاؤ، بلانے والے کو جواب دو ، بھوکے کو کھانا کھلاؤ اور بیماری کی عیادت کرو۔ (مسند احمد ، بخاری عن ابی موسیٰ)
43439- فكوا العاني وأجيبوا الداعي، وأطعموا الجائع، وعودوا المريض."حم، خ - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43440 ۔۔۔ جسے جنت کا شوق ہوگا وہ نیکی کے کاموں میں جلدی کرے گا اور جہنم سے ڈر ا وہ خواہشات کو چھوڑ دے گا۔ اور جس نے موت کا دھیان کیا تو لذتیں اسے بےکار لگیں گی۔ اور جس نے دنیا سے بےرغبتی کی مصیبتیں جھیلنا اس کے لیے آسان ہوگا۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن علی)

کلام ۔۔۔ التنزیہ ج 2 ص 341 ۔
43440- من اشتاق إلى الجنة سارع إلى الخيرات، ومن أشفق من النار لهى عن الشهوات، ومن ترقب الموت هانت عليه اللذات، ومن زهد في الدنيا هانت عليه المصيبات."هب - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43441 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا اور کسی کو اس کا شریک نہ بنانا، اور جیسا قرآن چلے ویسا چلنا، اور حق چاہے چھوٹے سے یا بڑے پہنچے چاہے وہ تمہارا پرانا دشمن ہی کیوں نہ ہو اسے قبول کرو اور باطل کو دھتکار دو چاہے چھوٹے سے آئے یا بڑے سے چاہے وہ تمہارا قریبی دوست ہی کیوں نہ ہو۔ (ابن عساکر عن ابن مسعود)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 923 ۔
43441- اعبد الله ولا تشرك به شيئا، وزل مع القرآن أينما زال، واقبل الحق ممن جاءه من صغير أو كبير وإن كان بغيضا بعيدا، واردد الباطل على من جاء به من صغير أو كبير وإن كان حبيبا قريبا."ابن عساكر - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43442 ۔۔۔ میں تمہیں اپنے صحابہ (رض) اور پھر ان کے بعد کے لوگوں سے بھلائی کرنے کی وصیت کرتا ہوں اور پھر جھوٹ کا رواج پڑجائے گا آدمی سے قسم لی نہیں جائے گی لیکن پھر بھی وہ قسم کھائے گا، اور گواہ بغیر مطالبہ گواہی شہادت و گواہی دے گا۔ خبردار ! ہرگز کوئی مرد کسی اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے (ورنہ) ان کا تیسرا شیطان ہوگا۔ (مسلمانوں کی) جماعت کی پابندی کرنا اور فرقہ بندی میں نہ نہ بٹ جانا، کیونکہ شیطان تنہا آدمی کے ساتھ ہوتا ہے جب کہ وہ دور سے بہت دور (بھاگتا) ہے جو جنت کا درمیان چاہے وہ جماعت کا ساتھ نہ چھوڑے اور جسے اس کی نیکی سے خوشی اور برائی سے ناخوشی ہو تو وہی مومن ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم عن عمر)

عصر حاضر میں حق پرست اور سلف صالحین کے نقش قدم پر گامزن صرف اہل السنۃ والجماعۃ کے پیروکار ہیں پھر ہر ملک و علاقہ کے اہل توحید اور بدعت کے مخالف اہل ایمان ہیں چاہے ان کا انداز جیسا کیسا ہی کیوں نہ ہو)
43442- أوصيكم بأصحابي خيرا ثم الذين يلونهم، ثم يفشو الكذب حتى يحلف الرجل ولا يستحلف، ويشهد الشاهد ولا يستشهد، ألا! لا يخلون رجل بامرأة إلا كان ثالثهما الشيطان، عليكم بالجماعة وإياكم والفرقة! فإن الشيطان مع الواحد وهو من الاثنين أبعد، من أراد بحبوحة الجنة فليلزم الجماعة، من سرته حسنته وساءته سيئته فذلكم المؤمن."حم، ت، ك - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43443 ۔۔۔ گفتگو نرمی سے کیا کر، سلام پھیلایا کر، صلہ رحمی کیا کر، جب لوگ سو رہے ہوں اس وقت نماز پڑھا کر، پھر سلامتی سے جنت میں داخل ہوجا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ )
43443- أطب الكلام، وأفش السلام، وصل الأرحام، وصل بالليل والناس نيام، ثم ادخل الجنة بسلام. "حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43444 ۔۔۔ اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جسے اس کے (اپنے) عیوب لوگوں کے عیوب سے غافل کردیں، اور اپنے مال سے فالتو خرچ کرے، اور اپنی فضول بات کو قابو میں رکھے، اور سنت اس کے لیے کافی ہو بدعت میں مبتلا نہ ہو۔ (فردوس عن انس)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3644، المشتہر 20 ۔
43444- طوبى لمن شغله عيبه عن عيوب الناس، وأنفق الفضل من ماله، وأمسك الفضل من قوله، ووسعته السنة ولم يعد عنها إلى البدعة. "فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43445 ۔۔۔ بندہ سوال کرنے کے لیے جب دروازے پر کھڑا ہوتا ہے تو رحمت بھی اس کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، جو اسے قبول کرے سو کرے اور جو اسے ہٹائے سو ہٹا دے، جس نے مسکین کی طرف رحمت سے دیکھا، اللہ تعالیٰ رحمت سے اسے دیکھے گا، اور جس نے لمبی نماز پڑھی اللہ تعالیٰ اس پر نرمی کرے گا جس دن لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے، جو زیادہ دعا کرتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں جانی پہچانی آواز ہے، قبول کی جانے والی دعا اور پوری کی جانے والی حاجت ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ثور بن یزید مرسلا)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 731 ۔
43445- إذا وقف السائل على الباب وقفت الرحمة معه، قبلها من قبلها وردها من ردها، ومن نظر إلى مسكين نظر رحمة نظر الله إليه رحمة، ومن أطال الصلاة خفف الله عنه يوم يقوم الناس لرب العالمين، ومن أكثر الدعاء قالت الملائكة: صوت معروف ودعاء مستجاب وحاجة مقضية."حل - عن ثور بن يزيد مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43446 ۔۔۔ ہجرت ضرور کرنا کیونکہ اس جیسی کوئی چیز نہیں اور جہاد نہ چھوڑنا کیونکہ جہاد جیسا کوئی عمل نہیں اور روزہ پابندی سے رکھنا کیونکہ اس جیسا کوئی اور عمل نہیں اور سجدے کی پابندی کرنا، کیونکہ تم جو سجدہ بھی اللہ تعالیٰ کے لیے کرو گے اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ تمہارا درجہ بلند کرے گا اور تمہارا ایک گناہ کم کردے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی فاطمۃ)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3744 ۔
43446- عليك بالهجرة! فإنه لا مثل لها، عليك بالجهاد! فإنه لا مثل له، عليك بالصوم، فإنه لا مثل له، عليك بالسجود! فإنك لا تسجد لله سجدة إلا رفعك الله بها درجة وحط عنك بها خطيئة."طب - عن أبي فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43447 ۔۔۔ سلام پھیلاؤ، کھانا کھاؤ، صلہ رحمی کرو، جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھا کرو، جنت میں سلامتی سے داخل ہوجاؤ (مسند احمد، ابن حبان، حاکم عن ابوہریرہ )
43447- أفش السلام، وأطعم الطعام، وصل الأرحام، وقم بالليل والناس نيام، وادخل الجنة بسلام. "حم، حب، ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43448 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو دو قطرے اور دو نشان بہت پسند ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے خوف سے بہنے والے آنسوؤں کے قطرے، اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خون کا قطرہ جو بہایا جائے، اور دو نشان، ایک تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں لگنے والا نشان اور دوسرا جو کسی فرض کی وجہ سے پڑگیا ہو۔ (ترمذی عن ابی امامۃ)
43448- ليس شيء أحب إلى الله من قطرتين وأثرين: قطرة دموع من خشية الله، وقطرة دم تهراق في سبيل الله؛ وأما الأثران فأثر في سبيل الله، وأثر في فريضة من فرائض الله."ت 1 -

عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43449 ۔۔۔ جنت میں کچھ ایسے کمرے ہیں جن کا بیرون ان کے اندر سے نظر آتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے کھانا کھلانے والے، نرمی سے بات کرنے والے، پے در پے روزے رکھنے والے اور رات جب لوگ سو رہے ہوں نماز پڑھنے والے کے لیے تیار کر رکھا ہے۔ (مسند احمد، ابن حبان، بیہقی فی شعب الایمان عن ابی مالک الاشعری ترمذی عن علی)
43449- إن في الجنة غرفا يرى ظاهرها من باطنها، أعدها الله تعالى لمن أطعم الطعام، وألان الكلام، وتابع الصيام، وصلى بالليل والناس نيام."حم، حب، هب - عن أبي مالك الأشعري؛ ت - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43450 ۔۔۔ نیکی کے کام میں آؤ، ناشائستہ حرکت سے بچو اور دیکھو جب کسی قوم کے پاس سے اٹھنے لگو اور وہ تمہیں کوئی بات کہیں اور تمہیں بھلی لگے تو وہی کرو اور جب ان کے پاس سے اٹھنے لگو اور وہ کوئی ایسی بات کہیں جو تمہیں بری لگے تو اس سے بچنا۔ (بخاری فی الادب و ابن سعد والبغوی فی معجمہ والباوردی فی المعرفۃ بیہقی فی شعب الایمان عن حرملۃ بن عبداللہ بن اوس و مالہ غیرہ)
43450- ائت المعروف واجتنب المنكر، وانظر ماذا يعجب أذنك أن يقول لك القوم إذا قمت من عندهم فأته، وانظر الذي تكره أن يقول لك القوم إذا قمت من عندهم فاجتنبه."خد، وابن سعد، والبغوي في معجمه، والباوردي في المعرفة، هب - عن حرملة بن عبد الله بن أوس وما له غيره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43451 ۔۔۔ بلانے والے کو جواب دو ، مریض کی عبادت کرو، بھوکے کو کھانا کھلاؤ، اور (تنگدستی میں مبتلا) قیدی کو چھڑاؤ (طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ)
43451- أجيبوا الداعي، وعودوا المريض، وأطعموا الجائع، وفكوا العاني."طب - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43452 ۔۔۔ اگر چار چیزیں تجھ میں ہوئیں پھر دنیا کی کوئی چیز تجھے نہ ملی تو تجھ پر کوئی الزام نہیں، امانت کی حفاظت ، بات کی سچائی، خوش اخلاقی اور حلال لقمہ۔ (مسند احمد، طبرانی، بیہقی عن ابن عمر، الخرائطی فی مکارم الاخلاق، ابن عدی، حاکم عن ابن عباس۔

کلام ۔۔۔ الالحاظ 40 ۔
43452- أربع إذا كن فيك فلا عليك ما فاتك من الدنيا: حفظ أمانة، وصدق حديث، وحسن خليقة، وعفة طعمة."حم طب، هب - عن ابن عمر، الخرائطي في مكارم الأخلاق، عد، ك عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43453 ۔۔۔ چار آدمیوں کا عمل از سر نو شروع ہوتا ہے۔ بیمار جب شفایاب ہوجائے، مشرک جب مسلمان ہوجائے، اور جمعہ سے ایمان وثواب کی امید سے لوٹنے والا، اور حاجی۔ (الدیلمی عن علی)

کلام ۔۔۔ اسنی المطالب 138 ۔ تذکرۃ الموضوعات 115
43453- أربع يستأنفون العمل: المريض إذا برأ، والمشرك إذا أسلم، والمنصرف من الجمعة إيمانا واحتسابا، والحاج."الديلمي - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43454 ۔۔۔ چار چیزیں بڑھانے والی ہیں اور چار مٹانے والی ہیں رہی بڑھانے والی تو تمہارا اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا سات سو گنا ہے اور تمہارا اپنے والدین پر خرچ کرنا سات سو گنا ہے اور عید الفطر کے روز تمہارا اپنے گھر والوں کے لیے بکری ذبح کرنا سات سو گنا ثواب رکھتا ہے اور مٹانے والی چیزیں رمضان کے روزے، بیت اللہ کا حج کرنا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد میں اور بیت المقدس کی مسجد میں آنا۔ (ابو الشیخ فی الثواب عن ابوہریرہ )
43454- أربع مسبغات وأربع ماحيات، فأما المسبغات فنفقتك في سبيل الله بسبعمائة، ونفقتك على أبويك بسبعمائة، وذبيحتك شاتك يوم فطرك لأهلك بسبعمائة، وأما الماحيات فصيام شهر رمضان، وحج البيت، وإتيان مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم، وإتيان مسجد بيت المقدس."أبو الشيخ في الثواب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43455 ۔۔۔ چار چیزیں انبیاء (علیہم السلام) کی عادات ہیں۔ حیا، بردباری، مسواک اور عطر لگانا۔ (البغوی عن ملیح بن عبداللہ الحطمی عن ابیہ عن جدہ)
43455- أربع من سنن المرسلين: الحياء والحلم والسواك والتعطر."البغوي - عن مليح بن عبد الله الخطمي عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43456 ۔۔۔ چار آدمیوں کی میں قیامت کے روز شفاعت کروں گا۔ میری اولاد کی عزت کرنے والا، اور ان کی حاجات پوری کرنے والا، اور ان کے معاملات میں کوشش کرنے والا جب انھیں اس کی سخت ضرورت پڑے، اور اپنی زبان و دل سے ان سے محبت رکھنے والا۔ (الدیلمی عن طریق عبداللہ بن احمد بن عامر عن ابیہ عن بن موسیٰ الرضا عن آباہ عن علی (رض))
43456- أربع أنا لهم شفيع يوم القيامة: المكرم لذريتي، والقاضي لهم حوائجهم، والساعي لهم في أمورهم عندما اضطروا إليه، والمحب لهم بقلبه ولسانه."الديلمي من طريق عبد الله بن أحمد ابن عامر عن أبيه عن علي بن موسى الرضا عن آبائه عن علي رضي الله عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43457 ۔۔۔ جس میں چار باتیں ہوں گی اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے سب سے بڑے نور میں ہوگا جس کی حفاظت لا الہ الا اللہ ہو اور جب اسے کوئی بھلائی پہنچے تو الحمد للہ کہے اور جب کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو استغفر اللہ کہے اور جب کوئی مصیبت پہنچے تو انا اللہ و انا الیہ راجعون کہے۔ الدیلمی عن ابن عمر۔
43457- أربعة من كن فيه بنى الله له بيتا في الجنة وكان في نور الله الأعظم: من كانت عصمته: لا إله إلا الله، وإذا أصاب حسنة قال: الحمد لله، وإذا أصاب ذنبا قال: استغفر الله، وإذا أصابته مصيبة قال: إنا لله وإنا إليه راجعون."الديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار گوشی ترغیب۔۔۔ ازا کمال۔
43458 ۔۔۔ ثابت قدم رہو اور یہ بہت ہی بہتر ہے کہ تم ثابت قدم رہو ! وضو کی پابندی کیا کرو (کیونکہ) نماز تمہارا سب سے بہترین عمل ہے زمین سے بچو کیونکہ وہ تمہاری (ماں) اصل ہے جو کوئی بھلائی یا برائی زمین پر کرتا ہے وہ اسے بتادے گی۔ (طبرانی و البغوی عن ربیعۃ الجرشی)
43458- استقيموا ونعما إن استقمتم! وحافظوا على الوضوء وخير أعمالكم الصلاة، وتحفظوا من الأرض فإنها أمكم، وإنه ليس من أحد عامل عليها خيرا أو شرا إلا وهي مخبرة به."طب والبغوي عن ربيعة الجرشي".
tahqiq

তাহকীক: